Advertisement

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھوں سپاہیوں سے کچھ سوال

Loading X post…
Open original post on X

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھوں سپاہیوں سے کچھ سوال:

1) جب آپ اپنے مسلمان بھائی اور اپنے ہی ملک کے شہریوں پر گولی چلاتے ہیں، آپ کو محسوس نہیں ہوتا کہ کتنا بڑا گناہ کر رہے ہیں اور آپ دنیا اور آخرت دونوں میں رسوا ہو سکتے ہیں؟

اگلے سوال خاموش تماشائیوں کے لیے:

2) کیا آپ اپنے بڑوں سے سوال کرتے ہیں کہ آخر اپنے شہریوں کو کیوں مارنا پڑ رہا ہے اور اس کی نوبت کیوں آئی ہے؟

3) کیا آپ اپنے بچوں کو قتل کی روزی کھلا کر فخر محسوس کرتے ہیں؟ آپ 'ٹیم قتل عام' نہیں ہیں؟

4) آپ کے گھر والے مطمئن ہیں آپ کی اس نوکری سے جس سے کسی ماں کی گود اجڑ جاتی ہے اور کسی خاندان کا قیمتی شخص اپنے بچوں سے اور والدین سے ہمیشہ کے لیے دور ہوجاتا ہے۔ آپ کے بچے شاید اچھی تعلیم حاصل کر جائیں اور آپ کے والدین اچھے ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکیں، مگر یہ ایک انتہائی خودغرض فیصلہ ہے آپ کا اور آپ کی پوری فیملی کا۔

5) پچھلے چار سال میں کتنی بار خیال آیا کہ سوال پوچھیں قتل عام کروانے والے بڑوں سے؟ ہم نے سنا تھا فیڈبیک لی جاتی ہے ادارے میں اور میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں۔ پچھلے چار سالوں میں جتنا ظلم ہوا ہے وہ کس طرح پاکستان کے حق میں ہوسکتا ہے۔ برکت ہی اٹھ گئی ہے ملک سے، ہر طرف بربادی ہی بربادی نظر آرہی ہے۔

6) جب یہ ظلم کا زمانہ ختم ہوگا اور جب آپ لوگوں میں جائیں گے تو اپنی کیا شناخت کروائیں گے؟ اور جب وہ پوچھیں گے کہ آپ نے کس طرح آواز اٹھائی ظلم کے خلاف تو کیا کوئی جواب ہوگا؟

7) جب آپ کے بچے بڑے ہوں گے، تو وہ کس طرح آپ پر فخر کریں گے اور کیا وہ اپنی شناخت میں آپ کا ذکر کریں گے؟

8) ڈی چوک، مرید کے، راولاکوٹ اور دیگر علاقوں کے شہداء جن کو اللہ کی فوج کے سپاہیوں نے گولیاں مار کر شہید کیا، آپ کے خواب میں اگر آکر سوال پوچھیں گے تو آپ کیا جواب دیں گے؟

فوری طور پر توبہ کرنے کا وقت ہے یہ۔ اللہ سے اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔ بہت ہی غلط کر رہے ہیں، آخر میں پچھتاوا ہوگا اور آگے شاید معافی کے دروازے بھی بند ہوجائیں۔ دل دکھانا مقصد نہیں ہے اس تحریر کا، پاکستانیوں کی جان قیمتی ہے، یہ احساس دلانا اور ان کو بچانے کی عاجزانہ کوشش ہے!

پاکستان زندہ باد!
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اللہ کی اس فوج نے بنگالی عورتوں کو جنسی تشدد بے راہ روی کا نشانہ بنایا تو کیا اس وقت کوئی اور خدا تھا یہ اللہ کی نہیں بلکہ یہود و نصاری کی فوجیں اور انہیں کے لیے کام کرتے ہیں ملک پاکستان کی عوام بھیڑ بکریاں تو محض چوپائے ہیں جن پر حکمرانی کرنا ہے ان کا حق ہے​
 
Advertisement
جنھوں نے اپنا حلف توڑا اور لوگوں کو شہید کروایا اور ناجائز کام کروائے ان لوگوں کو صرف منافق ہی کہا جا سکتا ھے اور اس طرح منافق انسان کے لئے ہر جگہ ذلالت ہی ذلالت ھے
 
منافق اسٹیبلشمنٹ سے سوالات
منافق اسٹیبلشمنٹ سے سوالات
منافق اسٹیبلشمنٹ سے سوالات
منافق اسٹیبلشمنٹ سے سوالات