Advertisement

انوشہ رحمان اورفہمیدہ مرزا میں ٹھن گئی

1827.gif

http://e.jang.com.pk/03-28-2014/lahore/pic.asp?picname=1827.gif

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزراءکالونی پر بنگلے پر قبضے کیلئے دو طاقتور سیاسی خواتین وزیر مملکت انوشہ رحمان اور سابقہ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا میں ٹھن گئی۔ وزارت ہاﺅسنگ وتعمیرات نے گزشتہ سال 31 جولائی کو منسٹرز کالونی میں واقع بنگلہ نمبر 28 زیر مملکت انوشہ رحمان کو الاٹ کیا، اس گھر پر سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 2008ءسے رہائش پذیر ہیں تاہم سپیکر کا عہدہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے ابھی تک اس گھر کو خالی نہیں کیا۔

انوشہ رحمان کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو 26 نومبر 2013ءکو یہ گھر خالی کرنے کا آخری نوٹس دیا گیا لیکن انہوں نے تاحال گھر خالی نہیں کیا حالانکہ قانونی طور پر ان کو 20 جون 2013ءتک یہ گھر اپنے پاس رکھنے کا جواز موجود تھا۔ سابق سپیکر کے ذمے اس گھر کا کرایہ 7 لاکھ 56 ہزار 228ہزار جو کہ ادا نہیں کای گیا۔ وزیر مملکت نے تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا کہ یہ گھر خالی کرانے کے لئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے گئے ہیں تاہم سابق سپیکر نے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا اور اس طرح ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

ادھر آئی این پی کے مطابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کے درمیان منسٹرز کالونی کے ایک گھر کے حصول کیلئے ٹھن گئی، دونوں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا خالی کردہ گھر حاصل کرنے کیلئے بضد ہیں، وزیرہاﺅسنگ کو دونوں کی جد کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/real-estate/27-Mar-2014/86717


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
cancer ki waja say F.M ganji hai kiya bal nochay gi ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, sirf is kay kartut or corruption par aik moti kittab ban sakti hai !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!