- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
انسانیت موت کےدروازےپر
رحلت نبوی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)
دنیامیں آنادرحقیقت آخرت کی طرف رخت سفرباندھنےکی تمہیدہے۔اس عالم رنگ وبومیں آنےوالےہرنفس نےبالآخرت موت کےجام کوپینااورقبرکےدروازہ سےداخل ہوناہے۔یہ ایک ایسااٹل قانون قدرت ہےجس سےکسی کواختلاف نہیں۔
یہ حقیقت روزروشن سےزیادہ واضح ہےاورہم روزاپنےسرکی آنکھوں سےاس کامشاہدہ کرتےہیں کہ یہ دنیااوراس کی یہ تمام چمک دمک محض ایک جلوہ سراب ہےلیکن اس باوصف آج ہم دنیااوراس کی رنگینیوں میں اس قدر کھوچکےہیں کہ بایدوشاید۔آج نگاہوں کوخیرہ کرنےوالےشان وشکوہ کےقصرزرنگار،مال ودولت کےانبار،مئےومینا،شاہدوشراب ہی انسان کامنتہائےمقصودہوکررہ گئےہیں اورعاقبت کوفراموش کردیاگیاہے۔
اکبرالہ آبادی نےکہاتھا
موت کوبھول گیادیکھ کےجینےکی بہار دل نےپیش نظرانجام کورہنےنہ دیا
اگرہم اس دنیاکابغورجائزہ لیں تویہ ہمیں ایک مرقع عبرت،افسانہ حسرت اورآئینہ حیرت کےروپ میں نظرآئےگی۔دنیاکےسٹیج پرجن عظیم بادشاہوں نےجاہ وجلال کےجلوےدکھائےوہ بھی چل بسے،جن لوگوں نےدنیاکی آرائش وزیبائش چارچاندلگائےوہ بھی نہ رہے،وہ اہل کمال جن سےاستفادہ اورکس فیض کرنےکےلیئےایک دنیاان کےپاس آتی تھی،وہ بھی رخصت ہوگئےاوربزرگان دین حتی کہ انبیاء کرام علیہم السلام بھی جن سےفرشتےمصافحہ کرتےتھے،یہاں سےرخت سفرباندھ گئے۔الغرض موت سےکسی کومفرنہیں۔بوعلی سیناایسےحکیم کوبھی کہناپڑا۔
ازقعرگل سیاہ تا اوج زحل
کروم ہمہ مشکلات گیتی راحل
بیروں جستم زقیدہرمکروحیل
ہربندکشادہ شدمگربنداجل
انسانی زندگی کےآخری لمحات کوزندگی کےدردانگیزخلاصےسےتعبیرکیاجاتاہے،اس وقت بچپن سےلےکراس آخری لمحےتک کےتمام بھلےاوربرےاعمال پردہ سکرین کی طرح آنکھوں کےسامنےنمودارہونےلگتےہیں۔ان اعمال کےمناظرکودیکھ کرکبھی توبےساختہ انسان کی زبان سےدردعبرت کےچندجملےنکل جاتےہیں اورکبھی یاس وحسرت کےچندآنسوآنکھ سےعارض پرٹپک پڑتےہیں۔اگرچہ دنیاکےاس پل پرسےگزرکرعقبی کی طرف ہرانسان نےجاناہےلیکن ان جانےوالوں میں کچھ ایسےبھی ہوتےہیں جن کےمتعلق کہناپڑتاہے۔
پی گئی کتنوں کالہوتیری یاد
غم تیراکتنےکلیجےکھاگیا
اس قبیل کی چندعظیم المرتبت ہستیوں کےسفرآخرت کی ،دل ودماغ کےبادشاہ،خطابت کےشہسوار،قلم کےدھنی اوراردوزبان کےسب سےبڑےادیب حضرت مولاناعبدالکلام آزادرحمۃ اللہ علیہ نے"انسانیت موت کےدروازہ پر"کےنام سےمنظرکشی کی تھی۔یہ پرتاثیر،پردرد،دل گذاراوردل سوزکتاب عبرت اس قدرمؤثرہےکہ شایدہی کوئی سنگ دل ہوجواس کامطالعہ کرےاوراس کی آنکھوں میں آنسوؤں کی جھڑیاں نہ لگ جائيں۔بالخصوص مولائےکل دانائے سبل، ختم الرسل صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےسفرملک بقاکاتذکرہ دل تھام کرنہیں،دل پرپتھررکھ کرپڑھناپڑتاہے،کون ظالم ہےجویہ پڑھے
"خبروفات کےبعدمسلمانوں کےجگرکٹ گئے،قدم لڑکھڑاگئے،چہرےبجھ گئے،آنکھیں خون بہانےلگیں،ارض وسماسےخوف آنےلگا،سورج تاری ہوگیا،آنسوبہہ رہےتھےاورتھمتےنہیں تھے۔کئی صحابہ رضوان علیہم حیران وسرگردان ہوکرآبادیوں سےنکل گئے،کوئي جنگل کی طرف بھاگ گیا،جوبیٹھاتھا،بیٹھارہ گیا،جوکھڑاتھا،اسےبیٹھ جانےکایارانہ نہ ہوا،مسجدنبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم قیامت سےپہلےقیامت کانمونہ پیش کررہی تھی۔"
اوراس کی آنکھوں سےآنسوؤں کےآبشارنہ بہہ نکلے؟
رحلت نبوی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)
اذاجآء نصراللہ والفتح و رایت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا۔فسبح بحمدربک واستغفرہ۔انہ کان توابا۔
جب اللہ کی مددآگئی اورمکہ فتح ہوا،تم نےدیکھ لیاکہ لوگ دین خداوندی میں فوج درفوج داخل ہورہےہیں۔اب تم اللہ کی یادمیں مصروف ہوجاؤاوراستغفار،بےشک وہی توبہ قبول کرنےوالاہے۔
آخری حج کی تیاری:۔
جب یہ سورت نازل ہوئی توپیغمبرانسانیت نےاللہ کی مرضی کوپالیاکہ اب وقت رحلت قریب آگیاہے۔حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم اس سےپہلے خانہ کعبہ میں تطہیرحرم کاآخری اعلان کرچکےتھےکہ آئندہ کسی مشرک کواللہ کےگھرمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگي اورکوئي برہنہ شخص خانہ کعبہ کاطواف نہیں کرسکےگا۔حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم نےہجرت کےبعدفریضئہ حج ادانہیں فرمایاتھا۔اب سنہ 10 ہجری میں آرزوپیداہوئي کہ سفرآخرت سےپہلےتمام امت کےساتھ مل کرآخری حج کرلیاجائے۔
بڑااہتمام کیاگیاکہ کوئي عقیدت کیش ہمرکابی سےمحروم نہ رہ جائے۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کویمن سےبلایاگیا۔قبائل کوآدمی بھیج کرارادہ پاک کی اطلاع دی گئی۔تمام ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھم کورفاقت کی بشارت سنائی۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم کوتیاری کاحکم دیا۔25 ذیقعدکومسجد نبوی میں جمعہ ہوااوروہیں 26کی صبح روانگی کااعلان ہوگیا۔جب 26 کی صبح منورہوئی توچہرہ انورسےروانگی کی مسرتیں نمایاں ہورہی تھیں۔غسل کرکےلباس تبدیل فرمایااورادائےظہرکےبعد،حمدوشکرکےترانوں میں مدینہ منورہ سےباہرنکلے،اس وقت ہزارہاخدام امت اپنےنبی نعمت کےہمرکاب تھے۔
یہ قافلہ مقدس مدینہ منورہ سے6میل دور،ذی الحلیفہ میں پہنچ کررکااورشب بھراقامت فرمائی۔دوسرےروزحضورپاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےدوبارہ غسل فرمایا۔حضرت صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہمانےجسم پاک پراپنےہاتھوں سےعطرملا۔راہ سپارہونےسےپہلےآپ پھراللہ کی حاضری میں کھڑےہوگئےاوربڑےدردوگدازسےدورکعتیں اداکیں۔پھرقصواپرسوارہوکراحرام باندھااورترانہ لیبک بلندکیا۔
لبیک اللھم لبیک لاشریک لک لبیک ان الحمدوالنعمۃ لک والملک لاشریک لک۔
اس ایک صدائےحق کی اقتداء میں ہزارہاخداپرستوں کی صدائيں بلندہونےلگيں۔آسمان کاجوف حمدخداکی صداؤں لبریزہوگیااوردشت وجبل توحیدکےترانوں سےگونجنےلگے۔حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ فرماتےہیں کہ حضورسرورعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےآگےپیچھےاوردائیں بائیں جہاں تک انسان کی نظرکام کرتی تھی،انسان ہی انسان نظرآتےتھے۔جب اونٹنی کسی اونچےٹیلےپرسےگزرتی توتین تین مرتبہ صدائےتکبیربلندفرماتے۔آوازہ نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےساتھ لاکھوں آوازیں اوراٹھتیں اورکاروان نبوت کےسروں پرنعرہ ہائےتکبیرکاایک دریائےرواں جاری ہوجاتا۔
سفرمبارک نوروزتک جاری رہا۔4ذوالحجہ کوطلوع آفتاب کےساتھ مکہ معظمہ کی عمارتیں نظرآنےلگیں تھیں اورہاشمی خاندان کےمعصوم بچےاپنےبزرگ کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری کی ہواسن کراپنےاپنےگھروں سےدوڑتےہوئےنکل رہےتھےکہ چہرہ انورکی مسکراہٹوں کےساتھ لپٹ جائیں۔ادھرسرورعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)شفقت منتظرکی تصویربن رہےتھے۔حضورپاک (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نےاپنےکم سن بچوں کےمعصوم چہرےدیکھے،توجوش محبت سےجھک گئےاورکسی کواونٹ کےآگےبٹھالیااورکسی کوپیچھےسوارکرلیا۔تھوڑی دیربعدکعبۃ اللہ عمارت پرنظرپڑی توفرمایا؟
"اےاللہ!خانہ کعبہ کواورزیادہ شرف وامتیازعطافرما!"
معمارحرم نےسب سےپہلےکعبۃ اللہ کاطواف فرمایا۔پھرمقام ابراہیم کی طرف تشریف لےگئےاوردوگانہ تشکراداکیا۔اس وقت زبان پاک پریہ آیت جاری تھی۔
واتخذوا من مقام ابراھیم مصلی۔ اورمقام ابراھیم کوسجدگاہ بناؤ۔
کعبۃ اللہ کی زیارت کےبعدصفاومروہ کےپہاڑوں پرتشریف لےگئے۔یہاں پرآنکھیں کعبۃ اللہ سےدوچارہوئیں،توزبان پاک سےابرگہربارکی طرح کلمات توحیدوتکبیرجاری ہوگئے۔
لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمدیحی ویمیت وھوعلی کل شی قدیرلاالہ الااللہ وحدہ انجروعدہ نصرعبدہ وھزم الاحزاب وحدہ۔
خدا،صرف خدا،معبودبرحق کوئی اس کاشریک نہیں،ملک اس کا،حمداس کےلئے،وہی جلاتاہے،وہی مارتاہےاوروہی ہرچیزپرقادر ہےاس کےسواکوئي معبودنہیں،اس نےاپناوعدہ پوراکردیا۔اس نےاپنےبندےکی امدادفرمائی اوراکیلےنےتمام قبائلی جمعیتیں پاش پاش کردیں۔
8 ذی الحجہ کومنی میں قیام فرمایا۔9 کوجمعہ کےروزنمازصبح اداکرکےمنی سےروانہ ہوئےاوروادی نمرہ میں آٹھہرے،دن ڈھلےمیدان عرفات میں تشریف لائےتوایک لاکھ 24 ہزارخداپرستوں کامجمع سامنےتھااورزمین سےآسمان تک تکبیروتہلیل کی صدائيں گونج رہی تھیں۔
اب سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرسوارہوکرآفتاب عالمتاب کی طرح کوہ عرفات کی چوٹی سےطلوع ہوئےتاکہ خطبہ حج ارشادفرمائیں۔پہاڑکےدامن میں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہمااورصفیہ رضی اللہ تعالی عنہما،علی رضی اللہ تعالی عنہ اورفاطمہ رضی اللہ تعالی عنہما،ابوبکررضی اللہ تعالی عنہ اورعمررضی اللہ تعالی عنہ،خالدرضی اللہ تعالی عنہ اوربلال رضی اللہ تعالی عنہ،اصحاب صفہ اورعشرہ مبشرہ اوردوسری سینکڑوں اسلامی جماعتیں اورقبائلی جمعیتیں جلوہ فرماتھیں اورپہلی ہی نظرسےیہ معلوم ہوجاتاتھاکہ والی امت اپنی امت کےموجودات لےرہےہیں اورمحافظ حقیقی کواس کاچارج سپردفرمارہےہیں۔

خطبہ حجۃ الوداع:۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےآخری آنسو،جواس امت کےغم میں بہے، حجۃ الوداع کےخطبہ میں جمع ہیں،اس وقت دولت وحکومت کاسیلاب مسلمانوں کی طرف امڈاچلاآرہاتھااوررسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوغم یہ تھاکہ دولت کی یہ فراوانی،آپ کےبعدآپ کی امت سےرابطہ اتحادکوپارہ پارہ کردےگی۔اس لئےاتحادامت کاموضوع اپنےسامنےرکھ لیااورپھردردنبوت کی پوری توانائی اس موضوع پرصرف فرمادی۔پہلےنہایت ہی دردانگیزالفاظ میں قیام اتحادکی اپیل کی ۔پھرفرمایاکہ پسماندہ طبقات کوشکایت کاموقع نہ دیناتاکہ حصاراسلام میں کوئی شگاف نہ پڑجائے۔پھراسباب نفاق کی تفیصل پیش کرکےان کی بیج کنی کاعملی طورپرسروسامان فرمایا۔پھرواضح کیاکہ جملہ مسلمانوں کےاتحادکاسنگ اساس کیاہے؟آخری وصیت یہ فرمائي کہ ان ہدایات کوآئندہ نسلوں میں پھیلانےاورپہنچانےکےفرض میں کوتاہی نہ کرنا۔خاتمہ تقریرکےبعدحضور(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نےاپنی ذاتی سرخروئی کےلئےحاضرین سےشہادت پیش کرتےہوئےاس طرح بارباراللہ کوپکاراکہ مخلوق خداکےدل پگھل گئے،آنکھیں پانی بن گئیں اورروحیں انسانی جسموں کےاندرتڑپ تڑپ کرالامان اورالغیاث کی صدائيں بلندکرنےلگیں۔
حمدوصلوۃ کےبعدخطبہ حج کاپہلادردانگیزفقرہ یہ تھا۔
"اےلوگو!میں خیال کرتاہوں کہ آج کےبعدمیں اورتم اس اجتماع میں کبھی دوبارہ جمع نہیں ہوں گے۔"
اس ارشادسےاجتماع کی غرض وغایت بےنقاب ہوکرسب کےسامنےآگئی اورجس شخص نےبھی یہ ا رشادسنا،تڑپ کےرہ گیا۔اب اصل پیغام کی طرف متوجہ ہوئےاورفرمایا:
"اےلوگو!تمہاراخون،تمہارامال اورتمہاراننگ وناموس،اسی طرح ایک دوسرےپرحرام ہےجس طرح یہ دن(جمعہ)یہ مہینہ(ذی الحج)اوریہ شہر(مکہ مکرمہ)تم سب کےلئےقابل حرمت ہے۔"
اسی نکتےپرمزیدزوردےکرارشادفرمایا:
"اےلوگو!آخرتمہیں بارگاہ ایزدی میں پیش ہوناہے،وہاں تمہارےاعمال کی بازپرس کی جائےگی۔خبردارمیرےبعدگمراہ نہ ہوجائيوکہ ایک دوسرےکی گردنیں کاٹناشروع کردو۔"
رسول پاک (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی یہ دردمندانہ وصیت زبان پاک سےنکلی اورتیرکی طرح دلوں کوچیرگئی۔اب ان نفاق انگیزشگافوں کی طرف توجہ دلائي،جن کےپیداہوجانےکااندیشہ تھا،یعنی یہ کہ اقتداراسلام کےبعدغریب اورپسماندہ گروہوں پرظلم کیاجائےگا۔
اس سلسلہ میں فرمایا:۔
"اےلوگو!اپنی بیویوں کےمتعلق اللہ سےڈرتےرہنا۔تم نےنام خداکی ذمہ داری سےانہیں زوجیت میں قبول کیاہےاوراللہ کانام لےکران کاجسم اپنےلیےحلال بنایاہے۔عورتوں پرتمہارایہ حق ہےکہ وہ غیرکوتمہارےبسترپرنہ آنےدیں،اگروہ ایساکریں توتم انہیں ایسی مارماروجونمایاں نہ ہواورعورتوں کاحق تم پریہ ہےکہ انہیں بافراغت کھاناکھلاؤاوربافراغت کپڑاپہناؤ۔"
اسی سلسلےمیں فرمایا:۔
"اےلوگو!تمہارےغلام ، تمہارےغلام جوخودکھاؤگے،وہی انہیں کھلاؤ،جوخودپہنوگے،وہی انہیں پہناؤ۔"
عرب میں فسادوخون ریزی کےبڑےبڑےموجبات دوتھے۔ادائےسودکےمطالبات اورمقتولوں کےانتقام ۔ایک شخص دوسرےشخص سےاپنےقدیم خاندانی سودکامطالبہ کرتاتھااوریہی جھگڑاپھیل کرخون کادریابن جاتاتھا۔ایک آدمی دوسرےآدمی کوقتل کردیتا،اس سےنسل بعدنسل قتل وانتقام کےسلسلےجاری ہوجاتےتھے۔
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)انہیں دونوں اسباب فسادکوباطل فرماتےہیں۔
"اےلوگو!آج میں جاہلیت کےتمام قواعدورسوم کواپنےقدموں سےپامال کرتاہوں۔میں جاہلیت کےقتلوں کےجھگڑےملیامیٹ کرتاہوں اورسب سےپہلےخوداپنےخاندانی مقتول ربیعہ بن حارث کےخون سے،جسےہذیل نےقتل کیاتھا،دست بردارہوتاہوں۔میں زمانہ جاہلیت کےتمام سودی مطالبات باطل قراردیتاہوں اورسب سےپہلےخوداپنےخاندانی سود،عباس بن عبدالمطب کےسودسےدست بردارہوتاہوں۔"
سوداورخون کےقرض معاف کردینےکےبعدفردعدالت نفاق کی طرف متوجہ ہوئےاورورثہ،نسب،مقروضیت اورتنازعات کےمتعلق فرمایا:
"اب اللہ تعالی نےہرایک حقدارکاحق مقررکردیاہے،لہذاکسی کووارثوں کےحق میں وصیت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔بچہ جس کےبسترپرپیداہواہو،اس کودیاجائےاورزناکاروں کےلیےپتھرہےاوران کی جواب دہی اللہ پرہے۔جولڑکاباپ کےسواکسی دوسرےنسب کادعوی کرےاورغلام اپنےمولاکےسواکسی اورطرف اپنی نسبت کرے،ان پرخداکی لعنت ہے۔عورت شوہرکےبلااجازت اس کامال صرف نہ کرے،قرض اداکیےجائیں،عاریت واپس کی جائے۔عطیات لوٹائےجائیں اورضامن تاوان اداکرنےکاذمہ دارہے۔"
اہل عرب کےنزاع اوراسباب نزاع کادفعیہ ہوچکاتواس بین الاقوامی تفریق کی طرف توجہ دلائي جوصدیوں کےبعدعرب وعجم یاگورےاورکالےکےنام سےپیداہونےوالی تھی۔ارشادفرمایا:
"ہاں اےلوگوں!تم سب کاخدابھی ایک ہی ہےاورتم سب کاباپ بھی ایک ہی ہے،لہذاکسی عربی کوعجمی پر،کسی سرخ کوسیاہ پر،کسی سیاہ کوسرخ پرکوئی پیدائشی برتری یاامتیازحاصل نہیں ہوگا۔ہاں افضل وہی ہےجوپرہیزگاری میں افضل ہو۔ہرمسلمان دوسرےکابھائي ہےاورتمام مسلمان ایک برادری ہیں۔"
اتحاداسلام کی مستقل اساس کی طرف رہنمائی فرمائي۔
"اےلوگوں!میرےبعدکوئی نبی نہیں ہےاورنہ میرےبعدکوئی نئی امت ہے۔پس تم سب اپنےاللہ کی عبادت کرو۔نمازپنجگانہ کی پابندی کرو،رمضان کےروزےرکھو،خوش دلی سےاپنےمالوں کی زکوۃ نکالو۔اللہ کےگھرکاحج کرو۔حکام امت کےاحکام مانواوراپنےاللہ کی جنت میں جگہ حاصل کرلو۔"
آخرمیں فرمایا۔
وانتم تسالون عنی فماانتم قائلون۔ایک دن اللہ تعالی تم لوگوں سےمیرےمتعلق گواہی طلب کرےگا،تم اس وقت کیاجواب دوگے؟
اس پرمجمع عام سےپرجوش صدائیں بلندہوئیں۔
انک قدبلغت:اےاللہ کےرسول(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)!آپ نےتمام احکام پہنچادئیے۔
وادیت: اےاللہ کےرسول(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)!آپ نےفرض رسالت اداکردیا۔
ونصحت:اےاللہ کےرسول(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)!آپ نےکھرےکھوٹےکاالگ کردیا۔
اس وقت حضورسرورعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کی انگشت شہادت آسمان کی طرف اٹھی۔ایک دفعہ آسمان کی طرف اٹھاتےتھےاوردوسری دفعہ مجمع کی طرف اشارہ فرماتےتھے اورکہتےجاتےتھے۔
اللھم اشھد اےاللہ!خلق خداکی گواہی سن لے۔
اللھم اشھداےاللہ!مخلوق خداکااعتراف سن لے۔
اللھم اشھد اےاللہ!گواہ ہوجا۔
اس کےبعدارشادفرمایا۔
"جولوگ موجودہیں،وہ ان لوگوں تک جویہاں موجودنہیں ہیں،میری ہدایات پہنچاتےچلےجائیں۔ممکن ہےکہ آج کےبعض سامعین سےزیادہ پیام تبلیغ کےسننےوالےاس کلام کی محافظت کریں۔
(صحیح بخاری ج،1،ص234نورمحمدکراچی1961
Last edited by a moderator: