Advertisement

انتظار فرمائیے: عاصمہ شیرازی

سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں۔ آج کے باغی کل کے ہیرو اور کل کے ہیرو آج زیرو۔ یہ سب پاکستان کی سیاست کا خاصہ ہے۔

سیاست امکانات کا نام ہے اور پاکستان کی سیاسی شخصیات امکان کے دائروں کے مسافر۔کبھی پیپلز پارٹی سیاسی مفاہمت، ن لیگ طبی این آر سے مستفیض ہو کر سیاسی ٹائمنگ کا فائدہ اُٹھاتی رہی تو کبھی این آر او کی مختلف شکلیں سامنے آتی رہیں۔ کل ان "سیاسی مواقعوں" کو این آر او کا نام دیا گیا اور بلآخر اقتدار کے ایوانوں میں واپسی کو سیاسی فتح قرار دیا جاتا رہا۔ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف سیاسی مفاہمتوں کے سبب تنقید کا نشانہ بنے اور آج بھی طعنوں کی زد میں ہیں البتہ آصف علی زرداری نے چودہ برس جیل میں ضرور گُزارے ہیں۔

اب تحریک انصاف امکان کے راستے پر ہے۔ سیاسی دائرے کا سفر جاری ہے اور مسافر سب ایک سے ہیں۔ آج عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا حکم ملا ہے، کل پچاس روپے کے اسٹیمپ پیپر پر نواز شریف کی روانگی تھی آج عمران خان کی ایک کاغذ کے ٹکڑے پر جماعت کی کوئی سیاسی سرگرمی نہ دکھانے کی یقین دہانی ہے۔ کل شہباز شریف عدالت میں طبی استدعا لے کر گئے تھے آج ڈاکٹر عظمیٰ اور سلمان اکرم راجہ۔ کل نواز شریف برطانیہ کچھ "یقین دہانیاں" باندھ کر لے گئے تھے آج عمران خان جیل سے چند "احکامات" سامان میں لے جائیں گے۔

سیاست دانوں کا کچھ سامان جیل میں رہتا ہے اور کچھ وہ سیاسی بوجھ کے طور پر اُٹھا لاتے ہیں۔ عمران خان کے تکلیف کے دن تین سال پر محیط تھے مگر ریلیف چند گھنٹوں میں مل گیا۔ یہ سب کسی احتجاج کا نتیجہ ہے نہ ہی کسی انقلاب کا بلکہ یہ اُن "مذاکرات" کا نتیجہ ہے جو بیک ڈور جاری رہتے ہیں۔

تحریک انصاف کی باہر قیادت کس حد تک عمران خان کو راضی کر پائی ہے کہ وہ باہر آ کر اپنا "کنڈکٹ" بہتر رکھیں گے یہ تو آنے والے دن ہی طے کریں گے مگر ماضی کی مثالوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو رسائی، رہائی اور پھر اُڑان ہی پیٹرن رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وفاقی کابینہ نواز شریف کی طرح کب اجازت دیتی ہے، عمران خان کی اگلی منزل بنی گالہ اور پھر کوئی اور ملک ہے یا یہیں رہتے ہوئے "غیر سیاسی" ہوتے ہیں، دیکھتے ہیں عمران خان جذبات پر کس طرح قابو رکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ خان صاحب سیاسی سرگرمیوں سے کب تک دور رہتے ہیں۔

شاید ہم کہیں دور نکل گئے ہیں، نواز شریف ملک سے باہر گئے پھر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانونی ترمیم کی راہ ہموار ہوئی۔ ن لیگ نے دونوں ہاتھوں سے سلام کئے سو کچھ لو اور دو کی بنیاد پر "مفاہمت" اختیار ہوئی۔

اب یہ اہم ہے کہ تحریک انصاف اس مفاہمتی عمل میں کس حد تک جا سکتی ہے۔ نئے صوبوں اور اٹھائیسویں ترمیم کی راہ ہموار ہو سکتی ہے یا پھر کچھ اور۔۔۔ انتظار فرمائیے!
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Advertisement
Hajjan tayray, tay Ghareeda uttay
Lanat GIF by Chiragh Baloch
​
 
Bilkul
Jab say Pakistan bana hai us waqt say Inzaar hi ho raha hai.
Kaash ki na banta... to hamara mulk kitna bada hota KP say lay kar Dhaka takk.
 
Advertisement