Advertisement

امریکی شہریت کا حلف اور مسلمان


%D8%A7%D9%88%D8%B1%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84-%D8%AC%D8%A7%D9%86.jpg




کسی دین میں داخل ہونے، کسی ملک کی شہریت اختیار کرنے، کسی عہدے پر فائز ہونے کے لیے ایک اعلان ضروری ہوتا ہے جو انسان صدق دل اور بقائمی ہوش و حواس کرتا ہے۔ جس طرح مسلمان ہونے کے لیے کلمۂ شہادت اس کے تمام تر مفاہیم و مطالب کو سمجھ کر ادا کرنا لازمی ہے۔ ویسے ہی کسی بھی ملک کی شہریت اختیار کرنے کے لیے اس کی وفاداری کا حلف بہت ضروری ہی نہیں بلکہ لازم ہے۔ یوں تو ہر وہ شخص جو کسی ریاست میں پیدا ہوتا ہے اسے یہ حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر اس ملک کے قوانین یہ وضاحت کردیتے ہیں کہ تم ہر معاملے میں اس ریاست سے وفادار رہوگے۔

انسان جب مذہب بدلتا ہے تو یہ اس کی شعوری کوشش کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس لیے وہ خوب سوچ سمجھ کر تبدیلی مذہب کا اعلان کرتا ہے۔ اسلام اختیار کرنے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کو الٰہ کہنے کا کیا مطلب ہے یعنی باقی تمام خداؤں اور مذاہب کا انکار اور اللہ کو تمام معاملات میں واحد حاکم، فرماں روا اور معبود تسلیم کرنا۔ اسی طرح جب کوئی کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرتا ہے تو وہ بھی اس کی شعوری کوشش ہوتی ہے۔

اکثر ممالک شہریت دیتے ہوئے جو حلف پڑھنے کو دیتے ہیں وہ مختصر ہوتے ہیں یعنی بنیادی وفاداری کا اعلان لیکن امریکی شہریت کا حلف اس قدر واضح اور مفصل ہے کہ اس نے ہر چیز کھول کھول کر بیان کردی ہے۔ اصل عبارت اس لیے تحریر کررہا ہوں کہ اس میں جو سختی پائی جاتی ہے اس کا ترجمہ کسی طرح کسی دوسری زبان میں ممکن نہیں۔


I hereby declare on oath that I am absolutely and I entirely Renounce and Abjure or allegiance and fidelity to any foreign Prince, Potentate, State or sovereignty of whom or which I have therefore been a subject or citizen, that I will support and defend the Constitution and laws of United States of America against all enemies, foreign and domestic, that I will bear true faith and allegiance to the same, That I will bear arms on behalf of United states of America when required by law, That I will perform non combatant Service in the armed forces of United States of America when required by law. That i will perform work of the national importance under civil Direction when required by the law and that I take this Obligation freely without any mental reservation or purpose of evasion, So help me God.
​

میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میں مکمل طور پر ہر ہستی، غیرملکی حاکم، ریاست اور ہر حاکم اعلیٰ اور حاکم مطلق کے ساتھ وفاداری کرنے سے مکمل انکار کرتا ہوں اور اس کو رد کرتا ہوں کہ جس کا میں اب تک وفادار رہا ہوں اور اب سے میں مکمل طور پر پوری امانت داری کے ساتھ امریکا کے آئین و قوانین کی حمایت کرتا ہوں اور اس کے ہر دشمن کے خلاف اس سے وفاداری کا وعدہ کرتا ہوں۔ یہ دشمن خواہ بیرونی ہو یا اندرونی۔ میں صداقت و وفاداری کے ساتھ یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جب بھی طلب کیا گیا میں امریکی ریاست کے لیے قانون کے مطابق ہتھیار اٹھا کر نکلوں گا، اس کے ساتھ ساتھ میں قانون کے تحت امریکی مسلح افواج کی طرف سے غیر عسکری سرگرمیوں میں بھی حصہ لوں گا اور میں اہم قومی امور کے لیے بھی قانون کے مطابق کام کروں گا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ان فرائض کو میں بغیر کسی معمولی ذہنی تحفظ، حیلہ، بہانہ، دھوکا کے بغیر اپنے لیے لازم سمجھتا ہوں۔ اے خدا تو میری مدد فرما۔

یہ وہ حلف ہے وہ تمام تارکین وطن اٹھاتے ہیں جو امریکی شہریت اختیار کرتے ہیں۔ اس میں کس قدر وضاحت کے ساتھ اس بات کا عہد لیا گیا کہ وہ اپنے سابقہ ملک، علاقے، ریاست، قبیلے یا کسی بھی ہستی جس کو وہ اب تک مقدم سمجھتے تھے اس کا انکار کرتے ہیں۔ اپنی گزشتہ محبتوں کو امریکی ساحلوں پر سمندر برد کرتے ہیں اور صرف اور صرف امریکا اور امریکی سرزمین و قانون کے وفادار رہیں گے۔ یہ عہد ایک ملک کی شہریت کا عہد کم اور قومیت امریکا کے مذہب کا عہد زیادہ لگتا ہے۔کیونکہ جب کبھی آپ کسی مذہب کو اختیار کرتے ہو تو اسی صورت ہی آپ اپنے گزشتہ مذہب کا انکار کرتے ہیں۔

امریکی شہریت کا حلف وہ واحد حلف ہے جس میں کھل کر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے ورنہ باقی ملکوں نے ایک سادا سا رویہ اپنا رکھا ہے۔ مثلاً برطانیہ کی شہریت کا حلف یہ ہے میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر پوری سنجیدگی اور صداقت کے ساتھ یہ وعدہ کرتا ہوں کہ برطانوی شہری بننے پر ملکہ ایلزبتھ دوم، اس کے جانشینوں اور اس کے ولی عہدوں کے ساتھ پوری ایمانداری اور صداقت کے ساتھ سچی وفاداری قانون کی روح کے مطابق کروں گا۔ اسی طرح کینیڈا کی شہریت کا حلف یہ ہے قسم اٹھاتا ہوں کہ ملکہ ایلزبتھ دوم، ان کے جانشینوں اور ان کے ولی عہدوں کے ساتھ پوری دیانت اور خلوص کے ساتھ وفادار رہوں گا اور کینیڈا کے قوانین پر پوری وفاداری کے ساتھ عمل پیرا ہوں گا۔

آسٹریلیا نے بات ذرا واضح کی ہے۔ میں خدا کے زیر سایہ یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج سے میں اپنی وفاداری آسٹریلیا اور اس کے لوگوں کو پیش کرتا ہوں جن کے جمہوری عقائد کا میں حصہ دار ہوں۔ جن کے حقوق و آزادی کا میں احترام کرتا ہوں اور جس کے قوانین کی میں پابندی اور حمایت کرتے ہوئے ان پر عمل کرتا رہوں گا۔

ان تمام حلف ناموں کے بعد کوئی بھی شخص جو ان کی پاسداری نہیں کرتا وہ دراصل اپنے اس عہد کی پاسداری نہیں کرتا جو اس نے سوچ سمجھ کر اٹھایا ہے۔ جمہوری سیکولر ریاستوں کے حلف اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ اگر کبھی اللہ کے بنائے گئے قوانین اور ریاست کے بنائے گئے قوانین میں اختلاف آجائے تو ایک متقی و پرہیز گار شخص پر بھی لازم ہوگا کہ وہ اللہ کے قوانین کو ترک کرکے ریاست کے قوانین کا احترام کرے، دفاع کرے اور ان کی حمایت میں ہتھیار بھی اٹھائے۔ ان حلف ناموں کو تحریر کرنے کے بعد کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔ صرف قرآن کی دو آیات درج کررہا ہوں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتے ہیں اے ایمان والو تم اپنا ولی اور دوست ایمان والوں کے سوا کسی اور کو نہ بناؤ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ دوسرے لوگ تمہاری تباہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ تم دکھ میں مبتلا ہوجاؤ، ان کی دشمنی و عداوت تو ان کے منہ سے ظاہر ہوچکی ہے اور جو کچھ ان کے سینوں میں پوشیدہ ہے وہ اور زیادہ سنگین ہے (آل عمران118)
یہ تو وہ وارننگ ہے جو اللہ نے مسلمانوں کو ہر غیر مذہب، ملحد اور مشرک کے بارے میں دی ہے لیکن ایک اور جگہ تو اس قدر وضاحت ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ان حلف ناموں کا اصل مقصد اور مدعا سمجھ میں آ جاتا ہے۔

یہود و نصاریٰ تم سے ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کی ملت نہ اپنا لو۔ پس کہہ دو کہ اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے۔ (البقرہ 120)۔ ایسا حلف اٹھانے یا اس کی آرزو کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جلوس نکالنے مضمون لکھنے یا تقریریں کرنے کا فائدہ۔ پہلے دشمن کی صفوں سے باہر نکلو۔اس عہد کا طوق گردن سے اتاروپھر اسے للکارو۔


​
https://daleel.pk/2017/01/30/28213
 
Advertisement

[h=1]جمہوریت کا بپتسمہ اوریا مقبول جان[/h]




وہ جنھیں اس بات پر فخر ہے کہ جمہوری نظام انسانی تاریخ میں ترقی، حریت، آزادی اور آمریت سے نجات کی علامت ہے، ان کے لیے یہ تماشہ نیا نہیں کہ امریکا کے عوام کی اکثریت سے جمہوری طور پر منتخب ہونے والا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس قدر واضح اور بدترین تعصب کے ساتھ امریکا میں موجود مسلمان اور ہسپانوی اقلیت کو کچلنے کے لیے اقدامات کا آغاز کرچکا ہے۔


وہ سیکولر، لبرل اور آزادی و حقوق انسانی کے علمبردار جو پچاس سال دیوار برلن کا ماتم کرتے رہے، نظمیں اور افسانے لکھتے رہے، ان کے تعصب کا یہ عالم ہے کہ اس سے کئی گنا بڑی دیوار جب اسرائیل نے تعمیر کی تو سب کو سانپ سونگھ گیا۔کسی کو نہ انسان یاد آئے اور نہ ہی زمین پر بستے منقسم خاندان۔ زبانیں گنگ اور قلم خاموش۔ لیکن اب تو اس سے بھی بڑی دیوار دنیا کے نقشے پر ابھرنے والی ہے۔


امریکا اور میکسیکو کے درمیان۔ جنگ عظیم اول کے بعد دنیا کے نقشے کو قومی سیکولر ریاستوں میں تقسیم کرنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ جمہوری، قومی اور سیکولر تحفہ مبارک ہو۔ لیکن کیا کسی جمہوری سیکولر قوم پرست حکمران کا انسانوں کو حقیر جاننے، رنگ، نسل، زبان اور علاقے کی بنیاد پر انھیں کچلنے کا یہ پہلا موقع ہے؟ جرمنی کا عظیم سیکولر، جمہوری سربراہ ہٹلر تو سب کو یاد ہی ہوگا کہ ابھی کل کی بات ہے۔ ایک اکثریت سے منتخب ہونے والا جرمن سربراہ حکومت جو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قاتل تصور کیا جاتا ہے۔ جب کہ اس قتل عام میں شریک تمام ممالک بھی اکثریت کی آمریت پر قائم یعنی جمہوری ملک تھے۔


1920ء میں لیگ آف نیشنز میں منظور ہونے والے پاسپورٹ کے ڈیزائن اور ویزا ریگولیشن، دو ایسے ہتھیار ایجاد کیے گئے جن کے ذریعے پوری انسانیت کو زمین پر بنائے گئے قومی ریاستوں کے پنجروں میں بانٹ دیا گیا۔آج انھی دو ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اسلامی ممالک کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن سات کے سات اسلامی ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان پر کسی نہ کسی طور پر امریکا سات سمندر پار سے ظلم و بربریت مسلط کرتا رہا ہے۔ عراق، لیبیا، شام اور صومالیہ میں لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے، شہر کے شہر کھنڈر بنانے اور لاکھوں لوگوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کا ذمے دار ہے۔ سوڈان میں ایک زمانے میں اس کے جہاز مسلسل بمباری کرتے رہے ہیں اور یمن میں آج بھی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایران میں ساواک اور سی آئی اے شاہ ایران کے زمانے میں لاکھوں ایرانیوں کو غائب اور قتل کرنے میں ملوث رہی ہیں۔ گزشتہ ایک سو سال سے دنیا بھر پر ظلم و تشدد جاری رکھنے کے باوجود خود کو انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کے لبادے میں امریکی اور مغربی سیکولر جمہوری حکمران چھپائے رکھتے تھے۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے منافقت کا یہ لبادہ اتار پھینکاہے۔ اس نے کہا میں تشدد کا قائل ہوں، کیونکہ آگ کا مقابلہ آگ سے کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ بننے اور جنگ عظیم دوم کے بعد یہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ امریکی صدر نے اعلانیہ طور پر کہا ہے کہ ریڈ کراس کو جنگی قیدیوں تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔


اگرچہ عملی طور پر ایسا ہی تھا، ایسے تمام قیدی جو گوانتاناموبے جیسے دنیا بھر میں پھیلے امریکا کے پچاس کے قریب قید خانوں میں تھے ان تک ریڈکراس نہیں جاسکتی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کردیا کہ اب جنگی قیدیوں کو انسانیت کے نام پر بھی مدد فراہم نہیں کی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی بدنام زمانہ گوانتاناموبے کے قید خانے کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا۔ یہ تو آغاز ہے، ابھی ان لوگوں کے خلاف اقدامات کا اعلان ہونا باقی ہے جو امریکی زمین پر بحیثیت شہری آباد ہیں، یہ ہیں مسلمان، سیاہ فام اور لاطینی امریکا کے ہسپانوی باشندے، ان میں سیاہ فام تو وہ ہیں جن کے آباؤ اجداد جبراً غلام بنا کر لائے گئے اور ہسپانوی اور دنیا بھر سے آنے والے مسلمان وہ ہیں جو بخوشی امریکا آئے اور خود اس غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال لیا۔


یوں امریکا میں بسنے والوں کی غلامی کی تاریخ دو حصوں میں تقسیم ہے، جبراً غلامی اور بخوشی غلامی۔ جبری غلامی کا آغاز اس دن سے ہی ہوگیا تھا جب 12 اکتوبر 1492ء کو امریکا کے ساحلوں پر کولمبس لنگر انداز ہوا تھا۔ اس وقت اس خطے پر ریڈ انڈین آباد تھے۔ 3 نومبر 1493ء کو جب دوسرے سفر کے بعد وہ واپس اسپین پہنچا تو اس کے جہازوں میں ریڈ انڈین قبائل کے سات سو افراد تھے جنھیں وہ امریکا سے اغوا کرکے لایا تھا۔ وہاں کی مقامی آبادی کو قتل و غارت کے بعد بالکل معدوم اس لیے کیا گیا کہ کل کسی وقت وہ اکٹھا ہوکر زمین کے وارث نہ کہلانے لگیں۔ یہ بہت ہی خونچکاں داستان ہے۔پورے یورپ سے وہ لوگ جنھیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈھونڈ رہے تھے امریکا میں جا کر آباد ہونے لگے۔ ان لوگوں نے وہاں کی مقامی آبادی کو قتل کیا، بے گھر کیا اور انھیں بے آباد علاقوں میں دھکیل دیا۔اب بیچارے افریقہ اور خصوصاً افریقہ کے مسلمان سیاہ فام باشندوں کی شامت آگئی۔


22 جنوری 1510ء کو پچاس افریقی غلاموں کا پہلا دستہ اسپین سے امریکا کے ساحلوں پر اترا۔ اس کے بعد افریقہ میں یورپی بدمعاش اور انسانی اسمگلر ہاتھیوں کو پکڑنے والے بڑے بڑے جال لگا کر اور چھپے ہوئے گڑھے کھود کر غلاموں کو پکڑتے اور پھر انھیں سالوں بدترین اذیت خانوں میں رکھ کر امریکا بھیجتے۔ ہیوتھامس اپنی مشہور کتاب غلاموں کی تجارت (Slave Trade) میں لکھتا ہے یورپ کے رہنے والوں نے افریقہ سے چار کروڑ افریقیوں کو غلام بنا کر زنجیروں میں جکڑ کر امریکا روانہ کیا، جس میں راستوں کی صعوبتوں، بیماری اور بھوک سے تین کروڑ مرگئے اور صرف ایک کروڑ وہاں پہنچ سکے۔


یہ غلام جن جہازوں پر مہینوں کا سفر کرتے تھے ان کی حالت ملاحظہ ہو۔ 1824ء میں ڈیانا جہاز میں 26 مسافروں کی گنجائش تھی اس میں 166 غلاموں کو رکھا گیا اور جس کیبن میں رکھا گیا اس کی اونچائی دوفٹ 7 انچ تھی۔ 1824ء برازیلین فرنیڈ، گنجائش 38، غلام 260، چھت دو فٹ چھ انچ۔ 1824ء افریسو، گنجائش 66، غلام 465، چھت تین فٹ دو انچ۔ 1837ء ڈی لورس، گنجائش 42، غلام 314، چھت دو فٹ آٹھ انچ۔ اسی طرح ہزاروں جہاز امریکا کے ساحلوں پر اترے ان جہازوں کی ساخت، چھت، گنجائش اور غلاموں کی تعداد کا پورا حساب 1841ء میں چھپنے والی ری لیجئس سوسائٹی آف فرینڈز کی رپورٹ میں درج ہے۔ غلاموں کی تجارت کے مؤرخین مائیکل گومز اور سلویانا ڈیوف نے ان سیاہ فام افراد میں مسلمانوں کی تعداد بیان کی ہے۔ ان کے نزدیک یہ تعداد پانچ لاکھ کے قریب تھی جو مسلمان ملکوں سنیگال، گیمبیا، سیرالیون، مالی، اسپین، گھانا اور نائجیریا سے اغوا کرکے لائے گئے تھے۔


امریکی ساحل پر اترتے ہی پہلا کام یہ کیا جاتا کہ ان کو عیسائی پادریوں کے حوالے کیا جاتا جو ان کا مسلمان نام بدلتے اور انھیں بپتسمہ دیتے۔ پہلا بپتسمۃ 1502ء میں دیا گیا۔ یہ وہ افریقی مسلمان تھے جو تشدد زدہ زندگی گزار کر یوں دفن ہوئے کہ نہ انھیں نماز جنازہ میسر آئی، نہ غسل اور نہ ہی قبلہ رخ قبر۔ ان کی پشتیں کوڑوں کے نشانوں سے داغدار تھیں، ان کی عورتوں سے اجتماعی آبرو ریزی کی جاتی رہی۔ سٹیفن باربوزا جیسے مورخ کے نزدیک یہ تمام مسلمان غلام پڑھے لکھے تھے اور ان کی عربی کی لکھی ہوئی تحریریں آج بھی موجود ہیں۔ جن میں ان کا کرب اور دکھ جھلکتا ہے۔ جن میں 1831ء میں لکھی جانے والی عمر ابن سعد کی خودنوشت انگریزی میں ترجمہ ہوئی تو ہیجان برپا ہوگیا۔


جان ہاپکنز نے اسے اپنے آرکایؤ سے نکال کر ترجمہ کیا۔ ان غلاموں کو لے جانے والے یورپی غنڈے، بدمعاش ان پڑھ اور جاہل تھے جب کہ ان افریقی سیاہ فام مسلمانوں کو اسلام نے تعلیم کی دولت سے مالا مال کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں کہیں غلاموں نے بغاوت کی اس میں اسلام کی حریت فکر شامل تھی۔ ان تمام بغاوتوں میں مسلمان سیاہ فام ہی پیش پیش تھے۔ 1523ء میں میکسیکو، 1529ء کیوبا، 1627ء گوئٹے مالا، 1647ء چلی، 1830ء فلوریڈا اور 1835ء میں برازیل کی بغاوتیں مشترکہ کوشش سے کچل دی گئیں۔


عربی بولنے، نماز پڑھنے، یہاں تک کہ سلام کرنے پر بھی اذیت ناک سزائیں دی گئیں اور پوری سیاہ فام نسل کو ایک ایسا عیسائی بنادیا گیا جو اگر کسی گورے عیسائی کے ساتھ بیٹھ بھی جائے تو اس کی کوڑے مار مار کر کھال کھینچ لی جاتی، ہاتھ ملا لیتا تو گولی مار دی جاتی یہ تھے جبراً غلام بنائے گئے سیاہ فام مسلمانوں کا حال جو عیسائیت کے بپتسمہ کے بعد بھی غلام کے غلام ہی رہے۔ دوسرے وہ مسلمان ہیں جنہوں نے بخوشی غلامی اختیار کی ہے۔ اپنے پاسپورٹوں کو امریکیوں کے حوالے کیا ان کی سرزمین سے محبت وفاداری کی قسم کھائی اپنے پاسپورٹوں کو امریکیوں کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے ہوتے اور ڈسٹ بن میں گرتے دیکھا اور پھر خوش دلی سے امریکی پاسپورٹ حاصل کیا۔اب ڈونلڈ ٹرمپ انھیں جمہوریت کابپتسمہ دینے والا ہے جو عیسائیت کے بپتسمے سے ہزار گنا زیادہ تلخ ہوگا۔


​
 
Advertisement
yeh jaahil aadmi keh kia raha hai?
amreeki halaf uthanay walay kaafir hogaey? insane man. terrorrist.

if this is the case then hillary ko lahore and badshahi kee ser kion kara raha thaa. mana kerr daytaa.

cant this dumb understand a simple idea that democracy gives people the right to disagree with their government and protest against it? and then bring different people in government with their right to vote?
democracy gives freedom of speech and movement and association.

this idiot terrorist orya maqbool is still living thousands of years in past where disagreement with the government or ruler was considered mutiny against the state.

Does he not know the greatest boxer mohammad ali refused to enroll in vietnam war?

orya is a total terrorist and never stops from spreaing his poison and hate.
 
جس بندے سے ریٹائرمنٹ کے باوجود سرکاری رہائش ڈنڈے سے خالی کروانی پڑے وہ دوسروں کو فارن شہریت ترک کرنے کے مشورے دے رہا ہے۔​
 
Advertisement