Advertisement

انگریزی زبان کی غلامی نجات دلائیے

images


col10.gif


http://jang.com.pk/jang/jul2013-daily/27-07-2013/col10.htm​
 
Advertisement
if you want ok sort of graduates, doctors, engineers, english is fine but if want to produce exceptional and creative minds we will have to leave english .
India, philpinnes and pakistan are few countries where english is given much importance but not a single nobel laurate has been produced in any of these countries
 
Advertisement
English has become lingua franca of the world.....

There are just many advantages not to teach this language,
however not at the expense of URDU.
​
 
پاکستان میں تعلیمی نظام اور نصاب کیا ہو ؟

images

احمد عبدالعظیم ۔۔۔۔
پاکستان میں ہر طرف تعلیم کا چرچا ہو رہا ہے حکومت پاکستان ملکی اور صوبائی حکومتیں مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ کئی بیرونی ممالک خصوصی طور پر برطانیہ بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ تمام خبریں نہایت خوش آئند ہیں کیونکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم نہایت اہم کردار ادا کیا کرتی ہے لیکن ان تمام کاوشوں میں سب سے بنیادی سوالات کہ تعلیم کس نظام کے تحت عام کی جائے اور کیا نصاب پڑھایا جائے۔ جواب طلب رہ گئے ہیں۔سوال وہ ہی مشکل ہوا کرتے ہیں جن کا جواب تلاش نہ کیا جائے یا قومی اہمیت کے مسائل کو قوم کے سامنے نہ لایا جائے۔

پاکستان میں نئی حکومت آچکی ہے اور تعلیم کے وفاقی وزیر کی تقرری ابھی عمل میں لانا باقی ہے۔ تعلیم کی منسٹری کی ویبسائٹ پر پالیسیز اور پلانز کا صفحہ ابھی خالی ہے۔ وفاقی بجٹ 2013-14 میں حکومت نے 59 ارب روپے تعلیم کیلئے مختص کئے ہیں جو پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکے بجائے کہ تعلیم کے نام پر بے سروپا اور بے دریغ خرچ کرنا شروع کیا جائے ایک غیر سیاسی بنیادوں پر قومی کمشن تشکیل دیا جائے جو پاکستان کے قیام کے مقصد کو بنیاد بنا کر قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کرے۔

پالیسی اگلے پانچ دس اور تیس سالہ مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانیوں کی تعلیمی ضرورتوں کا تعین کرے اور اس سلسلے میں روڈ میپ تیار کرے۔کمیشن کی تشکیل حکومت خود کرے اور انکی تیار کردہ سفارشات کو قومی اسمبلی سے منظور کرائے۔ اس طرح کمیشن تشکیل پر لگنے والے ممکنہ وقت کے ضیاع سے بچا جا سکے گا اور قومی اسمبلی میں عوامی نمائندوں کے درمیان سفارشات پر بحث کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے گا۔ تعلیمی نظام کیا ہو گا اور نصاب میں کیا شامل کیا جائیگا۔ صوبائی اور لسانی فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے کن مضامین کو شامل کیا جائیگا۔ ان اہداف کے حصول کیلئے کتنے اساتذہ درکار ہوں گے اور وہ کہاں سے آئینگے کتنے تعلیمی ادارے درکار ہونگے اور ان کا حصول کیسے ہو گا۔کمیشن موجودہ پڑھائے جانیوالے مضامین کی جانچ پڑتال کو بھی قومی پالیسی کا حصہ بنائے جس کے ذریعے لاحاصل بے مقصد اور وقت کا ضیاع کرنیوالے مضامین کی جگہ شعوری تربیت قومی ذمہ داری اور اخلاقی بلندی پیدا کرنیوالے مضامین کو متعارف کیا جا سکے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نام پر قوم کو فیس بک یو ٹیوب ایس ایم ایس وائبر اور اسکائپ کے علاوہ تعلیم دی جا سکے۔چونکہ مختلف شعبوں میں عمومی طور سے ہائر کوالی فکیشن آٹھ سے دس سال میں حاصل ہو جاتی ہے لہٰذا کمشن دس سالہ پلان کے حوالے سے اس تجویز پر غور کر سکتا ہے کہ ملکی سطح کے اہمیت کے حامل شعبوں کیلئے بیس بیس اہلیت کے حامل افراد کو بیرون ملک تعلیم دلائی جائے۔حکومت ہنگامی بنیادوں پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے عوام میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا جذبہ پیدا کرے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب درکار صلاحیت کی تعلیم دی جائے۔ اس حوالے سے دیگر ترقی یافتہ اقوام کی مثال سامنے رکھتے ہوئے کاٹیج انڈسٹری کے شعبے پر کورس متعارف کرایا جائے۔


http://www.nawaiwaqt.com.pk/mazamine/27-Jul-2013/226459
​