- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
انسانیت موت کےدروازےپر
مولاناابوالکلام آزاد
دنیامیں آنادرحقیقت آخرت کی طرف رخت سفرباندھنےکی تمہیدہے۔اس عالم رنگ وبومیں آنےوالےہرنفس نےبالآخرت موت کےجام کوپینااورقبرکےدروازہ سےداخل ہوناہے۔یہ ایک ایسااٹل قانون قدرت ہےجس سےکسی کواختلاف نہیں۔
یہ حقیقت روزروشن سےزیادہ واضح ہےاورہم روزاپنےسرکی آنکھوں سےاس کامشاہدہ کرتےہیں کہ یہ دنیااوراس کی یہ تمام چمک دمک محض ایک جلوہ سراب ہےلیکن اس باوصف آج ہم دنیااوراس کی رنگینیوں میں اس قدر کھوچکےہیں کہ بایدوشاید۔آج نگاہوں کوخیرہ کرنےوالےشان وشکوہ کےقصرزرنگار،مال ودولت کےانبار،مئےومینا،شاہدوشراب ہی انسان کامنتہائےمقصودہوکررہ گئےہیں اورعاقبت کوفراموش کردیاگیاہے۔
شہادت حسین رضی اللہ تعالی عنہ
ضروری تمہید:۔
دنیامیں انسانی عظمت وشہرت کےساتھ حقیقت کاتوازن بہت کم قائم رہ سکتاہے۔یہ عجیب بات ہےکہ جوشخصیتیں عظمت وتقدس اورقبول وشہرت کی بلندیوں پرپہنچ جاتی ہیں۔دنیاعموماتاریخ سےزیادہ افسانہ اورتخیل کےاندرانہیں ڈھونڈناچاہتی ہے،اس لئےفلسفہ تاریخ کےبانی اول ابن خلدون کویہ قاعدہ بناناپڑاکہ جوواقعہ دنیامیں جس قدرزیادہ مقبول ومشہورہوگا،اتنی ہی افسانہ سرائي اسےاپنےاپنےحصارتخیل میں لےلےگی۔ایک مغربی شاعرگوئٹےنےیہی حقیقت ایک دوسرےپیرایہ میں بیان کی ہے،وہ کہتاہےانسانی عظمت کی حقیقت کی انتہاء یہ ہےکہ افسانہ بن جائے۔
تاریخ اسلام میں حضرت امام حسین(علیہ وعلی آبائہ واجدادہ الصلوۃ والسلام) کی شخصیت جواہمیت رکھتی ہے،محتاج بیان ہیں۔خلفائےراشدین کےعہدکےبعدجس واقعہ نےاسلام کی دینی،سیاسی اوراجتماعی تاریخ پرسب سےزیادہ اثرڈالاہے،وہ ان کی شہادت کاعظیم واقعہ ہے۔بغیرکسی مبالغہ کےکہاجاسکتاہےکہ دنیاکےکسی المناک حادثہ پرنسل انسانی کےاس قدرآنسونہ بہےہوں گےجس قدراس حادثہ پربہےہیں۔تیرہ سوبرس کےاندرتیرہ سومحرم گزرچکےاورہرمحرم اس حادثہ کی یادتازہ کرتارہا۔امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےجسم خونچکاں سےدشت کربلامیں جس قدرخون بہاتھا،اس کےایک ایک قطرہ کےبدلےدنیااشک ہائےماتم والم کاایک ایک سیلاب بہاچکی ہے۔
بایں ہمہ یہ کیسی عجیب بات ہےکہ تاریخ کااتنامشہوراورعظیم تاثیررکھنےوالاواقعہ بھی تاریخ سےکہیں زیادہ افسانہ کی صورت ا ختیارکرچکاہے۔اگرآج ایک جویائےحقیقت چاہےکہ جوصرف تاریخ اورتاریخ کی محتاط شہادتوں کےاندراس حادثہ کامطالبہ کرےتواکثرصورتوں میں اسےمایوسی سےدوچارہوناپڑےگا۔اس وقت جس قدربھی مقبول اورمتداول ذخیرہ اس موضوع پرموجودہے،وہ زیادہ ترروضہ خوانی سےتعلق رکھتاہےجس کامقصدزیادہ سےزیادہ گریہ وبکاکی حالت پیداکردیتی ہے،حتی کہ تاریخی حیثیت سےبیان کردہ بعض چیزیں جوتاریخ کی شکل میں مرتب ہوئي ہیں،وہ بھی دراصل تاریخ نہیں ہے۔روضہ خوانی اورمجلس طرازی کےموادہی نےایک دوسری صورت اختیارکرلی ہے۔
آج اگرجستجوکی جائےکہ دنیاکی کسی زبان میں بھی کوئی کتاب ایسی موجودہےجوحادثہ کربلاکی تاریخ ہوتوواقعہ یہ ہےکہ ایک بھی نہیں۔
اہل بیت شروع سےاپنےتئيں خلافت کازیادہ حق دارسمجھتےتھے۔امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابی سفیان کی وفات کےبعدتخت خلافت خالی ہوا۔یزیدبن معاویہ پہلےسےولی عہدمقررہوچکاتھا،اس نےاپنی خلافت کااعلان کردیااورحسین ابن علی علیہ السلام سےبھی بیعت کامطالبہ کیا۔حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نےکوفہ کوداراالخلافہ قراردیاتھا،اس لئےوہاں اہل بیت کرام کےطرفداروں کی تعدادزیادہ تھی۔انہوں نےحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کولکھاآپ تشریف لائیےہم آپ کاساتھ دیں گے۔آپ نےاپنےچچیرےبھائي مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی عنہ کواہل کوفہ سےبیعت لینےکےلئےبھیج دیااورخودبھی سفرکی تیاری کرنےلگے۔
دوستوں کامشورہ:۔
آپ کےدوستوں اورعزیزوں کومعلوم ہواتوسخت مضطرب ہوئے،وہ اہل کوفہ کی بےوفائی اورزمانہ سازی سےواقف تھے۔بنی امیہ کی سخت گیرطاقتوں سےبھی بےخبرنہ تھے۔انہوں نےاس سفرکی مخالفت کی۔حضرت عبداللہ بن رضی اللہ تعالی عباس نےکہا:یہ سن کربڑےپریشان ہیں کہ آپ عراق جارہےہیں،مجھےاصلی حقیقت سےآگاہ کیجئے۔"
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےجواب دیا۔میں نےعزم کرلیاہے۔آج یاکل ہی میں روانہ ہوتاہوں۔"ابن عباس"بےاختیارپکاراٹھے۔"خداآپ کی حفاظت کرے،کیاآپ ایسےلوگوں میں جارہےہیں جنہوں نےاپنےدشمن کونکال دیاہےاورملک پرقبضہ کرلیاہے؟اگروہ ایساکرچکےہیں توبڑےشوق سےتشریف لےجائیےلیکن اگرایسانہیں ہوا ہے۔حاکم بدستوران کی گردن دبائےبیٹھاہے،اس کےگماشتےبرابراپنی کارستانیاں کررہےہیں توان کاآپ کوبلانادرحقیقت جنگ کی طرف بلاناہے۔میں ڈرتاہوں ، وہ آپ کودھوکانہ دیں اورجب دشمن کوطاقتوردیکھیں توخودآپ سےلڑنےکےلئےآمادہ نہ ہوجائيں۔"مگرآپ اس طرح کی باتوں سےمتاثرنہ ہوئےاوراپنےارادہ پرقائم رہے۔"
مولاناابوالکلام آزاد
دنیامیں آنادرحقیقت آخرت کی طرف رخت سفرباندھنےکی تمہیدہے۔اس عالم رنگ وبومیں آنےوالےہرنفس نےبالآخرت موت کےجام کوپینااورقبرکےدروازہ سےداخل ہوناہے۔یہ ایک ایسااٹل قانون قدرت ہےجس سےکسی کواختلاف نہیں۔
یہ حقیقت روزروشن سےزیادہ واضح ہےاورہم روزاپنےسرکی آنکھوں سےاس کامشاہدہ کرتےہیں کہ یہ دنیااوراس کی یہ تمام چمک دمک محض ایک جلوہ سراب ہےلیکن اس باوصف آج ہم دنیااوراس کی رنگینیوں میں اس قدر کھوچکےہیں کہ بایدوشاید۔آج نگاہوں کوخیرہ کرنےوالےشان وشکوہ کےقصرزرنگار،مال ودولت کےانبار،مئےومینا،شاہدوشراب ہی انسان کامنتہائےمقصودہوکررہ گئےہیں اورعاقبت کوفراموش کردیاگیاہے۔
شہادت حسین رضی اللہ تعالی عنہ
ضروری تمہید:۔
دنیامیں انسانی عظمت وشہرت کےساتھ حقیقت کاتوازن بہت کم قائم رہ سکتاہے۔یہ عجیب بات ہےکہ جوشخصیتیں عظمت وتقدس اورقبول وشہرت کی بلندیوں پرپہنچ جاتی ہیں۔دنیاعموماتاریخ سےزیادہ افسانہ اورتخیل کےاندرانہیں ڈھونڈناچاہتی ہے،اس لئےفلسفہ تاریخ کےبانی اول ابن خلدون کویہ قاعدہ بناناپڑاکہ جوواقعہ دنیامیں جس قدرزیادہ مقبول ومشہورہوگا،اتنی ہی افسانہ سرائي اسےاپنےاپنےحصارتخیل میں لےلےگی۔ایک مغربی شاعرگوئٹےنےیہی حقیقت ایک دوسرےپیرایہ میں بیان کی ہے،وہ کہتاہےانسانی عظمت کی حقیقت کی انتہاء یہ ہےکہ افسانہ بن جائے۔
تاریخ اسلام میں حضرت امام حسین(علیہ وعلی آبائہ واجدادہ الصلوۃ والسلام) کی شخصیت جواہمیت رکھتی ہے،محتاج بیان ہیں۔خلفائےراشدین کےعہدکےبعدجس واقعہ نےاسلام کی دینی،سیاسی اوراجتماعی تاریخ پرسب سےزیادہ اثرڈالاہے،وہ ان کی شہادت کاعظیم واقعہ ہے۔بغیرکسی مبالغہ کےکہاجاسکتاہےکہ دنیاکےکسی المناک حادثہ پرنسل انسانی کےاس قدرآنسونہ بہےہوں گےجس قدراس حادثہ پربہےہیں۔تیرہ سوبرس کےاندرتیرہ سومحرم گزرچکےاورہرمحرم اس حادثہ کی یادتازہ کرتارہا۔امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےجسم خونچکاں سےدشت کربلامیں جس قدرخون بہاتھا،اس کےایک ایک قطرہ کےبدلےدنیااشک ہائےماتم والم کاایک ایک سیلاب بہاچکی ہے۔
بایں ہمہ یہ کیسی عجیب بات ہےکہ تاریخ کااتنامشہوراورعظیم تاثیررکھنےوالاواقعہ بھی تاریخ سےکہیں زیادہ افسانہ کی صورت ا ختیارکرچکاہے۔اگرآج ایک جویائےحقیقت چاہےکہ جوصرف تاریخ اورتاریخ کی محتاط شہادتوں کےاندراس حادثہ کامطالبہ کرےتواکثرصورتوں میں اسےمایوسی سےدوچارہوناپڑےگا۔اس وقت جس قدربھی مقبول اورمتداول ذخیرہ اس موضوع پرموجودہے،وہ زیادہ ترروضہ خوانی سےتعلق رکھتاہےجس کامقصدزیادہ سےزیادہ گریہ وبکاکی حالت پیداکردیتی ہے،حتی کہ تاریخی حیثیت سےبیان کردہ بعض چیزیں جوتاریخ کی شکل میں مرتب ہوئي ہیں،وہ بھی دراصل تاریخ نہیں ہے۔روضہ خوانی اورمجلس طرازی کےموادہی نےایک دوسری صورت اختیارکرلی ہے۔
آج اگرجستجوکی جائےکہ دنیاکی کسی زبان میں بھی کوئی کتاب ایسی موجودہےجوحادثہ کربلاکی تاریخ ہوتوواقعہ یہ ہےکہ ایک بھی نہیں۔
اہل بیت شروع سےاپنےتئيں خلافت کازیادہ حق دارسمجھتےتھے۔امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابی سفیان کی وفات کےبعدتخت خلافت خالی ہوا۔یزیدبن معاویہ پہلےسےولی عہدمقررہوچکاتھا،اس نےاپنی خلافت کااعلان کردیااورحسین ابن علی علیہ السلام سےبھی بیعت کامطالبہ کیا۔حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نےکوفہ کوداراالخلافہ قراردیاتھا،اس لئےوہاں اہل بیت کرام کےطرفداروں کی تعدادزیادہ تھی۔انہوں نےحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کولکھاآپ تشریف لائیےہم آپ کاساتھ دیں گے۔آپ نےاپنےچچیرےبھائي مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی عنہ کواہل کوفہ سےبیعت لینےکےلئےبھیج دیااورخودبھی سفرکی تیاری کرنےلگے۔
دوستوں کامشورہ:۔
آپ کےدوستوں اورعزیزوں کومعلوم ہواتوسخت مضطرب ہوئے،وہ اہل کوفہ کی بےوفائی اورزمانہ سازی سےواقف تھے۔بنی امیہ کی سخت گیرطاقتوں سےبھی بےخبرنہ تھے۔انہوں نےاس سفرکی مخالفت کی۔حضرت عبداللہ بن رضی اللہ تعالی عباس نےکہا:یہ سن کربڑےپریشان ہیں کہ آپ عراق جارہےہیں،مجھےاصلی حقیقت سےآگاہ کیجئے۔"
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےجواب دیا۔میں نےعزم کرلیاہے۔آج یاکل ہی میں روانہ ہوتاہوں۔"ابن عباس"بےاختیارپکاراٹھے۔"خداآپ کی حفاظت کرے،کیاآپ ایسےلوگوں میں جارہےہیں جنہوں نےاپنےدشمن کونکال دیاہےاورملک پرقبضہ کرلیاہے؟اگروہ ایساکرچکےہیں توبڑےشوق سےتشریف لےجائیےلیکن اگرایسانہیں ہوا ہے۔حاکم بدستوران کی گردن دبائےبیٹھاہے،اس کےگماشتےبرابراپنی کارستانیاں کررہےہیں توان کاآپ کوبلانادرحقیقت جنگ کی طرف بلاناہے۔میں ڈرتاہوں ، وہ آپ کودھوکانہ دیں اورجب دشمن کوطاقتوردیکھیں توخودآپ سےلڑنےکےلئےآمادہ نہ ہوجائيں۔"مگرآپ اس طرح کی باتوں سےمتاثرنہ ہوئےاوراپنےارادہ پرقائم رہے۔"
ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کاجوش:۔
جب روانگي کی گھڑی بالکل قریب آگئی توابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ پھردوڑےآئے۔اےابن عم!انہوں نےکہا:میں خاموش رہناچاہتاتھامگرخاموش رہانہیں جاتا۔میں اس راہ میں آپ کی ہلاکت اوربربادی دیکھ رہاہوں۔عراق والےدغابازہیں،ان کےقریب بھی نہ جائیے،یہیں قیام کیجئےکیونکہ یہاں حجازمیں آپ سےبڑاکوئی نہیں ہے۔اگرعراقی آپ کوبلاتےہیں توان سےکہیے،پہلےمخالفین کواپنےعلاقےسےنکال دو۔پھرمجھےبلاؤ۔
اگرآپ حجازسےجاناہی چاہتےہیں تویمن چلےجائیے،وہاں قلعےاوردشوارگزارپہاڑہیں،ملک کشادہ ہے۔آبادی عموماآپ کےوالدکی خیرخوا ہےوہاں آپ ان لوگوں کی دسترس سےباہرہوں گے۔خطوں اورقاصدوں کےذریعےاپنی دعوت پھیلائےگا۔مجھےیقین ہے۔اس طرح آپ کامیاب ہوجائيں گے۔"
لیکن حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےجواب دیا۔"اےابن عم!میں جانتاہوں تم میرےخیرخواہ ہو،لیکن اب میں عزم کرچکا۔"ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نےکہا:آپ نہیں مانتےتوعورتوں اوربچوں کوساتھ نہ لےجائیے۔مجھےاندیشہ ہےآپ ان کی آنکھوں کےسامنےاسی طرح نہ قتل کردیئےجائيں جس طرح حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ اپنےگھروالوں کےسامنےقتل کردیئےگئےتھے۔
تھوڑی دیرخاموش رہنےکے بعدحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نےجوش میں آکرکہا:"اگرمجھےیقین ہوتاکہ آپ کےبال پکڑلینےاورلوگوں کےجمع ہونےسےآپ رک جائيں گےتوواللہ!میں ابھی آپ کی پیشانی کےبال پکڑلوں۔"(ابن جریرج6ص217)
مگرآپ پھربھی اپنےارادہ پرقائم رہے۔
عبداللہ بن جعفررضی اللہ تعالی عنہ کاخط:۔
اسی طرح اوربھی بہت سےلوگوں نےآپ کوسمجھایا۔آپ کےچچرےبھائی عبداللہ بن جعفررضی اللہ تعالی عنہ نےخط لکھا۔
"میں آپ کواللہ کاواسطہ دیتاہوں کہ یہ خط دیکھتےہی اپنےارادےسےبازآجائیےکیونکہ اس راہ میں آپ کےلئےہلاکت اورآپ کےاہل بیت کےلئےبربادی ہےاگرآپ قتل ہوگئےتوزمین کانوربجھ جائےگا۔اس وقت ایک آپ ہی ہدایت کانشان اورارباب ایمان کی امیدوں کامرکزہیں۔سفرمیں جلدی نہ کیجئے،میں آتاہوں۔"(ایضا۔کامل)
والی عمروکاخط:۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نےیزیدکےمقررکئےہوئےوالی عمروبن سعید بن العاص سےجاکرکہا۔"حسین ابن علی رضی اللہ تعالی عنہ کوخط لکھواورہرطرح سےمطمئن کردو۔"عمرونےکہا:آپ خودخط لکھ لائیے،میں مہرکردوں گاچنانچہ عبداللہ نےوالی کی جانب سےیہ خط لکھا:۔
"میں دعاکرتاہوں کہ اللہ آپ کواس راستہ سےدورکردےجس میں ہلاکت ہےاوراس راستہ کی طرف رہنمائی کردےجس میں سلامتی ہے۔
مجھےمعلوم ہواہےآپ عراق جارہےہیں۔"
"میں آپ کےلئےشقاق واختلاف سےپناہ مانگتاہوں۔میں آپ کی ہلاکت سےڈرتاہوں۔میں عبداللہ بن جعفراوریحیی بن سعیدکوآپ کےپاس بھیج رہاہوں،ان کےساتھ واپس چلےآئیے۔میرےپاس آپ کےلےلئےامن،سلامتی،نیکی،احسان اورحسن جواز ہے۔اللہ اس پرشاہدہےوہ ہی اس کانگہبان اورکفیل ہے۔"والسلام!
مگرآپ بدستوراپنےارادےپرجمےرہے۔(ابن جریرج6ص319)
فرزوق سےملاقات:۔
مکہ سےآپ عراق کوروانہ ہوگئے۔"صفاح"نام مقام پرمشہورمحب اہل بیت شاعرفرزوق سےملاقات ہوئی۔
آپ نےپوچھا:"تیرےپیچھےلوگوں کاکیاحال ہے؟"
فرزوق نےجواب دیا:"ان کےدل آپ کےساتھ مگرتلواریں بنی امیہ کےساتھ ہیں۔"فرمایا"سچ کہتاہے،مگراب ہمارامعاملہ اللہ کےہاتھ ہے،وہ جوچاہتاہے،وہی ہوتاہے۔ہماراپروردگارہرلمحہ کسی نہ کسی حکم فرمائی ہےاگراس کی مشیت ہماری پسندکےمطابق ہوتواس کی ستائش کریں گے۔اگرامیدکےخلاف ہوتوبھی نیک نیتی اورتقوی کاثواب کہیں نہیں گیاہے۔"
یہ کہااورسواری آگےبڑھائی۔(ایضاج6ص219)
مسلم بن عقیل کےعزیزوں کی ضد:۔
زرودنام مقام میں پہنچ کرمعلوم ہواکہ آپ کےنائب مسلم بن عقیل کوکوفہ میں یزیدکےگورنرعبیداللہ بن زیادنےعلانیہ قتل کردیااورکسی کےکان پرجون تک نہ رینگی۔آپ نےسناتوباربار۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ پڑھناشروع کیا۔بعض ساتھیوں نےکہا:۔
"آبھی وقت ہےہم آپ کےاورآپ کےاہل بیت کےمعاملہ میں آپ کواللہ کاواسطہ دیتےہیں۔للہ یہیں سےلوٹ چلئے۔کوفہ میں آپ کاکوئي ایک بھی طرفدارومددگارنہیں۔سب آپ کےخلاف کھڑےہوجائيں گے۔"
آپ خاموش کھڑےہوگئےاورواپسی پرغورکرنےلگےلیکن مسلم بن عقیل کےعزیزکھڑےہوگئے:"واللہ!ہم ہرگزنہ ٹلیں گے۔"انہوں نےکہا:ہم اپناانتقام لیں گےیااپنےبھائي کی طرح مرجائيں گے۔"اس پرآپ نےساتھیوں کونظراٹھاکےدیکھااورٹھنڈی سانس لےکرکہا:"ان کےبعدزندگی کاکوئي مزانہیں۔"
رستہ میں بھیڑچھنٹ گئی۔
بدوؤں کی ایک جماعت آپ کےساتھ ہوگئی تھی۔وہ یہ سمجھتےتھےکوفہ میں خوب آرام کریں گے۔آپ ان کی حقیقت سےواقف تھے،سب کوجمع کرکےخطبہ دیا:
"اےلوگو!ہمیں نہایت دہشت ناک خبریں پہنچی ہیں۔مسلم بن عقیل،ہانی بن عروہ اورعبداللہ بن بقطرقتل کرڈالےگئے۔ہمارےطرفداروں نےبےوفائي کی۔کوفہ میں ہماراکوئي مددگارنہیں،جوہماراساتھ چھوڑناچاہےچھوڑدے۔ہم ہرگزخفانہ ہوں گے۔"
بھیڑنےیہ سناتودائيں بائيں کٹناشروع ہوگئی۔تھوڑی دیرکےبعدآپ کےگردوہی لوگ رہ گئےجومکہ سےساتھ چلےتھے۔(ابن جریرج6ص225)
حربن یزیدکی آمد:۔
قادسیہ سےجوں ہی آگےبڑھےعبیداللہ بن زیادوالی عراق کےعامل حصین بن نمیرتمیمی کی طرف سےحربن یزیدایک ہزارفوج کےساتھ نمودارہوااورساتھ ہولیا۔اسےحکم ملاتھاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےساتھ برابرلگارہےاوراس وقت تک
پیچھانہ چھوڑےجب تک انہیں عبیداللہ بن زیادکےسامنےنہ لےجائے۔اسی اثناء میں نمازظہرکاوقت آگیا،آپ تہبندباندھے،چادراوڑھے،نعل پہنےتشریف لےآئےاورحمدونعت کےبعداپنےساتھیوں اورحرکےسپاہیوں کےسامنےخطبہ دیا۔
راہ میں ایک اورخطبہ:۔
"اےلوگو!اللہ کےسامنےاورتمہارےسامنےمیراعذریہ ہےکہ میں اپنی طرف سےیہاں نہیں آیاہوں۔میرےپاس تمہارےخطوط پہنچے،قاصدآئے۔مجھےبارباردعوت دی گئی کہ ہماراکوئي امام نہیں۔آپ آئيےتاکہ اللہ ہمیں آپ کےہاتھ پرجمع کردے۔اگراب بھی تمہاری یہ حالت ہےتومیں آگیاہوں۔اگرمجھ سےعہدوپیمان کرنےکےلئےآئےہو،جن پرمیں مطمئن ہوجاؤں تومیں تمہارےشہرچلنےکوتیارہوں اگرایسانہیں ہےبلکہ تم میری آمدسےناخوش ہوتومیں وہیں واپس چلاجاؤں گا،جہاں سےآیاہوں۔"
دشمنوں نےآپ کےپیچھےنمازپڑھی:۔
کسی نےکوئی جواب نہ دیا،دیرتک خاموش رہنےکےبعدلوگ مؤذن سےکہنےلگے۔"اقامت پکارو۔"
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےحربن یزیدسےکہا:"کیاتم علیحدہ نمازپڑھوگے؟"اس نےکہا:"تمہیں،آپ امامت کریں،ہم آپ ہی کےپیچھےنمازپڑھیں گے۔"
وہیں عصرکی بھی نمازپڑھی۔دوست دشمن سب مقتدی تھے۔نمازکےبعدآپ نےپھرخطبہ دیا۔
دوسراخطبہ:۔
"اےلوگو!اگرتم تقوی پرہواورحقدارکاحق پہنچانوتویہ اللہ کی خوشنودی کاموجب ہوگا۔ہم اہل بیت ان مدعیوں سےزیادہ حکومت کےحقدارہیں۔ان لوگوں کوکوئي حق نہیں پہنچتا۔یہ تم پرظلم وجورسےحکومت کرتےہیں لیکن اگرتم ہمیں ناپسندکرو،ہمارافرض نہ پہنچانواورتمہاری رائےاب اس کےخلاف ہوگئی ہوجوتم نےمجھےاپنےخطوں میں لکھی اورقاصدوں کی زبانی پہنچائی تھی تومیں بخوشی واپسی چلےجانےکوتیارہوں۔"
اہل کوفہ کےخطوط:۔
اس پرحرنےکہا:"آپ کن خطوط کاذکرکرتےہیں،ہمیں ایسےخطوں کاکوئي علم نہیں۔
آپ نےعقبہ بن سمعان کوحکم دیاکہ وہ دونوں تھیلےنکال لائےجن میں کوفہ والوں کےخط بھرےہیں۔عقبہ نےتھیلےانڈیل کرخطوں کاڈھیرلگادیا۔اس پرحرنےکہا:"لیکن ہم وہ نہیں ہیں جنہوں نےیہ خط لکھےتھے۔ہمیں تویہ حکم ملاہےکہ آپ کوعبیداللہ بن زیادتک پہنچاکےچھوڑیں۔"
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےفرمایا:"لیکن یہ موت سےپہلےناممکن ہے۔"
پھرآپ نےروانگی کاحکم دیالیکن مخالفین نےراستہ روک لیا۔آپ نےخفاہوکرحرسےکہا:"تیری ماں تجھےروئےتوکیاچاہتاہے؟"
حرنےجواب دیا:"واللہ!اگرآپ کےسواکوئي اورعرب میری ماں کانام زبان پرلاتاتومیں اسےبتادیتالیکن آپ کی ماں کاذکرمیری زبان پربرائي کےساتھ نہیں آسکتا۔"
آپ نےفرمایا:پھرتم کیاچاہتےہو؟"
اس نےکہا:میں نےآپ کوعبیداللہ بن زیادکےپاس لےجاناچاہتاہوں۔"
آپ نےفرمایا:"توواللہ!میں تمہارےساتھ نہیں چلوں گا۔"
اس نےکہا:"میں بھی آپ کاپیچھانہیں چھوڑوں گا۔"
اگردنیاہمارےلئےہمیشہ باقی رہنےوالی ہواورہم سدااس میں رہنےوالےہوں جب بھی آپ کی حمایت ونصرت کےلئےاس کی جدائی گواراکرلیں گےاورہمیشہ کی زندگی پرآپ کےساتھ مرجانےکوترجیح دیں گے۔"(ایضا ج 6ص229)
حرکی دھمکی کاجواب:۔
حربن یزیدآپ کےساتھ برابرچلاآرہاتھااورباربارکہتاتھا:اےحسین!اپنےمعاملہ میں اللہ کویادکیجئے،میں گواہی دیتاہوں کہ آپ جنگ کریں گےتوضرورقتل کرڈالےجائيں گے۔"
ایک مرتبہ آپ نےغضبناک ہوکرفرمایا:تومجھےموت سےڈراتاہے،کیاتمہاری شقاوت اس حدتک پہنچ جائےگی کہ مجھےقتل کروگے؟ سمجھ میں نہیں آتاکہ جواب دوں تجھے؟لیکن میں وہی کہوں گاجورسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےایک صحابی نےجہادپرجاتےہوئےاپنےبھائي کی دھمکی سن کرکہا:۔
سامضی ومابالموت عارعلی الفتی اذامانوی حقاوجاھدمسلما
(میں روانہ ہوتاہوں،مردکےلئےموت ذلت نہیں،جبکہ اس کی نیت نیک ہواوروہ اسلام کی راہ میں جہادکرنےوالاہو)
وآسی الرجال الصالحین بنفسہ وفارق مثبوریغش ویرغما
(اورجبکہ وہ اپنی جان دےکرصالحین کامددگارہواوردغابازظالم ہلاک ہونےوالےسےجداہورہاہو۔)(ایضا:ج 6ص229)
چارکوفیوں کی آمد:۔
عذیب الہجانات نام مقام پرکوفہ سےچارسوارآتےدکھائی دئیے،ان کےآگےآگےطرماح بن عدی یہ شعرپڑھ رہاتھا
یاناقتی لاعذعری من زجری وشمری قبل طلوع الفجر
(اےمیری اونٹنی!میری ڈانٹ سےڈرنہیں اورطلوع فجرسےپہلےہمت سےچل!)
بخیروکبان وخیرسفر حتی تجلی بکریم النحر
(سب سےاچھےمسافروں کولےچل،سب سےاچھےسفرپرچل،یہاں تک شریف النسب آدمی تک پہنچ جا)
الماجدالحررحیب الصدر اتی بہ اللہ لخیرامر
(وہ عزت والاہے،آزادہے،فراخ سینہ ہے،اللہ اسےسب سےاچھےکام کےلئےلایاہے۔)
لمت ابقاہ بقاء الدھر
(خدااسےہمیشہ سلامت رکھے)
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےیہ شعرسنےتوفرمایا:واللہ!مجھےیہی امیدہےکہ اللہ کوہمارےساتھ بھلائی منظورہے،چاہےقتل ہوں یافتح یاب ہوں۔"
حربن یزیدنےان کودیکھاتوحضرت سےکہا"یہ لوگ کوفہ کےہیں،آپ کےساتھ نہیں ہیں،میں انہیں روکوں گااورواپس کردوں گا۔"
آپ نےفرمایا"تم وعدہ کرچکےہوکہ ابن زیادکاخط آنےسےپہلےمجھ سےکوئی تعرض نہیں کروگے۔یہ اگرچہ میرےساتھ نہیں آئےلیکن میرےہی ساتھی ہیں۔اگران سےچھیڑچھاڑکروگےتومیں تم سےلڑوں گا۔"یہ سن کرحرخاموش ہوگیا۔
کوفہ والوں کی حالت:۔
آنےوالوں سےآپ نےپوچھا:"لوگوں کوکس حال میں چھوڑآئےہو؟"
انہوں نےجواب دیا۔شہرکےسرداروں کورشوتیں دےکرملایاگیا۔عوام کےدل آپ کےساتھ ہیں مگران کی تلواریں کل آپ کےخلاف نیام سےباہرنکلیں گیں۔(ابن جریرج ص230 اورکامل وغیرہ)
آپ کےقاصد کاقتل:۔
اس سےپہلے قیس بن مسہرکوبطور قاصدکوفہ بھیج چکےتھے۔عبیداللہ بن زیادنےانہیں قتل کرڈالاتھامگرآپ کواطلاع نہ دی تھی۔ان لوگوں سےقاصدکاحال پوچھاانہوں نےساراواقعہ بیان کیا۔آپ کی آنکھیں اشک بارہوگئيں اورفرمایا:
منھم من قضی نحبہ ومنھم من ینتظرومابدلواتبدیلا۔
(بعض ان میں سےمرچکےہیں اوربعض موت کاانتظارکررہےہیں،مگرحق پرثابت قدم ہیں،اس میں کوئي تبدیلی نہیں کی ہے)
خدایاہمارےلئےاوران کےلئےجنت کی راہ کھول دے۔اپنی رحمت اورثواب کےدارالقرارمیں ہمیں اورانہیں جمع کر۔"
طرماح بن عدی کامشورہ:۔
طرماح بن عدی نےکہا:"واللہ!میں آنکھیں پھاڑپھاڑکردیکھ رہاہوں مگرآپ کےساتھ کوئی دکھائي نہیں دیتا۔اگرصرف یہی لوگ ٹوٹ پڑیں جوآپ کےپیچھےلگےہوئےہیں توخاتمہ ہوجائے۔میں نےاتنابڑاانبوہ آدمیوں کاکوفہ کےعقب میں دیکھاہےجتناکسی ایک مقام پرکبھی نہیں دیکھاتھا۔
یہ سب اسی لئےجمع کئےگئےہیں کہ ایک حسین رضی اللہ تعالی عنہ سےلڑیں۔میں آپ کواللہ کاواسطہ دیتاہوں کہ اگرممکن ہوتوایک بالشت بھی آگےنہ بڑھئے۔اگرآپ چاہتےہیں کہ ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں دشمنوں سےبالکل امن ہوتومیرےساتھ چلےچلئےمیں اپنےپہاڑ"آجا"میں آپ کواتاردوں گا۔واللہ!وہاں دس دن بھی نہ گزریں گےقبیلہ طےکے20 ہزاربہادرتلواریں لئےآپ کےلئےسامنےکھڑےہوجائیں گے۔واللہ!جب تک ان کےدم میں دم رہےگا،آپ کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکرنہ دیکھ سکےگا۔"
آپ نےجواب دیا:"اللہ تمہیں جزائےخیردے۔لیکن ہمارےاوران کےمابین ایک عہدہوچکاہے۔ہم اس کی موجودگی میں ایک قدم نہیں اٹھاسکتے۔کچھ نہیں کہاجاسکتاہمارااوران کامعاملہ کس حدپرپہنچ کرختم ہوگا۔"
(ابن جریرج 6ص230 اورکامل وغیرہ)
خواب:۔
اب آپ کویقین ہوچلاتھاکہ موت کی طرف جارہےہیں"قصربنی مقاتل"نامی مقام سےکوچ کےوقت آپ اونگھ گئےتھے۔پھرچونک کربآوازبلندکہنےلگے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔الحمداللہ العالمین۔تین مرتبہ یہی فرمایا:آپ کےصاحبزادےعلی اکبررضی اللہ تعالی عنہ نےعرض کیا:اناللہ اورالحمداللہ کیوں؟
فرمایا:''جان پدر!ابھی اونگھ گیاتھا،خواب میں کیادیکھتاہوں کہ ایک سوارکہتاچلاآرہاہے:"لوگ چلتےہیں اورموت ان کےساتھ چلتی ہے۔"میں سمجھ گیاکہ یہ ہماری ہی موت کی خبرہےجوہمیں سنائي جارہی ہے۔"
علی اکبررضی اللہ تعالی عنہ نےکہا:"اللہ آپ کوروزبدنہ دکھائے!کیاہم حق پرنہیں ہیں؟"فرمایا"ـ بےشک ہم حق پرہیں۔"اسی پروہ بےاختیارپکاراٹھے:اگرہم حق پرتوپھرموت کی کوئي پرواہ نہیں۔"
یہی وہ آپ کےصاحبزادےہیں جومیدان کربلامیں شہیدہوئےاورعلی الاکبررضی اللہ تعالی عنہ کےلقب سےمشہورہیں۔(ابن جریرج6ص232،شرح نہج البلاغہ،امام سیدمرتضی وغیرہ ذامک)
ابن زیاد کاخط:۔
صبح آپ پھرسوارہوئے،اپنےساتھیوں کوپھیلاناشروع کیامگرحربن یزیدانہیں پھیلنےسےروکتاتھا۔باہم دیرتک کشمکش جاری رہی۔آخرکوفہ کی طرف سےایک سوارآتادکھائی دیا۔یہ ہتھیاربندتھا۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سےاس نےمنہ مگرحرکوسلام کیااورابن زیاد کاخط پیش کیا۔خط کامضمون یہ تھا۔
"حسین رضی اللہ تعالی عنہ"کوکہیں ٹکنےنہ دو،کھلےمیدان کےسواکہیں اترنےنہ دو۔قلعہ بندیاشاداب مقام میں پڑاؤنہ ڈال سکے۔"میرایہی قاصدتمہارےساتھ رہےگاکہ تم کہاں تک میرےحکم کی تعمیل کرتےہو۔"
حرنےخط کےمضمون سےحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوآگاہ کیااورکہا:"اب میں مجبورہوں۔آپ کوبےآب وگیاہ کھلےمیدان میں اترنےکی اجازت دےسکتاہوں۔"
زہیرالقین نےحضرت سےعرض کیا:"ان لوگوں سےلڑنااس فوج گراں سےلڑنےکےمقابلہ میں کہیں آسان ہےجوبعدمیں آئےگی۔"
مگرآپ نےلڑنےانکارکردیا۔فرمایا"میں اپنی طرف سےلڑائي میں پہل نہیں کرناچاہتا۔"زہیرنےکہا"توپھرسامنےکےگاؤں میں چل کراترئیےجوفرات کےکنارےہےاورقلعہ بن ہوجاناچاہیے۔"
آپ نےپوچھا:"اس کانام کیاہے؟"زہیرنےکہا:"عقر"(عقرکےمعنی ہیں کاٹنایابےثمروبےنتیجہ ہونا)یہ سن کرآپ منغض ہوگئےاورکہا:"عقرسےاللہ کی پناہ!"(ابن جریرج6ص232شرح نہج البلاغہ،امام سیدمرتضی وغیرہ ذالک)
کربلامیں ورود:۔
آخرآپ ایک اجاڑسرزمین پرپہنچ کراترپڑے۔پوچھا:اس سرزمین کاکیانام ہے؟معلوم ہوا"کربلا"آپ نےفرمایا"یہ کرب اوربلاہے۔"یہ مقام دریاسےدورتھا۔دریااوراس میں ایک پہاڑی حائل تھی۔یہ واقعہ 2محرم الحرام 61ھــ کاہے۔
عمربن سعدکی آمد:۔
دوسرےروزعمربن سعدبن ابی وقاص کوفہ والوں کی چارہزارفوج لےکرپہنچا۔عبیداللہ بن زیادنےعمرکوزبردستی بھیجاتھا۔عمرکی خواہش تھی کسی طرح اس امتحان سےبچ نکلےاورمعاملہ رفع دفع ہوجائے۔اس نےآتےہی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےپاس قاصدبھیجااوردریافت کیاآپ کیوں تشریف لائے؟آپ نےوہی جواب دیاجوحربن یزیدکودےچکےتھے۔"تمہارےشہرکےلوگوں ہی نےمجھےبلایاہے۔اب اگروہ مجھےناپسندکرتےہیں تومیں لوٹ جانےکےلئےتیارہوں۔"
ابن زیاد کی سختی:۔
عمربن سعدکواس جواب سےخوشی ہوئی اورامیدبندھی کےیہ مصیبت ٹل جائےگي چنانچہ عبیداللہ بن زیادکوخط لکھا۔خط پڑھ کرابن زیاد نےکہا۔
الآن اذ علقت مخالینا بہ یرجوالنجاۃ ولات حین مناص)
(اب کہ ہمارےپنجہ میں آپھنساہے،چاہتاہےکہ نجات پائےمگراب واپسی اورنکل بھاگنےکاوقت نہیں رہا۔)
"حسین رضی اللہ تعالی عنہ سےکہواپنےتمام ساتھیوں کےساتھ یزیدبن معاویہ کی بیعت کریں پھرہم دیکھیں گےہمیں کیاکرناہے۔حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کےساتھیوں تک پانی نہ پہنچنےپائے۔وہ پانی کاایک قطرہ بھی پینےنہ پائيں،جس طرح حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ بن عفان پانی سےمحروم رہےتھے۔
پانی پرتصادم:۔
عمربن سعدنےمجبوراپانچ سوسپاہی گھاٹ کی حفاظت کےلئےبھیج دئیےاورآپ اورآپ کےساتھیوں پرپانی بندہوگیا۔اس پرآپ نےاپنےبھائی عباس بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کوحکم دیاکہ30سواراور20پیادےلےکرجائیں اورپانی بھرلائیں۔یہ پہنچےتومحافظ دستےکےافسرعمروبن الحجاج نےروکا۔باہم مقابلہ ہوالیکن آپ 20مشکیں بھرلائے۔
عمربن سعدسےملاقات:۔
شام کوحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےعمربن سعدکوکہلابھیجا،آج رات مجھ سےملاقات کروچنانچہ دونوں بیس بیس سوارلےکراپنےاپنےپڑاؤسےنکلےاوردرمیانی مقام میں ملے۔تخلیہ میں بہت رات گئےتک باتیں ہوتی رہیں۔راوی کہتاہےگفتگوبالکل خفیہ تھی،لیکن لوگوں میں یہ مشہورہوگیاحضرت امام رضی اللہ تعالی عنہ نےعمرسےکہاہم،تم دونوں اپنےاپنےلشکریہیں چھوڑکریزیدکےپاس روانہ ہوجائيں۔عمرنےکہا:"اگرمیں ایساکروں گاتومیراگھرکھدواڈالاجائےگا۔"
آپ نےفرمایا:"میں بنادوں گا۔"عمرنےکہا"میری تمام جائیدادضبط کرلی جائےگي۔"آپ نےفرمایا:"میں اپنی حجازکی جائدادسےاس کامعاوضہ دےدوں گا۔"مگرعمر نےمنظورنہ کیا۔(ابن جریرج 6 ص 235)
تین شرطیں:۔
اس کےبعدبھی تین چارمرتبہ باہم ملاقاتیں ہوئيں۔آپ نےتین صورتین پیش کیں۔
1- مجھےوہیں لوٹ جانےدو،جہاں سےآیاہوں۔
2- مجھےیزیدسےاپنامعاملہ طےکرلینےدو۔
3- مجھےمسلمانوں کی کسی سرحدپربھیج دو،وہاں کےلوگوں پرجوگزرتی ہے،وہ مجھ پربھی گزرےگی۔
ابن زیادکاخط:۔
باربارکی گفتگوکےبعدعمربن سعدنےابن زیادکوپھرلکھا:"اللہ نےفتنہ ٹھنڈاکردیا۔پھوٹ دورکردی،اتفاق پیداکردیا۔امت کامعاملہ درست کردیا۔حسین رضی اللہ تعالی عنہ مجھ سےوعدہ کرگئےہیں کہ وہ ان تین صورتوں میں سےکسی ایک کےلئےتیارہیں۔اس میں تمہارےلئےبھلائی بھی ہےاورامت کےلئےبھی بھلائی ہے۔"
شمرکی مخالفت:۔
ابن زیادنےخط پڑھاتومتاثرہوگیا۔عمربن سعدکی تعریف کی اورکہا:میں نےمنظورکیا،مگرشمرذی الجوشن نےمخالفت کی اورکہا:اب حسین رضی اللہ تعالی عنہ قبضہ میں آچکےہیں۔اگربغیرآپ کی اطاعت کےنکل گئےتوعجب نہیں عزت وقوت حاصل کرلیں اورآپ
کمزورعاجزقرارپائيں۔بہتریہی ہےکہ اب انہیں قابوسےنکلنےنہ دیاجائےجب تک وہ آپ کی اطاعت نہ کرلیں۔مجھےمعلوم ہواکہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ اورعمررات بھرسرگوشیاں کیاکرتےہیں۔"
ابن زیاد کاجواب:۔
ابن زیادنےیہ رائےپسندکرلی اورشمرکوخط دےکربھیجا۔خط کامضمون یہ تھاکہ "اگرحسین رضی اللہ تعالی عنہ معہ اپنےساتھیوں کےاپنےآپ کوہمارےحوالےکردیں تولڑائی نہ لڑی جائےاورانہیں صحیح سالم میرےپاس بھیج دیاجائےلیکن اگریہ بات وہ منظورنہ کریں توپھرجنگ کےسواچارہ نہیں۔شمرسےکہہ دیاکہ عمربن سعدنےمیرےحکم پرٹھیک ٹھاک عمل کیاتوتم اس کی اطاعت کرناورنہ چاہئےکہ اسےہٹاکرخودفوج کی قیادت اپنےہاتھ میں لےلینااورحسین رضی اللہ تعالی عنہ کاسرکاٹ کرمیرےپاس بھیج دینا۔"
ابن زیادکےاس خط میں عمرکوسخت تہدیدبھی کی گئی تھی۔میں نےتمہیں اس لیےنہیں بھیجاہےکہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوبچاؤاورمیرےپاس سفارشیں بھیجو۔
دیکھو،میراحکم صاف ہےاگروہ اپنےآپ کوحوالےکریں توصحیح وسالم میرےپاس بھیج دولیکن اگرانکارکریں توپھربلاتامل حملہ کرو،خون بہاؤ،لاش بگاڑوکیونکہ وہ اسی کےمستحق ہیں۔قتل کےبعدان کی لاش گھوڑوں سےروندڈالناکیونکہ وہ باغی ہیں اورجماعت سےنکل گئےہیں۔میں نےعہدکرلیاہےاگرقتل کروں گاتویہ ضرورکروں گا۔"
"اگرتم نےمیرےحکم کی تعمیل کی توانعام واکرام کےمستحق ہوگےاوراگرنافرمانی کی توقتل کئےجاؤگے۔"
شمربن ذی الجوشن اورحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ:۔
شمربن ذی الجوشن کےمتعلق یادرکھناچاہیےکہ اس کی پھوپھی ام البنین بنت خرام امیرالمومنین علی رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجیت میں تھیں اورانہی کےبطن سےان کےچار،صاحبزادےعباس،عبداللہ،جعفراورعثمان پیداہوئےتھےجواس معرکہ میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےساتھ تھے۔اس طرح شمر،ان چاروں کاان کےواسطےسےحضرت امام رضی اللہ تعالی عنہ کاپھوپھیرابھائي تھا۔اس نےابن زیادسےدرخواست کی تھی کہ اس کےان عزیزوں کوامان دےدی جائےاوراس نےمنظورکرلیاتھا،چنانچہ اس نےمیدان میں چاروں صاحبزادوں کوبلاکرکہا:"تم میرےدادہیالی ہو،تمہارےلئےمیں نےامن وسلامتی کاسامان کرلیاہے۔"
لیکن انہوں نےجواب دیا۔"افسوس تم پر،تم ہمیں توامان دیتےہولیکن فرزندرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےلئےامان نہیں ہے؟
شمرنےابن سعدکوحاکم کوفہ کاخط پہنچادیااوروہ طوعاکرہابخوف عزل آمادہ تعمیل ہوگیا۔(ابن جریرج6ص234)
فوج کی ابتدائي حرکت:۔
نمازعصرکےبعدعمربن سعدنےاپنےلشکرکوحرکت دی جب قریب پہنچاتوحضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ بیس سواروں کےساتھ نمودارہوئے۔عمرنےان سےکہاکہ"ابن زیادکاجواب آگياہےاوراس کامضمون یہ ہے۔"
حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ لوٹےکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کواس کی اطلاع دیں۔اس اثناء میں فریقین کےبعض پرجوش آدمیوں میں جوردوکدہوئی،اسےرایوں نےمحفوظ رکھاہے۔
دونوں فوجوں میں ردوکد:۔
حضرت امام رضی اللہ تعالی عنہ کےطرفداروں میں سےحبیب ابن مظاہرنےکہا:"اللہ کی نظرمیں بدترین لوگ وہ ہوں گےجواس کےحضوراس حالت میں پہنچیں گےکہ اس کےنبی کی اولاداوراس شہر(کوفہ)کےتہجدگزارعابدوں کےخون سےان کےہاتھ رنگین ہوں۔"
ابن سعدکی فوج میں سےعزرہ بن قیس نےجواب دیا:"شاباش اپنی خوب بڑائي کرو،پیٹ بھرکراپنی پاکی کااعلان کرو"زہیربن القین نےکہا:اےعزرہ!اللہ ہی نےان نفسوں کوپاک کردیاہےاورہدایت کی راہ دکھائي ہے،اللہ سےڈرواوران پاک نفسوں کےقتل میں گمراہی کامددگارنہ بن۔"
عزرہ نےجواب دیا:"اےزہیر!تم تواس خاندان کےحامی نہ تھے،کیاآج سےپہلےتک تم عثمان(حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کےحامی)نہ تھے؟"
زہیرنےکہا:"ہاں یہ سچ ہےمیں حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوکبھی کوئی خط نہیں لکھانہ کبھی کوئي قاصدبھیجالیکن سفرنےہم دونوں کویکجاکردیاہے۔میں نےانہیں دیکھاتورسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلم یادآگئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےان کی محبت یادآگئی۔میں نےدیکھایہ کتنےقوی دشمن کےسامنےجارہےہیں۔اللہ نےمیرےدل میں ان کی محبت ڈال دی۔میں نےاپنےدل میں کہا۔"میں ان کی مددکروں گااوراللہ اوراس کےرسول کےاس حق کی حفاظت کروں جسےتم نےضائع کردیاہے۔"
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوجب ابن زیاد کےخط کامضمون معلوم ہواتوانہوں نےکہا:اگرممکن ہوتوآج انہیں ٹال دوتاکہ آج رات اوراپنےکی نمازپڑھ لیں،اس سےدعاکریں،مغرفت مانگیں کیونکہ وہ جانتاہے،میں اس کی عبادت کادلدادہ اوراس کی کتاب پڑھنےوالاہوں۔"
چنانچہ یہی جواب دیاگیااورفوج واپس آگئي۔(ابن جریرج6ص233ویعقوبی)
آپ کی حسرت اوراحباب کی وفاداری:۔
فوج کی واپسی کےبعدرات کوآپ نےاپنےساتھی جمع کئےاورخطبہ دیا:۔
"اللہ کی حمدوستائش کرتاہوں،رنج وراحت ہرحالت میں اس کاشکرگزارہوں۔الہی !تیراشکرکہ تونےہمیں دیکھنےسننےاورعبرت پکڑنےکی
قوتوں سےسرفرازکیا۔امابعد!لوگو!میں نہیں جانتاآج روئےزمین پرمیرےساتھیوں سےافضل اوربہترلوگ بھی موجودہیں یامیرےاہل بیت سےزیادہ ہمدرداورغمگساراہل بیت کسی کےساتھ ہیں۔اےلوگو!تم سب کواللہ میری طرف سےجزائےخیردے۔میں سمجھتاہوں کل میرااوران کافیصلہ ہوجائےگا۔غوروفکرکےبعدمیری رائےیہ ہےکہ تم سب خاموشی سےنکل جاؤ۔رات کاوقت ہےمیرےاہل بیت کاہاتھ پکڑواورتاریکی میں ادھرادھرچلےجاؤ۔میں خوشی سےتمہیں رخصت کرتاہوں،میری طرف سےکوئی شکایت نہ ہوگي۔یہ لوگ صرف مجھےچاہتےہیں،میری جان لےکرتم سےغافل ہوجائيں گے۔"
یہ سن کرآپ کےاہل بیت بہت رنجیدہ اوربےچین ہوئے۔حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نےکہا:"یہ کیوں؟کیااس لئےکہ ہم آپ کےبعدزندہ رہیں۔اللہ ہمیں وہ دن نہ دکھائے۔"
حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نےمسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی عنہ کےرشتہ داروں سےکہا:اےاولادعقیل!مسلم کاقتل کافی تم چلےجاؤ،میں نےتمہیں اجازت دی۔"
رہوں گا،نہتاہوجاؤں گاتوپتھرپھینکوں گا،یہاں تک موت میراخاتمہ کردے۔"
سعدبن عبداللہ الخفی نےکہا:واللہ!ہم آپ کواس وقت تک نہیں چھوڑیں گےجب تک اللہ جان نہ لےکہ ہم نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاحق محفوظ رکھا۔واللہ!اگرمجھےمعلوم ہوکہ میں قتل ہوں گایاجلایاجاؤں گا،آگ میں بھوناجاؤں گا۔پھرمیری خاک ہوامیں اڑادی جائےگی اورایک مرتبہ نہیں70 مرتبہ مجھ سےیہی سلوک کیاجائےگا۔پھربھی میں آپ کاساتھ نہیں چھوڑوں گایہاں تک کہ آپ کی حمایت میں فناہوجاؤں گا۔"
زہیربن القین نےکہا:بخدااگرمیں ہزارمرتبہ بھی آرےسےچیراجاؤں توبھی آپ کاساتھ نہ چھوڑوں گا۔خوشانصیب!اگرمیرےقتل سےآپ کی اورآپ کےاہل بیت کےان نونہالوں کی جانیں بچ جائيں۔(ابن جریرج6ص229کامل شرح نہج البلاغہ)
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہاکی بےچینی اورآپ کاتوصیئہ صبر:۔
حضرت زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہےکہ جس رات کی صبح میرےوالدشہیدہوئےہیں،میں بیٹھاتھا۔میری پھوپھی زینب رضی اللہ تعالی عنہامیری تیمارداری کررہی تھیں۔اچانک میرےوالدنےخیمہ میں اپنےساتھیوں کوطلب کیا۔اس خیمےمیں حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ تعالی عنہ کےغلام"حوی"تلوارصاف کررہےتھےاورمیرےوالدیہ شعرپڑھ رہےتھے
یادھراف لک من خلیل کم لک بالاشراق والاصیل
اےزمانہ تیرابراہوتوکیسابےوفادوست ہے۔صبح اورشام تیرےہاتھوں کتنے
من صاحب او طالب قتیل والدھر لایقنع بالبدیل
مارےجاتےہیں۔ زمانہ کسی کی رعایت نہیں کرتا۔کسی سےعوض قبول نہیں کرتا۔
وانماالامرالی الجلیل وکل حی سالک السبیل
سارامعاملہ اللہ ہی کےہاتھ میں ہے۔ہرزندہ موت کی راہ پرچلاجارہاہے۔
تین چارمرتبہ آپ نےیہی شعردہرائے۔میرادل بھرآیا۔آنکھیں ڈبڈباگئیں۔مگرمیں نےآنسوروک لئے۔ میں سمجھ گیامصیبت ٹلنےوالی نہیں ہے۔میری پھوپھی نےیہ شعرسنےتووہ بےقابوہوگئیں،بےاختیاردوڑتی ہوئی آئیں اورشیون وفریادکرنےلگیں۔"
حضرت امام کرنےلگیں۔"
حضرت امام رضی اللہ تعالی عنہ نےیہ حالت دیکھی توفرمایا:"اےبہن!یہ کیاحال ہے،کہیں ایسانہ ہوکہ نفس وشیطان کی بےصبریاں ہمارےایمان واستقامت پرغالب آجائيں۔"
انہوں نےروتےہوئےکہا:"کیوں کراس حالت پرصبرکیاجائےکہ آپ اپنےہاتھوں قتل ہورہےہیں۔"
آپ نےکہا:"مشیت ایزدی کاایساہی فیصلہ ہے۔"
اس پران کی بےقراریاں اورزیادہ بڑھ گئیں اورشدت غم سےبےحال ہوگئیں۔یہ حالت دیکھ کرآپ نےایک طولانی تقریرصبر و استقامت پرفرمائی۔آپ نےکہا:۔
"بہن!اللہ سےڈر،اللہ کی تعزیت سےتسلی حاصل کر۔موت دنیامیں ہرزندگی کےلئےہے۔آسمان والےبھی ہمیشہ جیتےنہ رہیں گے۔ہرچیزفناہونےوالی ہے۔پھرموت کےخیال سےاس قدررنج وبےقراری کیوں ہو؟دیکھ ہمارےہرمسلمان کےلئےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اسوہ حسنہ ہے۔یہ نمونہ ہمیں کیاسکھاتاہے؟ہمیں ہرحال میں صبروثبات اورتوکل کی تعلیم دیتاہے۔چاہیےکہ کسی حال میں بھی اس سےمنحرف نہ ہوں۔"(یعقوبی وابن جریرج6ص240)
پوری رات عبادت میں گزاری:۔
پوری رات آپ نےاورآپ کےساتھیوں نےنماز،استغفاراوردعاوتضرع میں گزاردی۔راوی کہتاہےدشمن کےسواررات بھرہمارےلشکرکےگردچکرلگاتےرہے۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ بلندآوازسےیہ آیت پڑھ رہےتھے۔
الایحسبن الذین کفروا انمالھم خیرالانفسھم انمانملی لھم لیزدادوانماولھم عذاب مھین۔ماکان اللہ لیذرالمؤمنین علی ماانتم علیہ حتی یمیزالخبیث من الطیب۔(دشمن یہ خیال نہ کریں کہ ہماری ڈھیل ان کےلئےبھلائی ہے۔ہم صرف اس لئےڈھیل دےرہےہیں کہ ان کاجرم اورزیادہ ہوجائے۔اللہ مومنین کواسی حالت میں چھوڑرکھنےوالانہیں ہے،وہ پاک کوناپاک سےالگ کردےگا)
دشمن کےایک سوارنےیہ آیت سنی توچلاکرکہنےلگا:"قسم رب کعبہ کی ،ہم ہی وہ طیب ہیں اورتم سےالگ کردئیےگئےہیں۔
عشرہ کی صبح:۔
جمعہ یاسنیچرکےدن دسویں محرم کونمازفجرکےبعدعمربن سعداپنی فوج لےکرنکلا۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےبھی اپنےاصحاب کی صفیں قائم کیں۔ان کےساتھ صرف32 سواراور40 پیدل،کل 72 آدمی تھے۔میمنہ پرزہیربن القین کومقررکیا۔علم اپنےبھائی عباس رضی اللہ تعالی عنہ بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کےہاتھ میں دےدیا۔خیمون کےپیچھےخندق کھودکراس میں بہت ساایندھن ڈھیرکردیاگیااورآگ جلادی گئی تاکہ دشمن پیچھےسےحملہ آورنہ ہوسکے۔
شمرکی یادہ گوئی:۔
فوج سےشمرذی الجوشن گھوڑادوڑاتاہوانکلا۔آپ کےلشکرکےگردپھرااورآگ دیکھ کرچلایا:اےحسین رضی اللہ تعالی عنہ!قیامت سےپہلےہی تم نےآگ قبول کرلی؟"
حضرت نےجواب دیا:اےچرواہےکےلڑکے!توہی آگ کازیادہ مستحق ہے۔مسلم بن عوسجہ نےعرض کیا:"مجھےاجازت دیجئے،اسےتیرمارکرہلاک کرڈالوں کیونکہ بلکہ زدپرہے۔"
حضرت نےمنع کردیا:"نہیں میں لڑائي میں پہل نہیں کروں گا۔"(یعقوبی وابن جریرج6ص242)
دعاکےلئےہاتھ اٹھادئيے:۔
دشمن کارسالہ آگےبڑھتےدیکھ کرآپ نےدعاکےلئےہاتھ اٹھادئيے۔
الہی!ہرمصیبت میں تجھی پرمیرابھروسہ ہے۔ہرسختی میں میراتوہی پشت پناہ ہے۔کتنی مصیبتیں پڑیں۔دل کمزورہوگيا۔تدبیرنےجواب دےدیا۔دوست نےبےوفائی کی۔دشمن نےخوشیاں منائیں۔مگرمیں نےصرف تجھی سےالتجاکی اورتونےہی میری دستگیری کی!توہی ہرنعمت کاوالی ہےتوہی احسان والاہے،آج بھی تجھی سےالتجاکی جاتی ہے۔(شرح نہج البلاغہ)
دشمن کےسامنےخطبہ:۔
جب دشمن قریب آگیاتوآپ نےاونٹنی طلب کی ، سوارہوئے،قرآن سامنےرکھااوردشمن کی صفوں کےسامنےکھڑےہوکربلندآوازسےیہ خطبہ دیا:
"لوگو!میری بات سنو،جلدی نہ کرو۔مجھےنصحیت کرلینےدو،اپناعذربیان کرنےدو،اپنی آمدکی وجہ کہنےدو۔اگرمیراعذرمعقول ہواورتم اسےقبول کرسکواورمیرےساتھ انصاف کروتویہ تمہارےلئےخوش نصیبی کاباعث ہوگااورتم میری مخالفت سےبازآجاؤگےلیکن اگرسننےکےبعدبھی تم میراعذرقبول نہ کرواورانصاف کرنےسےانکارکردوتوپھرمجھےکسی بات سےبھی انکارنہیں۔تم اورتمہارےساتھی ایکاکرلو،مجھ پرٹوٹ پڑو،مجھےذرابھی مہلت نہ دو۔میرااعتمادہرحال میں صرف پروردگارعالم پرہےاوروہ نیکوکاروں کاحامی ہے۔"
آپ کی اہل بیت نےیہ کلام سناتوشدت تاثرسےبےاختیارہوگئيں اورخیمہ سےآہ وبکاکی صدابلندہوئي۔آپ نےاپنےبھائي عباس رضی اللہ تعالی عنہ اوراپنےفرزندعلی رضی اللہ تعالی عنہ کوبھیجاتاکہ انہیں خاموش کرائیں اورکہا:"ابھی انہیں بہت روناباقی ہے۔"پھربےاختیارپکاراٹھے:
"خداعباس رضی اللہ تعالی عنہ کی عمردرازکرے۔"(یعنی ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ)راوی کہتاہےیہ جملہ اس لئےآپ کی زبان سےنکل گیاکہ مدینہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نےعورتوں کوساتھ لےجانےسےمنع کیاتھامگرآپ نےاس پرتوجہ نہ کی تھی۔اب ان کاجزع وفزع دیکھاتوعبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی بات یادآگئی۔پھرآپ نےازسرنوتقریرشروع کی:
"لوگو!میراحسب ونسب یادکرو،سوچوکہ میں کون ہوں؟پھراپنےگریبانوں میں منہ ڈالواوراپنےضمیرکامحاسبہ کرو۔خوب غورکرو،کیاتمہارےلئےمیراقتل کرنااورمیری حرمت کارشتہ توڑنارواہے؟کیامیں تمہارےنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لڑکاکابیٹا،اس کےعم زادکابیٹانہیں ہوں؟کیاسیدالشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ میرےباپ کےچچانہ تھے؟کیاذوالجناحین حضرت جعفرطیاررضی اللہ تعالی عنہ میرےچچانہیں ہیں؟کیاتم نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کایہ مشہورقول نہیں سناکہ آپ میرےاورمیرےبھائی کےحق میں فرماتےہیں۔
سیدالشباب اھل الجنۃ)(جنت میں نوعمروں کےسردار)اگرمیرایہ بیان سچ ہےاورضرورسچاہےکیونکہ واللہ میں نےہوش سنبھالےکےبعدسےآج تک کبھی جھوٹ نہیں بولاتوبتلاؤ،کیاتمہیں برہنہ تلواروں سےمیرااستقبال کرناچاہیے؟اگرتم میری بات پریقین نہیں کرتےتوتم میں ایسےلوگ موجودہیں جن سےتصدیق کرسکتےہو۔جابربن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سےپوچھو۔ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالی عنہ سےپوچھو،سہیل بن سعدساعدی رضی اللہ تعالی عنہ سےپوچھو،زید بن رضی اللہ تعالی عنہ ارقم سےپوچھو۔انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سےپوچھو،وہ تمہیں بتائیں گےکہ انہوں نےمیرےاورمیرےبھائي کےبارےمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کویہ فرماتےسناہےیانہیں؟کیایہ بات بھی میراخون بہانےسےنہیں روک سکتی؟واللہ!اس وقت روئےزمین پربجزمیرےکسی نبی کی لڑکی کابیٹاموجودنہیں۔میں تمہارےنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کابلاواسطہ نواسہ ہوں۔کیاتم اس لئےمجھے ہلاک کرناچاہتےکہ میں نےکسی کی جان لی ہے؟کسی کاخون بہایاہے؟کسی کامال چھیناہے؟کہوکیابات ہے؟آخرمیراقصورکیاہے؟"
کوفہ والوں کی یاد:۔
آپ نےباربارپوچھامگرکسی نےجواب نہ دیا۔آخرآپ نےبڑےبڑےکوفیوں کےنام لےکرپکارناشروع کیا۔"اےاشعت بن ربعی،اےحجاب بن ابجر،اےقیس بن الاشعت،اےیزیدبن الحارث!کیاتم نےمجھےنہیں لکھاتھاکہ پھل پک گئےہیں،زمین سرسبزہوگئی،نہریں ابل پڑیں۔آپ اگرآئیں گےتواپنی فوج جرارکےپاس آئیں گے،جلدآئیے۔"
اس پران لوگوں کی زبانیں کھلیں اورانہوں نےکہا:ہرگزنہیں،ہم نےتونہیں لکھاتھا۔"
آپ چلااٹھے۔"سبحان اللہ!یہ کیاجھوٹ ہے۔واللہ تم نےلکھاتھا۔اس کےبعدآپ نےپھرپکارکرکہا:"اےلوگو!چونکہ تم اب مجھےناپسندکرتےہو،اس لئےبہترہےکہ مجھےچھوڑدو،میں یہاں سےواپس چلاجاتاہوں۔"
ذلت منظورنہیں:۔
یہ سن کرقیس بن الاشعت نےکہا:"کیایہ بہترنہیں کہ آپ اپنےآپ کواپنےعم زادوں کےحوالےکردیں،وہ وہی برتاؤکریں گےجوآپ کوپسندہے،آپ کوان سےکوئی گزندنہیں پہنچےگی۔"
آپ نےجواب دیا۔"تم سب ایک ہی تھیلی کےچٹے بٹےہو۔اےشخص!کیاتوچاہتاہےکہ بنی ہاشم تجھ سےمسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی تعالی عنہ کےسواایک اورخون کابھی مطالبہ کریں؟نہیں،واللہ!میں ذلت کےساتھ اپنےآپ کوان کےحوالےنہیں کروں گا۔"(ابن جریرج6ص243)
زہیرکاکوفہ والوں سےخطاب:۔
زہیربن القین اپناگھوڑابڑھاکرلشکرکےسامنےپہنچےاورچلائے:
"اےاہل کوفہ!عذاب الہی سےڈرو،ہرمسلمان پراپنےبھائی کونصحیت کرنافرض ہے۔دیکھواس وقت تک ہم سب بھائي بھائی ہیں۔ایک ہی دین اورایک ہی طریقہ پرقائم ہیں جب تک تلواریں نیام سےباہرنہیں نکلتیں تم ہماری نصحیت اورخیرخواہی کےہرطرح حقدارہولیکن تلوارکےدرمیان آتےہی باہمی حرمت ٹوٹ جائےگی اورہم تم الگ دوگروہ ہوجائیں گے۔دیکھواللہ نےہمارا،تمہارااپنےنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اولادکےبارےمیں امتحان لیناچاہاہے۔
ہم تمہیں اہل بیت کی نصرت کی طرف بلاتےاورسرکش عبیداللہ بن زیادکی مخالفت پردعوت دیتےہیں۔یقین کروان حاکموں سےکبھی تمہیں بھلائي حاصل نہ ہوگئی۔یہ تمہاری آنکھیں پھوڑيں گے،تمہارےہاتھ پاؤں کاٹیں گے،تمہارےچہرےبگاڑیں گے۔تمہیں درختوں کےتنوں میں پھانسی دیں گےاورنیکوکاروں کوچن چن کرقتل کریں گےبلکہ وہ توکب کاکربھی چکےہیں۔ابھی حجربن عدی ،ہانی بن عمرووغیرہ کےواقعات اتنےپرانےنہیں ہوئےہیں کہ تمہیں یادنہ رہےہوں۔"
کوفیوں نےیہ تقریرسنی توزہیرکوبرابھلاکہنےلگےاورابن زیاد کی تعریفیں کرنےلگے۔
"بخداہم اس وقت تک نہیں ٹلیں گے،جب تک حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کےساتھیوں کوقتل نہ کرلیں یاانہیں امیرکےروبروحاضرکرلیں۔"یہ ان کاجواب تھا۔
زہیرنےجواب دیا:"خیراگرفاطمہ کابیٹاسمیہ کےچھوکرے(یعنی ابن زیاد)سےکہیں زیادہ تمہاری حمایت ونصرت کامستحق ہےتوکم از کم اولادرسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کااتناپاس کروکہ اسےقتل نہ کرو۔اسےاوراس کےعم زادیزیدبن معاویہ کوچھوڑدوتاکہ آپس میں اپنا
معاملہ طےکرلیں۔میں قسم کھاکرکہتاہوں کہ یزیدکوخوش کرنےکےلئےیہ ضروری نہیں ہےکہ تم حسین رضی اللہ تعالی عنہ کاخون بہاؤ۔"(ابن جریرج6ص243وشرح نہج البلاغہ)
حربن یزیدکی موافقت:۔
عدی بن حرملہ سےروایت ہےکہ ابن سعدنےجب فوج کوحرکت دی توحربن یزیدنےکہا:۔
"خداآپ کوسنوارے!کیاآپ اس شخص سےواقعی لڑیں گے؟"
ابن سعدنےجواب دیا:"ہاں،واللہ لڑائي!ایسی لڑائي جس میں کم از کم یہ ہوگاکہ سرکٹیں گےاورہاتھ شانوں سےاڑجائيں گے۔"
حرنےکہا۔"کیاان تین شرطوں میں سےکوئی ایک بھی قابل قبول نہیں جوانہوں نےپیش کی ہیں؟"
ابن سعدنےکہا۔"بخدامجھےاختیارہوتاتوضرورمنظورکرلیتامگرکیاکروں تمہاراحاکم منظورنہیں کرتا۔"
حربن یزیدیہ سن کراپنی جگہ لوٹ آیا۔اس کےقریب خوداس کےقبیلہ کابھی ایک شخص کھڑا تھا،اس کانام قرہ بن قیس تھا۔حرنےاس سےکہا:"تم نےاپنےگھوڑےکوپانی پلالیا؟"
بعدمیں قرہ کہاکرتاتھا:"حرکےاس سوال ہی سےمیں سمجھ گیاتھاکہ وہ لڑائی میں شریک نہیں ہوناچاہتااورمجھےٹالناچاہتاہےتاکہ اس کی شکایت حاکم سےنہ کروں۔"میں نےگھوڑےکوپانی نہیں پلایا،میں ابھی جاتاہوں۔"یہ کہہ کرمیں دوسری طرف روانہ ہوگیا۔میرےالگ ہوتےہی حرنےامام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف آہستہ آہستہ بڑھناشروع کیا۔
اس کےقبیلہ کےایک شخص مہاجربن اوس نےکہا:"کیاتم حسین رضی اللہ تعالی عنہ پرحملہ کرناچاہتےہو؟"حرخاموش ہوگیا۔مہاجرکوشک ہواکہنےلگا۔
"تمہاری خاموشی مشتبہ ہے۔میں نےکبھی کسی جنگ میں تمہاری یہ حالت نہیں دیکھی۔اگرمجھ سےپوچھاجائےکہ کوفہ میں سب سےبہادرکون ہے؟توتمہارےنام کےسواکوئي نام میری زبان پرنہیں آسکتا۔پھریہ تم اس وقت کیاکررہےہو؟"
حرنےسنجیدگي سےجواب دیا۔"
"بخدامیں جنت یادوزخ کاانتخاب کررہاہوں۔واللہ میں نےجنت کاانتخاب کرلیاہے،چاہےمجھےٹکڑےٹکڑےکرڈالاجائے۔"
یہ کہااورگھوڑےکوایڑلگاکرلشکرحسین رضی اللہ تعالی عنہ میں پہنچ گیا۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں پہنچ کرکہا:"ابن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم!میں ہی وہ بدبخت ہوں جس نےآپ کولوٹنےسےروکا۔راستہ بھرآپ کاپیچھااوراس جگہ اترنےپرمجبورکیا۔اللہ کی قسم میرےوہم وگمان میں بھی یہ بات نہ آئی کہ یہ لوگ آپ کی شرطیں منظورنہ کرین گےاورآپ کےمعاملہ میں اس حد تک پہنچ جائیں گے۔واللہ اگرمجھےیہ معلوم ہوتاکہ وہ ایساکریں گےتوہرگزاس حرکت کامرتکب نہ ہوتا۔میں اپنےقصوروں پرنادم ہوکرتوبہ کےلئےآپ کےپاس آیاہوں۔میں آپ کےقدموں پرقربان ہوناچاہتاہوں۔کیاآپ کےخیال میں یہ میری توبہ کےلئےکافی ہوگا؟"
حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نےشفقت سےفرمایا۔"ہاں اللہ تیری توبہ قبول کرے،تجھےبخش دے۔تیرانام کیاہے؟"اس نےکہا:"حربن یزید۔"
فرمایا:"توحر(یعنی آزاد)ہی ہےجیساکہ تیری ماں نےتیرانام رکھ دیاہےتودنیامیں اورآخرت میں انشاء اللہ حرہے۔"
کوفیوں سےحرکاخطاب:۔
پھرحردشمن کی صفوں کےسامنےپہنچااورکہا:"اےلوگو!حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی پیش کی ہوئی شرطوں میں سےکوئي شرط منظورکیوں نہیں کرلیتےتاکہ اللہ تمہیں امتحان سےبچالے؟"
لوگوں نےجواب دیا:"یہ ہمارےسردارعمربن سعدموجودہیں،جواب دیں گے۔"
عمرنےکہا:"میری دلی خواہش تھی کہ ان کی شرطیں منظورکرسکتا۔"
اس کےبعدحرنےنہایت جوش وخروش سےتقریرکی اوراہل کوفہ کوان کی بدعہدی وعذرپرشرم وغیرت دلائی لیکن اس کےجواب میں انہوں نےتیربرسانےشروع کردیئے،ناچارخیمہ کی طرف لوٹ آئے۔
جنگ کاآغاز:۔
اس واقعہ کےبعدعمربن سعدنےاپنی کمان اٹھائي اورلشکرحسین رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف یہ کہہ کرتیرپھینکا:"گواہ رہوسب سےپہلاتیرمیں نےچلایاہے۔"پھرتیربازی شروع ہوگئی
تھوڑی دیرمیں زیادہ بن ابیہ اورعبیداللہ بن زیادکےغلام یساراورسالم نےمیدان میں مبارزت کی طلب کی۔قدیم طریق جنگ میں مبارزت کاطریقہ یہ تھاکہ فریقین کےلشکرسےایک ایک جنگ آزمانکلتااورپھردونوں باہم دگرپیکارکرتے۔لشکرحسین رضی اللہ تعالی عنہ میں سےحبیب بن مظاہراوربریربن حضریرنکلنےلگےحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےانہیں منع کیا۔عبداللہ بن عمیرالکلمی نےکھڑےہوکرعرض کیا:"مجھےاجازت دیجئے۔"یہ شخص اپنی بیوی کےساتھ حضرت کی حمایت کےلئےکوفہ سےچل کرآیاتھا۔سیاہ رنگ،تنومند،کشادہ سینہ تھا۔آپ نےاس کی صورت دیکھ کرفرمایا:بےشک یہ مردمیدان ہےاوراجازت دی۔عبداللہ نےچندپھیروں میں دونوں زیرکرکےقتل کرڈالے۔اس کی بیوی ام وہب ہاتھ میں لاٹھی لئےکھڑی تھی اورجنگ کی ترغیب دیتی تھی۔پھریکایک اسےاس قدرجوش آیاکہ میدان جنگ کی طرف بڑھنےلگے۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ یہ دیکھ کربہت متاثرہوئے۔فرمایا:کہ اہل بیت کی طرف سےاللہ تمہیں جزائےخیردےلیکن عورتوں کےذمہ لڑائی نہیں۔"
گھٹنےٹیک کرنیزےسیدھےکردیئے۔
اس کےبعدابن سعدکےمیمنہ نےحملہ کیاجب بالکل قریب پہنچ گئےتوحضرت کےرفقاء زمین پرگھٹنےٹیک کرکھڑےہوگئےاورنیزےسیدھےکرديئے۔نیزوں کےمنہ پرگھوڑےبڑھ نہ سکےاورلوٹنےلگے۔حضرت کی فوج نےاس موقع پرفائدہ اٹھایااورتیرمارکرکئی آدمی اورزخمی کردئیے۔
عام حملہ:۔
اب باقاعدہ جنگ جاری ہوگئي۔طرفین سےایک ایک دودوجوان نکلتےتھےاورتلوارکےجوہردکھاتےتھے۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےطرفداروں کاپلہ بھاری تھاجوسامنےآتاتھا،ماراجاتاتھا،میمنہ کےسپہ سالاروں عمروبن الحجاج نےیہ حالت دیکھی توپکاراٹھے:"بیوقوفو!پہلےجان لو،کن سےلڑرہےہو؟یہ لوگ جان پرکھیلےہوئےہیں،تم اسی طرح ایک ایک کرکےقتل ہوتےجاؤ گے۔ایسانہ کرو،یہ مٹھی بھرہیں،انہیں پتھروں سےمارسکتےہو۔عمربن سعدنےیہ رائےپسندکی اورحکم دیاکہ مبارزت موقوف کی جائےاورعام حملہ شروع ہوچنانچہ میمنہ آگےبڑھااورکشت وخون شروع ہوگیا۔ایک گھڑی بعدلڑائي رکی تونظرآیاکہ حسینی فوج کےناموربہادرمسلم بن عوسجہ خاک وخان میں پڑےہیں۔
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ دوڑکرلاش پرپہنچے،ابھی سانس باقی تھی۔آہ بھرکرفرمایا:مسلم تجھ پراللہ کی رحمت:منھم من قضی نحبہ ومنھم من ینتظرومابدلواتبدیلا۔مسلم بن عوسجہ اس جنگ میں آپ کی جانب سےپہلےشہیدتھے۔(تاریخ طبریج6ص249)
گھوڑےبیکارہوگئے:۔
میمنہ کےبعدمیسرہ نےیورش کی۔شمرذی الجوشن اس کاسپہ سالارتھا۔حملہ بہت ہی سخت تھا،مگرحسینی میسرےنےبڑی بہادری سےمقابلہ کیا۔اس بازومیں صرف 32سوارتھےجس طرف ٹوٹ پڑتےتھے،صفیں الٹ جاتی تھیں۔آخرطاقتوردشمن نےمحسوس کرلیاکہ کامیابی ناممکن ہےچنانچہ فورانئی کمک طلب کی ،بہت سےسپاہی اورپانچ سوتیراندازمددکوپہنچ گئے۔انہوں نےآتےہی تیربرسانےشروع کردیئے۔تھوڑی دیرمیں حسینی فوج کےگھوڑےبیکارہوگئےاورسواروں کوپیدل ہوجاناپڑا۔
حرکی شجاعت:۔
ایوب بن مشرح روایت کرتاہےکہ حربن یزیدکاگھوڑاخودمیں نےزخمی کیاتھا۔میں نےاسےتیروں سےچھلنی کرڈالا۔حربن یزیدزمین پرکودپڑے،تلوارہاتھ میں لئےبالکل شیرببرمعلوم ہوتےتھے،تلوارہرطرف متحرک تھی اوریہ شعرزبان پرتھا۔
ان تعقروابی فاناابن الحر اشجع من ذی لبدھزبر
(اگرتم نےمیراگھوڑابیکارکردیاتوکیاہوا؟میں شریف کابیٹاہوں۔خوفناک شیرسےبھی زیادہ بہادرہوں۔)
خیمےجلادیئے:۔
لڑائي اپنی پوری ہولناکی سےجاری تھی،اب دوپہرہوگئی،مگرکوئی فوج غلبہ حاصل نہ کرسکی۔وجہ یہ تھی کہ لشکرامام مجتمع تھااورحسینی فوج نےتمام خیمےایک جگہ جمع کردیئےتھےاوردشمن صرف ایک ہی رخ سےحملہ کرسکتاتھا۔عمربن سعدنےیہ دیکھاتوخیمےاکھاڑڈالنےکےلئےآدمی بھیجے۔حسینی فوج کےصرف چارپانچ آدمی یہاں مقابلہ کےلئےکافی ثابت ہوئے۔خیموں کی آڑسےدشمن کےآدمی قتل کرنےلگے۔جب یہ صورت بھی ناکامیاب رہی توعمربن سعدنےخیمےجلادینےکاحکم دیا۔سپاہی آگ لےکردوڑے۔حسینی فوج نےیہ دیکھاتومضطرب ہوئي مگرحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےفرمایا:کچھ پرواہ نہیں،جلانےدو،یہ ہمارےلئےاوربھی زیادہ بہترہے۔اب وہ پیچھےسےحملہ نہیں کرسکیں گےاورہوابھی یہی۔
ام وہیب کاقتل:۔
اسی اثناءمیں زہیربن القین نےشمرپرزبردست حملہ کیااوراس کی فوج کےقدم اکھاڑدئیے۔مگرکب تک؟ذراسی دیرکےبعدپھردشمن کاہجوم ہوگیا۔اب حسینی لشکرکی بےبسی صاف ظاہرتھی۔بہت سےلوگ قتل ہوچکےتھے۔کئی نامی سردارمارےجاچکےتھے۔حتی کہ عبداللہ بن عمیرکلبی بھی جس کاذکراوپرہوچکاہے،قتل ہوچکاتھا،اس کی بیوی ام وہب بھی شہیدہوچکی تھی۔یہ میدان جنگ میں بیٹھی اپنےمقتول شوہرکےچہرےسےمٹی صاف کررہی تھیں اوریہ کہتی جاتی تھیں:"تجھےجنت مبارک ہو۔"
شمرنےدیکھااورقتل کرڈالا۔(ابن جریر،طبریج6ص251)
نمازپڑھنےنہیں دی:۔
ابوتمامہ عمروبن عبداللہ صاندی نےاپنی بےبسی کی حالت محسوس کی اورجناب حسین رضی اللہ تعالی عنہ سےعرض کیا"دشمن اب بالکل آپ کےقریب آگیاہے۔واللہ آپ اس وقت تک قتل نہیں ہونےپائيں گےجب تک میں قتل نہ ہوجاؤں لیکن میری آرزویہ ہےکہ میں اپنےرب سےنمازپڑھ کرملوں جس کاوقت قریب آگیاہے۔"
یہ سن کرحضرت رضی اللہ تعالی عنہ نےسراٹھایااورفرمایا:"دشمنوں سےکہوہمیں نمازکی مہلت دیں۔"مگردشمنوں نےدرخواست منظورنہیں کی اورلڑائي جاری رہی۔
حبیب اورحرکی شہادت:۔
یہ وقت بہت سخت تھا۔دشمن نےاپنی پوری قوت لگادی۔غضب یہ ہواکہ حسینی میسرہ کےسپہ سالارحبیب ابن مظاہربھی قتل ہوگئے۔گویافوج کی کمرٹوٹ گئی حبیب کےبعدہی حربن یزیدکی باری تھی۔جوش سےیہ شعرپڑھتےہوئےدشمنوں کی صفوں میں گھس پڑے۔
الیت لااقتل حتی اقتلا ولن اصاب الیوم الامقبلا
(میں نےقسم کھالی ہےکہ قتل نہیں ہوں گاجب تک قتل نہ کرلوں اورمروں گاتواسی حال میں مروں گاکہ آگےبڑھ رہاہوں گا۔)
اصربھم بالسیف ضربامقصلا لاناکلاعنھم ولامھللا
(انہیں تلوارکی کاری ضربوں سےماروں گا،نہ بھاگوں گانہ ڈروں گا)
زہیرکی شہادت:۔
چندلمحوں کی بات تھی۔حرزخموں سےچورہوگرےاورجاں بحق تسلیم ہوگئے۔اب ظہرکاوقت ختم ہورہاتھا۔حضرت نےاپنےساتھیوں کےساتھ نمازپڑھی۔نمازکےبعددشمن کادباؤاوربھی زیادہ ہوگیا۔اس موقع پرآپ کےمیسرہ کےسپہ سالارزہیربن القین نےمیدان اپنےہاتھ میں لےلیااورشعرپڑھتےہوئےدشمن پرٹوٹ پڑے۔:
انازھیر وانا ابن القین اذودھم بالسیف عن حسین
(میں زہیرہوں،ابن القین ہوں،اپنی تلوارکی نوک سےانہیں حسین رضی اللہ تعالی عنہ سےدورکردوں گا)
صفیں درہم برہم کرڈالیں ۔ پھرلوٹےاورحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےشانےپرہاتھ مارکرجوش سےیہ شعرپڑھے۔
اقدم ھدیت ھادیا مھدیا فالیوم تلفی جدک النبیا
(بڑھ خدانےتجھےہدایت دی،آج تواپنےنانانبی سےملاقات کرےگا)
وحسناوالمرتضی علیا ودالجناحین الفنی الکمیا
(اورحسن رضی اللہ تعالی عنہ سے،علی المرتضی سےرضی اللہ تعالی عنہ اوربہادرجوان جعفرطیاررضی اللہ تعالی عنہ سے)
واسداللہ الشھیدالحیا
اورشہیدزندہ اسداللہ حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ سے
پھردشمن کی طرف لوٹےاورقتل کرتےرہے،یہاں تک کہ خودقتل ہوگئے۔
غفاری بھائيوں کی بہادری:۔
اب آپ کےساتھیوں نےدیکھاکہ دشمن کوروکناناممکن ہےچنانچہ انہوں نےطےکیاکہ آپ کےسامنےایک ایک کرکےقتل ہوجائيں چنانچہ دوغفاری بھائي آگےبڑھے اورلڑنےلگے۔یہ شعران کی زبان پرتھے۔
قدعلمت حقابنوغفار وخندف بعدبنی نزار
(اےقوم!تلواروں اورنیزوں سےشریفوں کی حمایت کرو)
(بنی غفاراورقبائل نزارنےاچھی طرح جان لیاہے)
لنضربن معشرالفجار بکل غضب صارم تبار
(کہ ہم بےپناہ شمشیرآبدارسےفاجروں کےٹکڑےکردیں گے)
یاقوم ذودواعن بنی الاحرار بالمشرقی والقناالخطار
جابری لڑکوں کی فداکاری:۔
ان کےبعددوجابری لڑکےسامنےآئے،دونوں بھائي تھے۔زاروقطاررورہےتھے۔حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نےانہیں دیکھاتوفرمانے لگے:اےمیرےبھائي کےفرزندو!کیوں روتےہو،ابھی چندلمحےبعدتمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہوجائيں گی۔"
انہوں نےٹوٹی ہوئی آوازمیں عرض کیا:"ہم اپنی جان پرنہیں روتے،ہم آپ پرروتےہیں۔دشمن نےآپ کوگھیرلیاہےاورہم آپ کےکچھ بھی کام نہیں آسکتے۔"
پھردونوں سےبڑی ہی شجاعت سےلڑناشروع کیا۔باربارچلاتےتھے۔السلام علیک یاابن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم!
حنظلہ بن اسعدکی شہادت:۔
ان کےبعدحنظلہ بن اسعدحضرت رضی اللہ تعالی عنہ کےسامنےآکھڑےہوئےاوربآوازبلندمخاطب ہوئے:"اےقوم!میں ڈرتاہوں،عادوثمودکی طرح تمہیں روزبدنہ دیکھناپڑے۔میں ڈرتاہوں تم بربادنہ جاؤ۔اےقوم!حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوقتل نہ کرو۔ایسانہ ہواللہ تم پرعذاب نازل کردے۔"بالآخریہ بھی شہیدہوگئے۔
علی اکبررضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت:۔
غرض کہ یکےبعددیگرےتمام اصحاب قتل ہوگئے۔اب بنی ہاشم اورخاندان نبوت کی باری تھی۔سب سےپہلےآپ کےصاحبزادےعلی اکبررضی اللہ تعالی عنہ میدان میں آئےاوردشمن پرحملہ کیا۔ان کارجزیہ تھا۔
اناعلی بن حسین بن علی نحن ورب البیت اولی بالنبی
(علی رضی اللہ تعالی عنہ بن حسین رضی اللہ تعالی عنہ بن علی رضی اللہ تعالی عنہ ہوں۔قسم رب کعبہ کی ہم نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےقرب کےزیادہ حقدارہیں۔)
تااللہ لایحکم فیناابن الدعی
(قسم خداکی نامعلوم باپ کےلڑےکابیٹاہم پرحکومت نہیں کرسکےگا)
بڑی شجاعت سےلڑے،آخرمرہ بن مرہ بن متقدالعبدی کی تلوارسےشہیدہوگئے۔ایک راوی کہتاہے۔میں نےدیکھاکہ خیمہ سےایک عورت تیزی سےنکلی۔اتنی حسین عورت تھی جیسےاٹھتاہواسورج!وہ چلارہی تھی تھی آہ!بھائی!آہ بھیتجے!میں نےپوچھا:یہ کون ہے؟لوگوں نےکہا"زینب بنت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم!"لیکن حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےان کاہاتھ پکڑلیااورخیمےمیں پہنچاآئے۔پھرعلی رضی اللہ تعالی عنہ کی نعش اٹھائي اورخیمےکےسامنےلاکررکھ دی۔(ابن جریرطبری ج6ص256)
ایک جوان رعنا:۔
ان کےبعداہل بیت اوربنی ہاشم کےدوسرےجاں فروش قتل ہوتےرہےیہاں تک کہ میدان میں ایک جوان رعنانمودارہوا،وہ کرتہ پہنے،تہ بندباندھے،پاؤں میں نعل پہنےتھا،بائیں نعل کی ڈوری ٹوٹی ہوئی تھی۔وہ اس قدرحسین تھاکہ چاندکاٹکڑامعلوم ہوتاتھا۔شیرکی طرح بپھرتاہواآیااوردشمن پرٹوٹ پڑا۔عمروبن سعدازوی نےاس کےسرپرتلوارماری نوجوان چلایا:"ہائےچچا"اورزمین پرگرپڑا۔آوازسنتےہی حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ بھوکےبازکی طرح ٹوٹےاورغضبناک شیرکی طرح قاتل پرلپکے،بےپناہ تلوارکاوارکیامگرہاتھ کہنی سےکٹ کراڑچکاتھا۔زخم کھاکرقاتل نےپکارناشروع کیا۔فوج اسےبچانےکےلئےٹوٹ پڑی مگرگھبراہٹ میں بچانےکی بجائےاسےروندڈالا۔
راوی کہتاہے"جب غبارچھٹ گیاتوکیادیکھتاہوں کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ لڑکےکےسرہانےکھڑےہیں،وہ ایڑیاں رگڑرہاہےاورآپ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتےہیں:"ان کےلئےہلاکت جنہوں نےتجھےقتل کیاہے۔قیامت کےدن تیرےناناکویہ کیاجواب دیں گے؟بخداتیرےچچاکےلئےیہ سخت حسرت کامقام ہےتواسےپکارےاوروہ جواب نہ دےیاجواب دےمگرتجھےاس کی آوازنفع نہ دےسکے۔افسوس!تیرےچچاکےدشمن بہت ہوگئےاوردوست باقی نہ رہے۔"پھرلاش اپنی گودمیں اٹھالی۔لڑکےکاسینہ آپ کےسینہ سےملاہواتھااورپاؤں زمین پررگڑتےجاتےتھے۔
اس حال میں آپ اسےلائےاورعلی اکبررضی اللہ تعالی عنہ کی لاش کےپہلومیں لٹادیا۔راوی کہتاہے۔"میں نےلوگوں سےپوچھایہ کون ہے؟"لوگوں نےبتایاقاسم بن حسن رضی اللہ تعالی عنہ بن علی رضی اللہ تعالی عنہ بن ابی طالب ۔ "
مولودتازہ شہادت:۔
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ پھراپنی جگہ کھڑےہوگئے۔عین اس وقت آپ کےیہاں لڑکاپیداہوا،وہ آپ کےپاس لاياگیا۔آپ نےاسےگودمیں رکھااوراس کےکان میں اذان دینےلگے۔اچانک ایک تیرآیااوربچہ کےحلق میں پیوست ہوگیا۔بچہ کی روح اسی وقت پروازکرگئی۔آپ نےتیراس کےحلق سےکھینچ کرنکالا۔خون سےچلوبھرااوراس کےجسم پرملنےاورفرمانےلگے۔واللہ!تواللہ کی نظرمیں حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی سےزیادہ عزیزہےاورمحمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظرمیں صالح علیہ السلام سےزیادہ افضل ہیں۔الہی!اگرتونے ہم سےنصرت روک لی ہےتووہی کرجس میں بہترہے۔(ایوبی وابن جریرج 6ص257)
بنی ہاشم کےمقتول:۔
اسی طرح ایک ایک کرکےاکثربنی ہاشم اوراہل بیت کےشہیدہوگئے۔ان میں ذیل کےنام مؤرخین نےمحفوظ رکھےہیں۔1۔ محمد بن ابی سعیدبن عقیل 2۔ عبداللہ بن مسلم بن عقیل 3۔ عبدالرحمن بن عقیل 4۔ جعفربن عقیل 5۔ محمدبن عبداللہ بن جعفر
6۔ عون بن عبداللہ بن جعفر7۔عباس بن علی8۔عبداللہ بن علی9۔عثمان بن علی10۔محمد بن علی 11۔ابوبکربن علی12۔ابوبکربن الحسن13۔عبداللہ بن الحسن14۔قاسم بن الحسن15۔علی بن الحسین16۔عبداللہ بن الحسین
ایک بچے کی شہادت:۔
ان سب کےبعداب خودآپ کی باری تھی۔آپ میدان میں تہناکھڑےتھےدشمن یلغارکرکےآتےتھے۔ہرایک کی خواہش تھی کہ اس کاگناہ دوسرےکےسرڈالےلیکن شمرذوالجوشن نےلوگوں کوبرانگیختہ کرناشروع کیا۔ہرطرف سےآپ کوگھیرلیاگیا۔اہل بیت کےخیمےمیں عورتیں اورچندکم عمرلڑےرہ گئےتھے۔اندرسےایک لڑکےنےآپ کواس طرح گھرادیکھاتوجوش سےبےخودہوگیااورخیمہ کی لکڑی لےکردوڑپڑا۔روای کہتاہےاس کےکانوں میں درپڑےہل رہےتھے،یہ گھبرایاہوادائيں بائيں دیکھتاچلاگیا۔حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کی نظراس پرپڑگئی،دوڑکرپکڑلیا۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےبھی دیکھ لیااوربہن سےکہا:"روکےرکھو،آنےنہ پائے۔"مگرلڑنےنےزورکرکےاپنےآپ کوچھڑالیااورحضرت کےپہلومیں پہنچ گیا۔
عین اس وقت بحربن کعب نےآپ پرتلواراٹھائی۔لڑکےنےفوراڈانٹ پلائی۔"اوخبیث!میرےچچاکوقتل کرےگا؟"سنگدل حملہ آورنےاپنی بلندتلوارلڑکےپرچھوڑدی،اس نےہاتھ پرروکی۔ہاٹھ کٹ گيا،ذراسی کھال لگی رہ گئی۔بچہ تکلیف سےچلایا۔حضرت نےاسےسینےسےچمٹالیااورفرمایا:"صبرکراسےثواب خداوندی کاذریعہ بنا۔اللہ تعالی تجھےبھی تیرےبزرگوں تک پہنچادےگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم،علی رضی اللہ تعالی عنہ بن ابی طالب،حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ اورابن علی رضی اللہ تعالی عنہ تک۔
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت:۔
اب آپ ہرطرف سےنرغہ شروع ہوا۔آپ نےبھی تلوارچلاناشروع کی۔پیدل فوج پرٹوٹ پڑےاورتن تنہااس کےقدم اکھاڑدئیے۔عبداللہ بن عمارجوخوداس جنگ میں شریک تھا۔روایت کرتاہےکہ میں نےنیزےسےحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ پرحملہ کیااوران کےبالکل قریب پہنچ گیا۔اگرمیں چاہتاتوقتل کرسکتاتھامگریہ خیال کرکےہٹ گیاکہ یہ گناہ اپنےسرکیوں لوں؟میں نےدیکھادائیں بائيں ہرطرف سےان پرحملےہورہےتھےلیکن وہ مڑجاتےتھے،دشمن کوبھگادیتےتھے۔
وہ اس وقت کرتہ پہنےاورعمامہ باندھےتھے۔واللہ!میں نےکبھی کسی شکستہ دل کوجس کاگھرکاگھرخوداس کی آنکھوں کےسامنےقتل ہوگیا،ایساشجاع،ثابت قدم،مطمئن اورجری نہیں دیکھا۔حالت یہ تھی کہ دائیں بائيں سےدشمن اس طرح بھاگ کھڑےہوتےتھےجس طرح شیرکودیکھ کربکریاں بھاگ جاتی ہیں۔دیرتک یہی حالت رہی۔اسی اثناء میں آپ کی بہن زینب بنت فاطمہ(علیہماالسلام)خیمہ سےباہرنکلیں۔ان کےکانوں میں بالیاں پڑی تھیں۔
وہ چلاتی تھی"کاش!آسمان زمین پرٹوٹ پڑے۔"یہ وہ موقع تھاجبکہ عمربن سعدحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےبالکل قریب ہوگیا۔حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےپکارکرکہا:"اےعمر!کیاابوعبداللہ تمہاری آنکھوں کےسامنےقتل ہوجائيں گے؟"عمرنےمنہ پھیرلیامگراس کےرخساراورداڑھی پرآنسوؤں کی لڑیاں بہنےلگیں۔
آپ کےحلق میں تیرپیوست ہوگیا:۔
لڑائی کےدوران میں آپ کوبہت سخت پیاس لگی۔آپ پانی پینےفرات کی طرف چلے،مگردشمن کب جانےدیتاتھا۔اچانک ایک تیرآیااورآپ کےحلق میں پیوست ہوگیا۔آپ نےتیرکھینچ لیا۔پھرآپ نےہاتھ منہ کی طرف اٹھائےتودونوں چلوخون سےبھرگئے۔آپ نےخون آسمان کی طرف اچھالااورخداکاشکراداکیا۔الہی!میراشکوہ تجھی سےہے،دیکھ تیرےرسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنواسےسےکیابرتاؤہورہاہے؟
تونیزبرسربام آنچہ خوش تماشائیست
شمرکوسرزنش:۔
پھرآپ اپنےخیمےکی طرف لوٹنےلگےتوشمراوراس کےساتھیوں نےیہاں بھی تعرض کیا۔حضرت نےمحسوس کیاکہ ان کی نیت خراب ہے۔خیمہ لوٹناچاہتےہیں۔فرمایا:
"اگرتم میں دین نہیں روزآخرت سےڈرتےنہیں ہوتوکم ازکم دنیاوی شرافت پرتوقائم رہو۔میرےخیمےکواپنےجاہلوں اوراوباشوں سےمحفوظ رکھو۔"
شمرنےجواب دیا:"اچھاایساہی کیاجائےگااورآپ کاخیمہ محفوظ رہےگا۔"
آخری تنبیہہ:۔
اب بہت دیرہوچکی تھی۔راوی کہتاہےکہ دشمن اگرچاہتاتوآپ کوبہت پہلےقتل کرڈالتامگریہ گناہ کوئي بھی اپنےسرنہ لیناچاہتاتھا۔آخرشمرذوالجوشن چلایا:"تمہارابراہو!کیاانتظارکرتےہو،کیوں کام تمام نہیں کرتے۔"
اب پھرہرطرف سےنرغہ ہوا۔آپ نےپکارکرکہا:کیوں میرےقتل پرایک دوسرےکوابھارتےہو؟واللہ!میرےبعدکسی بندےکےقتل پربھی اللہ اتناناخوش نہ ہوگاجتنامیرےقتل پرناخوش ہوگا۔"
شہادت:۔
مگراب وقت آچکاتھا۔زرعہ بن شریک تمیمی نےآپ کےبائیں ہاتھ کوزخمی کردیا۔پھرشانےپرتلوارماری۔آپ کمزوری سےلڑکھڑائے۔لوگ ہیبت سےپیچھےہٹےمگرسنان بن انس نخفی نےبڑھ کرنیزہ مارااورآپ زمین پرگرپڑے۔اس نےایک شخص سےکہا:"سرکاٹ لے۔"وہ سرکاٹنےکےلئےلپکامگرجرات نہ ہوئی۔سنان بن انس نےدانت پیس کرکہا:"اللہ تیرےہاتھ شل کرڈالے۔"پھرجوش سےاترااورآپ کوذبج کیااورسرتن سےجداکیا۔
جعفربن محمدبن علی سےمروی ہےکہ قتل کےبعددیکھاگیاکہ آپ کےجسم پرنیزےکے33 اورتلوارکے34 گھاؤتھے۔
قاتل:۔
سنان ابن انس کےدماغ میں کسی قدرفتورتھا۔قتل کےوقت اس کی عجیب حالت
تھی جوشخص حضرت کی نعش کےقریب آتاتھا،وہ اس پرحملہ آورہوتاتھا،وہ ڈرتاتھاکوئی دوسراان کاسرنہ کاٹ لےجائے۔قاتل نےسرکاٹ کرخولی بن یزیداصبحی کےحوالےکیااورخودعمربن سعدکےپاس دوڑا۔خیمےکےسامنےکھڑاہوکرچلایا:۔
اوقررکابی من فضۃ وذھبا اناقتلت الملک المجبا
(مجھےسونےچاندی سےلاددو۔میں نےبڑابادشاہ ماراہے)؎
قتلت خیرالناس اماوابا وخیرھم اذینسبون نسبا
(میں نےاس کوقتل کیاہےجس کےماں باپ سب سےافضل ہیں اورجواپنےنسب میں سب سےاچھاہے)
عمربن سعدنےاسےاندربلالیااوربہت خفاہوکرکہنےلگا:"واللہ تومجنون ہے۔"پھراپنی لکڑی سےاسےمارکرکہا:"پاگل ایسی بات کہتاہے۔بخدااگرعبیداللہ بن زیادہ سنتاتوتجھےابھی مرواڈالتا۔"(ابن جریرج6ص261)
لوٹ کھسوٹ:۔
قتل کےبعدکوفیوں نےآپ کےبدن کےکپڑےتک اتارلئے،پھرآپ کےخیمےکی طرف بڑھے۔زین العابدین بسترپربیمارپڑےتھے۔شمراپنےچندسپاہوں کےساتھ پہنچااورکہنےلگا:اسےبھی کیوں نہ قتل کرڈالیں۔"لیکن اس کےبعض ساتھیوں نےمخالفت کی۔کہا:کیابچوں کوبھی مارڈالوگے؟"
اسی اثناء میں عمربن سعدبھی آگيااورحکم دیا:"کوئي عورتوں کےخیمےمیں نہ گھسےاس بیمارکوکوئی نہ چھیڑے،جس کسی نےخیمہ کااسباب لوٹاہو،واپس کردے۔"
زین العابدین نےیہ سن کراپنی بیمارآوازسےکہا:عمربن سعد!اللہ تجھےجزائےخیردے،تیری زبان نےہمیں بچالیا۔"
نعش روند ڈالی:۔
عمربن سعدکوحکم تھاکہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نعش گھوڑوں کےٹاپوں سےروندڈالے،اب اس کاوقت آیااوراس نےپکارکرکہا:"اس کام کےلئےکون تیارہے؟"دس آدمی تیارہوئےاورگھوڑےدوڑاکرجسم مبارک روندڈالا۔
چوں بگذردنظیری خونین کفن بہ حشر
خلقےفغاں کنندکہ ایں دادخواہ کیست
اس جنگ میں حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے72آدمی مارےگئےاورکوفی فوج کے88 مقتول ہوئے(ابن جریرج6ص261)
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہانےپامال لاش دیکھی:۔
دوسرےدن عمربن سعدنےمیدان جنگ سےکوچ کیا۔اہل بیت کی خواتین اوربچوں کوساتھ لےکرکوفہ روانہ ہوگیا۔
قرہ بن قیس(جوشاہدعینی ہے)روایت کرتاہےکہ ان عورتوں نےجب حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کےلڑکوں اورعزیزوں کی پامال لاشیں دیکھیں توضبط نہ کرسکیں اورآہ وفریادکی صدائیں بلندہونےلگیں۔میں گھوڑالےکران کےقریب پہنچا۔میں نےاتنی حسین عورتیں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔مجھےزنیب رضی اللہ تعالی عنہاکایہ بین کسی طرح بھی نہیں بولتا۔
اےمحمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم!تجھ پرآسمان کےفرشتوں کادروداسلام!یہ دیکھ حسین رضی اللہ تعالی عنہ ریگستان میں پڑاہے۔خاک وخون میں آلودہ ہے،تمام جسم ٹکڑےٹکڑےہے۔تیری بیٹیاں قیدی ہیں۔تیری اولادمقتول ہے۔ہواان پرخاک ڈال رہی ہے۔"راوی کہتاہےدوست دشمن کوئی نہ تھا،جوان کےبین سےرونےنہ لگاہو۔
72سر:۔
پھرتمام مقتولوں کےسرکاٹےگئے۔کل 72 سرتھے۔شمرذوالجوشن قیس بن العثت،عمروبن الحجاج،عزمرہ بن قیس،یہ تمام عبیداللہ بن زیادکےپاس لےگئے۔
حضرت رضی اللہ تعالی عنہ کاسرابن زیادکےسامنے:۔
حمیدبن مسلم(جوخولی بن یزیدکےساتھ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کاسرکوفہ لایاتھا)روایت کرتاہےکہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کاسرابن زیادکےروبرورکھاگیا۔مجلس حاضرین سےلبریزتھی۔ابن زیادکےہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔چھڑی آپ کےلبوں پرمارنےلگا۔
جب اس نےبارباریہی حرکت کی توزیدرضی اللہ تعالی عنہ بن ارقم چلااٹھے:ان لبوں سےاپنی چھڑی ہٹالےقسم خداکی،میری ان دونوں آنکھوں نےدیکھاہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنےہونٹ ان ہونٹوں پررکھتےتھےاوران کابوسہ لیتےتھے۔"یہ کہہ کروہ زاروقطاررونےلگے۔ابن زیادخفاہوگیا:"خداتیری آنکھوں کورلائے۔واللہ اگرتوبوڑھاہوکرسٹھیانہ گیاہوتاتوابھی تیری گردن ماردیتا۔"
زیدرضی اللہ تعالی عنہ بن ارقم یہ کہتےہومجلس سےاٹھ گئے۔"اےعرب کےلوگو!آج کےبعدسےتم غلام ہو،تم نےابن فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہماکوقتل کیا۔ابن مرجانہ (یعنی عبیداللہ)کوحاکم بنایا،وہ تمہارےنیک انسان قتل کرتااورشریفوں کوغلام بناتاہے،تم نےذلت پسندکرلی۔خداانہیں مارےجوذلت پسندکرتےہیں۔"بعض روایات میں یہ واقعہ خودیزیدکی طرف منسوب ہےمگرصحیح یہی ہےکہ ابن زیادنےچھڑی ماری تھی۔
ابن زیاداورحضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہما:۔
روای کہتاہےجب اہل بیت کی خواتین اوربچےعبیداللہ کےسامنےپہنچےتوحضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےنہایت حقیرلباس پہناہواتھا،وہ پہچانی نہیں جاتی تھیں۔ان کی کنیزیں انہیں اپنےبیچ میں لئےتھیں۔عبیداللہ نےپوچھا:"یہ کون بیٹھی ہے۔انہوں نےکوئی جواب نہیں دیا۔تین مرتبہ یہی سوال کیا،مگروہ خاموش رہیں۔آخران کی ایک کنیزنےکہا:"یہ زنیب رضی اللہ تعالی عنہمابنت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہماہیں۔"عبیداللہ شمائت کی راہ سےچلایا:"اس اللہ کی ستائش جس نےتم لوگوں کورسوااورہلاک کیاہےاورتہمارےنام کوبٹہ لگایا۔"
اس پرحضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےجواب دیا:"ہزارستائش اس اللہ کےلئےجس نےہمیں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےعزت بخشی اورہمیں پاک کیانہ کہ جیساتوکہتاہے۔فاسق رسواہوتےہیں،فاجروں کےنام کوبٹہ لگتاہے۔"
ابن زیادنےکہا"تونےدیکھاخدانےتیرےخاندان سےکیاسلوک کیا۔"
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمابولیں:"ان کی قسمت میں قتل کی موت لکھی تھی،اس لئےوہ مقتل میں پہنچ گئے۔عنقریب اللہ تجھےاورانہیں ایک جگہ جمع کردےگااورتم باہم اس کےحضورسوال وجواب کرلوگے۔"
ابن زیادغضبناک ہوا،اس کاغصہ دیکھ کرعمروبن حریث نےکہا:"اللہ امیرکوسنوارےیہ تومحض ایک عورت ہے۔عورتوں کی بات کاخیال نہیں کرناچاہیے۔"
پھرکچھ دیربعدابن زیادنےکہا:خدانےتیرےسرکش سرداراورتیرےاہلبیت کےنافرمان باغیوں کی طرف سےمیرادل ٹھنڈاکردیا۔"اس پرحضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمااپنےتیئں سنبھال نہ سکیں،بےاختیارروپڑیں۔انہوں نےکہا:"واللہ تونےمیرےسردارکوقتل کرڈالا،میراخاندان مٹاڈالا،میری شاخیں کاٹ دیں،میری جڑاکھاڑدی،اس سےتیرادل اگرٹھنڈاہوسکتاہے،توٹھنڈاہوجائے۔"
ابن زیاد نےمسکراکرکہا:"یہ شجاعت ہے!تیرےباپ بھی شاعراورشجاع تھا۔"
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےکہا"عورت کوشجاعت سےکیاسروکار؟میری مصیبت نےمجھےشجاعت سےغافل کردیاہے۔میں جوکچھ کہہ رہی ہوں۔یہ تودل کی آگ ہے۔"
ابن زیاد اورامام زین العابدین رضی اللہ تعالی :۔
اس گفتگوسےفارغ ہوکرابن زیادکی نظرزین العابدین"علی بن الحسین رضی اللہ تعالی عنہ"پرپڑی۔یہ بیمارتھے۔ابن زیادنےتعجب سےکہا:"اللہ نےعلی بن الحسین رضی اللہ تعالی عنہ کوقتل نہیں کرڈالا؟"
زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ نےکوئی جواب نہ دیا۔
ابن زیادنےکہا:"بولتاکیوں نہیں؟"
انہوں نےجواب دیا:"میرےایک اوربھائي کانام بھی علی تھا،لوگوں نےغلطی سےاسےمارڈالاہے۔"
ابن زیادنےکہا"لوگوں نےنہیں،اللہ نےماراہے۔"
اس پرزین العابن رضی اللہ تعالی عنہ نےیہ آيت پڑھی۔
اللہ یتوفی الانفس حین موتھاوماکان لنفس ان تموت الاباذن اللہ۔
اس پرابن زیادچلایا:"اللہ تجھےبھی مارےتوبھی انہیں میں سےہے۔پھراس کےبعدابن زیادنےچاہاکہ انہیں بھی قتل کرڈالےلیکن زینب رضی اللہ تعالی عنہمابےقرارہوکرچيخ اٹھی:"میں تجھےخداکاواسطہ دیتی ہوں اگرتومومن ہےاوراس لڑکےکوضروری قتل کرناچاہتاہےتومجھےبھی اسی کےساتھ مارڈال۔"
امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ نےبلندآوازسےکہا:"اےابن زیاد!اگرتوان عورتوں سےذرابھی رشتہ سمجھتاہےتومیرےبعدان کےساتھ کسی متقی آدمی کوبھیجناجواسلامی معاشرت کےاصول پران سےبرتاؤکرے۔"ابن زیاددیرتک حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہماکودیکھتارہا۔پھرلوگوں سےمخاطب ہوکرکہنےلگا۔رشتہ بھی کیسی عجیب چیزہے۔واللہ!مجھےیقین ہےکہ یہ سچےدل سےلڑکےساتھ قتل ہوناچاہتی ہے۔اچھالڑےکوچھوڑدو،یہ بھی اپنےخاندان کی عورتوں کےساتھ جائے۔(ابن جریرج6ص263،کامل وغیرہ)
ابن عفیف کاقتل:۔
اس واقعہ کےبعدابن زیادنےجامع مسجدمیں شہروالوں کوجمع کیااورخطبہ دیتےہوئےاس اللہ کی تعریف کی جس نےحق کوظاہرکیا،حق والوں کوفتح یاب کیا۔امیرالمومنین یزیدبن معاویہ اوران کی جماعت غالب ہوئي۔کذاب(حسین رضی اللہ تعالی عنہ بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کےمشہورصحابی ہیں اورجنگ جمل وصفین میں زخمی ہوکراپنی دونوں آنکھیں کھوچکےتھے)
کھڑےہوگئےاورچلائے:اللہ کی قسم اےابن مرجانہ!کذاب ابن کذاب توتوہےنہ کہ حسین ابن علی رضی اللہ تعالی عنہ۔"ابن زیادنےیہ سن کرانہیں قتل کرڈالا۔
یزیدکےسامنے:۔
اس کےبعدابن زیادنےحضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کاسربانس پرنصب کرکےزحربن قیس کےہاتھ یزیدکےپاس بھیج دیا۔غاربن ربیعہ کہتاہے۔"جس وقت زحربن قیس پہنچا،میں یزیدکےپاس بیٹھاتھا۔یزیدنےاس سےکہا:کیاخبرہے؟"حسین بن علی رضی اللہ تعالی عنہ اپنےاٹھارہ اہل بیت اورساٹھ حمائتیوں کےساتھ ہم تک پہنچے،ہم نےانہیں بڑھ کرروکااورمطالبہ کیاکہ سب اپنےآپ کوہمارےحوالےکریں ورنہ لڑائي لڑیں۔انہوں نےاطاعت پرلڑائي کوترجیح دی چنانچہ ہم نےطلوع آفتاب کےساتھ ان پرہلہ بول دیاجب تلواریں ان کےسروں پرپڑنےلگیں تووہ اس طرح ہرطرف جھاڑیوں اورگڑھوں میں چھپنےلگےجس طرح کبوتربازسےبھاگتےاورچھپتےہیں۔پھرہم نےان سب کاقطع قمع کردیا۔اس وقت ان کےرخسارغبارسےمیلےہورہےہیں ان کےجسم دھوپ کی شدت اورہواکی تیزی سےخشک ہورہےہیں اورگدھوں کی خوراک بن گئےہیں۔"
یزیدرونےلگا:۔
راوی کہتاہے۔یزیدنےیہ سناتواس کی آنکھیں اشکبارہوگئيں۔کہنےلگا۔"بغیرقتل حسین کےبھی میں تمہاری اطاعت سےخوش ہوسکتاتھا۔ابن سمیہ(ابن زیاد)پراللہ کی لعنت!واللہ! اگرمیں وہاں ہوتاتوحسین رضی اللہ تعالی عنہ سےضروردرگزرکرجاتا۔اللہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کواپنےجواررحمت میں جگہ دے۔قاصدکویزیدنےکوئی انعام نہیں دیا۔(ابن جریر،ج 6 ص 264، کامل تاریخ کبیرذہبی)
یزیدکاتاثر:۔
یزیدکےغلام قاسم بن عبدالرحمن سےروایت ہےکہ جب حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کےاہل بیت کےسریزیدکےسامنے رکھےگئےتواس نےیہ شعرپڑھا۔
یفلقن ھاما من رجال اعزۃ علیناوھم کانوا اعق واظلما
(تلواریں ایسوں کاسرپھاڑتی ہیں جوہمیں عزیزہیں حالانکہ دراصل وہ ہی حق فراموش کرنےوالےظالم تھے)
پھرکہا:"واللہ!اےحسین رضی اللہ تعالی عنہ!اگرمیں وہاں ہوتاتوتجھےہرگزقتل نہ کرنا۔"
اہل بیت دمشق میں:۔
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےسرکےبعدابن زیادنےاہل بیت کوبھی دمشق روانہ کردیا۔شمرذوالجوشن اورمحضربن ثعلبہ اس قابلہ کےسردارتھے۔امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ بھرخاموش رہے،کسی سےایک لفظ بھی نہیں کہا۔یزیدکےدروازےپرپہنچ کرمحضربن ثعلبہ چلایا۔میں امیرالمومنین کے پاس فاجرکمینوں کولایاہوں۔"
یزیدیہ سن کرخفاہواء کہنےلگا:"محضرکی ماں سےزیادہ کمینہ اورشریربچہ کسی عورت نےپیدانہیں کیا۔"
یزیداورامام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ:۔
پھریزیدنےشام کےسرداروں کواپنی مجلس میں بلایا۔اہل بیت کوبھی بٹھایااورامام زین العابدین رضی اللہ تعای عنہ سےمخاطب ہوا۔"اےعلی!تمہارےہی باپ نےمیرارشتہ کاٹا۔میراحق بھلایا،میری حکومت چھیناچاہی۔اس پراللہ نےاس کےساتھ وہ کیاجوتم دیکھ چـکےہو۔"امام زین العابدین اس کےجواب میں یہ آیت پڑھی:۔
مااصاب من مصیبۃ فی الارض ولافی انفسکم الافی کتاب من قبل ان نبرآھاان ذالک علی اللہ یسیرلکیلاتاسواعلی ماقاتکم ولاتفرحوابمااتاکم
واللہ لایحب کل مختال فخور:۔
تمہاری کوئی مصیبت بھی نہیں جوپہلےسےلکھی نہ گئی ہو۔یہ خداکےلئےبالکل آسان ہے،یہ اس لئےکہ نقصان پرافسوس نہ کرواورفائدہ پرمغرورنہ ہو،اللہ تعالی مغروروں اورفخرکرنےوالوں کوناپسندکرتاہے۔
یہ جواب یزیدناگوارہوا۔اس نےچاہا،اپنےبیٹےخالدسےجواب دلوائےمگرخالدکی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔تب یزیدنےخالدسےکہا:"کہتاکیوں نہیں۔
مااصابکم من مصیبۃ فبماکسبت ایدیکم ویعفواعن کثیر۔
پھریزیددوسرےبچوں اورعورتوں کی طرف متوجہ ہوا،انہیں اپنےقریب بلاکربٹھایاان کی ہیئت خراب ہورہی تھی،دیکھ کرمتاسف ہوااورکہنےلگا:"ابن مرجانہ کااللہ براکرےاگرتم سےاس کاکوئی رشتہ ہوتاتوتمہارےایساسلوک نہ کرتا،نہ اس حال میں تمہیں میرےپاس بھیجتا۔"
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہماکی بےکانہ گفتگو:۔
حضرت فاطمہ بنت علی رضی اللہ تعالی عنہ سےمروی ہےکہ"جب ہم یزیدکےسامنےبٹھائےگئےتواس نےہم پرترس ظاہرکیا۔ہمیں کچھ دینےکاحکم دیا۔بڑی مہربانی سےپیش آیا۔اسی اثناءمیں ایک سرخ رنگ کاشامی لڑکاکھڑاہوااورکہنےلگا:"امیرالمومنین!یہ لڑکی مجھےعنایت کردیجئے۔"اورمیری طرف اشارہ کیا۔اس وقت میں کمسن اورخوبصورت تھی۔ میں خوف سےکانپنےلگی اوراپنی بہن زینب رضی اللہ تعالی عنہ کی چادرپکڑلی۔وہ مجھ سےبڑی تھیں۔۔۔اورزیادہ سمجھدارتھیں اورجانتی تھیں کہ یہ بات نہیں ہوسکتی۔انہوں نےپکارکرکہا:"توکمینہ ہےنہ تجھےاس کااختیارہےنہ اسے(یزیدکو)اس کاحق ہے۔"
اس جرات پریزیدکوغصہ آگیا۔کہنےلگا۔"توجھوٹ بکتی ہے۔واللہ مجھےیہ حق حاصل ہے،اگرچاہوں توابھی کرسکتاہوں۔"
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےکہا:"ہرگزنہیں!خدانےتمہیں یہ حق ہرگزنہیں دیا۔یہ بات دوسری ہےکہ تم ہماری ملت سےنکل جاؤاورہمارادین چھوڑکردوسرادین اختیارکرلو۔"
یزیداوربھی خفاہوا،کہنےلگا:"دین سےتیراباپ اورتیرابھائي نکل چکاہے۔"
زینب رضی اللہ تعالی عنہمانےبلاتامل جواب دیا۔اللہ کےدین سے،میرےباپ کےدین سے،میرےبھائي کےدین سے،میرےناناکےدین سے،تونے،تیرےباپ نے،تیرےدادانےہدایت پائی ہے۔"
یزیدچلایا:"اےدشمن خدا!توجھوٹی ہے۔"
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمابولیں"توزبردستی حاکم بن بیٹھاہے،ظلم سےگالیاں دیتاہے،اپنی قوت سےمخلوق کودباتاہے۔"
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہمابنت علی کہتی ہیں۔یہ گفتگوسن کرشایدیزیدشرمندہ ہوگیاکیونکہ پھرکچھ نہ بولامگروہ شامی لڑکاپھرکھڑاہوااوروہی بات کی۔اس پریزیدنےاسےغضب ناک آوازمیں ڈانٹ پلائي:"دورہوکم بخت !خداتجھےموت کاتحفہ بخشے۔"
یزیدکامشورہ:۔
دیرتک خاموشی رہی۔پھریزیدشامی رؤساوامراء کی طرف متوجہ ہوااورکہنےلگا:"ان لوگوں کےبارےمیں کیامشورہ دیتےہو؟"بعضوں نےسخت کلامی کےساتھ بدسلوکی کامشورہ دیا،مگرنعمان بن بشیرنےکہا:"ان کےساتھ وہی سلوک کیجئےجورسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم انہیں اس حال میں دیکھ کرکرتے۔"
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہمابنت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےیہ سن کرکہا:"اےیزید!یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لڑکیاں ہیں۔"اس نسبت کےذکرسےیزیدکی طبیعت بھی متاثرہوگئي،وہ اوردرباری اپنےآنسونہ روک سکے۔بالآخریزیدنےحکم دیاکہ ان کےقیام کےلئےعلیحدہ انتظام کردیاجائے۔"
یزیدکی بیوی کاغم:۔
اس اثناء میں واقعہ کی خبریزیدکےگھرمیں عورتوں کوبھی معلوم ہوگئي۔ہندہ بنت عبداللہ،یزیدکی بیوی نےمنہ پرنقاب ڈالی اورباہرآکریزیدسےکہا:"امیرالمومنین کیاحسین رضی اللہ تعالی عنہ بن فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہما بنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاسرآیاہے؟"یزیدنےکہا:"ہاں!تم خوب روؤ،بین کرو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنواسےاورقریش کےاصیل پرماتم کرو۔ابن زیادنےبہت جلدی کی،قتل کرڈالا،اللہ اسےبھی قتل کردے۔"
حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی اجتہادی غلطی:۔
اس کےبعدیزیدنےحاضرین مجلس سےکہا:تم جانتےہو،یہ سب کس بات کانتیجہ ہے؟یہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےاجتہادکی غلطی کانتیجہ ہے۔انہوں نےسوچامیرےباپ یزیدکےباپ سےافضل ہیں،میری ماں یزیدکی ماں سےافضل ہے،میرےنانایزیدکےناناسےافضل ہیں اورمیں خودیزیدسےافضل ہوں،اس لئےحکومت کایزیدسےزیادہ مستحق ہوں حالانکہ ان کایہ سمجھناکہ ان کےوالدمیرےوالدسےافضل تھے،صحیح نہیں۔علی رضی اللہ تعالی عنہ اورمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نےباہم جھگڑاکیااوردنیانےدیکھ لیاکہ فیصلہ کس کےحق میں ہوا؟رہاان کایہ کہناکہ ان کی ماں میری ماں سےافضل تھی تویہ بلاشبہ ٹھیک ہے۔
فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہمابنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میری ماں سےکہیں زیادہ افضل ہیں۔اسی طرح ان کےنانامیرےناناسےافضل تھےتوخداکی قسم ! کوئی بھی انسان اللہ اوریوم آخرت پرایمان رکھنےوالارسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےافضل بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےبرابرکسی انسان کونہیں سمجھ سکتا۔حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےاجتہادنےغلطی کی وہ یہ آیت بالکل بھول گئے۔
اللھم مالک الملک تؤتی الملک من تشاء وتنزع الملک ممن تشاء وتعزمن تشاء وتذل من تشاء بیدک الخیر۔انک علی کل شی ء قدیر۔
پھراہل بیت کی خواتین یزیدکےمحل میں پہنچائی گئیں۔خاندان معاویہ کی عورتوں نےانہیں اس حال میں دیکھاتوبےاختیاررونےپیٹنےلگيں۔
یزیدکی سعی تلافی:۔
پھریزیدآیاتوفاطمہ بنت حسین رضی اللہ تعالی عنہمانےاس سےکہا:"اےیزید!کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لڑکیاں کنیزیں ہوگئيں؟یزیدنےجواب دیا:"اےمیرےبھائي کی بیٹی!ایساکیوں ہونےلگا۔"
فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہمانےکہا:"بخداہمارےکان میں ایک بالی بھی نہیں چھوڑی گئي۔"
یزیدنےکہا:"تم لوگوں کوجتناگياہے،اس سےکہیں زیادہ میں تمہیں دوں گا۔"
چنانچہ جس نےاپناجتنانقصان بتایا،اس سےدوگناتگنادےدیاگيا۔"
یزیدکادستورتھا۔روزصبح وشام کےکھانےمیں علی بن حسین رضی اللہ تعالی عنہ کواپنےساتھ شریک کیاکرتا۔ایک دن حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےکم سن بچےعمروکوبلایااورہنسی سےکہنےلگا۔۔"تواس سےلڑےگا۔"اوراپنےلڑکےخالدکی طرف اشارہ کیا۔عمروبن حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےاپنےبچپنےکےبھولپن سےجواب دیا:"یوں نہیں ایک چھری مجھےدواورایک چھری اسےدو،پھرہماری لڑائي دیکھو۔"
یزیدکھلکھلاکرہنس پڑااورعمربن حسین رضی اللہ تعالی عنہ کوگودمیں اٹھاکرسینےسےلگالیااورکہا:"سانپ کابچہ بھی سانپ ہوتاہے"
یزیدکی زودپشیمانی:۔
یزیدنےاہل بیت کوکچھ دن اپنامہمان رکھا۔اپنی مجلس میں ان کاذکرکرتااورباربارکہا:"کیاحرج تھااگرمیں خودتھوڑی سی تکلیف گواراکرلیتا۔حسین رضی اللہ تعالی عنہ کواپنےساتھ رکھتا۔ان کےمطالبہ پرغورکرتا،اگرچہ اس سےمیری قوت میں کمی نہ ہوجاتی لیکن اس سےرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےحق اوررشتہ داری کی حفاظت ہوتی۔خداکی لعنت ابن مرجانہ(یعنی ا بن زیاد)پرحسین رضی اللہ تعالی عنہ کوجس نےلڑائی پرمجبورکیا۔حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےکہامیرےساتھ اپنامعاملہ طےکرلیں گےیامسلمانوں کی سرحدپرجاکرجہادمیں مصروف ہوجائيں گےمگرابن زیادنےان کی کوئی بات نہیں مانی اورقتل کردیا۔ان کےقتل سےتمام مسلمانوں میں مجھےمبغوض بنادیا۔خداکی لعنت ابن مرجانہ پر،خداکاغضب ابن مرجانہ پر!"
اہل بیت کورخصت کرنا:۔
جب اہل بیت کومدینےبھیجنےلگاتوامام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ سےایک مرتبہ اورکہا:"ابن مرجانہ پراللہ کی لعنت، واللہ!اگرمیں حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےساتھ ہوتااوروہ میرےسامنےاپنی کوئي شرط بھی پیش کرتےتومیں اسےمنظورکرلیتا۔میں ان کی جان ہرممکن ذریعہ سےبچاتا۔اگرچہ ایساکرنےمیں خودمیرےکسی بیٹےکی جان چلی جاتی لیکن اللہ کووہی
منظورتھاجوہوچکا۔دیکھو!مجھ سےبرابرخط وکتابت کرتےرہناجوضرورت بھی پیش آئےمجھےخبردینا۔"
بعدمیں حضرت سکینہ رضی اللہ تعالی عنہمابرابرکہاکرتی تھیں:"میں نےکبھی کوئي ناشکراانسان یزیدسےزیادہ اچھاسلوک کرنےوالانہیں دیکھا۔"
اہل بیت کی فیاضی:۔
یزیدنےاہل بیت کواپنےمعتبرآدمی اورفوج کی حفاظت میں رخصت کردیا۔اس شخص نےرستہ بھران مصیبت زدوں سےاچھابرتاؤ کیاجب منزل مقصودپرپہنچ گئےتوحضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہمابنت علی رضی اللہ تعالی عنہ اورفاطمہ رضی اللہ تعالی عنہمابنت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےاپنی چوڑیاں اورکنگن اسےبھیجےاورکہا:"یہ تمہاری نیکی کابدلہ ہے،ہمارےپاس کچھ نہیں کہ تمہیں دیں۔"
اس شخص نےزیورواپس کردئیےاورکہلایا۔"واللہ!میرایہ برتاؤکسی دنیاوی طمع سےنہیں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےخیال سےتھا۔"
مدینہ میں ماتم:۔
اہل بیت کےآنےسےپہلےمدینہ میں جاں گسل خبرپہنچ چکی تھی۔بنی ہاشم کی خاتونوں نےسناتوگھروں سےچلاتی ہوئی نکل آئیں۔حضرت عقیل رضی اللہ تعالی عنہ ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کی صاحبزادی آگےآگےتھیں اوریہ شعرپڑھتی جاتی تھیں:
ماذاتقولون ان قال ا لنبی لکم
ماذا فعلتم وانتم اخرالامم
(کیاکہوگےجب نبی تم سےسوال کریں گےکہ اےوہ جوسب سےآخری امت ہو)
یعترتی وبا ھلی بعدمفقدنی
منھم اساری ومنھم ضرجوابدم
(تم نےمیری اولاداورخاندان سےمیرےبعدکیاسلوک کیاکہ ان مین سےبعض قیدی ہیں اوربعض خون میں نہائےپڑےہیں)
مرثیہ:۔
حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پربہت سےلوگوں نےمرثیےکہے۔سلیمان بن قتیبہ کامرثیہ بہت زیادہ مشہورہوا۔(البدایۃ،والنھایت ج8،ص211)
مورت علی ابیات آل محمد فلم ارھاکعھدھایوم حلت
(میں خاندان محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کےگھروں کی طرف سےگزرا،مگروہ کبھی روئےتھے،جیسےاس دن جب ان کی حرمت توڑی گئي)
فلایبعداللہ الدیار واھلھا وان اصبحت منھم یزعمی تحلت
(خداان مکانوں اورمکینوں کودورنہ کرےاگرچہ وہ اب اپنےمکینوں سےخالی پڑےہیں۔)
وان قتیل الطف من آل ھاشم اذل رقاب المسلمین فذلت
(کربلامیں ہاشمی مقتول کےقتل نےمسلمانوں کی گردنیں ذلیل کرڈالیں۔)
وکانورجاء ثم صاروارزیۃ لقدعظمت تلک الرزایاوجلت
(ان مقتولوں سےدنیاکی امیدیں وابستہ تھیں مگروہ مصیبت بن گئے۔آہ یہ مصیبت کتنی بڑی ا ورسخت ہے۔)
الم تران الارض اصبحت مریضۃ لفقدحسین والبلاداقشعرت
(کیاتم نہیں دیکھتےکہ زمین حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےفراق میں بیمارہےاوردنیاکانپ رہی ہے)
وقداعوات تبکی السماء مفقدہ وانجمھاتاحت علیہ وسلت
(آسمان بھی اسکی جدائي پرروتاہے۔ستارےبھی ماتم اورسلام بھیج رہےہیں۔)
- Featured Thumbs
- http://thumbs.dreamstime.com/x/circle-humanity-eps-11291351.jpg
Last edited by a moderator:





