Advertisement

اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔

اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے
یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے۔ تم ان سے نہ ڈرو ۔ اگر تم ایمان
رکھتے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو۔ آل عمران3 ; 175

ارشاد ربانی ہے

اللہ کی مساجد کو تو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز قائم کرتے اور زکوۃ ادا کرتے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔ یقینا ایسے لوگ ہی ہدایت پانے والوں میں سے ہیں۔ سورة التوبة9: 18

ارشاد الہی ہے

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی ایذا پہچےتو وہ لوگوں کی ایذا کو یوں سمجھتے ہیں جیسے وہ اللہ کا عذاب ہو۔ العنكبوت29: 10

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا

بلاشبہ یہ (ایمان اور اللہ پر ) یقین کی کمزوری کی علامات ہیں کہ تو اللہ کی ناراضی مول لے کر لوگوں کو خوش کرے۔ اور اللہ نے جو رزق لوگوں کو دے رکھا ہے اس پر تو ان کی مدح و ستائش کرے اور جو رزق اللہ نے (لوگوں کو دیا ہے لیکن) تجھے نہیں دیا اس پر تو ان کی مذمت کرے۔ یقینا اللہ تعالی کے رزق کو نہ کسی حریص کا حرص کھینچ کر لا سکتا ہے اور نہ کسی ناپسند کرنے والے کی ناپسند یدگی اسے روک سکتی ہے۔ شعب الایمان، وھو باب فی ان القدر ....، ح:207

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا

جو شخص لوگوں کو ناراض کرکے اللہ تعالی کو راضی رکھے، اللہ تعالی اس سے راضی ہوجاتا ہے اور جو شخص اللہ تعالی کو ناراض کرکے لوگوں کی رضا کا طالب ہو، اللہ تعالی بھی اس سے ناراض ہوجاتا ہے اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کردیتا ہے۔ ابن حبان، ح:1541 1542 و جامع الترمذی، ح:2414

اے ﷲ ! تو ہمیں اپنا ایسا خوف عطا فرما جو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے ، ایسی اطاعت کی توفیق عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے ، ایسا یقین جس سے ہماری دنیا کی مصیبتیں ہم پر آسان ہو جائیں ۔اے ﷲ! جب تک تو ہمیں زندہ رکھ تو ہمارے کانوں ،آنکھوں اور قوتوں سے ہمیں فائدہ پہنچا اور ہر ایک کو ہمارا وارث بنا ،ہمارا انتقام ہمارے ظالموں پر ڈال دے ،ہمارے دشمنوں کے خلاف ہماری مدد فرما ، ہمارے دین کے بارے میں ہم پر مصیبت نہ ڈال، دنیا کو ہمارے لیے بڑے غم کی چیز نہ بنا ،نہ ہمارے علم کا ذریعہ بنا اور ہم پر اس کو نہ مسلط کر جو ہمارے حال پر رحم نہ کرے۔
الترمذی والحاكم




13880394_1159987220726635_279492173508772517_n.jpg
 
Last edited by a moderator: