Advertisement

الیکشن اور کرپشن

tofeeq-butt9.jpg




سرکار اور اپوزیشنی سرکار کی ملی بھگت سے تعینات ہونے والے چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح الدین بخاری نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ’’ملک میں روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ‘‘۔ میرے خیال میں انکشاف کے بجائے اِسے اعتراف کہنا چاہئے۔ جو بات سب کو پتہ ہو اُسے ’’انکشاف‘‘ کہنا مناسب نہیں۔ البتہ ایک بات ضرور حیران کن ہے کہ صدر زرداری کی موجودگی میں ’’صرف بارہ ارب روپے ‘‘ روزانہ کی کرپشن ہو رہی ہے، حالانکہ اُن کی نیت طبیعت اور ’’شاندار ماضی‘‘ کے مطابق تو اِ س سے کہیں زیادہ کرپشن ہونی چاہئے۔

سو میرے خیال میں چیئرمین نیب کا اعتراف ایک لحاظ سے صدر زرداری کے حق میں جاتا ہے۔ اِس اعتراف کا یہ حصہ تو بہت ہی اُن کے حق میں جاتا ہے کہ بارہ ارب روزانہ میں پینسٹھ فیصد کرپشن صرف پنجاب میں ہو رہی ہے۔ اِس کا مطلب ہے مرکز اور باقی تین صوبوں کی کرپشن پنجاب کے مقابلے میں کہیں کم ہے !

مجھے نہیں معلوم چیئرمین نیب نے کن حقائق کو سامنے رکھ کر اعداد و شمار اکٹھے کئے لیکن کرپشن کے حمام میں
سب کو ننگا کرکے اُنہوں نے کم از کم اپنے لئے اچھا نہیں کیا۔ اب ساری ’’اقتداری جماعتیں‘‘ اُن کے خلاف ہو جائیں گی۔ پنجاب کی حکمران جماعت نے تو اُن کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔ چیئرمین نیب اگر یہ کہتے کہ ساری کرپشن صرف مرکز اور تین صوبوں میں ہو رہی ہے تو ملک کے سب سے بڑے صوبے کے حکمران اُنہیں فرشتہ قرار دیتے اور ممکن ہے مرکز کا اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی اعلان فرما دیتے کہ ہمارے چیئرمین نیب بھی فصیح بخاری ہی ہوں گے۔ چیئرمین نیب نے اپنے حال کو پیش نظر رکھا نہ مستقبل کو محفوظ کیا۔

سو مجھے تو وہ کوئی بہت ہی ’’بے وقوف‘‘ آدمی لگتے ہیں یا پھر ضرورت سے زیادہ چالاک ہیں۔ گزشتہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین نیب کو خوب کو سا گیا۔ وزراء نے کہا ہم اُن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔ ظاہر ہے اتنے ’’نیک، پارسا، ایماندار اور شاندار ماضی اور کردار کے حامل وزیروں‘‘ اور اُن کی حکومت پر کوئی کرپشن کے الزام لگائے تو وہ چُپ کیسے رہ سکتے۔

سو چیئرمین نیب کو چاہئے اتنے ’’پارسااور ایماندار وزیروں‘‘ کی ’’بددعاؤں‘‘ سے بچنے کے لئے پہلی فرصت میں
اُن سے معافی مانگ لیں۔ ورنہ مرکز اور پنجاب کے ’’فرشتے‘‘ کسی اور معاملے میں اکٹھے ہوں نہ ہوں اُنہیں ہٹانے کے معاملے میں ضرور اکٹھے ہو جائیں گے۔ ویسے اِس سے پہلے کہ اُنہیں بے عزت کرکے نکالا جائے اُنہیں چاہئے خود ہی فارغ ہو جائیں۔ چیئرمین نیب کی حیثیت سے وہ کرپشن روکنے کا کوئی انتظام تو کر نہیں سکتے توعہدے سے چمٹے رہنے کا فائدہ؟۔۔۔

کرپشن کے حوالے سے چیئرمین نیب کے ’’انکشافات‘‘ پر صدر زرداری کا کوئی مؤقف فی الحال سامنے نہیں آیا۔ ممکن ہے سرکاری کرپشن کے حوالے سے چیئرمین نیب کی رپورٹ کو وہ اِس طرح سے بھی اپنے حق میں سمجھ رہے ہوں کہ کچھ لوگوں کے خیال میں مرکز میں اگر کرپشن نہیں ہو رہی تو نیب کی ر پورٹ کے بعد اُنہیں اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہئے اور اگر اُن کے پاس کوئی ایسا پروجیکٹ ہے جو بے شک ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو کھلے دِل سے تشریف لائیں اور مُک مُکا کر لیں۔ کیونکہ الیکشن قریب ہیں اور سیاسی حکمرانوں کو مزید
مال و زر کی اشد ضرورت ہے!

سنا ہے اگلے روز ایوانِ صدر کے ایک غیر رسمی اجلا س میں شریک ارکانِ اسمبلی سے کہا گیا ’’جتنا مال بنا سکتے ہو بنا لو۔ کوئی تمہیں پوچھنے والا نہیں لیکن الیکشن ہار گئے تو معافی نہیں ملے گی‘‘۔۔۔گزشتہ چار ساڑھے چار برسوں میں ارکانِ اسمبلی کی اکثریت نے اتنا مال بنایا کہ اُس کا دو فیصد حصہ بھی وہ الیکشن پر خرچ کر دیں تو اُن کی جیت کے اچھے خاصے چانسز بن سکتے ہیں۔ ارکانِ اسمبلی کو پتہ ہے پاکستان کے عوام غریب ہیں اور اُنہیں پیسے دے کر ووٹ خریدنا کوئی مشکل کام نہیں۔ سو ارکانِ اسمبلی دوران اقتدار یا دوران اپوزیشن کوئی او رکام کریں نہ کریں مال ضرور بناتے ہیں اور سمجھتے ہیں الیکشن میں اپنی کامیابی اُنہوں نے محفوظ کر لی ہے۔

غربت بھی اِسی لئے پاکستان سے ختم نہیں کرتے کہ غریب نہ رہے تو کون پیسے لے کر اُنہیں ووٹ دے گا؟ سو یہ جو ملک میں بارہ ارب روپے روزانہ کی کرپشن ہو رہی ہے اصل میں یہ اگلا الیکشن جیتنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مگر ایک’’منصوبہ بندی‘‘ قدرت بھی کرتی ہے جس کے سامنے پیسہ چلتا ہے نہ طاقت!

ایک نجی محفل میں صدر زرداری کے ایک قریبی دوست ’’رات گئے‘‘ کچھ زیادہ کھل گئے تو فرمانے لگے ’’سیاست میں مال بنانے کے عمل کو بی بی بالکل پسند نہیں کرتی تھی مگر زرداری صاحب نے بڑی محنت سے بی بی کو قائل کر لیا تھا کہ کل کے لوہار سیاست سے مال کما کر ہمارے مقابلے پر اُتر آئے ہیں تو اُن کا مقابلہ ہم صرف پیسے سے ہی کر سکتے ہیں، سو بی بی نے نہ چاہتے ہوئے بھی اُن کی اِس منطق کو تسلیم کر لیا اور زرداری صاحب نے ’’انھی‘‘ ڈالنے کا آغاز کر دیا۔ آج ماشاء اللہ اُن کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ اُن کے مخالفین آگے پیچھے کے سارے زور لگا کر بھی اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اور عقل کے اعتبار سے بھی اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ پیسے سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے عقل نہیں۔

عقل سیاست میں مار کھانے سے آتی ہے جبکہ زرداری صاحب کے مخالفین سیاست میں صرف مال کھانے کے عادی ہیں۔ سو اِسی وجہ سے وہ ایک صوبے تک محدود ہوگئے ہیں اور ممکن ہے اگلے الیکشن میں صرف ایک شہر تک محدود ہو جائیں‘‘!

صدر زرداری کا یہ ’’جام‘‘چھلکتا جا رہا تھا اور میں سوچ رہا تھا جس ملک کے حکمرانوں کی سوچ اتنی ’’زرانگیز‘‘ ہو اُن کے اقتدار میں صرف بارہ ارب روپے روزانہ کی کرپشن ہو رہی ہے تو مجھے یہ رقم بہت ’’معمولی‘‘ لگتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے چیئرمین نیب اتنی ’’معمولی کرپشن‘‘ کا تذکرہ کرکے وفاقی و صوبائی سرکاروں کا امیج بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قلم کار کرنل ریٹائرڈ صفدر جاوید کاہلوں کے ہاں عشائیے میں ایک بھارتی مہمان ڈاکٹر خشونت سنگھ مان جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے بارے میں بتا رہے تھے کہ وہ بہت کرپٹ ہے۔

شرکاء محفل نے اُس کی کرپشن کی تفصیل پوچھی تو فرمانے لگے ’’حال ہی میں پورے دو کروڑ روپے کا گھر اُس نے تعمیر کروایا ہے ‘‘۔۔۔ میری ہنسی چھوٹ گئی۔ دِل ہی دِل میں۔۔۔ میں نے سوچا اتنی رقم تو پاکستان میں کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کا گن مین ایک مہینے میں بنا لیتا ہے بلکہ اگر وہ کوشش کرے تو ایک دِن میں بھی بنا سکتا ہے!
سابقہ ’’کرپشنِ اعظم‘‘ عرف وزیراعظم کے ’’حج فروش صاحبزادے‘‘ سے اُس کے ایک دوست نے کوئی کام کہا جس میں پچیس کروڑ کی ’’بچت‘‘ تھی۔ صاحبزادے نے فرمایا ’’اتنی معمولی رقم کا کام بتا کر تم میری توہین کر رہے ہو۔

بہتر ہے یہ کام تم میرے گن مین کے ذریعے کروالو۔ کرپشنِ اعظم اور اُس کی آل اولاد نے جتنی لوٹ مار کی اُس کی بنیاد پر اُنہیں پورا یقین ہے اگلا الیکشن وہ آسانی سے جیت جائیں گے۔ او ریقین تو ہمیں بھی ہے کیونکہ سیاست اِس ملک میں بددیانتوں بے ایمانوں، چوروں اور ڈاکوؤں کی ہو کر رہ گئی ہے۔ شریف آدمی اول تو الیکشن لڑتا نہیں۔ لڑے تو کوئی اُسے ووٹ نہیں دیتا۔ بارہ ارب روپے روزانہ کی کرپشن ہو رہی ہے اور پاکستان کے ’’غیور و غیرت مند عوام ‘‘ پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تو اِس کا مطلب ہے عوام ایسے ہی حکمرانوں کے مستحق ہیں۔

برے حکمران ہمیں اتنے ’’اچھے‘‘ لگتے ہیں کوئی اچھا حکمران ہمیں مِل گیا تو مجھے یقین ہے چار دِن بھی ہم اُسے نکالنے نہیں دیں گے!

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
عقل سیاست میں مار کھانے سے آتی ہے جبکہ زرداری صاحب کے مخالفین سیاست میں صرف مال کھانے کے عادی ہیں۔ ​
اِسے کہتے ہیں ایک جُملے سے دو پارٹیوں کو مکو ٹھپنا​


​
 
I like his calling of Noon League as "oppositionee Humkumran".Yeh log 62% Pakistan pay 49 loton (Q-league forward block) ki madad say hukoomat kar rahay hain aur phhir bhi apnay aap ko opposition kehtay hain.Aur makkarian itni kartay hain jaisay inho nay marna nahin hai! kabhi kehtay hain jinhon nay musharaff ka majbooran saath dia unn ko party mein lenay mein koi haraj nahin hai; kabhi kehtay hain jo musharaff ki hamayat mein agay agay nahin thay wo lotay nahin hain;kabhi kehtay hain chaudhrion aur shiekh rasheed kay siwa sab theek hain; kabhi kehtay hain jinhon say apni siasat ka aghaz hi musharaff kay dor say kia, wo lotay nahin.
Inn "shareefon" aur inn kay hawarion nay samajh rakhha hai keh Pakistan ki saari public ullo ki pathhi hai!!
 
Advertisement