Advertisement

انسداد سائبر کرائم قانون

تنوع زندگی کی علامت ہے ، جس معاشرے میں تنوع ہو گا اور اس میں اس تنوع کو برداشت کرنے کی جس حد تک سکت ہو گی وہ معاشرہ اسی قدر زندگی سے بھرپور ہوگا ، سیاسی اختلاف بھی سیاسی رنگا رنگی کا غماض ہے ، سیاسی اختلاف جیسی آوازوں کو بزور دبانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے ، ہم جیسے آرم چیئر وارئیورز ایسی پوسٹیں کر کے چپ کر کے بیٹھ جاتے ہیں کہ چلو ہمارا فرض پورا ہوا ، مگر حقیقت میں اس سے کوی فرق نہیں پڑتا ، جس ملک کی آبادی سال میں اوسط ١٥ منٹ انٹرنیٹ استمال کرتی ہو اس قوم کو انٹرنیٹ کی سیاست سے کیا فرق سکتا ہے ؟؟ یہ فورم پاکستان کے مقبول ترین فورمز میں سے ایک ہے ، آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں اگر اس فورم پر موجود لوگ کسی پارٹی کے لئے ایک جلسہ ارینج کرنا چاہیں تو کتنے لوگ اکٹھا ہوں جائیں گے ؟؟ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں کو تو بلکل بھی نہیں چھیڑنا چاہیے خصوصا ہم جیسے آرم چیئر وارئیورز کو تو بلکل بھی نہیں کیونکہ یہ تمام ہم جیسے آرم چیئر وارئیورز بےضرر ، سست، کاہل، ڈرپوک لیکن پڑھے لکھے لوگ ہیں اگر ہم لوگ یہاں آکر کچھ بڑھک بازی کر لیتے ہیں تو یقین مانئے اس سے پاکستانی سیاست میں اعشاریہ صفر صفر صفر ایک فیصد بھی فرق نہیں پڑتا ، لیکن ایسے فورمز ایک قسم کے دھواں کش کا کام دیتے ہیں اگر اس دھوئیں کے باہر نکلنے کے راستے مسدود کر دئیے گئے تو یہ کسی بہت بڑے دھماکے کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ ان آرم چیئر وارئیورز کو جو ویسے تو بےضرر ، سست، کاہل، ڈرپوک لیکن پڑھے لکھے لوگ ہیں، جب وینٹی لیشن نہیں ملے گی تو پرتشدد بھی ہو سکتے ہیں ، امید ہے حکومت سیاسی اختلاف کو بزور دبانے کی حماقت نہیں کرے گی

مگرانسداد سائبر کرائم قانون بھی بہت ضروری ہے ، انسداد سائبر کرائم قانون کے نہ ہونے سے یا کمزور ہونے سے ایسے مجرموں کو جو انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کرتے ہیں ، خواتین / بچوں کا جنسی استحصال کرتے ہیں ، جھوٹ کے زور پر پگڑیاں اچھالتے ہیں ، مذہبی منافرت کا پرچار کرتے ہیں ، حساس قومی معلومات چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا کر لیتے ہیں ، ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بنتے ہیں ، نفرت کے زور پر دوسرے انسانوں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں ایسے تمام لوگ قانون کی عدم موجودگی یا کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں

میرے خیال میں ان قوانین کے ساتھ ساتھ متعلقہ قانون نافظ کرنے والے ادارے بھی تشکیل دئے جائیں یا پہلے سے موجود روایتی اداروں جہاں پر عام شہریوں کی رسائی عالم ہے ، میں ایف آ ئی اے سائبر کرائم ونگ کی طرز پر خصوصی ونگ بنا ئے جائیں جن کے اہلکار ماڈرن سائبر کرائمز سے نمٹنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر چلنے والے ماڈرن ٹرینڈز کو بھی سمجھ سکتے ہوں ، پھر انکو صرف ثبوت اکٹھا کرنے پر لگایا جائے، ضمانت کروانے کے مواقع زیادہ ہوں مگر ملک/شہر چھوڑنے کی پابندی زیادہ ہونی چاہیے ، وقت جتنا مرضی لگے مگر یہ لامتناہی نہیں ہونا چاہیے کسی بھی کیس کو یا تو ڈسمس کردیں یا سزا سنا دیں - پھر خصوصی سائبر کرائم عدالتیں یا موجودہ عدالتوں میں ہی سائبر کرائم مقدمات سننے والے خصوصی بنچز بننے چاہیں جنکے ججز ماڈرن سائبر کرائمز کو سمجھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر چلنے والے ماڈرن ٹرینڈز کو بھی سمجھ سکتے ہوں ، ضرورت پڑنے پر اس شعبے کے غیر متنازعہ ماہرین سے مدد لی جاسکتی ہے لیکن خدا کے لئے کسی کو بھی عدالتوں میں یا تھانوں میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اب انٹر نیٹ پر ہی تمام قانونی کاروائی بخوبی ہو سکتی ہے تا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو

حکومت سے اپیلیں بہت ہوں گئیں ، اب ایک اپیل اپنے انٹر نیٹ جہادیوں سے بھی ہے خدا کے لئے سب سے پہلے قانون کو یا مسودہ قانون کو پڑھیے ، اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ یہ مسودہ قانون سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو پچھلے سال بجھوایا گیا انہوں نے اس پر سال بھر محنت کی اور پچاس تجاویز لائیں ہیں ابھی تک کسی نے(عوام میں سے) وہ تجاویز دیکھی نہیں ہیں ، سو کالڈ ماہرین نے ہمیں ابتک جو بتایا ہے اس کا لب لباب یہ ہے کہ کس طرح کمیٹی میں موجود بڑے بڑے وکلاء اور انکے ساتھیوں کو کس لٹکا کر بھاری فیسیں بٹوری جائیں،دوسرے یہ کہ خوف کی فضا کو کس طرح بڑھاوا دیا جائے ، یاد رکھئے خوف جس قدر زیادہ ہو گا وکلاء کی فیس بھی اسی قدر تگڑی ہو گی ، پھر یہ قانون واپس قومی اسمبلی میں گیا ہے جو کہ اس کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے پاس بجھوائیں گے ، وہ اگر ان تجویز سے متفق ہوۓ تو ایک نیا مسودہ قانون بنائیں گے جس کی کمیٹی منظوری دے گی اور پچھلے عشرے کے جاری قانون سازی کے ٹرینڈ کے مطابق اس کی منظوری قومی اسمبلی بھی دے دے گی پھر سینیٹ میں بھی یہ بل اسی پراسس سے گزرے گا ، پھر صدر کی منظوری سے قانون لاگو ہو جائے گا ، دوسری صورت یہ ہے کہ حکومت پرانے مسودہ قانون پر ہی بضد رہتی ہے تو اسے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ہو گا جہاں حکومت اکثریت کے بل بوتے پر یہ بل پاس کروا لے ، اگرچہ یہ پراسس بہت لمبا لگتا ہے لیکن ہم نے صرف پندرہ منٹ میں آئینی ترمیم بھی پاس ہوئیں لیکن اس معاملہ میں حکومت اور اپوزیشن کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوۓ چھ ماہ سے زائد عرصہ بھی لگ سکتا ہے ، اس لئے ابھی فوری خطرہ نہیں ہے عام آدمی کے لئے، بلکہ میرے نزدیک عام آدمی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے یہ صرف کرمنلز کے علاوہ میڈیا ہاؤسز اور ویب سائٹ اونرز کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے ، بلکہ میڈیا ہاوسز کے اعتراضات سن کر ہنسی آتی ہے اگلے دن ایک ماہر اینکر بل کی خوفناکی بیان کرتے ہوۓ فرما رہے تھے کہ قانون کے مطابق بچوں کی ننگی تصویریں نہیں دکھائی جا سکتیں تو میرا اعتراض یہ کہ وہ جو فلسطین میں بچوں کو بم لگتے ہیں اور انکے کپڑے تو کیا چیتھڑے تک اڑ جاتے ہیں تو کیا یہ بھی نہ دکھائے جائیں ، یہ قانون تو مجھے لگتا ہے اسرائیل اور ہندوستان کو خوش کرنے کی کوشش ہےہم ایسا ہونے نہیں دیں گے
​

از محمد حفیظ

http://www.dawn.com/news/1274205
 
Advertisement

اگر دیکھا جائے تو سوشل میڈیا ایک لحاظ سے حکومت کے حق میں جاتا ہے، یہاں لوگ اپنا غصہ نکال لیتے ہیں، ان کا کتھارسس ہوجاتا ہے، اگر ان کے لئے یہ دروازہ بھی بند کردیا گیا تو ان کے اندر کا غصہ جوالا مکھی بن کر اٹھے گا اور ان حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردے گا۔ یہ گنجوں کی روایت ہے کہ یہ تنقید کو برداشت نہیں کرتے، اپنے پچھلے دورِ حکومت میں بھی انہوں نے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، اخباروں پر مقدمات قائم کئے، اب سوشل میڈیا کا دور ہے اور اب یہ سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں، سوشل میڈیا پر اٹھنے والی آوازوں کو دبا نہیں سکتے، ہاں اتنا یقینی ہے کہ اپنا نقصان ضرور کر بیٹھیں گے۔ گنجے ویسے بھی اپنے پاؤں کلہاڑی مارنے کے لئے مشہور ہیں۔

 
سائبر کرائم بل پر لوگوں کی باتیں سن کر میرے ذہن میں بھی اعتراضی کیڑے کلبلا رہے تھے
لیکن مخصوص ایجنڈے کے حامل ڈان جیسے اخبار میں مندرجہ بالا آرٹیکل پڑھ کر سوچ میں پڑ گیا ہو ں کہ
شائد اس میں قوم کی بہتری کیلئے کچھ ہے،جب ہی ڈان میںاس پر اعتراض کیا گیا ہے
بدقسمتی سے حکومت ہاتھ لگ جانے والوں کو ایک بات یاد رکھنی چاہئے کہ عامتہ الناس یعنی جنرل پبلک کو دل کی بھڑاس نکالنے
سے روکنے کا انجام ہمیشہ سے برا ہوتا آیا ہے۔۔۔۔۔اگر کچھ عقل ہے تو سوچ لیں اس پر

 
Advertisement


اس سائبر بل کا زیادہ نقصان حکومت کو ہی ہونے والا ہے۔۔۔ اگر یہ اس بل کا غلط استعمال کریں گے۔۔۔ تو جس طرح پہلے لوگ ملکی حالات سے پریشان ہوتے تھے اور اپنے دل کی بھڑاس فیس بُک اور ٹویٹر پر لکھ کر نکال لیتے تھے۔۔۔ اس کے برعکس اب وہی لوگ اس کے علاوہ حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ جو یقینا حکومت کے لیے تکلیف دہ ہو گا۔۔۔۔


بظاہر تو سائبر کرائم بل میں کوئی بھی ایسی شک نہیں نظر آرہی جس میں گنجوں پر تنقید سے روکا گیا ہو .. لیکن اگر لفاظی میں بھی چھپی ہوئی کوئی ایسی بات ہے تو پھر بھی گنجوں کا انجام قریب ہے .. کتنا گریں گے یہ جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ کر کے .. یہ بھول رہے ہیں کہ یہ ساری عدالتوں کو خرید کر بھی ایک عدالت میں پیش ہونگے جہاں انکی نہیں چل سکے گی۔۔۔۔


​
 
کیا مسلہ ہے یار تمہارے ساتھ ایک ہی بات پر کتنے تھریڈ بنا دینے ہیں
اور ایک ہی بات ہر جگہ پر لکھتے رہتے ہو
یہ بھاشن دو اور تھریڈز میں بھی دے چکے ہو
لگتا ہے کافی بے چین روح ہے آپ کی تصلی تھوڑے پر نہیں ہوتی کیا

دوسرے تھریڈ میں یہ پڑھ کر میں نے کہا تھا کہ اسی کو اپنی امید بنا کر مصلے پر بیٹھ جاؤ




اس سائبر بل کا زیادہ نقصان حکومت کو ہی ہونے والا ہے۔۔۔ اگر یہ اس بل کا غلط استعمال کریں گے۔۔۔ تو جس طرح پہلے لوگ ملکی حالات سے پریشان ہوتے تھے اور اپنے دل کی بھڑاس فیس بُک اور ٹویٹر پر لکھ کر نکال لیتے تھے۔۔۔ اس کے برعکس اب وہی لوگ اس کے علاوہ حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ جو یقینا حکومت کے لیے تکلیف دہ ہو گا۔۔۔۔


بظاہر تو سائبر کرائم بل میں کوئی بھی ایسی شک نہیں نظر آرہی جس میں گنجوں پر تنقید سے روکا گیا ہو .. لیکن اگر لفاظی میں بھی چھپی ہوئی کوئی ایسی بات ہے تو پھر بھی گنجوں کا انجام قریب ہے .. کتنا گریں گے یہ جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ کر کے .. یہ بھول رہے ہیں کہ یہ ساری عدالتوں کو خرید کر بھی ایک عدالت میں پیش ہونگے جہاں انکی نہیں چل سکے گی۔۔۔۔


​
 
Last edited: