- Joined
- Jun 24, 2011
- Posts
- 19,507
- Reaction score
- 15,578
- Points
- 113
قومی ہیرو، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حالیہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے جماعت اسلامی کےرفاعی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 1992ء کے ورلڈکپ میں جس بلے سے دھواں دھار بیٹنگ کی تھی، وہ بلا نیلامی کے لیے رکھا، ایک صاحب نے 4 لاکھ میں خریدا اور پھر الخدمت کو ہی عطیہ کر دیا کہ وہ اس کی آن لائن بولی کا اہتمام کرے۔ خود انضمام الحق نے اس موقع پر 36 یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔ تقریبا 36 لاکھ روپے سالانہ ۔ ماشاء اللہ ثم الحمدللہاسی ڈنر میں ایک دوسرے قومی ہیرو اور گگلی ماسٹر مشتاق احمد اور خود کو ایک ٹورنامنٹ میں ملنے والی ٹرافی ہمراہ لائے۔ جو 7 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
کچھ دن پہلے معروف ایمپائر علیم ڈار ایسی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور نہ صرف خود 12 لاکھ کا عطیہ دیا بلکہ ان کی شرٹ 6 لاکھ میں نیلام ہوئی۔ شاہد آفریدی اس سے قبل الخدمت آغوش کوہاٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔قومی ہیروز کا آنا اور تقریبات کو رونق بخشنا باعث و خوشی اطمینان ہو سکتا ہے۔ مگر میرے نزدیک یہ خاص بات نہیں ہے۔ ایسے زمانے میں جب ایک ایک منٹ کی بولی لگتی ہے اور ایسے اسٹار لاکھوں کروڑوں کا حصہ طے کرکے شریک ہوتے ہیں۔ یہ اسٹار منفرد ہیں کہ شریک بھی ہو رہے ہیں اور کچھ وصولنے کے بجائے خود بھاری بھر کم عطیات دے رہے ہیں، اور اپنے قیمتی انعامات، جن کو دیکھ دیکھ کر ریٹائر ہونے والے جیتے ہیں، وہی انھوں نے نیلامی میں رکھ دیں۔ جس بلے سے انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرکے سیمی فائنل جتوایا اور جس بلے سے انھوں نے فائنل کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ ان کے لیے کتنا اہم ہوگا۔ اور وہ چاہتے تو خود اس کو کسی اور جگہ نیلامی کروا کر کتنا کما سکتے تھے، مگر اسے انھوں نے یتیم بچوں کی قدموں میں نثار کر دیا۔
اس ایثار اور قربانی کے بعد مجھے شک نہیں کہ یہ صاحبان حضور نبی کریم ﷺ کی خوشخبری کے مستحق ٹھہریں گے، وہی جس میں آنحضورﷺ نے بتایا تھا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا روز قیامت میرے ساتھ ایسے کھڑا ہوگا جیسے ہاتھ کی دو انگلیاں۔ اور کیا آپ نہیں جانتے کہ ایک مسلمان کے سامنے ساری دنیا کی دولت اس ایک لمحے کے سامنے ہیچ ہے۔

http://al-khidmatfoundation.org
Last edited: