- Joined
- Dec 15, 2011
- Posts
- 3,317
- Reaction score
- 3,475
- Points
- 113
امیر قطر غزہ کے تاریخی دورے پر
آخری وقت اشاعت: منگل 23 اکتوبر 2012 ,* 05:43 GMT 10:43 PST
قطر کے امیر نے غزہ کے لیے چار سو چون ملین ڈالر کے ایک تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا
قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ سنہ دو ہزار سات میں حماس کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے غزہ کا دورہ کیا ہے۔
قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ سخت سکیورٹی میں کار کے ذریعے مصر کی سرحد سے غزہ میں داخـل ہوئے۔ ان کا استقبال حماس کے وزیرِ اعظم اسماعیل ھنیہ نے کیا۔
قطر کے امیر نے غزہ کے لیے چار سو چون ملین ڈالرز کے ایک تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ عرب دنیا کا امیر ملک قطر شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد حماس کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے قطر کے امیر کے غزہ کے دورے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار جان ڈانیسن کا کہنا ہے کہ قطر کے امیر کا دورۂ غزہ قطر اور حماس کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں حماس حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شام کی خراب صورتِ حال کے باعث اپنی سیاسی قیادت کو شام سے مصر اور قطر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کا سیاسی بیورو سنہ انیس سو ننانوے تک دمشق میں کام کرتا رہا تاہم گزشتہ سال مارچ میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔
حماس حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی جانب سے شامی افراد کی حمایت کے اعلان نے صدر بشار الاسد کو ناراض کر دیا تھا۔