Advertisement

اللہ سے فریاد کرنے اور انتظار کرنے میں کامیابی ہے ۔

صرف اللہ سے فریاد کرنے اور انتظار کرنے میں کامیابی ہے ۔



بسم الله الرحمن الرحيم


اِنَّمَاۤ اَشۡکُوۡا بَثِّیۡ وَ حُزۡنِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ
۸۶سورۃ یوسف

میں اپنے غم واندوہ کا اظہار اللہ سے کرتا ہوں۔

حضرت یعقوب علیہ الصلٰوۃ و السلام ہر لمحہ یوسف کو یاد کرکے آنسوؤں بہاتے رہتے تھے توانکے بیٹوں نے انہیں اس سے باز رکھنے کے لیے یہ کہا کہ اگر یہی لیل و نہار ہے تو آپ کی صحت بگڑ جائے گی اور موت کے واقعہ ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ اس کے جواب میں حضرت یعقوب نے فرمایا
یعنی کیا تم مجھ کو صبر سکھاؤ گے ؟ بے صبر وہ ہے جو مخلوق کے آگے درد کی شکایت کرے۔ میں تو صرف اللہ سے کہتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ مجھ پر آزمائش ہے ۔ مایوس نہیں ہوں کیونکہ اہل ایمان اپنے رب سے مایوس نہیں ہوا کرتے۔ اور آخر انھوں نے حضرت یوسف کو پالیا ۔
ثابت ہوا کہ خاموش رہ کراللہ سے فریاد کرنے اور انتظار کرنے میں کامیابی ہے ۔




23032851_1603703299688356_3223718127849250438_n.jpg
 
Last edited:
Re: صرف اللہ سے فریاد کرنے اور انتظار کرنے میں کامیابی ہے ۔

Grief complain=
[FONT=&quot]غم واندوہ
USE AS A TOOL AND BE NEAR TO YOUR ALLAH SWT[/FONT]​