یہ بات دس ہزار فیصد درست ہے ٹیکس فراڈ انکم ٹیکس وکیلوں اور ایف بی آر کے آفسران کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں بڑے اور درمیانے درجے کے کاروباری ہمیشہ وکیلوں کو کچھ لاکھ روپے دے کر جھوٹی رپورٹیں ریکارڈ میں جمع کرواکر کم ٹیکس ادا کرتے ہیں ایک کاروباری جس کی ماہانہ سیل ایک کروڑ سے زائد ہے وہ اسکو پندرہ سے بیس لاکھ ماہانہ شو کرتا ہے جبکہ دوکانوں اور گوداموں کے کرائے بجلی کے بل ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخرجات کی مد میں وہ دس سے پندرہ لاکھ ادا کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ الگ الگ کمپنیوں کو ادا کی جانی رقمیں کہی لاکھ ہوتی ہیں یعنی اس نے اگر ماہانہ ایوریج دس سے پندرہ لاکھ کا پرافٹ ہوا ہے۔ لیکن اسکے انکم ٹیکس گوشواروں میں یہ پرافٹ کی مالیت لاکھوں مین شو کی جاتی ہے کہ پچاس ساٹھ لاکھ سالانہ کمانے والے ٹیکس ریکارڈ میں دس لاکھ سالانہ پرافٹ کمایا ہے کا اندرج کرواتے ہیں ۔ اسکے حساب تیس یا چالیس ہزار کا ٹیکس ادا کر دیا جاتا ہے وکیل اپنے پیسے لے لیتا ہے ایف بی آر کا آفسر اپنا حصہ لے لیتا ہے جبکہ حقیقت بھی ایف بی ار کو معلوم ہوتی ہے کہ شہر میں کون کون سے کاروباری کسی مالیت کا کاروبار کررہے ہیں۔کچھ علاقوں میں ایف بی ار نے اپنے بندے شہروں میں چھوڑے ہوئے ہیں جو کاروباریوں سے ماہانہ بھتہ (کیش پیمنٹ) وصول کر ٹیکس انٹری انتہائی چھوٹی کردیتے ہیں کاروباری بھی خوش رہتے ہیں۔