Advertisement

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کر ہو رہی ہے:علی امین

425266_4479726_updates.jpg


انصار عباسی

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے ’واضح دستاویزی ثبوت‘ موجود ہیں۔

جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔


Source
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Yeh bandah abb 100% qatil fouj kaa tatto bun chka hai. KPK hakoomat ko destabilize kernay kay leeay foujioun kay eema per abb aiesay bayanat dey raha hai.
Sharam nahi aati isko.
 
Last edited:
Advertisement