Advertisement

اللہ کے حکم سے منافی قانون سازی کرنے والا ط&#1

اللہ کے حکم سے منافی قانون سازی کرنے والا طاغوت ہے​

(یہ اقتباسات ڈاکڑ سید شفیق الرحمن حفظہ اللہ کی کتابجمہوریت دینِ جدید سے لئے گئے ہیں)​
شیخ عبدالرحمن خالق حفظہ اللہ فرماتے ہیں:​
میں سب سے پہلے اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ جمہوری نظام جو عوام کو حاکم اور اس کو تمام طاقتوں کا سرچشمہ قرار دیتا ہے ایک غیر اسلامی نطام ہے اور اسلام کی سب سے اہم خصوصیت اور سب سے بڑی بنیاد کے منافی ہے جو یہ ہے کہ بالادست اور مقتدرِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس ہے سو ہر چھوٹی بڑی چیز اللہ کی فرمانروائی قائم ہے اور اللہ کی شریعت کے خلاف فیصلہ کرنے والا طاغوت ہے اگر وہ اللہ کے فیصلے کو چھوڑ کر کسی دوسرے کے فیصلے کو فوقیت دیتا ہے باوجودیکہ وہ جانتا ہے کہ یہ فیصلہ اللہ کی شریعت کے خلاف ہے تو وہ کافر ہے(اسلام اورجمہوریت،ص:۲۲۰)
یہی بات امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ یوں بیان کرتے ہیں:
ہر وہ شخص طاغوت ہے جو اللہ کے سواپوجا جاتا ہے اور وہ اپنی عبادت پر راضی ہے چاہے وہ معبودبن کے ہو،پیشوابن کے یا اللہ اوراس کے رسولﷺکی اطاعت سے بے نیاز،واجب الاطاعت بن کے۔طواغیت بہت سارے ہیں:
پہلا طاغوت شیطان ہے جو غیراللہ کی عبادت کی طرف بلاتا ہے اس کی دلیل یہ آیت ہے:
﴿اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَيْكُمْ يٰبَنِيْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌۙ﴾(سورۃ یسٰین:۶۰)
آدم کے بچو ،کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو ، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
دوسرا طاغوت وہ ظالم حکمران ہےجو اللہ کے احکام و قوانین کی جگہ اور احکام لاتا ہے،اس کی دلیل یہ آیت ہے:
﴿اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يَزْعُمُوْنَ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْۤا۠ اِلَى الطَّاغُوْتِ وَ قَدْ اُمِرُوْۤا اَنْ يَّكْفُرُوْا بِهٖ١ؕ وَ يُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّضِلَّهُمْ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا﴾(سورۃ النساء:۶۰)​
اے نبیؐ ! تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اس کتاب پر جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور ان کتابوں پر جو تم سے پہلے نا ز ل کی گئی تھیں ، مگر چاہتے یہ ہیں کہ اپنے معاملات کا فیصلہ کرانے کے لیے طاغوت کی طرف رجوع کریں ، حالانکہ انہیں طاغوت سے کفر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ شیطان انہیں بھٹکا کر راہِ راست سے بہت دور لے جانا چاہتا ہے(بضع رسائل الشیخ محمد بن عبدالوہاب ص31[FONT=&quot])
[/FONT]
الشیخ عبد العزیز بن عبداللہ بن بازرحمہ اللہ لکھتے ہیں:
[FONT=&quot]علماء کا اجماع ہے کہ جو شخص یہ گمان کرے کہ غیر اللہ کا حکم،اللہ کے حکم سے اچھا ہے یا کسی غیر کا طریقہ رسول اللہﷺ کے طریقے سے اچھا ہے تو وہ کافر ہے اسی طرح اس بات پر بھی علماء کا اجماع ہے کہ جو شخص یہ گمان کرے کہ کسی کے لیے محمدﷺکی[/FONT] شریعت سےخروج جائز ہے یا کسی اورشریعت کےمطابق حکم دینا جائز ہے تو وہ کافر اور گمراہ ہے لہٰذا جو لوگ سوشلزم،کیمونزم یا دیگرمخالف اسلام مذاہب باطلہ کی دعوت دیتے ہیں وہ کافر اور گمراہ ہیں،یہ یہود و نصاری سے بھی بڑے کافر ہیں کیونکہ یہ ایسے ملحد لوگ ہیں کہ ان کا اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت پر ایمان ہی نہیں ہے(مقالات و فتاوی الشیخ ابن باز،ص:117)
جو لوگ اللہ کی شریعت کو چھوڑ کرغیر شریعت سے فیصلے کرتے،اسے جائز سمجھتے ہیں اور شریعت الہٰی کی روشنی میں فیصلہ کی نسبت اسے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں تو بلا شک و شبہ وہ دائرہ اسلام سے خارج،کافر،ظالم اور فاسق ہیں(مقالات ابن باز،ص119)​
​
​
ان نصوص کے نقطہ نظر سے(المائدہ آیت44)ہر وہ حکومت جو اللہ کی شریعت کے ساتھ فیصلہ نہیں کرتی اور اللہ کے حکم کے آگے نہیں جھکتی وہ حکومت جاہلیت کی حکومت ہے،کافرہ،ظالمہ اور فاسقہ حکومت ہے۔اللہ کے راستے میں اس سے دشمنی اور بغص رکھنا اہل اسلام پر واجب ہے اور ان سے محبت اور دوستی رکھنا ان پر حرام ہے حتی کہ حکام اللہ وحدہ لاشریک پر ایمان لائیں اور شریعت کو حاکم بنائیں(نقد القومیہ العربیہ،ص40)​
​
​
فتح المجید کے مولف العلامہ الشیخ عبدا لرحمن بن حسن آلِ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:​
​
​
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺکے علاوہ کسی سے فیصلہ کروانے والے شخص کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے پوری شریعت اسلامیہ کا انکار کردیا ہو اور مزیدبراں یہ کہ اس نے غیراللہ کو اپنی اطاعت میں شریک ٹھہرا لیا ہو،پس جو شخص اللہ اور اس کے رسولﷺکی مخالفت یوں کرتا ہو کہ وہ کتاب و سنت کے علاوہ کسی اور جگہ سے فیصلہ کرواتا ہےیا اپنی خواہشات کی تکمیل میں مگن ہےتو گویا اس نے عملاًایمان اور اسلام کی رسی کو گردن سے اتار پھینکا ہے اس کے بعد وہ خواہ وہ کتنا ہی ایمان اور اسلام کا دعوی کرے بے کار ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو جھوٹا قرار دیا ہے(ہدایۃ المستفید،ج2ص1066۔1067)​
​
​
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:​
​
​
﴿اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُوْنَ١ؕ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَؒ﴾(سورۃ المائدہ:۵۰)​
​
​
تو کیا پھر جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ حالانکہ جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا اور کون ہو سکتا ہے؟​
​
​
اس آیت کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے امام ابن کثیررحمہ اللہ لکھتے ہیں:
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی تردید کرتا ہےجو اس کے ان احکام سے اعراض کرتے ہیں جن میں خیرہی خیر ہے،جن میں ہر قسم کے شر سے روکا گیا ہے اور ایسی آراء و اقوالاور اصطلاحات کی طرف رجوع کرتے ہیں جن کو ان لوگوں نے وضع کیا جو شریعتِ اسلامیہ کی ابجد سے بھی واقف نہیں ہیں جیسے تاتاریوں نے چنگیز خان کی تقلید اوراس کی آراء کے مطابق فیصلے کرنے شروع کر دئیے،چنگیزخان نے یاسق کے نام سے ایک دستور مرتب کیا جو حقیقت میں مختلف مذاہب۔مثلاً یہودیت و نصرانیت اورملت اسلامیہ سے اخذ شدہ تھا اور اس انتخاب میں بھی اس نے اپنی خواہشات اور ذاتی نظریہ کو ملحوظ خاطر رکھا،یہ ایسا مجموعہ ہے جسے اس کے پیروکار کتاب و سنت پر مقدم قراردیتے اوراس کو مقدس سمجھتے ہیں پس جو شخص ایسا فعل کا مرتکب ہوگا وہ کافر ہے جس سے اس وقت تک جنگ کی جائے گی جب تک کہ کتاب وسنت کی طرف رجوع نہ کرلے اور معمولی سے معمولی اور بڑے سے بڑے تنازع میں کتاب و سنت کاحَکَمنہ مان لے(بحوالہ ہدایۃ المستفید ص:1074)
اس آیت کے تحت اس صدی کے مایہ ناز محدث و فقہیہ علامہ احمدمحمد شاکر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
میں کہتا ہوں کہ اس دو ٹوک حکم اور بیان کے ہوتے ہوئے مسلمان اس بات کی جرأت کیسے کرتے ہیں کہ وہ شریعت اسلامیہ کو چھوڑ کر یو رپ کی لادین اوراوثان پرست شریعتوں سے لئے ہوئے قانون اپنے ممالک میں اپنائیں۔ایسی شریعت کہ جس میں خواہشات اور غلط آراء کو داخل کر دیا گیا ہے۔جیسے ان کے جی میں آئے اس میں تغیر و تبدل کرتے رہتے ہیں،اس کے بنانے والوں
کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ ان کی شریعت،شریعت اسلامیہ کی موافقت کرتی ہے یا مخالفت۔۔۔۔۔ان من گھڑت قوانین کا معاملہ تو بالکل واضح ہے،ایسا کہ جیسے چمکتا ہو ا سورج۔یہ قوانین کفر بواح(واضح کفر) ہیں یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ وہ ڈھکی چھپی ہو اور نہ ہی اس کی کوئی توجیہہ پیش کی جا سکتی ہے۔اسلام سے نسبت رکھنے والاخواہ کوئی بھی ہوان قوانین کے ساتھ عمل کرنے،ان کے سامنے جھکنے یاان کا اقرارنہ کرنے کے لیے اپنے ہاں بالکل عذر نہیں رکھتا۔پس ہر شخص کو اپنے بارےمیں ڈرنا چاہیے اور محتاط اورصحیح روش اختیار کرنی چاہیے(عمدہ التفاسیر)
سعودی عرب کے مایہ ناز علامہ،محدث،فقیہہ اور مفتی اعظم الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ آلِ شیخ متوفی1389ھ اپنے رسالہتحکیم القوانین میں لکھتے ہیں:
اللہ کے نازل کردہ احکام کے علاوہ کسی اور چیز سے فیصلہ کرنے والا کافر ہے،پھر اس اعتقادی کفر کی 6صورتیں بیان کیں۔پانچویں صورت کے تحت لکھتے ہیں:یہ اللہ کی شریعت کے مخالف کے اعتبار سے سب سے بڑی ہے۔یہ اللہ کے احکام کے سامنے تکبر،اللہ اور اس کے رسولﷺکی مخالفت اورشرعی عدالتوں کی نقل ہے۔جہاں یہ(غیراللہ کا حکم نافذ کرنے والے)ادارے شرعی عدالتوں کی طرح ہی قائم کیے جاتے ہیں ان کی باقاعدہ امداد کی جاتی ہے،ان کو اصول و فروع کے اعتبار سے شرعی عدالتوں کا ہی مقام دیا جاتا ہے،ان کے فیصلوں کو ویسے ہی مانا اور بزور منوایا جاتا ہے ان کو ویسے مستند قرار دیا جاتا ہے جس طرح شرعی عدالتوں کا مرجع و ماخذ کتاب و سنت ہے
اسی طرح ان کی خود ساختہ عدالتوں کا ماخذ بہت سے قوانین سے لیا ہوا قانون کا پلندہ ہوتا ہے،جس کو فرانسیسی،امریکی،برطانوی اور دیگر قوانین سے اخذ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔اس نہج پر تیار شدہ عدالتوں کے دروازے اسلامی ممالک میں جا بجا آپ کو کھلے ملیں گے۔لوگ گروہ درگروہ ان میں جا رہے ہیں۔ان ملکوں کے حکام اپنے عوام کے درمیان کتاب و سنت کے مخالف وضعی قانون کے احکام کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ان پر ان عدالتوں کےفیصلے لاگو کئے جاتے ہیں،ان فیصلوں کا ان سے اقرار کروایا جاتا ہے۔۔۔۔۔تو اس سے بڑھ کر اور کفر کیا ہو سکتا ہے محمدﷺکے رسول اللہ ہونے کی گواہی کی مخالفت اور اس سے انحراف اس سے بڑھ کر اورکیا ہوگا۔۔۔۔
جیسے مخلوق کے لیے اپنے مالک کے سوا کسی اور کو سجدہ روا نہیں اور بندے مخلوق کی نہیں صرف پیدا کرنے والے ہی کی عبادت کرتے ہیں اس طرح ان پر فرض ہے کہ وہ حکمت والے،جاننے والے، تعریف کئے گئے اور رحم کرنے والے کے حکم اور فیصلے ہی کے سامنے سرتسلیم خم کریں،مخلوق کے حکم و فیصلے کے سامنے نہیں۔۔۔۔اہل عقل و خرد پر واجب ہے کہ وہ اس ذلت سے بچ کر رہیں کیونکہ اس طرح مخلوق میں سے ہی چند لوگ اپنے ہی جیسے دوسرے بندوں سے اپنی عبادت کروا رہے ہیں،اپنی اغراض و خواہشات کو ان پر مسلط کر رہے ہیں،اپنی غلطیاں ان پر ٹھونس رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ،یہ ہے بھی کفر،جو کہ واضح نص میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے بیان فرما دیا ہے:

﴿وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ۔﴾(سورۃ المائدہ:۴۴)​
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں(تحکیم القوانین)
یہ نقطہ قابل غور ہے کہ الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ نے ابن عباسرضی اللہ عنہ کی روایتکفر دون کفرکی بنیاد پرکفر کی تقسیم اعتقادی اورعملی کفر میں کرنے کے باوجود اس پانچویں قسم کو اعتقادی کفر میں شمار کیا حالانکہ اس کفر کے تفصیلی بیان میں اس حاکم کے کفر کی عملی تصویر تو کھینچی ہے،شاید اس لیے کہ ایسا حاکم کا عمل ہی ایسا واضح کفر ہے کہ اس کے عقیدے کو صحیح کہنے کی دلیل باقی نہیں رہتی اس کا عمل ہی اس کے کفریہ عقیدے کا اظہار ہے جیسے بعض فقہاء نےتُقَام مُقامَ العَقِیدہ(ایسے اعمال جو عقیدے کی نمائندگی کریں)ایسے قولی یا عملی کفر کو مُخرِج مِنَ الملَّۃقرار دیا ہے۔
حافظ صلاح الدین یو سف حفظہ اللہ سورۃ المائدہ کی آیت50کے تحت قول رسول اللہﷺلائے ہیں:
اللہ کو سب سے زیادہ ناپسند وہ
[FONT=&quot] ہے جو اسلام میں جاہلیت کے طریقے کا متلاشی ہو اور جو ناحق کسی کا خون بہانےکا طالب ہو(صحیح بخاری،کتاب الدیات) پھر لکھتے ہیں:یہ آیت اور حدیث آج کل کے مسلمان حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو اسلامی ملکوں میں اسلامی تعلیمات کی بجائے جاہلیت جدیدہ کو اپنائے ہوئے ہیں اور اسی کو فروغ دے رہے ہیں۔چنانچہ اسلامی ملکوں میں اسلام محبوس و محکوم ہے اور جاہلیت غالب اور
​
حکمران،یہ ظالم اور اسلام سے منحرف حکمران اللہ کے ہاں کس طرح سرخرو ہوں گے؟معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں باز پرس پر ان کا یقین ہی نہیں ہے
(تفسیر احسن البیان)
حافظ صلاح الدین یو سف حفظہ اللہ بھی گویا ان کے عمل کو ان کے اعتقادی کفر میں مبتلا ہونے کی شہادت قرار دے رہے ہیں۔
علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جمہوریت ایک نظام طاغوت ہے جبکہ ہمیں طاغوت سے کفر کرنے کا حکم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ١ۚ﴾(سورۃ النحل:۳۶)
ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا ، اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کر دیا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو
جمہوریت اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں جو کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے یا تو اللہ پر ایمان اور اس کی نازل کردہ شریعت قانون ہے اوریا پھر طاغوت پر ایمان اور اس کا بنایا ہوا دستور قانون ہے کیونکہ اللہ کی شریعت کے متصادم ہر نظام ہی طاغوت ہے،رہے وہ لوگ جو جمہوریت کو اسلامی شورائیت کا پر تو قرار دیتے ہیں تو ان کی رائے کسی اعتبار کے قابل نہیں کیونکہ شوری کی نوبت وہاں آتی ہے جہاں شریعت سے نص موجود نہ ہو اور اس شوری کے مجاز بھی صرف دین کے عالم اور متقی اہل حل و عقد ہوسکتے ہیں مگر جمہوریت اس کے بر عکس ہے(فتوی ناصر الدین البانی)
حافظ حامد محمودحفظ اللہ نے کیا خوب لکھا ہے:
[FONT=&quot]عبادت اور بندگی یہ ہے کہ کسی کے قانون پر چلا جائے اور اس سے حلال و حرام کے ضابطے اور جائز و ناجائز کے پیمانے لیے جائیں۔اللہ کے قانون پر چلنا اللہ کی عبادت ہے اور غیراللہ کے قانون پر چلنا غیراللہ کی بندگی ہے۔
مسنداحمد اور ترمذی میں روایت ہے کہ عدی بن حاتم [/FONT]رضی اللہ عنہ نے جو پہلے عیسائی تھے بوقت قبول اسلام اس امر کا انکار کیا کہ
﴿اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ﴾[FONT=&quot](سورۃ التوبہ:۳۱)
[/FONT]انہوں(عیسائیوں اور یہودیوں) نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا ربّ بنا لیا تھاتو رسول اللہﷺنے ان کو یہ جواب دیا:کیوں نہیں،وہ ان پر حلال کو حرام کرتے اور حرام کو حلال کرتے تو وہ تسلیم کر لیتے تھے،یہ ان کی عبادت ہے(تفسیر ابن ِکثیر)

سو قرآن اور رسول اللہﷺ کا فیصلہ یہی ہے کہ کسی کا قانون تسلیم کرنا دراصل اس کی عبادت ہے۔اگرچہ اس کا م کو عبادت اوربندگی کا نام نہ دیا جائے چاہے یہ کام کرنے والوں کو معلوم تک نہ ہوکہ عبادت اور بندگی یہی ہے،جیسا کہ عدی بن حاتم کو معلوم تک نہ تھا۔قرآن کی رو سے یہ بھی ضروری نہیں کہ کوئی انسان رب کہلا کرہی خدائی کے مرتبے پر فائز ہو،جیسا کہ درویش اور علماء رب نہ کہلاتے تھے مگر قرآن نے ان کواَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ [FONT=&quot]کہا چنانچہ ہر وہ انسان جو انسانوں کے لیے قانون صادر کرنے کا حق [/FONT]رکھتا ہو وہ اللہ کا شریک ہے،زمین کے جھوٹے اِلہٰوں میں اس کا باقاعدہ شمار ہوگا اگرچہ اس کا لقب فرعون نہ ہو اگرچہ وہ عوام کا نمائندہ یا عوام کا خدمت گار کہلاتا ہو
(کیا ووٹ ایک مقدس امانت ہے)​
علماء اہل سنت کی ان تصریحات سے واضح ہے کہ جمہوریت طاغوت ہے اور اہل ایمان کو اس سے کفر کرنا ہے۔​


​

​
[/FONT]​
​
Jamhuriat_Root_of_Problems.pdf

 
Re: اللہ کے حکم سے منافی قانون سازی کرنے والا &#1591

be shak magar in jamhoriat key dewanoo ko shayad in ehkam par bhi shak ho pml n ppp pti mqm who wants shariat

in pakistan ? no one