الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے گزشتہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے شائع سرکاری نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی گئی تھی جس کے جس کے بعد 90 دنوں کی آئینی مدت میں عام انتخابات کا انعقاد ناممکن ہو چکا ہے۔
پاکستان بارکونسل کی طرف سے آج عام انتخابات کے التواء کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے پاکستان بار کونسل کے مذمتی اعلامیہ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: دیر آئید درست آئید! پاکستان بار کونسل کو عام انتخابات 90 روز میں کروانے کا خیال آگیا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات 90 روز کے اندر اندر ہونے لازم ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ: الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی آڑ میں ایک بار پھر انتخابات 90 روز میں نہیں کروا رہا ہے ! اب ملک بھر کے وکلا کی ذمہ داری ہے 90 روز میں انتخابات کے لئے آئین کی بحالی کے لئے بھرپور تحریک شروع کرے!
Loading X post…
Open original post on Xپاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا اور وائس چیئرمین ہارون رشید کی طرف سے جاری مذمت اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین پاکستان کی طرف سے مقرر کی گئی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ انتخابات میں 90 دنوں کی آئینی حد سے زیادہ کی تاخیر کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب دینے کا شیڈول تاخیری حربہ ہے۔آئین کا آرٹیکل 224 الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ عام انتخابات 90 دنوں میں کروائے جائیں جو ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔ ملک کے بدترین معاشی حالات سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں جو مقررہ وقت پر کروائے جائیں۔
علاوہ ازیں سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عام انتخابات 90دن کی آئینی مدت میں نہ ہونے کی صورت میں وکلاء تحریک شروع کی جائے گی، پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس!
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15kksjksjkjkjsdhdjfjdf.jpg
Advertisement





