لیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی ، لندن سے جاری بیانات اوراُس متعلق اداروں کا کردار زیرغور ہے: یورپی یونین مبصرمشن
دس فیصد پولنگ سٹیشنوں پر بے قاعدگیاں ہوئیں ، میڈیا کو بھی آزادی نہیں دی گئی : آبزرویشن
13 مئی 2013 (17:54)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین مبصر مشن نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادانہیں کیں ، دس فیصد پولنگ سٹیشنوں پر بے قاعدگیاں ہوئیں جبکہ بعض مقامات پر میڈیا کو بھی آزادی نہیں دی گئی ،لندن سے جاری ہونیوالے بیانات پر برطانوی حکومت اور پاکستان کے ذمہ دار اداروں کے کردار کو دیکھ رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین مبصر مشن کے چیف مائیکل گہلرنے کہاہے کہ سیکیورٹی اور دیگر مراعات دینے پر نگران حکومت کے مشکور ہیں ، انتخابات کے دوران ہونیوالے تشدد کے64واقعات میں 62اموات ہوئیں ، دہشتگردی کے خطرات کے باوجود ٹرن آﺅٹ پہلے کی نسبت بہت اچھارہا۔اُنہوںنے کہاکہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں الیکشن کے دوران زیادہ بے قاعدگیاں سامنے آئیں ، غیر ریاستی عناصر نے الیکشن سپوتاژ کرنے کی کوشش کی ، بلوچستان ، فاٹااور کراچی میں میڈیا کو آزادی نہیں دی گئی ۔ مبصرین کاکہناتھاکہ ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ کیلئے الیکشن کمیشن نے اختیارات کا استعمال نہیں کیا، ایک جماعت کے میڈیا سے متعلق موقف کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ لندن سے جاری ہونیوالے بیانات کو نوٹ کرلیاہے ، مجاز ادارے اور الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں کہ وہ معاملے کو کس طرح نمٹاتے ہیں ، بیان دینے والا برطانوی شہری ہے ، دیکھیں گے کہ برطانیہ اُس کیخلاف کیاکرتاہے ۔
Altaf ki dhamki ke baad humeray gen. ko choorion ki zaroorat hai jabb in logon ki apni doom parr paon aata hai to foren hangaami confrence honey lagti hai laikin mulk dushman sepration ki dhamki dai raha hai to aur qatell karney ki dhamki bhi dai raha hai to pooray mulk mai koi mardd nahi jo is bharvey ko lagamdalney aur jawab dainay wala so called azad media bhi khamosh hai kiani sc sabb ko saanp soongh gaya hai mardd banoo aur mulk dushmno ki bakwaas badd krao
Re: الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی: یورپ
When TUQ informed you like an open wide book, you would not believe and laugh at him. Now, it is too late you lost elections and none will change for the next 5 years. Noora and this Karachi mafia will bring more darkness and killing. So, enjoy
When TUQ informed you like an open wide book, you would not believe and laugh at him. Now, it is too late you lost elections and none will change for the next 5 years. Noora and this Karachi mafia will bring more darkness and killing. So, enjoy