Advertisement

اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے

اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے


495x278x9130_37143976.jpg.pagespeed.ic.lCWLi2hN1D.jpg

حافظ کریم اللہ چشتی
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے زیادہ خوش ہوتاہے جواپنے اونٹ کوپالے جبکہ وہ اسے ایک جنگل میں گم کرچکاہو۔ حدیث نبوی ؐ ****** بے شک ہربیماری کاعلاج ہے اورگناہوں کاعلاج بخشش طلب کرناہے، جوشخص دن میں دومرتبہ بخشش طلب نہیں کرتا درحقیقت اُس نے اپنی جان پرظلم کیا۔ فرمان رسول ؐ ****** ارشادباری تعالیٰ ہے ترجمہ(اے محبوبؐ) فرما دیجیے اے میرے وہ بندوجنہوں نے اپنی جانوں پرزیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامیدنہ ہوجانابیشک اللہ تمام گناہوں کومعاف فرمادے گا

بیشک وہ بخشنے والانہایت مہربان ہے ۔ (پارہ 24رکوع3)اس آیت کریمہ میں اللہ رب العزت نے توبہ کرنے کی فضیلت کوبیان فرمایا اور یہ فرمایاجومجھ سے معافی مانگے میں اسکے گناہ معاف فرما دیتا ہوں اورتم جوکچھ کرتے ہومیں دیکھ رہاہوں ۔ ہمارے آقاؐ کی اس دنیاپرتشریف آوری سے پہلے بنی اسرائیل کے لوگوں کیلئے بڑے سخت احکامات ہوتے تھے ان کااگر کپڑاپلیدہوجاتاتواس پلیدجگہ کوکاٹناپڑتاتھا۔اگرجسم کاکوئی عضو پلید ہو جاتاتواس عضوکوآگ سے داغاجاتامال کاچوتھائی حصہ زکوٰۃ اداکی جاتی۔

کوئی آدمی گناہ کرتاتوانکے ماتھے پرلکھ دیاجاتااوراس کے گھرکی چوکھٹ پرلکھ دیاجاتاکہ اس شخص نے فلاں گناہ کیاہے جس سے اس گناہ گارکی ذلت ورسوائی ہوتی تھی اورگناہ کی پاداش میں بطور سزا حلال اشیاء ان پرحرام کردی جاتی تھیں ۔ قرآن پاک گواہ ہے کہ جب انہوں نے گائے کے بچھڑے کی پرستش کی توانکی توبہ کیلئے حکم ہوا۔ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت ہم گناہگاروں پراللہ تعالیٰ نے آسانیاں پیدا فرما دیں پانی کوہمارے لئے پاک کرنیوالا بنا دیاہمیں کپڑا یا جسم پاک کرنے کیلئے اس کو کاٹنا نہیں پڑتابلکہ اس پرپانی بہالیں تووہ پاک ہو جاتا ہے۔ بنی اسرائیل صرف اپنی عبادت گاہوں میں ہی عبادت کرسکتے تھے ہماری لئے پوری زمیں کومسجدبنادیاگیا۔تاکہ نبی آخرالزماںؐ کاامتی جہاں چاہے اپنافریضہ نماز ادا کرلے ،مال دارپرچوتھائی حصہ نہیں بلکہ چالیسواں حصہ زکوٰۃ واجب قرار پائی۔

پہلی امتیں توایک گناہ کی وجہ سے ذلیل ورسواکردی جاتیں لیکن ہمارے ماتھے پر کچھ لکھاجاتاہے نہ ہی ہمارے گھرکی چوکھٹ پرنہ ہی ہماری شکلیں بدلی جاتی ہیں۔ گناہ کے سبب حلال چیزیںحرام نہیں کی جاتیں۔یہ جتنابھی کرم ہم پرہوانبی کریم ؐکے وسیلہ سے ہواہے ۔کسی قوم پربجلیاں گریں، کسی قوم پرپتھروں کی بارشیں ہوئیں، تیزآندھیاں چلیں جنکی وجہ سے وہ اجڑے ہوئے کھیتوں کی طرح نیست ونابود ہوگئے۔ کسی قوم کوپانی کے عذاب نے آگھیراجس سے وہ غرق ہوئے۔مگر نبی کریمؐ سے لیکرقیامت تک کوئی ایساعذاب نہیں آئے گا۔ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے ۔ترجمہ اوروہی ہے جواپنے بندوں کی توبہ قبول کرتاہے

اور گناہوں سے درگزر فرماتاہے اورجانتاہے جوکچھ تم کرتے ہو۔ (پارہ 25رکوع4) حضورؐکے طفیل اللہ تعالیٰ نے ہم گناہگاروں کیلئے باب کرم کھول دیاہے ہمیں پہلی قوموں کی طرح ذلیل و رسوا نہیں کیا گیا ہماری بخشش کو آسان بنادیا۔ہم اللہ کی بارگاہ میں صدق دل سے توبہ کرلیں تووہ ہمارے گناہوں کومعاف فرمادیتاہے ۔ علماء کرام فرماتے ہیں ہرگناہ سے توبہ کرنا واجب ہے اگرگناہ کا تعلق بندے اور اللہ کے درمیان ہواورکسی انسان کاحق اس سے متعلق نہ ہوتو اسکے لئے تین شرائط ہیں ۔پہلی شرط یہ ہے وہ اس گناہ سے لاتعلق ہوجائے،دوسری شرط یہ ہے کہ وہ اسکے ارتکاب پرنادم ہو،تیسری شرط یہ ہے وہ اس بات کاپختہ ارادہ کرے کہ دوبارہ کبھی اس گناہ کاارتکاب نہیں کرے گااگران تین میںسے کوئی ایک بھی شرط موجودنہ ہوئی توتوبہ درست نہیں ہوگی اگرگناہ کاتعلق کسی آدمی کے ساتھ ہوتواسکی شرائط چارہوںگی ان (مذکورہ بالا)تین شرائط (کے ہمراہ چوتھی شرط یہ ہے )کہ آدمی اس حقدارکے حق سے بری الذمہ ہویعنی اگرمال وغیرہ تھاتواسے وہ واپس کردے اور

اگر حدقذف وغیرہ کامعاملہ ہوتواپنے آپکواسکے حوالے کرے یااس سے معافی مانگے اوراگرغیبت ہوتواسے بھی معاف کرائے ۔تمام گناہوں سے توبہ کرناواجب ہے اگرکوئی شخص بعض گناہوں سے توبہ کرلیتاہے تواہل حق کے نزدیک ان مخصوص گناہوں سے اسکی توبہ درست ہوگی اورباقی (گناہوںسے توبہ کرنا)اسکے ذمے باقی رہ جائے گا ۔ حضرت علی المرتضیٰ شیرخداؓ سے منقول ہے کہ توبہ کیلئے چھ شرائط ہیں۔ گزرے ہوئے زمانے میں جتنے گناہ ہوچکے ہیں ان پرنادم ہونا،اورلوٹانے کیساتھ ساتھ فرائض کے نقصان کوپوراکرنا،مظلوموںسے معافی مانگنا اورنفس کواطاعت میں اسطرح پگھلاناکہ جس طرح کہ اس نے گناہوں میں اپنے آپکوپروان چڑھایا اور نفس کواطاعت کاکڑوامزہ چکھانا جس طرح کہ اس نے بے گناہوںکی حلاوت کوچکھااورجہاں جہاں نفس نے ہنسی کی اسکے بدلے ہرجگہ پر رونا اور آہ وزاری کرنایہ توبہ کی چھ شرائط ہیں۔ حضرت ابوالعباس عبداللہ ابن عباس بن عبدالمطلب ؓفرماتے ہیں کہ

رسول ؐاللہ نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اورگناہ تحریر فرما دئیے ہیںاورپھرانکوواضح کردیاہے ۔جوشخص نیکی کاارادہ کرے اوراس پرعمل نہ کرے تواللہ اُسے اپنے ہاں ایک پوری نیکی لکھ لیتاہے۔پھرارادہ کے ساتھ اگرعمل کرے تواسے اپنے پاس سے دس گناسے لیکر سات سوگناتک بلکہ اس سے بھی نیکیاں زیادہ لکھ لیتاہے اورجوگناہ کاارادہ کرے پھر گناہ نہ کرے تواس کیلئے بھی اللہ ایک پوری نیکی لکھ لیتا ہے پھراگرگناہ کاارادہ کرے اورگناہ کربھی لے تواسے اللہ ایک گناہ لکھ لیتا ہے۔ (بخاری، مشکوٰۃ 207) حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضورنبی اکرمؐ کافرمان سناکہ بے شک ہربیماری کاعلاج ہے اورگناہوں کاعلاج بخشش طلب کرناہے۔ جوشخص دن میں دومرتبہ بخشش طلب نہیں کرتا درحقیقت اُس نے اپنی جان پرظلم کیا۔

حضرت ابوحمزہ انس بن مالک انصاری ؓ جونبی کریم ؐ کے خادم ہیں بیان کرتے ہیں۔ نبی کریم ؐنے ارشادفرمایاہے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے زیادہ خوش ہوتاہے جواپنے اونٹ کوپالے جبکہ وہ اسے ایک جنگل میں گم کرچکاہو۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے ہی ایک اور روایت ہے کہ رسول ؐاللہ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے ، اے ابن آدم !جب تک تومجھ سے مانگتارہے گا اورمجھ سے امیدرکھے گامیں تیری بخشش کرتارہوں گاخواہ تیرے اعمال کیسے ہوں میں پرواہ نہیں کرتا۔اے ابن آدم اگرتیرے گناہ آسمان کی بلندی تک پہنچ جائیں


پھربھی تومجھ سے بخشش مانگے تو میں بخش دونگا مجھے پرواہ نہیں اے ابن آدم!اگرتومجھ سے اس حال میں ملے کہ تیرے گناہوں سے ساری زمین بھری پڑی ہو اور تونے میرے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہرایا ہو تومیں تیرے تمام کے تمام گناہ معاف کرکے تیری بخشش کردونگا۔ایک روایت کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نیاپنے آخری نبی حضرت محمدمصطفی ؐ کی امت کوچار کرامتوں سے سرفراز فرمایاہے ۔جوکہ صرف اسی امت کو عطا ہوئیںفرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میری توبہ مکہ شریف میں قبول فرمائی جبکہ حضورنبی کریم ؐکی امت کے لوگ ہرجگہ توبہ کرسکتے ہیں اوراللہ پاک انکی توبہ قبول فرماتاہے، جب مجھ سے غلطی سرزدہوئی تومیرے اورمیری بیوی کے درمیان جدائی کردی گئی لیکن امت محمدیہ ؐ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتی ہے مگرانکے اورانکے اہل کے درمیان جدائی نہیں کی جاتی ، میںنے جنت میں غلطی کی تومجھے وہاں سے نکال دیاگیا جبکہ امت محمدیہ ؐکے لوگ جنت سے باہرگناہ کرتے ہیں لیکن جب وہ توبہ کرلیں گے تواللہ انکوجنت میں داخل فرمادیگا۔

امام زندوستی ؒفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت امام ابومحمدعبداللہ بن فضل ؒکویہ فرماتے ہوئے سناوہ فرماتے تھے کہ حکماء نے فرمایاکہ جس کوچارچیزیں مل جائیں وہ دوسری چارچیزوں کامستحق بن جاتاہے پہلی یہ کہ جس آدمی کودعاکرنے کی توفیق مل جائے وہ دعاکے قبول ہونے سے محروم نہیں ہوتااوردوسری یہ کہ جسکوبخشش طلب کرنے کی توفیق مل جائے وہ مغفرت سے محروم نہیں رہتاجیساکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے وہ بڑا معاف فرمانے والاہے اورتیسری یہ کہ جس کوشکرکرنے کی توفیق مل جائے وہ نعمت کی زیادتی سے محروم نہیں رہتاجیساکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایااگر احسان مانوگے تومیں تمہیں اور دونگا اورچوتھی یہ کہ جس کوتوبہ کرنے کی توفیق مل جائے وہ اس لئے توبہ کے قبول ہونے سے محروم نہیں رہتاجیسا کہ رب ذالجلال نے فرمایااوروہی ہے جواپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتاہے اورگناہوں سے درگزرفرماتاہے۔ حضرت عامرالروحہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم حضورنبی کریم ؐ کی بارگاہ اقدس میں حاضرتھے اچانک ایک شخص آیاجس پر ایک کمبل تھا اور اسکے ہاتھ میں کوئی چیزتھی جس پرکمبل لپیٹا ہوا تھا اس نے آکر عرض کی یارسول ؐاللہ میں ایک جھاڑی کے پاس سے گزراتومیں نے اس جھاڑی میں چڑیاکے بچوں کے رونے کی آواز سنی میں نے ان بچوں کوپکڑلیا

اوراپنے کمبل میں چھپالیااتنے میں ان بچوں کی ماں آگئی وہ میرے سر پر چکر کاٹنے لگی میں نے اسکے سامنے وہ بچے کھول دیے۔انکی والدہ ان بچوں پرگرپڑی تومیں نے ان سب کواپنے کمبل میں لپیٹ لیاوہ سب میرے پاس ہیں۔ آپ ؐنے فرمایا تم انہیں زمین پررکھ دومیں نے انہیں رکھ دیا تو انکی ماں ان بچوں سے چمٹی رہی ۔ رسولؐ اللہ نے فرمایا کیا تم ان چوزوں کی ماں کی اپنے بچوں سے اس قدرمحبت پرتعجب کرتے ہو؟ ــقسم ہے اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ (محمدؐکو) مبعوث فرمایااللہ اپنے بندوں پراس سے زیادہ مہربان ہے جتنی بچوں کی ماں چوزوں پرمہربان ہے۔اسکے بعد آقاؐ نے اس صحابی ؓسے فرمایاکہ جائو جس مقام سے لائو ہوو ہیں پر انکو چھوڑ کرآئو۔(ابودائود،مشکوٰۃ) حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ آقا ؐنے ارشاد فرمایا کہ گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہوجاتا ہے

جیسے گناہ کیاہی نہ تھا۔(ابن ماجہ) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسولؐ اللہ کویہ فرماتے ہوئے سنامیں دن بھرمیں 70مرتبہ سے زیادہ اللہ کے حضور استغفار کرتا ہوں ۔ (بخاری شریف) اللہ رب العزت ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری توبہ کو قبول کرے ۔ آمین

http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2014-05-16/9130
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
آسمان سے باتیں کرتے دنیا کے بلند ترین پہاڑ


495x278x9140_63673371.jpg.pagespeed.ic.VB9ZkhX0Q1.jpg

عبدالستار ہاشمی
قدرت نے انسان کو طرح طرح کی دولت سے مالا مال کیا ہے اور زمین کو اس قدر خوبصورت بنایا ہے کہ ہرکوئی محو ہو جائے۔ کہیں جنگل بیلے ہیں تو کہیں بہتے دریا، جھرنے اور گرتی آبشاریںآسمانوں سے باتیں کرتے پہاڑ اور تاحد نظر تک پھیلا سمندر ہے۔ ہر ہر منظر پر بات کریں تو کاغذ اورسیاہی ختم ہو جائے لیکن خوبصورتی کی وسعت کا اندازہ نہ ہو۔ چلیں یہاں پہاڑوں کی باتیں کرتے ہیںسفید برف کی چادروں سے ڈھکے یا اپنے سینے پر گھنے جنگل اگائے یہ پہاڑ ہمیشہ پرکشش رہے ہیں۔ بلندیوں کے حوالے سے پہاڑوںکے سلسلے موجود ہیں ان میں سے چند ایک کا ذکر قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ -1 مائونٹ ایورسٹ 29029 فٹ (8848میٹر) بلند یہ پہاڑی سلسلہ دنیا کا بلند ترین چوٹیوں کا نام ہے جو سینکڑوں دوسری چوٹیوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ یہاں مہم جوئی کا آغاز1921ء میں ہوا اور پہلی مہم 1953ء میں کامیاب ہوئی۔ ایڈمنڈ ہیلری اور ٹنشرنگ تارگے نے اس عظیم پہاڑ کو سر کیا۔ مائونٹ ایورسٹ چین اور نیپال کے درمیان سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ ایورسٹ کو یہ نام اینڈریو وانے دیا تھا اس عظیم پہاڑ کو بہت سے لوگوں نے سر کیا ہے تام حال ہی میں بھارتی کوہ پیما ارینماسپنا نے اس پہاڑ کو سر کرکے بہت شہرت سمیٹی۔ -2کے ٹو کے ٹو دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ ہے جس کی بلندی 28251 فٹ یعنی 8611 میٹر ہے۔ یہ بلتستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ اسے آپ پاکستان کا بلند ترین مقام بھی قرار دے سکتے ہیں۔ یہ پہاڑ اس قدر دشوار گزار ہے کہ اسے سر کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے Sauageپہاڑ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ تاریخ اٹھا کردیکھیں تو بہت سے مہم جو اسے سر کرتے ہوئے موت کی وادیوں میں اتر گئے اگر کوئی چین کی جانب سے اسے سر کرنے کی کوشش کرے تو سمجھ لیں کہ وہ موت کے سفر پر ہے تاہم پاکستانی علاقے سے اس کی چڑھائی قدرے آسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے اکثر کوہ پیما بلتستان سے ہی اس کا سفر شروع کرتے ہیں۔ مہم جوئی کا آغاز تو 1854ء میں ہوا تھا لیکن پہلی کامیابی 1856ء میں ملی تھی۔ -3کانگ چنجونگا یہ دنیا کا تیسرا بڑا پہاڑ ہے جس کی بلندی 28169 فٹ یعنی 8586 میٹر ہے۔ اس کے دونوں جانب دریا ہیں۔ مشرق میں ٹیسٹا دریا جبکہ مغرب میں ناموردریا بہتا ہے۔ یہ نیپال اور بھارتی ریاست سیکم کے درمیان واقع ہے۔ اسے آپ بھارت کی بلند ترین چوٹی کہہ سکتے ہیں۔ اس پہاڑ کے پانچ سلسلے ہیںجو ہمہ وقت برف سے ڈھکے رہتے ہیں اسے برف کے پانچ خزانوں کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ اسے سب سے پہلے 1935 ء میں برطانوی برائون اور جارج بینڈ نے سر کیا تھا۔ -4 لوٹسی دنیا کے چوتھے بلند پہاڑ کی بلندی 27940 فٹ یعنی 8516 میٹر ہے۔ یہ سائوتھ کول نامی راستے سے مائونٹ ایورسٹ سے جا جڑتا ہے۔ اس کا نام تبتی زبان میں ہے جس کا مطلب ہے ’’جنوبی چوٹی‘‘ یہ نیپال اور تبت کے درمیان واقع ہے۔ لوٹسی کو سب سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے ارنسٹ ریس اور فٹزلچنگر نے سر کیا تھا۔ -5ماکالو ماکالو کو مائونٹ ایورسٹ کا بچہ کہا جاتا ہے اس کی بلندی 7828 فٹ، 2386میٹر ہے۔ یہ نیپال اور چین کے درمیان واقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں اطراف سے مخروطی ہے جسے چڑھنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی خطروں کے کھلاڑی امریکی ٹیم کے رکن ولیم ساری نے اسے 1954ء میں سر کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ ناکام ہوئی اس کے بعد دو فرانسیسی مہم جوئوں لیونل اور جیس کوزی نے اسے کامیابی سے سر کیا۔ یہ معرکہ 1955 ء میں سرانجام دیا گیا۔ -6 چائوائوے اسے بھی مائونٹ ایورسٹ کی اولاد کہاجاتا ہے سطح سمندر سے اس کی بلندی 26900 فٹ یعنی 8201 میٹر ہے۔ چائودراصل دیوتا کا نام ہے اور تبت کے لوگ اس پہاڑ کو دیوتا سمجھتے ہیں یہ ہمالیہ سے 20 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اس پہاڑ کو سب سے پہلے 19 اکتوبر1954ء کو آسٹریلیا کے ہربرٹ پٹحی، جوزف چولچر اور شریایامنگ نے سر کیا تھا۔ یہ دنیا کا پانچواں بڑا پہاڑ ہے جسے مہم جوئوں نے سب سے زیادہ مرتبہ سر کیا ہے۔ -7 داولاگیری یہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے خوبصورت سفید پہاڑ۔ اس پہاڑ سے 34کلومیٹر کے فاصلے پر انویرنا پہاڑ واقع ہے اسے سب سے پہلے سوئس، آسٹریلیا اور نیپال کے مہم جوئوں کی ٹیموں نے سر کیا تھا اس کی بلندی 8167 میٹر یعنی 26795 فٹ ہے۔ -8مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند اس چوٹی کی اونچائی 26759 فٹ ہے جو کہ 8156 میٹر بنتی ہے۔ یہ نیپالی پہاڑی سلسلوں کا ایک حصہ ہے اس کے یہ پہاڑ کانام چائوائو ہے۔ جو کہ خود مائونٹ ایورسٹ کا بیٹا ہے۔ پچاس کی دہائی میں ان پہاڑی سلسلوں کو سر کیا گیا تھا انہی دنوں 1956ء میں ایک جاپانی گرو نے اسے سر کیا تھا۔ -9نانگاپربت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں دنیا کا یہ نواں بلند ترین پہاڑ واقع ہے۔ اس کی اونچائی 8126 میٹر یعنی 26660 فٹ ہے یہ بھی سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ’’ننگا پہاڑ‘‘ تاہم پاکستان میں اسے ڈایا سر کہتے ہیں جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ۔ اسے سر کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ بہت سے کوہ پیما اس کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ہلاکتوں کی وجہ سے ایسے قاتل پہاڑ بھی کہتے ہیں تاہم اسے آسٹریلوی ہرمن بیل نے 3جولائی 1953ء کو سر کیا تھا۔ -10 رن پورنا رن پورنا میں سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے خوراک سے بھرپور لیکن عام طور پر اسے خوراک کا دیوتا کہا جاتا ہے۔ یہ بات درست بھی ہے کہ نیپال کے اس علاقے میں اناج کی دولت سے قدرت نے مالا مال کر رکھا ہے یہ بھی خطرناک پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ پہلی مرتبہ تین جون 1950ء کو اسے فرانسیسی مہم جوئوں سے سر کیا تھا۔ اس کی بلندی 22970فٹ یعنی7000میٹر ہے۔


http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2014-05-17/9140