Advertisement

انٹرنیٹ صارفین کیلئے نئی مشکل

وزیرداخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کے احتساب اور میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی تجویز دیدی

news-1419405364-7213.jpg


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا کے لیے نیاضابطہ اخلاق اور انٹرنیٹ صارفین کے احتساب کے لیے قانون سازی کی تجویز دیدی ہے ۔

پارلیمانی رہنماﺅں اورعسکری حکام کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیرداخلہ نے کہاہے کہ میڈیا شدت پسندتنظیموں کے بیانات کو بریکنگ نیوز کے طورپر چلاتاہے ، ایک طرف آرمی یا حکومت کے اقدامات کے بارے چل رہاہوتاہے تو دوسری طرف شدت پسندوں کے موقف آرہے ہوتے ہیں ، معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسری طرف سے موقف عوام تک پہنچانا بند کریں ،اس کے لیے الگ قانون کی ضرورت ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق ایک عرصے سے بن رہاہے اور گذشتہ دنوں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھی انکشاف ہواکہ تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ، گذشتہ دنوں میڈیا نے مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، صرف خراسانی گروپ کی طرف سے دھمکیوں کی خبر ہی نظروں میں آئی ۔

 
Advertisement

مشکل یہ کہ یہ پاکستان دشمن عناصر پاکستان کے خلاف اپنا منحوس پروپیگنڈہ نہیں کر سکیں گے
اس لئے،ان کے لئے پریشانی اور مشکل

​