Advertisement

الف اعلان مہم: سکولوں میں موجود سہولیات میں بہتری لیکن تعلیم میں کمی

419170_40468140.jpg


پانچویں پاس کرنے والے زیادہ تر بچوں کو پڑھائی جاری رکھنے کے لیے سکول میسر نہیں اور انہیں مجبوراً پڑھائی کو خیر آباد کہنا پڑتا ہے۔لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موجود ہر چار پرائمری سکولوں کے مقابلے میں صرف ایک مڈل سکول موجود ہے۔ پانچویں پاس کرنے والے زیادہ تر بچوں کو پڑھائی جاری رکھنے کے لیے سکول میسر نہیں اور انہیں مجبوراً پڑھائی کو خیر آباد کہنا پڑتا ہے۔الف اعلان مہم نے اس بات کا انکشاف جمعرات کو پانچویں سالانہ ضلعی تعلیمی درجہ بندی میں کیا۔ اس درجہ بندی کے مطابق ملک میں مڈل سطح کے سکولوں کی کمی کی وجہ سے سکول سے باہر بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مضبوط اور مسسلسل عہد وپیماں کے باوجود تعلیم میں بہتری کافی حد تک پرائمری کی اپ گریڈیشن تک ہی محدود رہی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔اس درجہ بندی کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سکولوں کے ڈھانچے میں بہتری آئی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور فاٹا میں بہتری کی رفتار قابل تشویش رہی۔

prim(1).jpg


پرائمری سکولوں کے انفراسٹرکچر کی درجہ بندی

mid(1).jpg


مڈل سطح کے سکولوں کے انفراسٹرکچر کی درجہ بندی

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری نے سبھی انڈیکٹرز میں معمولی بہتری دیکھائی۔صنفی خامیاں تعلیم میں بتدریج موجود ہیں اور تعلیمی ڈھانچے کو اندر تک جکڑ چکی ہیں جو کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں پرائمری درجہ کے بعد خواتین کے داخلوں میں ہونیوالی کمی بہت زیادہ اور واضح ہے۔ پاکستان میں 55 سے زائد اضلاع ایسے ہیں جہاں ہائی سکولوں میں 1000 سے بھی کم لڑکیاں داخل ہیں۔

education(1).jpg


اس درجہ بندی کے مطابق رواں سال تعلیمی صورتحال میں کچھ حد تک بہتری جبکہ بہت حد تک عدم مساوات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ارباب اختیار گزشتہ سال بھی بچوں کی پڑھائی کے معیار کو بہتر کرنے کی بجائے سکول ڈھانچے کو اہمیت دیتے رہے۔

Source
​
 
Last edited by a moderator: