Advertisement

اللّٰل بھلا کرے۔۲۔(اک سبق آموز ،سفرنامہ)۔

48314854_2052893731434218_1774857263266136064_n.jpg


اللہ بھلا کرے۔۲۔(اک سبق آموز ،سفرنامہ)۔
تحریر:جانی۔
دسمبر۱۶، ۲۰۱۸۔


اس کوچ کی پاوں کی موچ کے بعد ہمیں کہا گیا کہ اب ہمیں دوسرے ذرائع سے اپنی منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا، ۔ وہ ذرائع تھے دو عدد فلائینگ کوچ، یعنی ٹویوٹا ہائی ایس۔۔
اللہ بھلا کرے۔۔ ہمارے ٹوور گائیڈ و مینیجر کا جو ہماری گپ شپی طبیعت کی وجہ سے یا پھر ہمارے بدلتے تیور و نیت کی وجہ سے ایک بار پھر ہم دونوں دوستوں پر خاص مہربان ہوےاور، جب باقی مسافر جلدی کررہے تھے ہائی ایس میں سیٹ پکڑنے کی تو انہوں نے ہمیں اشارے سے بتایا کہ تھوڑا ٹہریں ، اس ٹہرنے کا یہ فائدہ ہوا کہ ایک ہائی ایس جب بھر گئی تو دوسری میں کافی جگہ رہ گئی اور ہمیں ایک بار پھر آزاد ہوکر بیٹھنے کا موقع ملا۔۔
​

دونوں گاڑیاں روانہ ہوئیں۔۔ اور راستے میں بس ایک عدد چیک پوسٹ کے علاوہ چائے پانی کے لیئے رُکی۔۔ مگر ہمیں اپنی منزل تک رات گئے پہنچا گئی، اور منزل تھی ناران۔۔
اللہ بھلا کرے ۔۔ ٹوور کمپنی کا جنہوں نے ہم سے ایک قابل ذکر رقم بٹورتے وقت وعدہ کیا تھا کہ آپکو دو بندوں والا کمرہ دینگے یا زیادہ سے زیادہ تین۔۔ مگر ، اپنی غیر پیشہ ورانہ روایت پر کاربند رہتے ہوئے، ہمیں چار بندوں والا کمرہ دیا، اور پانچویں کے لیئے ایک عدد ایکسٹرا بیڈ ڈلوایا۔۔یہ تو اچھا تھاکہ ان تینوں افراد سے اپنی بن گئی بس اس کا خمیازہ ہمیں یہ بھگتنا پڑا کہ ان میں ایک صاحب باتوں کی ایسی مشین تھے کہ بڑی بڑی شور شرابے والی مشینیں بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتیں۔۔تو دوسرے جب رات کو سوتے تو ٹریکٹر کیا تھا ان کے سامنے جیسے چیونٹی۔۔


اللہ بھلا کرے ۔۔ ان کا کہ کمرے میں مزید دو چار افراد کی جگہ ہونے کے باوجود، اور بندے نہیں ڈلوائے، ۔۔ٹوائلٹ اچھا تھا ۔،مگرگرم پانی رات دو بجے کے بعد آتا تھا۔۔ رات کوسوتے وقت ہمیں اطلاع دی گئی تھی کہ، صبح جلدی نکلنا ہے، اس لیئے ہم جلدی جاگے، ۔ اگرچہ تھکاوٹ ابھی جسم میں کسی ناگن کی طرح بل کھاتی انگڑائیاں لے رہی تھی۔۔ مگر جلدی جاگنے کی مجبوری تھی۔۔ورنہ ہماری وجہ سے باقیوں کا وقت بھی ضائع ہوتا۔۔

اللہ بھلا کرے ۔۔ صُبح سات بجے ہنزہ کے لیئے نکلنے والی گاڑی تقریبا دس بجے نکلی، ۔ کیونکہ ہماری پہلی والی کوچ کی طبیعت ناسازی کے بعد، یہ کہیں اور سے کرائے پر منگوائی گئی تھی اور اس نے آتے آتے دیر کردی۔۔ خیر۔، وہاں سے نکلے تو ہمیں بتایا گیا کہ راستے بھر چڑھائیاں ہونگی اس لیئے اے سی بند رہے گا۔۔ اور کھڑکیا ں کھلی۔۔ موسم ٹھنڈا تھا اس لیئے کسی نے اعتراض نہ کیا مگر، جیسے ہی چلاس پہنچے ۔۔اُف ۔بلا کی گرمی۔۔ جیسے فرج کی قربت سے دور ہو کر ، تندوُر کے دھانے پر کھڑے ہوگئے ہوں۔​

اللہ بھلا کرے۔۔ کوچ کے ڈرائیور نے اے سی لگایا ، جو بس ایسے ہی تھا، یعنی ٹھنڈک دینے سے قاصر۔۔اس کے علاوہ ڈرائیور صاحب اگرچہ ماہر ڈرائیور تھے مگر، ڈرائیو کرتے وقت، ہینڈ فری وغیرہ کے تکلف کے بجائے، فون ہاتھ میں پکڑ کر دیر تک خوش گپیاں کرتے رہتے، ۔ پہاڑوں کی اونچائیوں اور گہرائیوں کی پرواہ کیئے بغیر۔۔ جس پر مجھے مجبورا انہیں یاد دلانا پڑتا کہ بھائی۔۔ آپ شاید سر پر کفن باندھ کر نکلے ہونگے مگر ہم سیر کے لیئے نکلے ہیں۔۔​

اللہ بھلا کرے ۔۔ انکا کہ رات کو ہنزہ پہنچنے کے بعد،ہمیں وہاں کی ایک مشہور جھیل کے کنارے ہوٹل فراہم کیا ۔۔اور وہاں پہنچنے پر ٹوور گائیڈ صاحب پیار سے بولےکہ آپ لوگوں کے گلے دور کردیں گے۔۔ فکر نہ کریں۔۔ دیکھیں کتنی پیاری جگہ ہے۔۔بالکل جھیل کے کنارے۔
ساتھ ہی مجھے اور میرے دوست کو ایک بار پھر ٹریپ یعنی پھنسایا کہ۔۔ فکر نہ کریں ۔۔ باقیوں کو جانے دیں ۔ آپ کے لیئے اسپیشل کمرہ ہے۔۔جس میں آپ دو ہی ہونگے۔۔نہ کوئی ٹریکٹر ہوگا نہ ٹرالی۔۔ بس باقیوں کو اور کمروں میں جانے دیں۔۔
​

اللہ بھلا کرے ۔۔کہ ہوا وہی جو وہ کرتے آئے تھے۔۔ یعنی ہوٹل واقعی پیارا تھا۔۔ اور نیا بھی ۔۔ مگر جب ہمیں کمرہ دیا تو قالین پر اپنے پارٹنر کے ہمراہ بسترا ڈال کرسوگئے۔۔ ویسے بھی ہمیں اچھا کنگ سائز بیڈ دیا گیا تھا۔۔ اس لیئے ہم نے بھی کچھ نہ کہا۔۔ کونسا ہم فیملی کے ساتھ تھے۔۔ بس جو بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی، وہ تھی گائیڈ صاحب کے زبان کی لچک کی حد۔۔ کہ آخر اسکے مڑنے کی حد کیا ہوگی۔۔ ایک سو اسی ڈگری سے تین سو ساٹھ تک کا تو وہ ہمیں تجربہ کراچُکے تھے۔۔​

اللہ بھلا کرے۔۔ ہماری اگلی منزل تھی خنجراب پاس۔۔ جیسا اس کا نام تھا ہوا بھی وہی، ۔۔ لمبے اور تھکا دینے والے سفر کے بعد جب ہم سوست شہر یا قصبے سے کچھ سسُت انداز میں نکلتے ہوئے خنجراب پاس کے پاس پہنچے تو۔۔ جیسے دنیا ہی بدل گئی۔۔ زندگی کا پہلا تجربہ ہوا۔۔ کہ جب آکسیجن کی دماغ تک رسائی کی کمی کی وجہ سے دماغ داغ دار سا ہونے لگے، سر بھاری اور جسم میں جیسے جان نہ رہے۔۔​

اللہ بھلا کرے۔۔ ان والدین کا جنہوں نے ننے چھ ماہ سے لے کر تین سال تک کے بچوں کو بھی لایا۔۔جب ہم مُسٹنڈوں کی یہ حالت تھی تو ان معصوموں پر کیا بیتی ہوگی۔۔ خنجراب پاس کو بس ہاتھ لگا کے واپس آنا ہوتا ہے مگر اس سے قبل گھنٹوں کا تھکادینے والا لاحاصل سفر۔۔ ہم نے تو یہی سیکھا کہ ۔۔یہ ونس ان آ لائف ٹائم چیز تھی۔۔اور اگر ضروری نہ ہو تو جانا بےکار ہے۔۔ اپنی طرف سے بڑی دنیا دیکھی مگر۔ چینی طرف سے سوائے فوجی حضرات کے نہ بندہ تھا نہ بندے کی ذات۔۔شاید ان کے لیئے یہاں تک آکے سکندر کی طرح خالی ہاتھ واپس جانا ایک بےمقصد سی بات تھی۔۔​

اللہ بھلا کرے ۔۔ بارڈر تک پہنچے تو ایک فوجی دوست سے بات بھی ہوئی۔۔انہوں نے بتایا کہ۔۔ یہ بارڈر سال کے چھ ساتھ ماہ کھلا رہتا ہے اور باقی دنوں میں بند۔۔ مگر ہم پھر بھی اپنی ڈیوٹی دیتے رہتے ہیں۔۔ آکسیجن سیلنڈر کے ساتھ۔۔جب اس جوان سے بات ہورہی تھی تو میں سوچ رہا تھا کہ ۔۔ یہاں یہ حال ہے تو سیاچن میں کیا حالت ہوتی ہوگی ۔۔ خاص طور پر سردیوں میں۔۔سلام ہے ان جوانوں پر۔۔ (جاری ہے)۔۔

جانیjani

​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
اللہ بھلا کرے۔ ۔ ۔
میں نے فرسٹ اپیسوڈ پڑھتے ہوئے نوٹ کیا تھا کہ اللہ بھلا کرے شاید آپ کا تکیہ کلام ہے اسی لیے کمنٹ میں لکھا تھا، مگر آپ نے تو اپنے سفر نامے کا نام ہی اسی فقرے سے منسوب کر دیا ہے

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

دلچسپ سفر نامہ
 
Advertisement
اللہ بھلا کرے۔ ۔ ۔
میں نے فرسٹ اپیسوڈ پڑھتے ہوئے نوٹ کیا تھا کہ اللہ بھلا کرے شاید آپ کا تکیہ کلام ہے اسی لیے کمنٹ میں لکھا تھا، مگر آپ نے تو اپنے سفر نامے کا نام ہی اسی فقرے سے منسوب کر دیا ہے
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

دلچسپ سفر نامہ

شکریہ جناب۔۔۔
شاید آپ نے نام نہیں پڑھا تھا۔۔

جی اس چھوٹے سے دو چار اقساط کے سفر نامے کا نام اللّٰل بھلا کرے ہے۔۔
اور اس میں ان تمام لوگوں کو یہی دعا دینے کی کوشش کی جن کی وجہ سے یہ سفر اچھا یا بُرا کٹا۔۔
اگر زندگی نے ساتھ دیا تو ایک دو دن میں نمٹ جائے گا یہ سفر نامہ ۔۔ مگر اس میں جو اصل سبق ہے وہ شاید آخری قسط میں ہوگا۔۔

تب تک سٹے ٹیون۔۔:giggle::giggle:۔

​
 
اس وڈیو کو دیکھ کر شاید یادیں تازہ ہو جایئں

:p

زبردست کلپ ہے یہ۔۔

مگر ہمارے ساتھ جو ہوا وہ اس سے مُختلف ہے۔:geek:۔
تبھی تو کہا کہ۔۔ اس میں ایک چھوٹا سا سبق ہے۔۔
اور سبق کو ہمیشہ انسانوں سے شیئر کرتے رہنا چاہیئے۔۔

​
 
Advertisement
اللہ بھلا کرے۔ ۔ ۔
میں نے فرسٹ اپیسوڈ پڑھتے ہوئے نوٹ کیا تھا کہ اللہ بھلا کرے شاید آپ کا تکیہ کلام ہے اسی لیے کمنٹ میں لکھا تھا، مگر آپ نے تو اپنے سفر نامے کا نام ہی اسی فقرے سے منسوب کر دیا ہے

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

دلچسپ سفر نامہ

اس سے سسپنس کی پین دی سری ہوگی مگر خیر۔۔:p۔تیسرے حصے کی پہلی دو چار لائینیں ملاحظہ کریں

اللہ بھلا کرے۔۔۳۔۔اک سبق آموز سفرنامہ
تحریر:جانی۔
اللہ بھلا کرے بارڈر کا ۔۔ جسے ہاتھ لگا نے اور لمحوں کو تصاویر میں قید کرنے کے بعد وہاں رہنا بے کار تھا،۔ اس لیئے واپس مُڑے۔۔اور وہاں سے اپنی کوچ تک چلتے ہوئے، جنگلی پہاڑی گائے کہہ لیں یا یارک، بے چاری کو اک رسی سے بندھا پایا، جو مالک کے جیب کی خوشنودی کے لیئے سیاحوں کے ساتھ سیلفیوں میں مشغول تھی۔مگر اپنا پہاڑی بکرا یعنی مارخوردکھائی نہ دیا، شاید ملک کے حرامخوروں کو ۔ٹکریں مارنے چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

​
 
اس سے سسپنس کی پین دی سری ہوگی مگر خیر۔۔:p۔تیسرے حصے کی پہلی دو چار لائینیں ملاحظہ کریں

اللہ بھلا کرے۔۔۳۔۔اک سبق آموز سفرنامہ
تحریر:جانی۔
اللہ بھلا کرے بارڈر کا ۔۔ جسے ہاتھ لگا نے اور لمحوں کو تصاویر میں قید کرنے کے بعد وہاں رہنا بے کار تھا،۔ اس لیئے واپس مُڑے۔۔اور وہاں سے اپنی کوچ تک چلتے ہوئے، جنگلی پہاڑی گائے کہہ لیں یا یارک، بے چاری کو اک رسی سے بندھا پایا، جو مالک کے جیب کی خوشنودی کے لیئے سیاحوں کے ساتھ سیلفیوں میں مشغول تھی۔مگر اپنا پہاڑی بکرا یعنی مارخوردکھائی نہ دیا، شاید ملک کے حرامخوروں کو ۔ٹکریں مارنے چلا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

​

مطالب تیسرا حصہ تیار ہے یہ آپ نے دیگ کا ڈھکنا اٹھا کر تھوڑے سے چاول چکھنے کے لیے دئیے

:ROFLMAO:
 
مطالب تیسرا حصہ تیار ہے یہ آپ نے دیگ کا ڈھکنا اٹھا کر تھوڑے سے چاول چکھنے کے لیے دئیے

:ROFLMAO:

:LOL::LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: