- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم
سورة البقرة, آیت 189-187
أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ ۚ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ۗ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ ۖ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ ۚ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ۖ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ ۚ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ ۗ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (187) وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (188) ۞ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ ۗ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَىٰ ۗ وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ 189
ترجمہ
187- تمہارے لئے حلال کر دیا گیا ہے کہ روزوں کی رات میں تم اپنی بیویوں سے بےتکلف صحبت کرو۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں، اور تم ان کے لئے لباس ہو۔ اللہ کو علم تھا کہ تم اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے، پھر اس نے تم پر عنایت کی اور تمہاری غلطی معاف فرما دی، چنانچہ اب تم ان سے صحبت کر لیا کرو، اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے لکھ رکھا ہے اسے طلب کرو، اور اسوقت تک کھاوٴ پیو جب تک صبح کی سفید دھاری سے ممتاز ہوکر تم پر واضح (نہ) ہوجائے۔ اس کے بعد رات آنے تک روزے پورے کرو۔ اور ان ( اپنی بیویوں) سے اس حالت میں مباشرت نہ کرو۔ جب تم مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھے ہو۔ یہ اللّٰہ کی (مقرر کی ہوئی حدود ہیں) لہذا ان ( خلاف ورزی) کے قریب بھی مت جانا۔ اسی طرح اللّٰہ اپنی نشانیاں لوگوں کے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔
188۔ اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقوں سے نہ کھاوٴ۔ اور نہ ان کا مقدمہ حاکموں کے پاس اس غرض سے لے کر جاوٴ۔ کہ لوگوں کے مال کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہڑپ کرنے کا گناہ کرو۔
189۔ لوگ آپ سے نئے مہینوں کے چاند کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ انھیں بتادیجئے کہ یہ لوگوں کے (مختلف معاملات) اور حج کے اوقات متعین کرنے کے لئے ہے۔ اور یہ کوئی نیکی نہیں ہےکہ تم گھروں میں ان کی پشت کی طرف داخل ہو، بلکہ نیکی یہ ہے کہ انسان تقویٰ اختیار کرے، اور تم گھروں میں ان کے دروازوں سے داخل ہوا کرو۔ اور اللّٰہ سے ڈرتے رہو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو۔
تشریح
187- شروع شروع میں حکم یہ تھا کہ اگر کوئی شخص روزہ افطار کرنے کے بعد ذرا سا سو بھی جائے تو اس کے لئے رات کے وقت بھی نہ کھانا جائز ہوتا تھا،نہ جماع کرنا۔ بعض حضرات سے اس حکم کی خلاف ورزی سرزد ہوئی اور انہوں نے رات کے وقت اپنی بیویوں سے جماع کرلیا۔ یہ آیت اس خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرہی ہے،اور ساتھ ہی جن حضرات سے یہ غلطی ہوئی تھی ان کی معافی کا اعلان کرکے آئندہ کے لئے یہ پابندی اٹھا رہی ہے۔
رات ہوتے ہی (غروب شمس کے فوراٴ بعد) روزہ افطار کر لو، تاخیر مت کرو۔ حدیث میں بھی جلد روزہ افطار کرنے کی تاکید ور فضیلت آئی ہے۔ دوسرا یہ کہ وصال مت کرو۔ یعنی ایک روزہ افطار کئے بغیر دوسرا روزہ نہ رکھو۔
اعتکاف کی حالت میں بیوی سے مباثرت اور بوس و کنار کی اجازت نہیں، البتہ ملاقات اور بات چیت جائز ہے۔ [عٰکِفُونَ فِی الْمَسٰجِدِ] سے استدلال کیا گیا ہے کہ اعتکاف کے لئے مسجد ضروری ہے۔

Last edited by a moderator: