اللہ رب العزت نے انسان کو اس دنیا میں اپنا خلیفہ بنا کہ بھیجا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ دو جہانوں کا بادشاہ جسے اپنا نائب بنائے اسکی ذات بے بس ہو اور اس میں کوئی راز پوشیدہ نہ ہوں۔انسان چاہے تو دنیا کی کسی بھی شے کو مسخر کر سکتا ہے،بس اسے اپنی ذات کی معرفت ہو،،اور اسے اپنے اندر چھپی طاقت کا انداز ہو اور اس طاقت پر یقین ہو تو دنیا کی کوئی چیز اسے بے بس نہیں کر سکتی۔اقبال کا فلسفہ خودی اسی طاقت کا ترجمان ہے۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
کہنے کو تو بس ایک عام سا شعر ہےمگر اس میں انسان کی کامیابی کا راز چھپا ہے۔یعنی اقبال کہتا ہے انسان اگر خودی کی معراج تک پہنچ جائے تو مخلوق تو مخلوق وہ تقدیر کو بھی مسخر کر سکتا۔خودی سے آشنا انسان سب سے پہلے بے خوف ہوتا ہے۔وہ جان جاتا ہے کہ اللہ نے اسے "اشرف المخلوق" بنایا ہےیعنی درندوں ،پتھر ،پہاڑوں،سورج ،چاند ،سمندر ،دریا،،،سب سے افضل اسے صرف رب کے سامنے جھکنا ہے اسکے علاوہ اسے کوئی جھکا نہیں سکتا اور یہی احساس انسان کو غلامی کی ہر زنجیر سے آزاد کر دیتا ہے۔اسی لیے تو جسے خودی کی لذت کا اندازہ ہو وہ کبھی طارق بن زیاد بن کہ دیار غیر میں کشتیاں جلا دیتا ہے تو کبھی پانی میں گھوڑے دوڑا کہ قیصر و کسری کا فاتح بن جاتا ہے۔
لیکن کیا وجہ ہے کہ آج جب ہم فلسفہ خودی کو پڑھتے ہیں تو یہ سب ہمیں کتابی باتیں لگتی ہیں ۔۔شاید اسلیے کہ ہمیں اپنے ارد گرد اس موضوع پر تقریریں اور مضامین تو بہت مل جائیں گی مگر اس پر عمل کرنے والا کوئی شخص نظر نہیں آئے گا۔۔مگر ایک ثانیے کے لیے رکیے ۔۔کیا آپ نے کبھی اس شخص کی زندگی پر غور کیا ہے جسے عجیب و غریب خواب دیکھنے کی عادت ہے ۔ وہ خواب جو ہم سب کی نظر میں نا ممکن ہوتے ہیں ۔وہ خواب دیکھتا ہے بنا سوچے بنا سمجھے اور پھر اسے حقیقت بنانے میں سر کی بازی لگا دیتا ہے ،،ہار کا خوف دل سے نکال کر جیت پر فوکس کرتا ہے ۔کبھی وہ ایک کمزور سی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ جیت لاتا ہے،کبھی لاچاروں کے اس دیس میں دنیا کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ بنا ڈالتا ہے،کبھی دور دراز کے کسی گاوں کے بچوں کو عالمی نوعیت کی تعلیم دینے کا خواب دیکھتا ہے اور اسے پورا کر ڈالتا ہے۔اور پھر جو خواب اس نے آج سے بیس سال پہلے دیکھا کہ وہ پستیوں میں گرے اس معاشرے کو کرپشن سے پاک کرے گا وہ ستر سال سے اس قوم پر سوار مافیاز کا راج توڑے گا۔۔اسے سب نے دیوانہ کہا ،یہ کیسے ہو سکتا ہے؟یہاں کچھ نہیں بدل سکتا ۔یہ نا تجربہ کار کھلنڈرا کھلاڑی دس بیس لونڈے یہ ملک سے ان گھاگ سیاستدانوں کو مٹائیں گے ۔۔مگر پھر یہ بھی ہو گیا ۔۔اس کھلنڈرے کھلاڑی کا یقین جیت گیا اور سب کے کمزور وسوسے ہار گئے ۔۔آج صورتحال یہ ہے کہ وقت کے فرعون پیشیاں بھگت رہے ہیں این آر او کی تلاش میں ادھر ادھر مارے مارے پھر رہے ہیں اور اسکے چہرے پر گہرا سکون ہے جیسے کہہ رہا ہو "دیکھا میں نہ کہتا تھا کچھ بھی کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔" ذرا غور کیجیئے اقبال کی خودی اور کیا ہے ؟کیا یہی نہیں کہ خوف کو ایک طرف رکھ کہ خواب دیکھو ،نیت کو صاف رکھو اور پھر ریاضت کرو اور یقین رکھو کہ یہ تین چیزیں کرنے کے بعد دینا میں کوئی تمہیں ہرا نہیں سکتا۔۔کوئی تم سے تمہارا خواب نہین چھین سکتا خواہ وہ کتنا ہی مشکل نہ ہو۔