Advertisement

انصاف کی سرعام دلالی!

انصاف کی سرعام دلالی!

تحریر:سید ظفر بخاری


ہر دن کی طرح وہ دن بھی عطاءاللہ کے لیے معمول کا دن تھا۔جون کی گرمی اور رمضان کے روزے،مگر وہ نہ صرف روزے سے تھابلکہ انتہائی تن دہی سے اپنے فرائض ایک ایسی شاہراہ پہ انجام دے رہا تھا جہاں پہ ٹریفک بے انتہا زیادہ ہوتی ہے اور شام کے وقت بالخصوص رش بڑھ جاتا ہے۔اوپر سے کوئیٹہ شہر میں گاڑیوں کی تعداد بھی بے تحاشا ہے۔عطاءاللہ اپنے فرائض ادا کر ہی رہا تھا کہ پیچھے سے ایک بڑی گاڑی آکے اسے ٹکر مارتی ہے اور وہ شدید زخمی ہوجاتا ہے۔کچھ دیر کے بعد اسے سول ہسپتال کوئیٹہ منتقل کردیا جاتا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوجاتا ہے۔

گاڑی والے کو کم ازکم سو سے زائد لوگوں نے ٹکر مارتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا مگر اگلے دن پولیس نے مقدمہ “نامعلوم افراد” کے خلاف درج کرلیا۔وہ تو بھلا ہو سوشل میڈیا کا کہ جہاں چہروں کی واضح شناخت کے ساتھ گاڑی کی عطاءاللہ کو لگنے والی ٹکر کی ویڈیو لاکھوں لوگوں نے دیکھی اور جب پولیس پہ بھی دباؤ بڑھا تو اچانک انہیں بھی معلوم ہوگیا کہ دن دہاڑے روزے کی حالت میں عطاءاللہ کو شہید کرنے والے ظالم کا نام مجید خان اچکزئی تھا جو بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔مجید اچکزئی کا تعلق پشتون خواہ میپ سے تھا اور وہ “جمہوریت کی گنجی نانی” محمود اچکزئی کےعزیز تھے۔

چونکہ اینٹی ٹیرورسٹ ایکٹ کی دفعات مقدمے میں شامل تھیں اس لیے مجید اچکزئی کو گرفتار کیا گیا۔یہ ایک الگ کہانی ہے کہ جیل کے اندر اس کو کتنی عیاشی کے ساتھ رکھا گیا۔خیر جوں جوں یہ قصہ اس شارٹ ٹرم میموری لاس کی شکار قوم کے ذہنوں سےاوجھل ہونا شروع ہوا توں توں قانون کی دلالی بڑی تیزی سے شروع ہوگئی۔جیسے ہی مجید اچکزئی اپنے وکیل کے ہمراہ فتح کا نشان بناتے ہوئے باہر آیا اس کی گاڑی پہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ساتھ ملک کے اس “بہادر” اور جری سپوت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محمود اچکزئی نے “بیش بہا جمہوری خدمات” کے پیش نظر تہنیت کا پیغام بھیجا۔

ملا ڈیزل کی سرکردگی میں برساتی مینڈک کی طرح “جمہوریت جمہوریت” ٹرانے والے وکیل کامران مرتضی۱ نے مجید اچکزئی کا کیس لڑا۔پہلے تو کوئیٹہ کی ایک عدالت نے دفعہ ۳۲۲ کے تحت دائر کی جانے والی دہشت گردی کی دفعات کو خارج کرنے کا حکم دیا(ظاہرہے جمہوریت کے لیے قربانیاں جو دی تھیں)اور کیس ایک ماڈل عدالت کے سپرد ہوا جہاں ہر روز قانون کا دلال کامران مرتضی۱ جو ملاڈیزل کی پارٹی کا ایک اہم عہدیدار ہونے کے ساتھ ساتھ فضل الرحمان کے دھرنے کے دوران عمران خان پہ کیچڑ اچھالنے کے لیے ٹی وی پہ آیا کرتا تھا،نئی دلالی کرکے کیس کو اس نہج تک لے آیا کہ ستمبر ۲۰۲۰ کو جج دوست محمد مندوخیل نے “عدم ثبوت” کی بنیادپہ مجید اچکزئی کو باعزت بری کرکے عطاءاللہ کی روح کو تسکین بخشی۔اہم بات یہ تھی کہ وہی بے شرم کامران مرتضی۱ مجیداچکزئی کے ہمراہ فتح کا نشان بنا کے باہر آیا اور “آمرانہ” ہتھکنڈوں کو شکست سے دو چار کردیا۔

معاملہ محض کامران مرتضی۱ یا مجید اچکزئی کا نہیں ہے بلکہ یہ دونوں سیاست اور نظام انصاف کے چیچک زدہ چہرے ہیں جہاں غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قوانین ہیں اور الگ الگ ضابطے ہیں۔اور یہ جمہوریت بھی ان لوگوں کو اس لیے چاہیے تاکہ ان کی اجارہ داری قائم رہے اور ان سے کوئی پوچھ نہ سکے۔کامران مرتضی۱ ہو علی احمد کرد ہو حامد خان ہو یا کوئی اور ان کا کام اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے دلالی کرنا اور پیسے بٹورنا ہے اسی طرح ملا ڈیزل ہو اچکزئی ہو نواز شریف ہو یا کوئی اور ان کا مطمح نظرصرف اپنا اور اپنے خاندان کی حکمرانی کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔رہ گیا انصاف تو عام لوگوں کو ملنے والے انصاف کی ایک جھلک آپ اس کیس میں دیکھ ہی چکے ہیں۔

اسی طرح کا ایک دل چیر دینے والا واقعہ میرے ایک قریبی دوست نے بیان کیا جو کوئیٹہ کے ایک سینیر اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کے ساتھ بطور جونئیر کونسل کام کرتے ہیں۔اس سینیر وکیل کے دفتر میں ایک خستہ حال بوڑھا آیا جس کے کپڑے پھٹے پرانےتھے اور سانس گرمی کی وجہ سے بے ربط ہورہی تھی۔وہ بوڑھا آدمی ہاتھ جوڑ کے وکیل صاحب کو بولا کہ “میں انتہائی پریشان حال ہوں کیونکہ ریٹائر ہوتے وقت یہ سوچ کے مکان بنانا شروع کیا کہ گریچوئٹی ملے گی تو قرض ادا کردوں گا مگر ایک سال سے دھکےکھارہا ہوں کوئی شنوائی نہیں ہورہی”۔وکیل نے بے اعتنائی سے جواب دیا کہ میں آپ کا کام کردوں گا چاہے عدالت سے کروا دوں یا آپکے محکمے سے مگر اس کام کے دس لاکھ روپے لوں گا جس میں سے آٹھ لاکھ آپ کو پیشگی ادا کرنے ہونگے۔بوڑھا بہت زیادہ مایوس ہوا مگر ایک آخری کوشش کے طورپہ وکیل کو پیسے کم کرنے کی درخواست کی مگر وکیل نے سنی ان سنی کردی اور اندر اپنی لائبریری میں جاکے بیٹھ گیا۔میرے دوست کے بقول بوڑھا بہت دیر تک آسمان کی طرف انگلی اٹھاکے بہت دیر تک ساکت و جامد بیٹھارہا پھر دو تین سیاستدانوں کے نام لے کے کہنے لگا کہ فلاں کے پاؤں پکڑے فلاں کو بھی کہا پھر بھی کچھ نہیں ہوا سوچا تھا کیس کروں گا تو انصاف مل جائے گا۔چھوٹے وکیلوں کی جج نہیں سنتے اور بڑے وکیلوں کی فیس اتنی ہے کہ اتنی فیس تو میری آنے والی نسلیں تک نہیں دے سکتیں۔بوڑھا اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھ کے پھر سے دھکے کھانے چل پڑا مگر ایسے انصاف کے نظام پہ بھی سوال کھڑے کر کے گیا کہ جہاں وکیلوں اور ججوں کے لیے کوئی قانون قانون کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ اسے ایک موم کی ناک بنا کےامیر لوگوں کو ریلیف دینے کا کام لیا جاتا ہے۔جہاں ویڈیو لاکھ وائرل ہو مگر مجید اچکزئی باعزت بری ہوگا اور کامران مرتضی۱ بےشرمی کے ساتھ فتح کا نشان بھی بنائے گا۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Believe it or not it's not the court fault this time round. The police and prosecution seriously botched up this case
Also there are confirmed reports of the misuse of Bar by Kamran Murtaza Advocate to give undue benefit to his client.
 
The biggest hurdle in reforming Pakistan are these brothels known as courts and PIMPS known as lawyers who serve in these courts. If you succeed in reforming judiciary and judicial system then you will succeed in bringing change in Pakistan.
 
یہ شخص ایک عام پولیس والے کو مار کر خود کو تیس مار خان سمجھ رہا ہے۔ ذرا کسی جتوئی یا زرداری کے کسی بچے کا بال بھی باکا کر کے دکھائے۔
 
Advertisement
Believe it or not it's not the court fault this time round. The police and prosecution seriously botched up this case
suo motto? lanat on the courts!!!
یہ سراسر حکومتی ملی بھگت ہے۔ بنانا رپبلک میں بھی حکومتیں اتنی بے اختیار نہیں ہوتیں کہ چاہ کر بھی اپنے ایک شہری کو انصاف نہ دلا سکیں۔کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہو کہ ایک ایم این اے وزیر اعظم سے ذیادہ طاقتور ہے؟اگر ایک ایم پی اے زور یا زبر دستی کر کے غلط فیصلہ لے سکتا ہے، تو ایک وزیر اعظم زور اور زبردستی سے درست فیصلہ کیوں نہیں لے سکتا؟ساری بات ترجیح کی ہے۔​
 
The biggest hurdle in reforming Pakistan are these brothels known as courts and PIMPS known as lawyers who serve in these courts. If you succeed in reforming judiciary and judicial system then you will succeed in bringing change in Pakistan.

Yep, and the deaf Pakistani will never pay attention to improve their lives :(
 
اصل میں تو اس حرامُزادے جج کو الٹا ٹانگ دینا چاہیے جو حرامُزادہ مجرموں کو چھوڑتا ہے