Advertisement

امریکی مظالم کی داستان

امریکی مظالم کی بکھری داستانیں ​
بربریت کا ہلکا سا نمونہ۔گھر کی گواہی
صلیبی ٹولے نے پچھلے سولہ سال کے عرصے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے کیسے کیسے مظالم ڈھائیں ہیں کتنی وحشت و بربریت کا مظاہرہ کیا ہے، ان مظالم کی اصل داستانیں تو افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گی، اور صدیوں تک انسانیت شرمسار رہے گی،مگر کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ قاتل کو اپنے کئے پر ملامت ہوتی ہے، اور وہ از خود اپنے جرائم کا پردہ فاش کر دیتا ہے،(یا "ڈیمج کنٹرول "کے لئے حکومت خود ہی خبریں لیک کر دیتی ہے)۔ چنانچہ پچھلے ہفتے میں آسٹریلوی اور برطانوی فوجیوں کے حوالے سے "انکشاف" سامنے آیا ہے کہ کس طرح یہ لوگ بے گناہ اور لا تعلق لوگوں کو قتل کر دیتے تھے، اور اپنے قتل کوجواز بخشنے کے لئے شہید کے ساتھ خود ہی گن بھی رکھ دی جاتی، تا کہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ مرنے والا عام شہری نہیں، بلکہ اپنے ملک کی آزادی کے لئے لڑنے والا " دہشت گرد "تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ واقعات کا تعلق فوجی آپریشن سے ہے، جس میں شامل رہنے والے فوجی کے پاس کافی حد تک یہ اخیتار ہوتا ہے کہ اس نے کس کو مارنا ہے، اور کسے نہیں۔لیکن اگر پھر بھی حال یہ ہے کہ بے گناہوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح بے دریغ مار دیا جاتا ہے، تو فضائی بمباری میں کیسی وحشت ناکی کا مظاہرہ کیا جاتا ہو گا، جس میں بے گناہوں کے لپیٹ میں آنے کا خدشہ ویسے ہی کئی گناہ ذیادہ ہوتا ہے، (چاہےکسی بے گناہ کو مارنے کی نیت نہ بھی ہو)۔اور اگر بمبار جہاز میں بیٹھا شخص مسلمانوں پر صلیبی جوش و جذبے سے بمباری کر رہا ہو، اور اسے کسی باز پرس کا ڈر نہ ہو، اور اس کی نظر میں مسلمانوں کی جان کی قیمت پر کاہ کے برابر بھی نہ ہو، تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیپئن کے ہاتھوں،بے بس افغانوں خصوصا بچوں عورتوں پر کیسی کیسی قیامتیں اس عرصے میں گزری ہو گی۔
امریکی چالاکی، زبردستی کی خبر۔
ترکیب یہ ہے کہ اگر کسی چیز کو غیر محسوس طریقے سے مشہور کرنا ہو، تو اسے منتازعہ بنا دیا جائے۔ وہ چیز خود ہی مشہور ہو جائے گی۔ چنانچہ کئی دنوں سے جو افغان طالبات کے امریکا میں مقابلے میں شرکت کی خبریں عالمی سطح پر سر گرم ہیں، وہ بھی اسی اصول کے تحت مشہور کی گئی ہے۔آپ خود سوچیں کہ اگر ان طالبات کو بغیر تردد کے ویزہ مل جاتا اور وہ شرکت کر کے واپس آ جاتیں، تو کسی نے نوٹس نہیں لینا تھا،(بلکل ایسے ہی جیسے کسی دوسرے ملک کی ٹیم کے آنے اور جانے کا دنیا کو پتا نہیں چلا)۔لہذا پہلے جان بوجھ کر ان کے ویزے مسترد کئے جاتے رہے، پھر امریکی صدر کے ذریعے سے خصوصی اجازت دلوائی گئی، اور پھر اس خبر کو حسب منشاء اچھالا گیا، تا کہ دنیا کو دھوکا دیا جا سکے کہ امریکا کو تعلیم کی کتنی فکر ہے۔
حالآنکہ اس پورے معاملے میں اگر کوئی بڑی خبر بنتی تھی تو وہ یہ تھی کہ ایک سپر پاور کو چند لڑکیوں سے خطرہ ہے، جس کی وجہ سے ان کو ویزے جاری نہیں کیے جار رہے تھے، اور امریکی صدراتنا ویلا ہے کہ اس کو اس چھوٹے سے معاملے میں خود مداخلت کرنی پڑی۔سوال یہ ہے کہ آخر کس بنیاد پر ویزے مسترد ہوتے رہے، اور اگرواقعی کوئی ٹھوس وجہ تھی، تو پھر امریکی صدر نے کیونکر اجازت دے دی۔ کیا امریکا میں قانون موم کی ناک ہے؟۔(اور اب تو کیونکہ رزلٹ آ گیا ہے، اس لئے میں یہ نہیں کہہ سکتا، لیکن اگر مجھے یہ تھریڈ کچھ دن پہلے بنانے کا موقع ملتا تو یقین سے کہہ سکتا تھا کہ افغان ٹیم کو ضرور کوئی نہ کوئی میڈل سے نوازا جائے گا، تا کہ اس وزٹ کی ذیادہ سے ذیادہ پبلسٹی کی جا سکے اور خبر وں میں زندہ رکھا جا سکے)۔
البتہ اگر اس زبردستی کی خبر سے ہٹ کر امریکا کی تعلیم دوستی کے بارے اندازہ لگا نا ہو،تواس واقعہ کا ذکر مناسب ہو گا کہ جن دنوں یہ طالبات امریکا میں قیام پذیر تھیں، انہی دنوں امریکا نے افغانستا ن میں " غلطی "سے ایک سکول پر اپنی وحشت کا مظاہرہ کیا اور اسے بمباری سے تباہ کر دیا۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سکول بھی لڑکیوں کا ہی تھا۔مگر کیوں کہ عالمی میڈیا امریکی غلام ہے، لہذا اس خبر کاچندے ذکر نہیں کیا گیا، کیوں کہ اس سے امریکا کی تعلیم دوستی کا بھانڈا پھوٹ جاتا، اور اس کی وہ اصل شکل ظاہر ہو جاتی، جو وہ اپنے نمائشی اقدامات کے زبردستی ڈھنڈورے پیٹ کر چھپانا چاہتا ہے
​
 
Last edited:
Advertisement
isis ka agent rone aya hai.
British special forces allegedly murdered Afghan civilians and covered it up: reports
Death in Kandahar یہ اس وقت کے واقعات ہیں، جب ابھی امریکا نے داعش کا ہوا کھڑا نہیں کیا تھا۔
اسے رونا نہیں آئینہ دکھانا کہتے ہیں۔ ہمیں تو پہلے ہی معلوم ہے کہ امریکی صدا کے جھوٹے اور مکار ہیں، اور بے گناہ لوگوں کو مار کر دہشت گردی کا الزام لگا دیتے ہیں۔ مگر اب گھر کے گواہی پڑھ کر ذہنی غلاموں کو ہوش کرنی چاہئے جو ہر امریکی بیان کو سچ مان لیتے ہیں
 
Advertisement
​More bloodshed has been done under the so called civilized nations in the history of mankind then the so called uncivilized nations.
 
​More bloodshed has been done under the so called civilized nations in the history of mankind then the so called uncivilized nations.
اس سے بھی بڑھ کر ظلم یہ کہ ہمارے کچھ عقل سے پیدل لوگ ان لوگوں کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتے ہیں، اور خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنی آنکھیں امریکی مظالم سے بند کر لیں۔
 
اس سے بھی بڑھ کر ظلم یہ کہ ہمارے کچھ عقل سے پیدل لوگ ان لوگوں کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتے ہیں، اور خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنی آنکھیں امریکی مظالم سے بند کر لیں۔

afghanistan me jehad karne ke liye haqim luqman ne kaha tha ?apne bacho ko dollar ke badle me dahashat gard bana do tab america achha tha?
dollar achhe hai, yahudi ke hathyar achhe hai, yahudi ki technology achhi hai.yahudi bura hai.
america ke f16 achhe hai .lekin american bure hai.?
 
Advertisement
اس سے بھی بڑھ کر ظلم یہ کہ ہمارے کچھ عقل سے پیدل لوگ ان لوگوں کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتے ہیں، اور خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنی آنکھیں امریکی مظالم سے بند کر لیں۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ ايک ايسی رپورٹ کی بنياد پر امريکی حکومت اور فوجيوں کو برا بھلا کہہ رہے ہيں جس کا تعلق امريکی فوجيوں سے ہے ہی نہيں۔ امريکہ کے خلاف آپ کے غم وغصے کی بنياد ايک ايسی خبر ہے جس کا تعلق چند برطانوی فوجيوں کے ممکنہ طرز عمل سے ہے۔

اس وقت يہ معاملہ زير تفتيش ہے اور تمام حقائق کی پڑتال نہيں کی گئ ہے۔ اور يہ ذمہ داری برطانوی حکومت اور متعلقہ حکام کی ہے کہ وہ تصديق شدہ حقائق کی روشنی ميں سچ کو سامنے لائيں۔

تاہم کسی دوسرے ملک کے فوجيوں کے ممکنہ اقدامات اور اعمال کے ليے امريکہ کو مورد الزام قرار دينا سراسر ناانصافی ہے۔

درست تناظر کے ليے کچھ برس پہلے کی يہ رپورٹ پيش ہے جس ميں ايک امريکی فوجی کے مقدمے کی تفصيل پيش کی گئ ہے جسے افغانستان ميں افغان شہری کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار ديتے ہوۓ بيس برس قيد کی سزا سنائ گئ تھی۔


https://www.usatoday.com/story/news/nation/2015/01/06/afghan-murder-conviction-sentence/21359023/




يہ تاثر بالکل غلط ہے کہ اعلی امريکی افسران ايسی خبروں کا نوٹس نہیں ليتے جن ميں عام شہريوں کے خلاف جنگی جرائم جيسےمبينہ الزامات منظر عام پر آتے ہیں۔ بہت سے لوگ امريکی فوجيوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کے واقعات بلکہ افواہوں کو بھی بڑھا چڑھا کر بيان کرنے ميں کوئ تامل نہيں کرتے ليکن جان بوجھ کر اس بات کو نظر انداز کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کو نظرانداز کرنے يا ان پر پردہ ڈالنے کی بجاۓ امريکی حکومت ان پر سنجيدگی سے تحقيقات کرواتی ہے۔

کچھ افراد کے ذاتی فعل يا صرف ايک واقعہ جسے اس کے اصل دائرہ کار اور اثر سے دانستہ بڑھا چڑھا کر پيش کيا جا رہا ہے، اس حقيقت کو رد نہيں کر سکتا کہ امريکی اور نيٹو افواج افغانستان ميں افغان شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے علاوہ انفرااسٹکچر کی تعمير، تعميری منصوبوں کے آغاز اور افغنستان کو عوام کو خودمختار کرنے ميں مصروف ہيں تا کہ وہ خود اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھال سکيں۔ کيا آپ اس کا موازنہ ان دہشت گرد گروہوں کے طرز عمل سے لگا سکتے ہيں جو خوف اور افراتفری کے ذريعے اپنے اثر ورسوخ ميں اضافے اور اپنے مسخ شدہ نظريات کی بنياد پر لوگوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

​
 
The US has done grave human rights violations in many Muslim countries. As many International human rights organizations raising voice against the injustice and brutal heinous crime against humanity. Many International NGOs in Pakistan striving hard to provide all the basic amenities of life in the affected areas.
 
afghanistan me jehad karne ke liye haqim luqman ne kaha tha ?apne bacho ko dollar ke badle me dahashat gard bana do tab america achha tha? dollar achhe hai, yahudi ke hathyar achhe hai, yahudi ki technology achhi hai.yahudi bura hai. america ke f16 achhe hai .lekin american bure hai.?
افغانستان میں پہلے روس نے حملہ کیا، اور بعد میں امریکہ نے جارحیت کی، لہذا مجاہدین صرف اپنے دین وطن کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یا یہ کہنا چاہئے کہ لڑنے پر مجبور ہیں۔
جہاں تک ایف سولہ یا ٹیکنالوجی کی بات ہے، تو ٹیکنالوجی کسی کے باپ کی میراث ہے، اور نہ ہی یہ جہاز وغیرہ مفت دیئے جاتے ہیں بلکہ یہ بڑے ممالک اپنے ہتھیار بیچنے کے لئے جنگوں کو بھڑکا کراپنے بینک بیلنس بھرتے ہیں۔ ۔
 
Death in Kandahar یہ اس وقت کے واقعات ہیں، جب ابھی امریکا نے داعش کا ہوا کھڑا نہیں کیا تھا۔




شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ ايک بار پھر ايک ايسی رپورٹ کا حوالہ دے رہے ہيں جس میں کچھ آسٹريلوی فوجيوں کی جانب سے ممکنہ جرم کا تذکرہ کيا گيا ہے جبکہ اس تھريڈ کا عنوان تو افغانستان ميں مبينہ امريکی جرائم کو بے نقاب کرنے کا دعوی کر رہا ہے۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ امريکہ کو کسی بھی دوسرے ملک کے فوجيوں کے طرز عمل کے ليے مورد الزام قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔ چاہے ہم کسی ايسے اتحاد کا حصہ ہی کيوں نا ہوں جس کے مشترکہ اہداف اور مقاصد ہيں۔

جہاں تک امريکی فوج کا تعلق ہے تو ہم جنگ کے مروجہ عالمی قواعد اور اصولوں کی سختی سے پاسداری کرتے ہيں۔ ايسی کئ مثاليں موجود ہيں جب امريکی فوجيوں نے ميدان جنگ ميں بھی قواعد کی خلاف ورزی اور حدود سے تجاوز کرنے پر بھاری قيمت ادا کی ہے۔ اگر ہم خود اپنے فوجيوں کو قواعد وضوابط کا پابند کرتے ہيں تو يقين رکھيں کہ ہم کسی بھی دوسرے ملک کے فوجيوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے يا انھيں درست قرار دينے کی کوشش بالکل نہيں کريں گے۔

ايک جانب تو آپ افغانستان ميں مسلمانوں کے خون کے زياں پر اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہيں اور دوسری جانب آپ انھی عناصر کی حمايت بھی کرتے ہيں جو اس تبائ کے اصل ذمہ دار ہيں۔

ذيل ميں ديے گۓ اس گراف پر نظر ڈاليں جس ميں سال 2007 سے سال 2015 کے درميان افغانستان ميں دہشت گردی کے نتيجے ميں عام شہريوں کی ہلاکت کے ضمن ميں چند اہم اعداد وشمار پيش کيے گۓ ہيں۔ اور اس قتل وخون ريزی کے ذمہ دار وہی گروہ اور افراد ہيں جنھيں آپ افغانستان کے نجات دہندہ سمجھتے ہيں۔

https://www.statista.com/statistics/251408/number-of-deaths-in-afghanistan-due-to-terrorism/


کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ ان معصوم شہريوں کی ہلاکت کو اس تاويل کی بنياد پر درست قرار ديا جا سکتا ہے کہ ان کے خونی قاتل انھی شہريوں کو "آزادی" دلوانے کے ليے بيرونی ممالک کی افواج کے خلاف برسر پيکار ہيں؟


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
​
 
Advertisement
isis ka agent rone aya hai.

آپ کے نام میں کچھ کھلا تضاد نہیں --- "آوارا" بھی اور "مسیحا" بھی؟ یا بھر آپ برملہ اور جمن شیخوپورا جیسوں کے بھائی/بہن ہیں؟
​


​
 
daesh to amriki jang lar rahi he awary.. daesh larti he aur amriki weapons biktey hain ... yh mili bhagat ka khail he


اچھّا؟ ديش امريکی جنگ لڑ رہی ہۓ؟ پھر القائدہ، طالبان، تحريک طالبان اور حقّانی کس کی جنگ لڑ رہے ہيں؟ اوہ، ابو سياف اور بوکوحرام بمع الشباب بھی امريکی جنگ ميں ملوّث ہيں؟ واہ!! کيا لوجک ہۓ۔
 
Weapon bychney wala chay ga kh sari dunia main amn ho jay .. or weapon seller (cha cha sam) ki dukan band ho jay ... wah kia logic he
اچھّا؟ ديش امريکی جنگ لڑ رہی ہۓ؟ پھر القائدہ، طالبان، تحريک طالبان اور حقّانی کس کی جنگ لڑ رہے ہيں؟ اوہ، ابو سياف اور بوکوحرام بمع الشباب بھی امريکی جنگ ميں ملوّث ہيں؟ واہ!! کيا لوجک ہۓ۔
 
Advertisement
افغانوں کے خیر خواہ طالبان نے ایک نئے وحشیانہ حملے میں 50 سے زائد عام شہریوں کا بے دردی سے قتل کر دیا
جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

http://www.bbc.com/urdu/regional-40845841​
افغانستان: ’وحشیانہ‘ حملے میں 50 سے زیادہ عام شہری قتل


حکام نے کہا ہے کہ باغیوں نے شمالیافغانستان میں کم از کم 50 افراد کو ہلاک کر دیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھیشامل ہیں۔
جنگجوؤں نے سرِ پل صوبے کے صیاد ضلعے میں مرزا والنگ کےعلاقے میں ہفتے کی رات مقامی پولیس کی ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہا کہ اس کےبعد وہ گاؤں میں داخل ہو گئے اور عورتوں اور بچوں سمیت شام شہریوں کو گولیوں کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ان شہریوں کی بڑی تعداد شیعہ مسلمانوں پر مشتمل تھی۔ اوراس کے آس پاس موجود گھروں کو آگ لگا دی۔
ترجمان کے مطابق عام شہری 'وحشیانہ اور غیرانسانی طریقے'سے قتل کیے گئے۔
طالبان نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے جنگجوؤں نے 28 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
صدر اشرف غنی نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے جنگی جرمقرار دیا ہے۔

افغانستانمیں حالیہ مہینوں میں حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق صرف اسی سالکے نصف حصے میں 1662 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا افغانستانمیں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ یہ فوجی ملک میں فوج اور پولیس کیمدد کر رہے ہیں۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ٹوئٹر پراس حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے: 'صیاد ضلعے میں بےگناہ شہریوں پر حملےسے میں بہت دکھی ہوا ہوں۔ شہریوں کو ہلاک کرنا پاگل پن، غیرانسانی اور وحشیانہ کامہے۔'


​
 
Weapon bychney wala chay ga kh sari dunia main amn ho jay .. or weapon seller (cha cha sam) ki dukan band ho jay ... wah kia logic he

کلاشنکوف يا اے کے 47 امريکہ بناتا ہۓ؟ ہر للّو پنجو ، نام نہاد جہادی کے ہاتھ ميں کلاشنکوف دکھائ ديتی ہۓ۔
 
Weapon bychney wala chay ga kh sari dunia main amn ho jay .. or weapon seller (cha cha sam) ki dukan band ho jay ... wah kia logic he


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ دليل کہ ايک ايسا تنازعہ جس ميں ہزاروں کی تعداد ميں ہمارے اپنے فوجی بھی شامل ہيں، کسی بھی طور ہمارے ليے معاشی طور پر سود مند ہے – اور پھر صرف يہی نہيں بلکہ ايسی جنگی مہم کے امريکہ کے ليے مبينہ طور پر معاشی فوائد اتنے زيادہ ہيں کہ ہم اپنے فوجيوں کی جانوں کو خطرات ميں ڈالنا بھی درست سمجھتے ہيں، جنگی اخراجات کے حوالے سے آپ کی کم آگہی کو واضح کر رہا ہے۔

حقائق کو درست تناظر ميں سمجھنے کے ليے ايک رپورٹ کا حوالہ پيش ہے جس ميں دہشت گردی کے عالمی عفريت کے خاتمے کے ليے امريکی حکومتوں کی کاوشوں کے ضمن ميں معاشی اخراجات اور قربانيوں کا تفصيلی خلاصہ پيش کيا گيا ہے۔

https://www.thebalance.com/cost-of-afghanistan-war-timeline-economic-impact-4122493


علاوہ ازيں چار اعشاريہ سات بلين ڈالرز کی اس امداد کو بھی ملحوظ رکھيں جو امريکی حکومت کی جانب سے سال 2017 کے ليے افغانستان ميں ترقياتی کاموں کے ليے مختص کی گئ ہے۔

http://www.foreignassistance.gov/explore/country/Afghanistan

جب آپ يہ دعوی کرتے ہيں کہ افغانستان ميں عسکری کاروائ سے امريکہ کو معاشی فوائد حاصل ہو رہے ہیں تو پھر اس فوجی اور معاشی امداد کو بھی گفتگو ميں شامل کريں جو گزشتہ کئ برسوں کے دوران امريکہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو دی گئ ہے۔

يہ بھی ايک حقیقت ہے کہ امريکہ جنگ يا تشدد سے متاثرہ علاقوں کو معاشی اور سازوسامان پر مبنی امداد مہيا کرنے والوں ممالک ميں سر فہرست ہے۔

اس بات کی کيا منطق ہے کہ امريکہ دانستہ فوجی کاروائيوں اور جنگوں کی ترغيب اورحمايت کرے اور پھر متاثرہ علاقوں کی مدد کے ليے اپنے بيش بہا معاشی اور انسانی وسائل بھی فراہم کرے؟

اعداد وشمار اور عملی حقائق اس تھيوری کو غلط ثابت کرتے ہيں

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
​