Advertisement

افغانستان اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ ثابت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شہیدایس پی طاہرداوڑکی میت حوالگی میں تاخیرکیوں ہوئی؟ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،پی ٹی ایم اور افغان حکام کا گٹھ جوڑثابت ہو گیا۔مذاکرات میں امتیاز وزیرنامی شخص جو افغان حکام کی قیادت کر رہاتھا پاکستانی شہری نکلا ہے

۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران امتیاز وزیرنامی شخص کا رویہ شیطا نی تھا،امتیاز وزیرکی ضدتھی کہ میت صرف منظورپشتین کو ہی دی جائے گی ۔آخر کارمحسن داوڑاورامتیاز وزیرکے درمیان 10منٹ تک تنہائی میں بات چیت ہوئی جبکہ امتیازوزیراورمحسن داوڑایک دوسرے سے واقف لگ رہے تھے ۔محسن داوڑنے امتیاز وزیرکومیت کی حوالگی داوڑ قبائل کے 5 عمائدین کو کرنے پرراضی کیا۔

تحقیق پر معلوم ہوا کہ امتیاز وزیر پاکستانی شہری اور ا ن دنوں افغانستان میں رہائش پذیر ہے ۔اس کے والد کانام زکریا ہے اور وہ سپن وام کے علاقے شاشی خیل کا رہائشی ہے ۔اس نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور ابھی تک ڈگری حاصل نہیں کی۔تعلیم کے حصول کے بعد وہ افغانستان چلا گیا جبکہ2013ئمیں واپس آیااوراے این پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا۔2015ئمیں وہ اپنے خاندان کے لوگوں کو بھی اپنے ساتھ افغانستان لے گیا تاہم 6ماہ گزارنے کے بعد خاندان کے افراد واپس آ گئے ۔

اس وقت امتیاز وزیر انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل کابل میں رہائش پذیرہے ۔امتیاز وزیرافغانستان میں صدراشرف غنی کا قریبی آدمی سمجھاجاتاہے ۔امتیاز وزیر ایک پاکستانی اخبار کے ساتھ بطور رپورٹر بھی منسلک ہے جبکہ پی ٹی ایم کیلئے افغانستان سے فنڈ ریزنگ کیلئے انتہائی سرگرم رہا ہے ۔

https://roznama92news.com/ایس-پی-میت-حوالگی-پی-ی-ایم-اور-افغان-حکام-کا-گ-ج-سامنے-گیا

DsEWndCX0AMqZht.jpg


DsEWpZIWsAItp7s.jpg


DsEWrLoX4AYhedz.jpg
​
 
Advertisement
بس یہ پاکستانی اور انکی حکومت صرف ثابت ہی کرتی رہے گی
کرنا ورنا کچھ نہیں
افغانستان جیسا ملک بھی انکی منجی تلے ڈانگ پھیر رہا ہے
شرم سے ڈوب مرو
​
 
This is abvious.. Pakistan all terrorists organizations...always link with Raw.. Afghanistan...Soviet Union war in Afghanistan..made Afghanistan a hub of CIA..Mosad..Raw..which all are anti. Pakistan...Enemies always used our weakness...we are paying for ours fault lines..I hope we will eleminate ours all weak points...In Shaa Allah...
 
Advertisement
خود سن لو شہید ایس ایس پی طاہرداوڑ کا موقف، پی ٹی ایم کے مظاہرین کو بتا رہا ہے کہ یہاں دہشتگردی کے پیچھے افغانستان ، انڈیا اور دوسرے ممالک ملوث ہیں





 
بس یہ پاکستانی اور انکی حکومت صرف ثابت ہی کرتی رہے گی
کرنا ورنا کچھ نہیں
افغانستان جیسا ملک بھی انکی منجی تلے ڈانگ پھیر رہا ہے
شرم سے ڈوب مرو
​

Totally agree with you, they find out the source and links but unable to take action. Our govt should kick out afghan ambassador and seize both afghan borders for unlimited duration.