افغانستان کے نائب سربراہ اور وزیردفاع ملا یعقوب کے بعد اب افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں، انہوں نے پہلی بار عوامی اجتماع میں شرکت کی،ملا ہیبت اللہ نے گزشتہ روز ہفتہ قندھار میں دارالعلوم حکیمہ میں ہونے والے عوامی اجتماع میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
خطاب کی آڈیو افغان طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے،10منٹ کی مختصر سی آڈیو میں تقریب میں اعلیٰ شخصیات کی موجودگی کا ذکر کیا گیا،ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث تقریب کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ خطاب بھی کیا تاہم ان رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں سپاہیوں کو کیا ہدایات دیں۔
Loading X post…
Open original post on Xطالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی میڈیا پر اب تک چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں اور اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملا ہیبت اللہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق ضرورت کے تحت ملا ہیبت اللہ عوام کے سامنے آئیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xچار روز قبل طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقو ب کی پہلی ویڈیو طالبان نے جاری کی تھی، وہ کابل میں ملٹڑی اسپتال میں تقریب سے خطاب کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال بننے سے عوام کو بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جانا پڑے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mullah-haibat11.jpg
Advertisement





