Advertisement

الیکشن کمیشن کب تک انتخابی شیڈول جاری کرے گا؟

13epeleconscedule.jpg

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیر یا منگل کو الیکشن شیڈول جاری کرسکتا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کردی ہے، امکان ہے کہ الیکشن کمیشن پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کردے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرستیں بھی طلب کرلی ہیں، تمام صوبائی الیکشن کمشنر آج یہ فہرستیں مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، جس کے بعد آئندہ ہفتے سے الیکشن افسران کی ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے آراوز اور ڈی آر اوز عدلیہ سے نا لینے اور پنجاب کے انتخابات کیلئے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نا لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے جانے کا امکان ہے ، جبکہ فنڈز کیلئے آئندہ ہفتے ہی وزارت خزانہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو فوری طور پر 25 ارب روپے کے اجراء کی ہدایات دی جائیں گی۔


یادرہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو منعقد کروانے کا اعلان کردیا تھا۔