Advertisement

امریکی عدالت میں نیشنل بینک کے خلاف کیس میں پاکستان کی فتح

nbp111.jpg


امریکی عدالت میں پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف کیس میں فتح حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کی فراہمی کے الزامات کا کیس کا فیصلہ ہوگیا ہے جس میں حکومت پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق افغانستان میں چند سال قبل امریکی فوجی اڈے پر حملے کے حوالے سے پاکستان کے ریاستی بینک نیشنل بینک کے خلاف نیویارک کی ایک عدالت میں مالی معاونت فراہم کرنے کے الزامات عائد کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے دوران اگر نیشنل بینک پر عائد الزامات ثابت ہوجاتے اور پاکستان حکومت یہ کیس ہار جاتی تو اس صورت میں بھاری جرمانے کی سزا ہوسکتی تھی، اور یہ جرمانہ اتنا ہوسکتاتھا کہ نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہوسکتا تھا اور پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی شدید ردعمل برداشت کرنا پڑسکتا تھا۔
Loading X post…
Open original post on X

اس کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس کے انٹرنیشنل ڈسپیوٹ یونٹ کی قانونی ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کی، ٹیم کی سربراہی احمد عرفان نے کی اور انہیں نیشنل بینک کے صدر کی معاونت بھی حاصل رہی۔
 
IK zindabad, this case was fought during IK tenure

علم اور عقل و دانش سے پیدل سپریم کورٹ کا یہ کورٹ رپورٹر حسنات ملک مذھبی، نسلی، عقلی اور شکلی ایک تعفن زدہ اور نہایت بدبو دار پٹواری ہے جس شخص کا لیول یہ ہو کہ وہ فائز عیسی اور باؤ نواج سریف کے ہر جرم کا ایمان کی حد تک دفاع کرتا ہو اور ہر بات میں عمران خان پر کیچڑ اچھالنے میں فخر محسوس کرتا ہو تو اس سے کسی سچائی کی توقع رکھنا اپنے آپ کو بیوقوف بنانا ہے
​
 
Advertisement

علم اور عقل و دانش سے پیدل سپریم کورٹ کا یہ کورٹ رپورٹر حسنات ملک مذھبی، نسلی، عقلی اور شکلی ایک تعفن زدہ اور نہایت بدبو دار پٹواری ہے جس شخص کا لیول یہ ہو کہ وہ فائز عیسی اور باؤ نواج سریف کے ہر جرم کا ایمان کی حد تک دفاع کرتا ہو اور ہر بات میں عمران خان پر کیچڑ اچھالنے میں فخر محسوس کرتا ہو تو اس سے کسی سچائی کی توقع رکھنا اپنے آپ کو بیوقوف بنانا ہے ​
Loading X post…
Open original post on X