واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا کے ہوتے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ایران عراق صورتحال پر امریکا یورپی یونین مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی امریکا کے خلاف کام کررہا تھا۔امریکی شہریوں کیلئے خطرہ تھا اور ہمارا مقصد امریکیوں کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے سلیمانی کے معاملے پر سنجیدہ اور درست فیصلہ کیا۔سلیمانی پر ڈرون حملے سے قبل قانون پہلووں کا جائز ہ لیا گیا۔
پومپیونے کہا کہ ایران نے افغان امن عمل کو نقصان پہنچایا، سلیمانی امریکیوں کے قتل میں ملوث تھا ، جنرل سلیمانی عراق امن مشن پر نہیںگیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ہوتے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ایران عراق صورتحال پر امریکا یورپی یونین مذاکرات رواں ہفتے ہونگے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکہ کی جانب سے بغداد میں فضائی حملہ کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا گیا تھا،جس کے بعد مشرق وسطی کی صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ سے روکنے کے لیے قتل کیا گیا ،تاہم ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لیا جائے گا۔

mike aap aur Trump dunya ke liye khatra hain to apke usool ke mutabiq aap donon ko jahhannam men bhej dena jaiz hai??? lakh laanat....bas zara sa aur intezar tumhara waqt aa chuka hai....inshaAllah