Advertisement

انسانی معاشرہ کب ایسا بنے گا ؟

سوال نمبر ۰۲۵

انسانی معاشرہ کب ایسا بنے گا ؟

جب کبھی کسی کا قتل ہوجاتا ہے تو پولس قاتل کا سراغ لگاتی ہے ، پکڑتی ہے ، عدالت میں مقدمہ چلاتی ، پھانسی کی سزا دلواتی ہے ۔ اس دوران قاتل کوشش کرتا ہے کے وہ بچ جاے ، اوپر کی عدالت میں اپیلیں کرتا ہے، اپیل مسترد ، اسے پھانسی دے دی گی ۔کہا جاے گا لواحقین کو آخر کار انصاف مل گیا ۔ ہمارے ہاں ہاں تو بہت کم ملزم اس مقام تک پہونچتے ہیں لیکن ترقی یافتہ ممالک میں بھی کہا یہی جاتا ہے کے لواحقین کو انصاف مل گیا ۔ میں بچپن... سے ہی اس بات پر پریشان ہوں کے جسکا باپ، یا جسکا شوہر یا بیٹا قتل کر دیا گیا ہو آخر اسے مجرم کو سزا دینے سے کیا مل جاتا ہے ،

ظاہر ہے رشتہ تو واپس ملتا ہی نہیں ہے ، نہ ہی کوی تلافی ہوتی ہے ہاں البتہ انتقام کے جذبے کی کسی حد تک تسکین ہوجاتی ہے ۔ پرانا انصاف کا نظام اسی پر قائم تھا لیکن اس سے محروم ہونے والے کو تو کچھ نہیں ملتا ۔ ایک نکتہ یہ بھی ہے کے اگر قتل کسی بڑی ہستی کا ہو جیسے لنکن ، بے نظیر یا اندرا گاندھی تو قاتل کو سزا دے کر بھی کیا ملے گا معاشرے کے نقصان کی تلافی تو نہیں ہوسکتی ۔ کچھ ایسا کرنا پڑے گا کے قتل ہی نہ ہو ۔ یہ کام صرف سزا کے خوف سے نہیں ہو سکتا ۔ بہت مشکل کام ہے اسلیے کے قتل کا سب سے بڑا ذریعہ تو جنگ ہے ، ہم سب کو جنگ سے توبہ کرنی ہوگی

​
 
Last edited by a moderator:
مجرم کو سزا اس لئے دی جاتی ہے تاکہ دوسرے اس کا انجام دیکھ کر عبرت حاصل کریں اور ایسا جرم نہ کریں- اس لئے اسلام میں سزا سر عام دی جاتی ہے جس سے جرائم کم ہوجاتے ہیں- آج کل سب کچھ پردے میں رہنے دو ہوتا ہے جسکی وجہ سے جرائم میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور سزا بھی صرف غریب کو ملتی ہے بڑے بڑے مجرم بچے رہتے ہیں
ایسا ہونہی سکتا کہ قتل ہی نہ ہو - قتل ہونگے لیکن بہت کم ہونگیں اگر اسلامی طرز پر سزائیں دی جائیں اور انصاف کا نظام درست ہو
​
 
Last edited: