بظاہر تو ان دونوں فوجی مداخلتوں کا موازنہ بنتا نہیں کیونکہ روسی فوج سوویت اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کے لیے آیی تھی جبکہ کہا جاتا ہے کہ امریکی فوج ستمبر گیارہ کے حملوں کے دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کو تقویت دینے آئی ہے
افغانستان سے روسی فوج کے انخلا کو پچیس سال ہو گئے ہیں۔ اس سال کے آخر میں امریکہ اپنی زیادہ تر فوجیں نکال لے گا۔ تو روس اور امریکی فوجوں کی افغانستان میں آمد اور انخلا اور دیگر اس قسم کی مہم جوئیوں سے ہم نے کیا سیکھا ہے؟ پچھلے رمضان میں میں قندھار میں وہ مکان دیکھنے گیا جہاں افغان صدر حامد کرزئی کا بچپن گزرا۔ میرے میزبان حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی تھے۔
قندھار کے گاؤں کرز سے گزرتے ہوئے محمود کرزئی نے کہا ’یہ بہت زیادہ تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ مسجد مجھے یاد ہے۔ ہم یہاں کھیلا کرتے تھے۔ لیکن ہمارا مکان کہاں ہے؟‘ڈرائیور نے ایک جگہ گاڑی روکی۔ محمود نے کہا ’کیا یہ ہمارا مکان ہے؟ نہیں یہ نہیں ہو سکتا۔‘محمود کے محافظوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھالی اور محمود ایک اونچی جگہ پر چڑھے اور آس پاس دیکھنے لگے۔ انہوں نے ایک خالی جگہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ہاں ڈرائیور درست ہے۔ یہ ہمارا مکان ہے۔‘میں نے پوچھا ’کیا ہوا اس کو؟‘ان کا جواب تھا ’روسی فوج۔‘میں نے پوچھا ’کیوں؟‘محمود کرزئی نے کہا ’مجاہدین میں جس قبیلے کا بھی اثر و رسوخ تھا ان کے مکانات منہدم کردیے جاتے تھے۔ ہمارے مکان میں ہمارے رشتے دار رہتے تھے۔ جس رات روسی گورنر نے ہمارا مکان منہدم کیا اس نے ہمارے تمام رشتے داروں کو قطار میں کھڑا کیا اور سب کو گولی مار دی۔‘روسی فوج کے انخلا کے 25 سال مکمل ہونے پر یہ اچھا موقع ہے کہ روسی فوج اور امریکی فوجی کارروائی کا موازنہ کیا جائے۔
روس نے سالانہ دو بلین ڈالر خرچے جبکہ امریکہ ابھی تک 700 بلین ڈالر حرچ کرچکا ہے
بظاہر تو ان دونوں فوجی مداخلتوں کا موازنہ بنتا نہیں کیونکہ روسی فوج سوویت اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کے لیے آیی تھی جبکہ کہا جاتا ہے کہ امریکی فوج ستمبر گیارہ کے حملوں کے دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوریت کو تقویت دینے آئی ہے۔لیکن کچھ مماثلتیں بھی ہیں۔روس اور امریکہ دونوں یہ سمجے تھے کہ وہ افغانستان میں داخل ہوں گے، ایک اتحادی حکومت بنائیں گے اور ایک سال میں واپس چلے جائیں گے۔ لیکن دونوں ممالک ہی ایک لمبی اور مہنگی جنگ میں پھنس گئے اور آخر میں دونوں ہی نے اس ملک سے نکل جانے کا فیصلہ کیا۔روس کی مداخلت جانی نقصان کے حوالے سے زیادہ نقصان دہ تھی جس میں پندرہ لاکھ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ امریکی فوج کی مداخلت کے دوران تقریباً ایک لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ لیکن امریکی فوج کی مداخلت زیادہ مہنگی ہے۔روس نے سالانہ دو بلین ڈالر خرچے جبکہ امریکہ ابھی تک 700 بلین ڈالر حرچ کرچکا ہے۔روسی فوج کے انخلا کے وقت نجیب اللہ کی ایک مستحکم روس کی حمایتی حکومت موجود تھی اور جو اس وقت گری جب چار سال بعد روس نے افغان حکومت کو ہتھیار دینے بند کردیے۔لیکن امریکہ کے تیرہ سالوں کے بعد ایک ایسے وقت پر انخلا ہو رہا ہے جب امریکہ کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہوا۔
"جب تک تم افغانستان پر حملہ نہیں کرتے تب تک تمہیں حکومت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔"
ہیرلڈ میکملن
القاعدہ افغانستان سے یا تو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں منتقل ہو گئی ہے یا کہیں اور چلی گئی ہے۔ طالبان ملک کےجنوبی حصے کے 70 فیصد علاقے پر قابض ہیں۔پچھلے پانچ سالوں سے میں برطانیہ اور افغانستان کے درمیان پہلی جنگ کی تاریخ لکھ رہا ہوں جو 1842-1839 میں لڑی گئی۔تاریخ سے معلوم چلا ہے کہ اس وقت دنیا کی طاقتور ترین فوج کو ان قبائلی جنگجووں کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی جن کے پاس باقاعدہ ہتھیار بھی نہیں تھے۔چھ جنوری 1842 میں جب 18500 برطانوی فوجی کابل سے نکلے ہیں تو صرف ایک برھانوی شہری اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر برائڈن جلال آباد کے راستے چھ روز بعد زندہ نکل پائے۔امریکی جنگ اور 1840 کی جنگ کے درمیان مماثلت یہ ہے کہ دونوں جنگوں میں جن شہروں میں فوجی اڈے قائم کیے گئے وہ ایک ہی ہیں، اس وقت اور آج کے فوجی ایک ہی زبان بولتے ہیں اور ان پر انہی پہاڑوں اور دروں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔
چھ جنوری 1842 میں جب 18500 برطانوی فوجی کابل سے نکلے ہیں تو صرف ایک برھانوی شہری اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر برائڈن جلال آباد کے راستے چھ روز بعد زندہ نکل پائے
اس وقت کٹھ پتلی حکومت کے سربراہ شاہ شجاع تھے اور اب حامد کرزئی ہیں اور دونوں ہی کا تعلق پوپلزئی قبیلے سے ہے۔ اور مخالفین اس وقت غلزئی قبیلے سے تھے اور طالبان کے جنگجوؤں کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔یہ بات بالکل درست نہیں ہے کہ افغانستان پر غلبہ حاصل کرنا ناممکن ہے۔ اس سے قبل کئی سلطنتوں نے فتح حاصل کی ہوئی ہے جن میں سکندرِ اعظم، منگول، مغل اور قاجار شامل ہیں۔لیکن معاشی طور ھر کسی کو کوئی دائدہ نہیں ہوا۔ 1839 میں اس وقت کے امیر نے برطانوی فوج سے کہا تھا ’یہ سرزمین صرف پتھروں اور مردوں کی ہے‘۔اکتوبر 1963 میں جب ہیرلڈ میکملن حکومت وزیر اعظم ایلک ڈگلس کے سپرد کر رہے تھے تو انہوں نے ایلک ڈگلس کو ایک مشورہ دیا۔ ’جب تک تم افغانستان پر حملہ نہیں کرتے تب تک تمہیں حکومت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔‘
سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب امریکن فوج ناکامی کا بوجھ اٹھائے افغانستان سے چلی جائیگی تو دنیا میں وہ عزت کے کس مقام پر کھڑا ہوگا،، اور ہماری عزت کس جگہ ہوگی،،
Jab Amrica Yahan Say Chala Jayga Tu Pakistani Quam ********** Mai Shumaar Hogi "Front Line Etihadi" Ka Medal Ek Balck Dot Ban Jayga Pakistani
Musalmano K Leyh ... Sharam Ka Maqam Hai Yeh Pakistan K Leyh "Jitni Astaghfar Ki Jay Kam Hai"
افغانستان پہ قبضہ تو بہت سی اقوام نے کیا لیکن وہ قبضہ زیادہ دیر نہیں چلا جسطرح انگریزوں نے ھندوستان پہ بغیر کسی رکاوٹ کے 100 سے زیادہ عرصہ حکومت کی اور جب جا بھی رھے تھے تو اُسوقت بھی اپنی دوسری جنگ عظیم میں بے تحاشا جنگی نقصان کی وجہ سے جا رھے تھے۔ ھندوستانیوں نے انکا کچھ نہیں بگاڑا تھا۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب امریکن فوج ناکامی کا بوجھ اٹھائے افغانستان سے چلی جائیگی تو دنیا میں وہ عزت کے کس مقام پر کھڑا ہوگا،، اور ہماری عزت کس جگہ ہوگی،،
mera kahayal ka tumharay sath pathaano na kafi ziadi ki ha jo tum gahay bagahy un ko bura bala kahtay rahta hooo
or hamaisha ki tarha tum na yahan be apnay app ko aik falasfar samja
fatah kia to 1000 saal hakoomat ki or sharai adalatain lagaeen
gora ayaa to us na british adaltain lagaeen
or haqoomat ki definition ha ka jab invader ki marzi ka mutabiq adalatain fasalay kareeen
baqi tum jasay k@li chamri or goray ka gulaam kia samjain ka haqoomat kia hoti ha or azadi kis chirya ka name ha
mera kahayal ka tumharay sath pathaano na kafi ziadi ki ha jo tum gahay bagahy un ko bura bala kahtay rahta hooo
or hamaisha ki tarha tum na yahan be apnay app ko aik falasfar samja
fatah kia to 1000 saal hakoomat ki or sharai adalatain lagaeen
gora ayaa to us na british adaltain lagaeen
or haqoomat ki definition ha ka jab invader ki marzi ka mutabiq adalatain fasalay kareeen
baqi tum jasay k@li chamri or goray ka gulaam kia samjain ka haqoomat kia hoti ha or azadi kis chirya ka name ha
Somewhat true but Pathans were not exactly the Tribe of Jewish/ Israel but it links with the 12 sons of Hazrat Yaqoob Alaih Salam. One of his son's name was Yahooda and this Pathan branches from there.
Pathans' history goes back to 5000 years but about 3200 years of their history are authentic and reliable whereas the rest is guess work and connected various links to reach Hazrat Yaqoob Alaih Salam.
whats the big deal who cares of taking over afghanistan, barren dry lands, zillion dry never ending mountainous ranges, thousand of caves, boring, useless country, just look what benefit did anydid anybody achieved, except british who planted permanent fields of poppy opium.
Million tribes, if you fight if too much fire power they will hide in caves, NATO ruled 11 years soviets 10 years and who suffered MORE AFGHANIS, WHO or any AFGHANI CARES IF 100% TAKEN OVER.
I request afghanis to become nice, KILL ALL TALIBANS, sahabaah like musalmaan beside numaaz, get high school, stop laziness and hypocrite, instead of growing their own wheat they are eating NATO wheat,
stop smuggling, stop being brutal on their women, animals, children and amongst themselves, eliminate hunger, stop all illegal activity, get educated, understand islam, build Afghanistan.
Being muslamaan they have brought shame on all muslamans by being so brutal misrepresenting islam in all departments.
I mean homesexuality, drug lords, so many heroine addicts and smugglers and paid mercenaries so many what the hell is that, its not at all honorable.
They can be toughest and warriors like sahabah, but fail to be a human like them. Alahtalah will never be happy with this behavior and look 22 years AFGHANISTAN and its people are suffering and now when NATO leaves they will fight amongst each other full force seems like v angry agitated individuals. Stop it.
EVEN BOUND ON DESTROYING MY COUNTRY PAKISTAN, PAK ARMY HAVE DECIDED TO DELETE THEM ANYBODY WHO EVEN HINTS ON TERRORISM