Advertisement

افغان گورنر کی شلوار

373375_268168879892745_1848440125_q.jpg
افغان گورنر کی شلوار بھرے مجمعے میں اتر گئی۔ دلچسپ رپورٹ​


یہ واقعہ اتوار کے روز بمطابق (۳ مارچ ۲۰۱۳ ) کو صوبہ پکتیا ضلع زازئی اریوب میں پیش آیا تھا، جو اپنی نوعیت کا ایک انتہائی نادر اور عبرت ناک واقعہ تھا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ پچھلے اتوار کو ضلع زازئی اریوب کے گورنر آزاد خان نے اسی ضلع کے گاؤں خیرمنی میں ایک جلسہ منعقد تھا ، جس میں ارد گرد کے گاؤں والوں اور قرب و جوار کے کافی لوگوں نے شرکت کی۔


اس مجلس میں زازئی اریوب کے گورنر نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ امریکیوں کی فوجی بھرتی کے پروگرام میں شرکت کریں ، اور اپنے عزیز و اقارب ان میں بھرتی کروائیں۔ چونکہ چند مہینے پہلے، حکومتی ممبران کے کابل سے لائے گئے فوجیوں کی زازئی اریوب کے علاقے روکیانو میں جگہ جگہ تعیناتی کے اقدام کو، اس علاقے میں شدید ترین عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور وہ اس علاقے سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہو گئے تھے، اس لیے اس دفعہ گورنر چاہتے تھے کہ لوگوں سے مدد طلب کی جائے۔


خیرمنی گاؤں کے اجتماع کا کہنا ہے کہ گورنر نے لمبی چوڑی گفتگو کے بعد آخر میں اپنی ریاکارانہ دعا شروع کی، دعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے، عوام، ملک اور اپنے بزرگوں کے لیے دعا کی، اور دعا میں ایک جگہ یہ کہا کہ اﷲ اُن لوگوں کو ذلیل و رسوا کرے جو اپنے ملک سے دشمنی کرتے ہیں اور اِسکے خلاف کام کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی گورنر نے یہ جملہ کہا، تو اس حال میں کہ وہ کھڑا ہو کے دعائیں مانگ رہا تھا، اُس کی شلوار کا آزر بند ٹوٹ گیا اور شلوار اس انداز سے اُس کے پیروں میں آگری کہ گورنر کو خبر بھی نہ ہوئی۔ اس طرح وہ گورنر جو وطن کے دشمنوں کی رسوائی کی بد دعائیں مانگ رہا تھا، اچانک سینکڑوں لوگوں کے سامنے ننگا و رسوا ہو گیا۔


مجلس میں شریک لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو اچانک سب کے سب خوب قہقہے لگا کر ہنسے، اور وہ مجلس دعاؤں کی بجائے گورنر آزاد خان کی رسوائی اور لوگوں کی کانا پُرسی اور قہقہوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ضلع زازئی اریوب کے تمام لوگ اس واقعے کے گواہ ہیں، اور اِسکی تصدیق کرتے ہیں۔ اگر کسی کو اس خبر کی صداقت پہ شک ہو، تو وہ ضلع اریوب کے گاؤں خیرمنی کے معززین اور عام لوگوں سے اِسکی تصدیق کروا سکتے ہیں۔


اگر اس واقعے کی نوعیت کا بنظرِ غائر مطالعہ کیا جائے، تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے گورنر آزاد خان بھی بلعم باعور کی طرح مستجاب الدعوات تھے، شاید اسی لیے وطن کے دشمنوں کے حق میں اُسکی بددعا فوراً قبول ہوگئی، اور زازئی اریوب کی سرزمین پر وطن عزیز کے سرکردہ دشمن کی شلوار تمام لوگوں کے سامنے اتر گئی۔ گورنر آزاد خان کی بددعا پر اُس کی اپنی شلوار اُسکے پیروں پر گرنے اور اِس شرمندگی سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر آزاد خان اپنے وطن کا انتہائی سخت اور کھلا دشمن ہے، اسی لیے اﷲ تعالی نے اُسے ایسا ذلیل و رُسوا کر دکھایا۔


پچھلے گیارہ سالوں میں اﷲ تعالی نے کفار کے حامی و دست راست لوگوں کو مظلوم افغان عوام کے سامنے کئی مرتبہ اسی طرح رسوا کیا ہے، یہاں تک کہ اُن کی رسوائی کی حکایات بھی ناقابل بیان ہیں۔ صوبہ پکتیا، ضلع اورگون کے گاؤں گیانخیلو کے رہائشی محمد داود کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی انتخاباتی دوڈ دھوپ کے دوران پکتیا کے ایک عہدیدار خالد فاروقی ہمارۓ گاؤں آئے تھے، جس کی مہمان نوازی میں گاؤں والوں نے کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی، ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا اور ایک فربہ بھینسے کی قربانی دی گئی۔


محمد داؤد گیانخیل کہتے ہیں کہ بڑے مہمان خانے میں بہت زیادہ لوگ خالد فاروقی کے استقبال کے لیے جمع تھے، اور خالد فاروقی کے بیٹھنے کے لیے سب سے بلند جگہ نشست بنائی گئی تھی۔ جب خالد فاروقی پہنچ گئے تو نہایت تکبر و غرور کے ساتھ لوگوں سے پیش آئے اور پھر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ ابھی اُس کو بیٹھے ہوئے چند لمحے ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک بلی کمرے میں آداخل ہوئی جس نے منہ میں گوشت کا ایک ٹکڑا بھی پکڑا ہوا تھا۔ بلی پورے مجلس میں چہل قدمی کے بعد خالد فاروقی کے عین سامنے جا کھڑی ہوئی اور گوشت کا ٹکڑا اُسکے بالکل قریب پھینک دیا۔ جب مجلس کے حاضرین اس طرف متوجہ ہوئے تو انہوں نے دیکھ لیا کہ بلی نے قربانی کے بھینسے کا وہ حصہ خالد فاروقی کو بطور تحفہ پیش کیا ہے جسے لوگ پھینک دیتے ہیں۔ محمد داؤد کہتے ہیں کہ جب لوگوں نے یہ ماجرا دیکھا تو وہ خوب ہنسے۔ اور وہ لوگ جو چاہتے تھے کہ خود کو خالد فاروقی کے ساتھ مخلص ثابت کریں، وہ بلی کے پیچھے پڑ گئے کہ جیسے لازماً اُسے اس جسارت کی سزا دے کے ہی چھوڑیں گے۔


اس طرح ﷲ تعالی کی ایک گونگی اور بے عقل مخلوق نے ایک طرف تو کفر اور ضلالت کے ساتھیوں کو دنیا کے سامنے رسوا کر دیا، اور دوسری طرف پاس بیٹھے لوگوں کو بھی سبق دے گئی کہ کس میں کس چیز کی لیاقت ہے۔


اب واپس آتے ہیں گورنر آزاد خان کے قصے کی طرف، تو ہم یہی کہتے ہیں کہ یہ واقعہ نہایت عبرت اور نصیحت آموز ہے، تاکہ دوست اور دشمن دونوں ہی اس سے عبرت لے سکیں، اور یہ کہ جو بھی شخص کفر اور قابضین کے پروگراموں کا ساتھ دے گا اور اُن کے لیے آواز بلند کریگا، اُسےاﷲ تعالی ایسے ہی رسوا کرے گا۔اﷲ تعالی ہم سب کو اس سے بچائے۔ آمین۔


گورنر آزاد خان شاید اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ خود امریکیوں کے ساتھ وطن عزیز کے خلاف صف آراء ہے، اسکے باوجود اُسکی وطن عزیز کے دشمنوں کے بارے میں ایسی بددعا کرنے کا مقصد شاید لوگوں کو بیوقوف بنانا اور بہکانا تھا تاکہ خود کو وطن دوست اور خیر خواہ ثابت کر سکے۔ شاید اُس نے پشتو کا یہ مقولہ نہیں سنا ہوگا:​


(عصر کا وقت ہے، بددعا مت کرو، تم مذاق میں بدعا کر رہے ہوگے کہیں وہ سچ ہی نہ ہو جائے)

373375_268168879892745_1848440125_q.jpg

 
Advertisement
پختون کلچر میں اس طرح کے واقعات سے بہت رسوایی ہوتی ہے۔
میں حیران ہوں کہ گورنر صاب زندہ کیسے ہے؟
اگر آدمی اچھا ہو تو لوگ پردہ ڈال دیتے ہیں
لیکن ایسے مغرور اور فرعون انسان کولوگ کبھی معاف نہیں کرتے۔
اب اس کی ساری نسل گورنر کی اس بے عزتی کی بدولت یاد کی جایگی۔

​
 
Advertisement
اور یہ کہ جو بھی شخص کفر اور قابضین کے پروگراموں کا ساتھ دے گا اور اُن کے لیے آواز بلند کریگا، اُسےاﷲ تعالی ایسے ہی رسوا کرے گا۔اﷲ تعالی ہم سب کو اس سے بچائے۔ آمین​
 
Advertisement
Anything might happen any time with any one of us….
May Allah prevent us from this humiliation
so childish to determine the person as good or bad on this basis?:(


From CANADA You cant understand
WHAT does it mean in Pakhtoon Culture.

Pakhtano kai TIZ dair Graan Dai (cry)
Dil ta kho TOAL MAAL ghurzi dali dai
(cry)
 
Advertisement
Anything might happen any time with any one of us….
May Allah prevent us from this humiliation
so childish to determine the person as good or bad on this basis?:(

You are right but don't deny ALLAH's Almighty revenge from zaleemeen... When he was praying and what he asked for ALLAH gave him right on the spot this is what we call "Waqt-e-Kabooliyat".
 
نام ....... گورنر آزاد خان
کام ........ غلامی

نام ...... گورنر عشرت العباد خان
کام ......قتل العباد​
 
Last edited:
Advertisement

بادباں کھُلنے سے پہلے کا اشارا دیکھنا
میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارا دیکھنا


پروین شاکر
​
 
Anything might happen any time with any one of us.
May Allah prevent us from this humiliation
so childish to determine the person as good or bad on this basis?:(

aur zillat hona kissay kehte hain ???

khair jin ki aankhon , kaanon . aqqal aur zameer par parday paray hoon un ko izzat aur zillat main farq karna nahi aata
 
Anything might happen any time with any one of us.
May Allah prevent us from this humiliation
so childish to determine the person as good or bad on this basis?:(

aur zillat hona kissay kehte hain ???

khair jin ki aankhon , kaanon . aqqal aur zameer par parday paray hoon un ko izzat aur zillat main farq karna nahi aata

aik aadmi bharay majmay main amreekiyon ke liye madad mang raha hai aur woh jaise hi haath uthata hai us ki izzat uttar jati hai aur aap ke nazdeek its childish