- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
امیتابھ بچن سے نوازشریف تک
دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو اور ہندی زبان سمجھی جاتی ہے، وہاں وہاں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو امیتابھ بچن کے نام سے واقف نہ ہو لیکن پردہ سکرین کے اس عظیم فنکار کے متعلق ایک دلچسپ بات آپ میں سے شاید بہت سارے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔
یہ 1973 کی بات ہے جب امیتابھ بچن ایک سٹرگلنگ اداکار کی طور پر اپنا نام بنانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے تھے پے در پے ان کی فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں۔ ان کا لمبا قد، سانولی رنگ اور موٹی بھدی آواز کسی بھی صورت سے ایک ہیرو کی شبیہ نہیں لگتی تھی۔ وہ جو سپنے انکھوں میں سجا کر آیا تھا، وہی سپنے آنکھوں میں لیے واپس جا رہا تھا۔ امیتابھ بچن مسلسل ناکامیوں سے دل گرفتہ ہو کر اپنے آبائی شہر آلہ باد جا رہے تھے۔ انہوں نے شام چھ بجے کی ٹرین کا ٹکٹ خرید لیا تھا۔
دوسری طرف شہرہ آفاق فلم ڈائریکٹر پرکاش مہرہ اپنی نئی فلم زنجیر کے ہیرو کی تلاش میں امیتابھ کے گھر پہنچے تو کسی ساتھی نے بتایا کہ وہ ناکامیوں سے گھبرا کر واپس چلے گئے ہیں اور یہ سن کر پرکاش مہرہ تقریباً بھاگتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھے اور ساٹھ کلومیٹر کی رفتار سے کار کو بھگاتے ہوئے ریلوے سٹیشن پہنچے تو پلیٹ فارم پر نوجوان امتیابھ کو سر جھکائے بیٹھا دیکھ کر مسکرا دیے۔ ابھی وہ لوگ باتیں کر ہی رہے تھے کہ ٹرین آ گئی اور امیتابھ نے اپنا واپسی کا ٹکٹ پھاڑ دیا
ذرا ایک لمحے کے لیے تصور کیجیے کہ اگر اس دن امیتابھ واپس چلا جاتا تو کیا امیتابھ بچن کے بغیر برصغیر پاک و ہند کی فلمی تاریخ اتنی ہی رنگین اور کامیاب ہوتی جتنی کہ آج ہے ؟ ہرگز نہیں !! کیونکہ اللہ نے ایک شخص کے مقدر میں عزت، کامیابی اور شہرت لکھ دی تھی اور وہ اسے مل کر ہی رہنی تھی۔ اور اس کے بعد زنجیر فلم کی کامیابی نے امیتابھ بچن کو صدی کا سب سے بڑا ادکار بنا دیا۔ یہ ایک اہل شخص کی کہانی تھی۔ جس کے لیے وقت نے انتظار کیا اور شہرت و کامیابی ساٹھ کلومیٹر کی رفتار سے اسے ڈھونڈتے ہوئے پہنچی
لیکن دوسری طرف ایک اور فنکار ہے جو امیتابھ بچن کے برعکس اس قدر نااہل اور ناکام ہے کہ جس کو انگلی پکڑ کر اقتدار اور ایوانوں کا راستہ دکھایا گیا، جو ہر مرتبہ پہلے سے زیادہ طاقت اور اکثریت سے منتخب ہوتا ہے لیکن نااہلیت کی انتہا ہے کہ پھر بھی ناکام و نامراد ہے۔ امتیابھ بچن ٹرین کے انتظار میں تھا کہ ٹرین آئے اور وہ بمبئی شہر ہمیشہ کے لیے چھوڑ دے لیکن اسے روک لیا گیا۔ اور دوسری طرف ایک شخص کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے ذلیل کر کے نااہل کیا ہے اور وہ دو ہفتے سے اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے اور اب پانچ دن سے روز لاہور جانے کی دھمکی دیتا ہے کہ مجھے روک لو ورنہ میں چلا جاؤں گا ۔۔۔ ہاں میں سچ کہہ رہا ہوں میں چلا جاؤں گا، ابھی بھی وقت ہے مجھے روک لو ورنہ میں چلا جاؤں گا
کیا زندگی ہے اس شخص کی ؟ نری شرمندگی ہے۔ جو اہل ہوتے ہیں وہ ایک ہی چانس میں اپنی قابلیت کی دھاک بٹھا دیتے ہیں اور کامیابی ان کو ریلوے سٹیشن سے واپس لے آتی ہے اور جو نااہل ہوتے ہیں ان کو چاہے اقتدار کی تین باریاں بھی کیوں نہ مل جائیں وہ نااہل کے نااہل ہی رہتے ہیں اور سارا پاکستان ان کو کہتا ہے کہ میاں صاب خدا کے لیے چلے جاؤ اور وہ ابھی بھی جانے کو تیار نہیں اور اتنا سلو سلو جا رہے ہیں کہ شاید کوئی پیچھے سے آواز مار کر ان کو واپس بلا لے
قسم سے ۔۔۔ لعنت ہے اس زندگی پر
تحریر: عاشوربابا
Join my facebook page - AashoorBaba