- Joined
- Jul 5, 2012
- Posts
- 300
- Reaction score
- 216
- Points
- 43
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار یو این کلب قائم کیا گیا ہے، کلب یو این میں پاکستان کے کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا، اقوام متحدہ میں یوم پاکستان منانے کا بھی اعلان
نیویارک (اردونیوز ) اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ”یو این پاکستان کلب “ قائم کر دیا گیا ہے جس کی جنرل اسمبلی نے بھی باقاعدہ منظور ی دے دی ہے ۔ یہ کلب سینئر سفارتکار اور اقوام متحدہ میں انٹر گورنمنٹ افئیرز آفیسر عرفان سومرو اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں سے قائم کیا گیا ہے۔یو این پاکستان کلب میں اقوام متحدہ ، اس کے ذیلی اداروں ، اقوام متحدہ سے منسلک این جی اوز سمیت دیگر متعلقہ اداروں میں کام کرنے والے تمام افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ کلب کے قیام کا مقصد اقوام متحدہ میں کسی بھی حیثیت میں کام کرنے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور پاکستان کے کلچر کے فروغ کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرنا ہے ۔
کلب کے قیام میں پاکستانی سفارتکار پریذیڈنٹ عرفان سومرو ، سیکرٹری احسن نبی اور پبلک ریلیشن آفیسر چوہدری ظفراقبال نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ یو این جنرل اسمبلی کی منظوری سے قائم ہونے والے کلب میں اقوام متحدہ ،اس کے تمام ذیلی ادارے ، این جی اوز وغیرہ میں کام کرنے والے تمام ارکان کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے ۔
اقوام متحدہ میں ”یو این پاکستان کلب “قائم - Urdu News USA
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار یو این کلب قائم کیا گیا ہے، کلب یو این میں پاکستان کے کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا، اقوام متحدہ میں یوم پاکستان
thepakistaninewspaper.com
Last edited by a moderator:





