Advertisement

انکے سامنے شفقت سے عاجزی کےساتھ جھکے رہو



والدین سے حسن سلوک




اللہ ربّ العزت فرماتے ہیں

**وَقَضٰی رَبُّکَ أَلاَّ تَعْبُدُوْٓا إِلَّآ إِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَانًاط إِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الْکِبَرَ أَحَدُھُمَآ أَوْ کِلٰھُمَا فَلاَ تَقُلْ لَّھُمَآ أُفٍّ وَّلَا تَنْھَرْ ھُمَا وَقُلْ لَّھُمَا قَوْلًا کَرِیْمًاo وَاخْفِضْ لَھُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا -الاسرا:۲۳۔ ۲۴

اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا، اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں، تو ان کے آگے اُف تک نہ کہنا، نہ انھیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا، بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا پہلو پست رکھنا اور دعا کرتے رہنا اے میرے رب! ان پر ویسا ہی رحم
کر جیسا انہوں نے میری بچپن میں پرورش کی ہے۔

قَضٰی بمعنی حکم دیا، لازم قرار دیا اور واجب کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کے ساتھ
والدین کے ساتھ نیکی کرنے کو ملایا ہے جس سے اس کا مقام اور فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ ایسے ہی اپنے شکر کے ساتھ والدین کا شکر بھی متصل بیان کیا۔


أَنِ اشْکُرْلِیْ وَلِوَالِدَیْکَطإِلَیَّ الْمَصِیْرُ -لقمان:۱۴

کہ میرا بھی اور اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کرو، میری طرف ہی لوٹنا ہے۔

اس کا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کی وجہ سے اس کا شکریہ ادا کرنا اور والدین کا تربیت کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا۔ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں
جس نے پانچوں نمازیں ادا کیں اس نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور جس نے نمازوں کے بعد اپنے والدین کے لیے دعا کی اس نے والدین کا شکریہ ادا کیا۔



حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے چند ارشادات

ان کے احسان میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جب جہاد فرض عین نہ ہو تو وہ ان کی اجازت کے بغیر جہاد نہ کرے کیونکہ ایک آدمی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا

قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم : أُجَاھِدُ؟ قَالَ: لَکَ أَبَوَانِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ: فَفِیْھِمَا فَجَاھِدْ۔
أخرجہ البخاري في کتاب الأدب، باب: لا یجاھد إلا بإذن الأبوین، رقم: ۵۹۷۲۔

کیا میں جہاد کے لیے نکلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تیرے والدین زندہ ہیں؟ اس نے جواب دیا: ہاں جی! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں جہاد کر۔ یعنی ان کی خدمت کر


أَنْتَ وَمَالُکَ لِأَبِیْکَ۔
صحیح سنن ابن ماجہ، رقم: ۱۸۵۵۔

تو اور تیرا مال، تیرے والد کا ہی ہے۔


جب دونوں محتاج ہوں تو ان پر خرچ کرنا یہ بھی ان کے ساتھ نیکی ہے۔


رَغِمَ أَنْفُہٗ ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُہٗ ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُہٗ۔ قِیْلَ: مَنْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ قَالَ: مَنْ أَدْرَکَ وَالِدَیْہِ عِنْدَ الْکِبَرِ أَحَدَھُمَا أَوْ کِلَیْھِمَا ثُمَّ لَمْ یَدْخُلِ الْجَنَّۃَ۔
أخرجہ مسلم في کتاب البر، رقم: ۶۵۱۱۔

اس انسان کی ناک خاک آلود ہو، اس انسان کی ناک خاک آلود ہو، اس انسان کی ناک خاک آلود ہو۔ سوال ہوا؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کس کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہیں ہوسکا۔



فی الصحیح عن ابی بکرۃ قال قال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) الا اخبرکم باکبر الکبائر؟ قلنا[FONT=&amp] بلی یا رسول اللہ! وال الاشراک باللہ وعقوق الوالدین۔[/FONT]

ترجمہ:۔ حضرت ابی بکرۃ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اے صحابہ! کیا میں تمہیں بتاؤں کہ سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ صحابہ نے عرض کی ہاں یا رسول اللہ! ضرور ارشاد فرمائیے۔ تو حضور نے فرمایا سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا اور اپنے والدین کی نافرمانی کرنا ہے۔ صحیح بخاری


عن عبد اللہ بن عمر وقال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ان من اکبر الکبائر ان یلعن الرجل والدیہ قیل یا رسول اللہ! کیف یلعن الرجل والدیہ قال یسب ابا الرجل فیسب باہ و امہ۔

ترجمہ:۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ حضور بنی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ انسان اپنے ماں باپ پر لعنت بھیجے۔ عرض کی گئی یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ تو حضور علیہ الصلوٰہ والسلام نے فرمایا کہ ایک شخص کسی کے باپ کو گالی دیتا ہے اور وہ شخص اس کے جواب میں گالی دینے والے کے باپ اور ماں کو گالیاں دیتا ہے (تو گویا اس نے خود اپنے والدین کو گالی دی


عب ابی ھریرہ جاء رجل الی النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) فقال من احق الناس بحسن صحابتی قال امک۔ قال ثم من؟ قا ثم امک قال ثم من؟ قال ثم امک قال ثم من؟ قال ثم ابوک۔

ترجمہ:۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا کہ ایک شخص بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا اور
عرض کی یا رسول اللہ! میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ تو حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا تیری ماں۔ پھر اس نے یہی عرض کی اور جواب ملا تیری ماں۔ پھر اس نے یہی سوال روہرایا تو ارشاد فرمایا تیری ماں۔ چوتھی بار اس نے عرض کی یا رسول اللہ! اس کے بعد، تو حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تیرا باپ۔


من ابی ربیعۃ الساعدی قال بینما انا جالس عند رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اذجاءہ رجل من الانصار فقال یا رسول اللہ! ہل بقی علی من برابوی شیء بعد موتھما ابرھما بہ۔ قال نعم خصال اربع الصلاۃ علیہما والاستغفار لہما وانجاز عہدھما واکرام صدیقھما وصلۃ الرحم التی لارحم لک الا من قبلہما فھو الذی بقی علیک من برھما بعد موتھما۔

ترجمہ:۔ حضرت ابی ربیعہ ساعدی فرماتے ہیں کہ میں بارگاہ رسالت میں حاضر تھا اسی اثنا میں
ایک انصاری حضور کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی خدمت اقدس میں آیا اور عرض کی یا رسول اللہ! میرے والدین کی وفات کے بعد بھی کیا مجھ پر ان سے حسن سلوک کرنا ضروری ہے۔ حضور علیہ الصلوٰ ۃ والسلام نے فرمایا ہاں۔ چار باتیں تجھ پر ضروری ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ادا کرنا، ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہنا، جو وعدہ انہوں نے کیا تھا اس کو پورا کرنا، اور ان کے دوستوں کا احترام کرنا اور ان رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا جن سے ان کی وجہ سے رشتہ داری ہو، یہ نیکی ایسی ہے جو ان کی وفات کے بعد بھی تم پر لازمی ہے۔


ان باتوں کا یہ مطلب نہیں کہ اگر والدین شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا حکم دیں تو انہیں بھی ماننا اور عمل کرنا ضروری ہے بلکہ اس طرح کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کی پیروی کرنے سے منع فرمایا ہے

**وَإِنْ جَاھَدٰکَ عَلیٰٓ أَنْ تُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَـلَا تُطِعْھُمَا وَصَاحِبْھُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا وَّاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ أَنَابَ إِلَیَّ ثُمَّ إِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ - لقمان:۱۵

اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے، جس کا تجھے علم نہ ہو تو پھر ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح زندگی بسر کرنا اور اس شخص کی راہ چلنا جو میری ہی طرف جھکا ہوا ہو، پھر تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے میں تمہیں خبردار کردوں گا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ اگر والدین کبیرہ گناہ کرنے کا حکم دیں یا کسی فرض عین سے رکنے کو کہیں تو ان کی اطاعت و فرمانبرداری نہیں کی جائے گی لیکن مباحات میں ان کی اطاعت لازم اور ضروری ہے۔
اس آیت سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر کسی کے والدین کافر اور مشرک ہیں تو پھر بھی وہ ان کے ساتھ نرم لہجے میں بات کرے گا، انہیں اسلام کی دعوت دے گا اور اگر محتاج ہوں تو ان پر مال بھی خرچ کرے گا یعنی جہاں تک ممکن ہوسکے ان سے اچھا سلوک کرنے کی کوشش کرے۔




14390656_1412274085452606_4472666640783347347_n.jpg



​
 
Last edited: