Advertisement

انتخابات میں تاخیر ، پاکستان بار کونسل میدان میں آ گئی

15kksjksjkjkjsdhdjfjdf.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے گزشتہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے شائع سرکاری نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی گئی تھی جس کے جس کے بعد 90 دنوں کی آئینی مدت میں عام انتخابات کا انعقاد ناممکن ہو چکا ہے۔

پاکستان بارکونسل کی طرف سے آج عام انتخابات کے التواء کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے پاکستان بار کونسل کے مذمتی اعلامیہ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: دیر آئید درست آئید! پاکستان بار کونسل کو عام انتخابات 90 روز میں کروانے کا خیال آگیا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات 90 روز کے اندر اندر ہونے لازم ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ: الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی آڑ میں ایک بار پھر انتخابات 90 روز میں نہیں کروا رہا ہے ! اب ملک بھر کے وکلا کی ذمہ داری ہے 90 روز میں انتخابات کے لئے آئین کی بحالی کے لئے بھرپور تحریک شروع کرے!

Loading X post…
Open original post on X

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا اور وائس چیئرمین ہارون رشید کی طرف سے جاری مذمت اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین پاکستان کی طرف سے مقرر کی گئی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ انتخابات میں 90 دنوں کی آئینی حد سے زیادہ کی تاخیر کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب دینے کا شیڈول تاخیری حربہ ہے۔آئین کا آرٹیکل 224 الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ عام انتخابات 90 دنوں میں کروائے جائیں جو ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔ ملک کے بدترین معاشی حالات سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں جو مقررہ وقت پر کروائے جائیں۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عام انتخابات 90دن کی آئینی مدت میں نہ ہونے کی صورت میں وکلاء تحریک شروع کی جائے گی، پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس!

Loading X post…
Open original post on X
 
if the blind cult is hoping for a velvet revolution riding the heada of these lawyers then they are in for a big surprise.

It is these lawyers & bar councils that our judicial system is ranked 129/140
 
if the blind cult is hoping for a velvet revolution riding the heada of these lawyers then they are in for a big surprise.

It is these lawyers & bar councils that our judicial system is ranked 129/140
cult vs PAK army *****
legend has it.
people lived to tell their magnificance.
 

ویسے کیا حسین اتفاق ہہ کہ جب بھی کوئی حرام کھانے والے کی کھسی کھوتے کی طرح طرف داری کرتا ہے وہ ہمیشہ فقہ حرام لیگیہ کا پٹواری یا کمپمی کا کے 9 کتا نکلتا ہے


Cracking Up Lol GIF by HULU