- Joined
- Sep 20, 2015
- Posts
- 2,234
- Reaction score
- 7,568
- Points
- 113
عمران خان صاحب سے دن بدن والہانہ محبت اور عقیدت اس لیے بڑھتی چلی جا رہی ہے کہ خان صاحب نے اس ملک کی عزت بڑھانے اور پاکستانیوں کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، لازوال قربانیاں دی اور اپنی ساری زندگی اسی جہدوجہد میں صرف کر رہے ہیں کہ پاکستان کو کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات مل جائے اور سب سے بڑھ کران کا یہ احسان کہ انھوں نے پاکستانی قوم کو جو پچھلی کئی دہائیوں سے سوئی ہوئی تھی اپنے اوپر ظالم اور کرپٹ لوگوں کو برداشت کر رہی تھی ان سب کو بیدار کرنے میں دن رات محنت کی اور عوام کو ایجیوکیٹ کیا کہ اپنے حقوق کی جنگ لڑو اور کرپٹ ، چور ، غدار ، لٹیروں اور طاقت کے پوجاریوں سے اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں سے جان چھڑوائو۔
پچھلے کچھ مہینوں سے جب سے نون لیگ کی بادشاہت کا آفتاب غروب ہو رہا ہے اور ان کی کرپشن کا چرچا ہر زبان پر جاری ہے اور آج پورا پاکستان جان چکا ہے کہ ان لوگوں نے اقتدار میں رہ کر کس قدر پاکستان قوم کو لوٹا اور پاکستانی عوام کی قیمت وصول کی ۔ ان کا یہ سیاہ چہرہ جو کئی دہائیوں سے اس لیے عوام کے سامنے نہیں آیا تھا کہ ہمیشہ ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی اور مل کر ملک و قوم کو لوٹا اور ایک دوسرے کی کرپشن پر پردے ڈالتے رہے لیکن پھر اللہ نے پاکستانی عوام پر رحم و کرم کیا اور عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کو ایک ایسا لیڈر نوازا جو بے لوث پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کی خدمت کر رہا ہے اور سب سے بڑھ کر محب وطن پاکستانی ہے ۔ اور آج اللہ کی کرم نوازی سے اور پاکستانی پڑھی لکھی عوام کے ساتھ کی بدولت ,پٹواریوں کی بات نہیں کر رہا , عمران خان نے ان لوگوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور ان کرپٹ لوگوں کے بادشاہت کی کشتی تقریبا ہچکولے لیتی ہوئی ڈوب رہی ہے ۔ ایسے صورت حال میں کافی لوگ ان کی پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف کو جوائن کر رہے ہیں جو کہ آج کل پٹواریوں کو ناگوار گزر رہا ہے اور کافی میڈیا کے لوگ جو بظاہر ان کرپٹ پارٹیوں کے چمچے لگتے ہیں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کر رہے ہیں ۔
یہ تھریڈ لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ میں خان صاحب کو دل و جان سے سپورٹ کرتا ہوں کیونکہ پاکستان کی بقا کی جنگ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف کر رہے ہیں ۔ خان صاحب کی سیاسی سٹرگل جو پچھلے تقریبا 25 سال پر محیط ہے بہت کوشش کی کہ پڑھی لکھی عوام ملک کی بھاگ دوڑ سنمبھال سکے لیکن اس ملک کی اشرافیہ ہمیشہ آڑے آتی رہی کھبی بے انتہا پیسہ بہاتے ہوئے اور کھبی دھاندلی کرتے ہوئے تا کہ پڑھی لکھی عوام اقتدار میں نہ آ سکے اور ان لوگوں کی کہیں چھٹی نہ ہو جائے ۔
اب چونکہ یہ دونوں پارٹی عروج سے زوال کی طرف جا رہی ہے اور ان کی پارٹی کے کافی ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کو چھوڑ کر تحریک انصاف کو جوائن کر رہے ہیں اور یہ بات اشرافیہ اور پٹواریوں کو بہت ناگوار گزر رہی ہے اور کچھ انصافین بھی اس بات پر تتقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ اشرافیہ کی تنقید اور پٹواریوں کےبے تکے لاجک کی تو کسی کو پروا نہیں لیکن تحریک انصاف کے ورکرز، سپورٹرز اور پاکستانی قوم کا وہ طبقہ جو سمجھتا ہے کہ عمران خان کو ان لوگوں کو اپنی پارٹی میں نہیں لینا چاہیے تو ان سے صرف اتنی سی گزارش ہے کہ آپ لوگوں کی رائے کا بہت احترام ہے کہ پاکستان کی بھاگ دوڑ ایماندار اور نوجوان طبقے کے پاس ہی ہونے چاہیے، لیکن ان سب لوگوں کو اس حقیقت کو بھی مان لینا چاہیے کہ بدقسمتی سے پاکستان کے موجود مفلوج نظام کے ہوتے ہوا ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ، عمران خان ایسا ممکن کرنے کے لیے پچھلے 25 سال سے ان لوگوں سے جنگ لڑ رہا ہے لیکن یہ لوگ اتنے طاقتور اور کرپٹ ہیں کہ یہ کسی بھی قیمت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہو گا اگر عمران خان اقتدار میں آئے اور اداروں کو فنکشنل کرے اور کرپٹ لوگوں کو ہٹا کر ایماندار لوگوں کے ہاتھوں میں اداروں کی بھاگ دوڑ دے ۔ اقتدار میں آئے بغیراداروں کو ٹھیک کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اور پاکستان میں الیکٹیبلز کے ذریعے ہی اقتدار میں آیا جا سکتا ہے ۔ لوہے کو لوہا ہی کاٹ سکتا ہے ۔
پاکستانی قوم کا ایک مخصوص طبقہ ابھی بھی ان اس سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے جہاں برادری سسٹم ہے جہاں لوگوں کو تھانہ ، کچہری میں سپورٹ کر کے ، جنازوں ، شادیوں میں شرکت کر کے اور ان لوگوں کی گلی ، نالیوں ، سٹرکیں بنا کر خریدا جاتا ہے اور کھبی بریانی کی پلیٹ کھلاوا کر ۔ تو ایسے حالات میں صرف پڑھا لکھا طبقہ کھبی بھی اقتدار میں نہیں آئے گا اس لیے الیکٹیبلز کا ساتھ ہونا ضروری ہے ۔ اقتدار میں آنے کے لیے الیکٹیبلز کی سیاست ہی پاکستان کے لیے سب سے بڑھ کرعمران خان نے 25 سال محنت کی ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ایسے لوگ پہلی بات تو بہت کم سیاست میں آنا چاہتے ہیں اور جو لوگ آتے ہیں ان کے پاس اتنے وسائل اور طاقت نہیں کہ ان ظالموں اور کرپٹ لوگوں کا مقابلہ کر سکیں ۔
اس لیے میری پاکستانی عوام اور ناراض پاکستانی تحریک انصاف کے لوگوں سے اپیل ہے کہ خدارا اللہ کے بعد عمران خان پر بھروسہ رکھو انشا اللہ کھبی مایوسی نہیں ہو گی ۔ اب بہت جلد دوبارہ الیکشن آنے والے ہیں اور پٹواریوں کے اس گیم کا حصہ نہ بنیں کہ ان لوگوں سے تبدیلی نہیں آئی گی ، آپ لوگ عمران خان کو ووٹ دیں اور اس کو مکمل سپورٹ کریں کیونکہ جب لیڈر بے باک ، نڈر ، مخلص ، محب وطن اور ایماندار ہو گا تو کوئی بھی کرپٹ اسے آگے نہیں ٹھہر سکے گا ، عمران خان نے کئی بار کمزور ٹیم کے ساتھ بہت بڑے بڑے میچ اس لیے جیتے ہیں کیونکہ اللہ نے عمران خان کو لیڈ کرنے کی صلاحیت عطا کی ہے ۔ اگر خدانخواستہ وقت پھر ہاتھ سے نکل گیا توعمران خان کے وہ تاریخ الفاظ یاد رکھیں میں تو کسی نہ کسی طرح جی لوں گا لیکن کیا آپ لوگ اگلے پانچ سال ان کے ظلم کو مزید برداشت کر سکو گے اور ہاں ایک بات ضرور کہتا چلو کہ عمران خان نے ان لوگوں کو جو دوسری پارٹیوں سے آ رہے ہیں اس شرط پر لیا ہے کہ کل اگر کوئی کرپشن کا کیس ان لوگوں کے خلاف کھلتا ہے اور یہ لوگ کرپٹ ثابت ہوتے ہیں تو عمران خان اور پارٹی کھبی ان کی پشت پناہی یا سپورٹ نہیں کرے گی ۔ اس لیے پاکستان کے لیے عمران خان کو سپورٹ کریں اور عمران خان کے سنگ اس ملک کو ان کرپٹ حکمرانوں اور بادشاہی نظام سے نجات دلوا نے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
پاکستان زندہ باد ۔
:pakistan-flag-wavin