Advertisement

امریکا اور چین افغانستان پر آمنے سامنے

افغانستان کا معاملہ اب ایک عالمی سیاسی جنگ کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے . پہلے سے متصادم امریکا اور چین افغانستان کے معاملے پر کھل کر آمنے سامنے آنے والے ہیں . کرونا سے پہلے ٹرمپ نے چین پر تجارتی پابندیاں لگائیں تھیں اور کرونا کے بعد امریکا کی جانب سے کرونا وبا کا ملبہ چین پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے . امریکا اور چین کے مابین جو تنازعات چل رہے اب افغانستان کے معاملے پر ان نقطہ ابال آنے والا ہے
چین ، روس اور ایران میں امریکی مخالف غیر جمہوری آمریت کا اقتدار قائم ہے اس لیے انہیں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی . اس طرح دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ایک وہ جو طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں گے اور دوسرا وہ جو طالبان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے . طالبان کی حکومت افغانستان کا اندرونی معاملہ نہیں رہے گا یہ ایک بین الاقوامی ایشو بن جاۓ گا . چینی ، روسی اور ایرانی بلاک اگر طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا تو امریکا اور یورپ کو چین اور روس پر نئی پابندیاں لگانے کا بہانہ مل جاۓ گا ایران پہلے سے پابندیوں میں جکڑا ہوا ہے . جیسا کہ چین کے یورپ اور امریکا سے گہرے تجارتی روابط ہیں تو کیا چین ایسا کوئی جواز امریکا اور یورپ کو فراہم کرے گا جس کی وجہ سے اسے تجارتی نقصان اٹھانا پڑے ؟
طالبان کو اپنی حکومت تسلیم کروانے کے لیے انتہائی مشکلات پیش آ سکتی ہیں . پچھلی دفعہ پاکستان نے طالبان کی حکومت تسلیم کروانے کے لیے عالمی کمپین کی تھی لیکن اس بار افغانستان کے تمام ہمساۓ بے حد محتاط ہیں ماسواۓ ایران کے . ایران اور قطر کے بارے شنید یہ ہی ہے کہ وہ سب سے پہلے طالبان کی حکومت تسلیم کریں گے
پاکستان کی صورتحال طالبان کے حوالے سے اس وقت انتہائی مشکل ہے . پاکستان کی تجارت اور معیشت کا زیادہ تر دارومدار امریکا اور یورپ پر ہے اس لیے پاکستان کھل کر امریکا اور یورپ کے سامنے نہیں آ سکتا دوسرا پاکستان کو طالبان کے حوالے سے اندرونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے . طالبان کے حامی ٹی ٹی پی دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے ہیں . ٹی ٹی پی اور دوسری مذہبی سیاسی جماعتیں جو پاکستان میں طالبان جیسی شریعت چاہتی ہیں وہ افغان طالبان کی حمایت کے ساتھ ایک اور دہشت گردی اور انارکی کی لہر پاکستان میں پھیلا سکتی ہیں اس لیے پاکستان محتاط ہے . پاکستان کے وزیر اعظم نے طالبان کی حمایت میں اچھل کود کی کوشش کی ہے لیکن سیکورٹی اداروں کی طرف سے شٹ اپ کال دے دی گئی اور محتاط رہنے کا حکم دیا گیا . پاکستان کا محتاط رہنا ہی بہتر ہے پاکستان پہلے ہی طالبان کی وجہ سے بدنام ہے اگر اب پاکستان کھل کر طالبان کی حمایت میں آ جاۓ گا تو اسے اس کے سنگین نتا یج بھگتنا ہوں گے
طالبان نے جلد بازی سے کام لے کر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے . ایک طرف طالبان نے افغانستان کی معیشت تباہ کر دی ہے تو دوسری طرف ایک بار پھر خانہ جنگی کا آغاز کر دیا ہے . ابتدا میں طالبان نے تاجکوں کو حسین خواب دکھا کر اپنے ساتھ ملایا اور اب انہیں انتقام کا نشانہ بنا کر اپنے مخالف کر لیا . اب پوری تاجک بیلٹ طالبان کے خلاف آٹھ کھڑی ہوئی ہے . طالبان کے خلاف مزاحمت پنجشیر سے نکل کر دوسرے تاجک علاقوں میں پھیل رہی ہے . آنے والے وقت میں افغانستان ایک بار پھر نوے کی دھائی کی خانہ جنگی کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے . طالبان کی حکومت ناکام ہوئی تو نہ صرف شمالی اتحاد بلکہ بہت سے پشتون بھی طالبان کے خلاف آٹھ کھڑے ہوں گے . طالبان آج اس جگہ کھڑے ہیں جہاں کل امریکا اور غنی حکومت تھی لیکن دیکھنا یہ ہے کون طالبان کو اربوں ڈالر کی امداد دے کر ان کا نظام حکومت رواں کرے گا
​
 
Relax...nothing is going to happen...and even if so, what Pak has to do with that..we must focus on our agendas and objectives of peace and prosperity...come out of Pak media syndrome of hopelessness...chill...