واٹر ٹینکر پر 2 گولیاں لگی تھیں جن میں سے ایک ٹائر جبکہ دوسری ٹینکر کے دروازے پر لگی تھی: ذرائع
پاکستانی شہریوں کیلئے الگ اور امریکی شہریوں کیلئے الگ قانون! سندھ کے دارالحکومت کراچی کے درخشاں تھانے کی پولیس نے اقدام قتل کے مبینہ ملزم کو امریکی شہری ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس خیابان شہباز کے قریب گزشتہ رات واٹر ٹینکر پر فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واٹر ٹینکر پر 2 گولیاں لگی تھیں جن میں سے ایک ٹائر جبکہ دوسری ٹینکر کے دروازے پر لگی تھی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کسی شخص کی جان گئی نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد کراچی کی پولیس کے دہرے معیار کا پول کھل کر سامنے آ گیا۔ واقعہ کے بعد جب واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے اس حوالے سے پولیس کو مطلع کیا تو پتا چلا کہ مبینہ طور پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی طرف سے ٹینکر ڈرائیور پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔ کراچی کے درخشاں تھانے کی پولیس نے ڈرائیور کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا۔
بعدازاں درخشاں تھانے کی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کی تو پتہ چلا کہ ملزم بااثر شخصیت اور امریکی شہری ہے جس پر اسے چھوڑ کر سارا معاملہ ہی دبا دیا۔
تحقیقات کے بعد ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ ملزم کا خاندان امریکی شہریت رکھتا ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزم کی عمر 22 سال ہے۔
درخشاں تھانے کی پولیس کا مقامی اور امریکی شہریت رکھنے والے شہریوں کے لیے سزا وجزا کے معاملے پر دہرا معیار تب سامنے آیا جب پولیس کی طرف سے ملزم کو لاک سے نکالنے کے بعد اس کی پستول بھی اس کے حوالے کر دی گئی۔ مبینہ طور پر درخشاں تھانے کی پولیس نے امریکی شہریت کے حوالے سے پتہ لگنے کے بعد اقدام قتل کے ملزم کو آزاد کر دیا۔
jb judiciary for sale, police for sale, media for sale, molvi & politicians for sale houin tu udr common mulazim mentally for sold out ho chuka hota ha
I remember vividly that last time our Prime Minister went to America, he came back so happy that he announced that the US visit (where he had to wait for a airport terminal bus as no one came to recieve him) is a bigger achievement then winning the cricket world cup
I remember vividly that last time our Prime Minister went to America, he came back so happy that he announced that the US visit (where he had to wait for a airport terminal bus as no one came to recieve him) is a bigger achievement then winning the cricket world cup
Save it for the other Sharif, some reports and experts suggested last month as Prime Minister Nawaz Sharif toured the US. Army chief Raheel Sharif, who wields real power in Pakistan, was on his way.
Foreign Minister Bilawal Bhutto-Zardari said that his purpose for visiting the US was to help the flood victims in Pakistan. He also vowed that they would require a lot of work for the flood...