Advertisement

اللہ کے نازل ہوئے احکامات کی پابندی



اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں۔

أَلَا لَهُ ٱلۡخَلۡقُ وَٱلۡأَمۡرُۗ -الاعراف:54
دیکھو! سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی اسی کا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے بہت تاکیدی فرمایا ہے کہ تین امور کے بغیر ایمان درست ہو ہی نہیں سکتا۔
۱۔ تمام تنازعات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو منصف مان لیا جائے۔
۲۔ آپ ﷺ کے حکم کو بغیر کسی کجی اور ٹیڑھ پن کے شرح صدر کے ساتھ قبول کر لیا جائے۔
۳۔ آپ ﷺ جو فیصلہ فرمائیں، اس کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم کر دیا جائے اور کسی سستی اور انحراف کے بغیر آپ کے فیصلے کو نافذ کر دیا جائے۔

اورشاد باری تعالیٰ ہے

وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ--المائدة:44


اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں۔
اور فرمایا
وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ-المائدة:45

اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ بے انصاف ہیں۔

اور فرمایا
وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ--المائدة:47

اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔
کیا یہ تینوں صفتیں ایک ہی موصوف کی ہیں، یعنی جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو وہ کافر، ظالم اور فاسق ہے کیونکہ مذکورہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے کافر کو ظالم اور فاسق بھی قرار دیا ہے

وَٱلۡكَٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ--البقرة:254

اور کفر کرنے والے لوگ ہی ظالم ہیں۔

جو شخص خواہش نفس کی پیروی کرتے ہوئے یا رشوت کے لئے یا اپنے اور محکوم علیہ کے درمیان دشمنی کی وجہ سے یا دیگر اسباب کی وجہ بغیر ما انزل اللہ (اللہ تعالیٰ ٰ کے نازل کردہ قانون کے خلاف)حکم دیتا ہے اور جانتا ہے۔کہ اس میں اللہ تعالیٰ ٰ کی نافرمانی ہے۔اور اس پر واجب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ٰ کی شریعت کے مطابق حکم دے۔تو ایسے شخص کو کبیرہ گناہ کا مرتکب سمجھا جائے گا۔ اور اس کے اس فعل کو کفر اصغر ظلم اصغر اور فسق اصغر شمار کیا جائےگا۔ جیسا کہ حضرت ابن عباسرضی اللہ تعالیٰ ٰ عنہ طائوسرحمۃ اللہ علیہ اور سلف صالح کی ایک جماعت سے یہ بات منقول اور اہل علم کے ہاں معروف ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج۱ ص۳۸







17309679_1376972805694741_2128077369696806637_n.png

​
 
Last edited:
Advertisement
جزاک اللہ خیر
درج ذیل فقرے میں تصحیح کرلیں

۲۔ آپ ﷺ کے حکم کوکسی کجی اور ٹیڑھ پن کے شرح صدر کے ساتھ قبول کر لیا جائے۔
یہ فقرہ یوں ہونا چاہیئے
[FONT=&amp] آپ ﷺ کے حکم کو [/FONT]بغیر کسی کجی اور ٹیڑھ پن کے ،شرح صدر کے ساتھ قبول کر لیا جائے۔​
 
أَلَا لَهُ ٱلۡخَلۡقُ وَٱلۡأَمۡرُۗ -الاعراف:54
’’دیکھو! سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی اسی کا ہے۔‘‘
وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ--المائدة:44

اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں۔
اور فرمایا
وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ-المائدة:45

اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ بے انصاف ہیں۔

اور فرمایا
وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ--المائدة:47

اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔

وَٱلۡكَٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ--البقرة:254
اور کفر کرنے والے لوگ ہی ظالم ہیں۔

 
جزاک اللہ خیر
درج ذیل فقرے میں تصحیح کرلیں


یہ فقرہ یوں ہونا چاہیئے
[FONT=&amp] آپ ﷺ کے حکم کو [/FONT]بغیر کسی کجی اور ٹیڑھ پن کے ،شرح صدر کے ساتھ قبول کر لیا جائے۔​


جزاک اللہ خیراً کثیر