- Joined
- May 5, 2013
- Posts
- 43,355
- Reaction score
- 127,029
- Points
- 218
ایک گاؤں میں ایک پٹواری حسب نسب کے مولوی صاحب رہتے تھے۔ پٹواری مولوی صاحب کا ----- شیر اک وری فیر ----- کے خالی خولی نعرے مار کر مفت کی بریانی اور قیمے والے نانوں کے علاوه کوئی دوسرا ذریعہ آمدن نہ تھا. گاؤں میں رہتے ہوئے گزارہ بہت مشکل تھا۔ اسی گاؤں میں تبدیلی کے علمبردار ایک نیک دل جاگیردار بھی رہتے تھے، تو انہوں نے زمین کا ایک ٹکڑا پٹواری مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ ہوتے ہیں تو کھیتی باڑی کریں تاکہ گزارہ اچھا ہو۔
مولوی صاحب نے اپنے ہیڈ پٹواریوں کی طرح الله کے فضل، ماشااللہ اور الحمدللہ کی گردان کرتے ہوۓ زمین کا ہدیہ قبول کیا اور زمین پر گندم کاشت کرلی. جب فصل ہری بھری ہوگئی تو انہیں اس فصل کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی تھی. اسلئے دن کا اکثر وقت وہ کھیت میں ہی بیٹھے رہتے اور فصل دیکھ دیکھ کر دل ہی دل میں خوش ہوتے رہتے۔ لیکن اچانک ایک ناگہانی مصیبت نے ان کو آن گھیرا… گاؤں کے ایک پٹواری نسل کے آوارہ گدھے نے کھیت کی راہ دیکھ لی… گدھا روزانہ صبح صبح دولتیاں چلاتا آتا اور سارا دن کھیت میں چرنے میں لگا رہتا۔
مولوی صاحب نے پہلے تو چھوٹے موٹے صدقے دیے لیکن گدھا منع نہیں ہوا۔ پھر انہوں نے مختلف سورتیں پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیا لیکن گدھا پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ ایک دن پریشان حال بیٹھے گدھے کو فصل اجاڑتے دیکھ رہے تھے کہ ادھر سے تبدیلی کے علمبردار جاگیردار کے ٹائیگر بیٹے احسان کا گزر ہوا۔ گدھے کو چرتا دیکھ کر احسان نے پوچھا مولوی صاحب…. آپ عجیب آدمی ہیں گدھا فصل تباہ کر رہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں؟
مولوی صاحب نے روہانسے انداز میں بیان کیا کہ جناب ہاتھ پر ہاتھ دھرے کہاں بیٹھا ہوں؟
ابھی تک ایک مرغی اور بکری کے بچے کا صدقہ دے چکا ہوں اور کل سے آدھا قرآن شریف بھی پڑھ کر پھونک چکا ہوں لیکن گدھا ہٹتا نہیں ہے، مجھے تو یہ پٹواری نسل کا گدھا کافر لگتا ہے جس پر کوئی شے اثر نہیں کرتی ۔
احسان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا تھا وہ سیدھا گدھے کے پاس گیا اور گدھے کو دوچار ڈنڈے ٹکا کر رسید کیے تو گدھا کسی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا۔
احسان نے کھیت سے باہر آکر ڈنڈا مولوی صاحب کے حوالے کرتے ہوئے کہا
قبلہ پٹواری مولوی صاحب قرآن گدھوں کو بھگانے کیلئے نازل نہیں کیا گیا ۔ گدھوں کو بھگانے کیلئے اللہ تعالی نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے۔
اس تحریر سے یہ بتانا مقصود ہے کہ ہم پاکستانی بھی عجیب و غریب قسم کا ہجوم ہیں۔ ہمارے سابقہ گدھے حکمران دن دیہاڑے ہماری آنکھوں کے سامنے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوٹے چلے جاتے رہے اور ہم صرف دعاؤں اور صدقات و خیرات کے بل بوتے پر ان گدھوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے
یاد رکھیئے
جب تک یہ ہجوم – ایک قوم بن کر ان لٹیروں سے مستقل نجات کیلئے ڈنڈا استعمال نہیں کرے گی
یہ گدھے ملک و قوم کے تمام وسائل یونہی لوٹتے رہینگے۔
ماخوز