Advertisement

افعانستان - ایک اور 'گریٹ گیم' کا آغاز

افعانستان میں ایک اور 'گریٹ گیم' کا آغاز

_93534546_80bd1671-117a-4684-8809-c2cec1ffccb5.jpg

تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی اور علاقائی حالات اور طالبان اور ہمسایہ ممالک کے اقدامات کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افغانستان ایک مرتبہ پھر گریٹ گیم کا میدان بننے والا ہے۔

امریکی فوج کی افغانستان پر چڑھائی کے 15 سال بعد بھی اس خطے میں اثر و رسوخ کی جنگ جاری ہے، جو ماضی میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والی سرد جنگ یا روسی اور برطانوی سلطنت کی رسہ کشی کی یاد دلاتی ہے۔

بے اعتباری اور فریقین کے ایک دوسرے پر شکوک افغانستان میں پائیدار اور دیرپا امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور خطرہ ہے کہ یہ خدشات کہیں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لیں۔

عمومی طور پر افغان طالبان کے سب سے بڑے حمایتی سمجھے جانے والے پاکستان پر دوغلاپن کا الزام لگتا رہا ہے، لیکن افغان اور مغربی ممالک کے اہلکاروں اور طالبان کے ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے کچھ عرصے سے خاموشی سے ایران سے بھی تعلقات بنا کر رکھے ہیں اور حال ہی میں روس اور طالبان کے تعلقات میں بھی گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔

گذشتہ دسمبر امریکی فوج کے جرنل جان نکلسن نے روس اور ایران پر طالبان سے بات چیت کرنے پر تنقید کی تھی۔
_93534547_4d7f3ba6-848b-463e-9016-2a5eec155151.jpg

گذشتہ کئی دہائیوں میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کوئی ایک ملک افغانستان پر مکمل طور پر بااثر نہیں ہو سکتا لیکن مخلتف کرداروں کی موجودگی نے افغانستان میں افراتفری کو مزید ہوا دی ہے

امریکہ نے خود طالبان سے روابط قائم کرنے کی کوششیں کی ہیں لیکن اس سے امن حاصل نہ ہو سکا۔ افغانستان میں جاری شدت پسندی اور منشیات کو ختم کرنے میں ناکامی پر علاقائی ممالک بشمول روس اور ایران نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان بدلتے ہوئے اتحاد اور حالات کے پیچھے تین اہم محرکات ہیں۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی افغانستان میں آمد
افغان حکومت کی بدلتی پالیسیاں
امریکہ اور خطے کے دوسرے اہم ممالک جیسے پاکستان، روس، چین اور ایران کے درمیان کشیدگی

خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی افغانستان میں آمد دو سال قبل ہوئی جس کے بعد روس اور ایران نے افغان طالبان سے رابطے
استوار کرنے شروع کیے
۔
_93536363_39e37757-c618-457d-852c-74468c40d1ca.jpg

افغانستان میں امریکہ کے بتدریج کم ہوتے ہوئے فوجی کردار اور طالبان کی واپسی کے بعد سے علاقائی سطح پر یہ خیال نمایاں ہوا کہ ملک میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع دوبارہ میسر آیا ہے۔ ساتھ ساتھ روس، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو خدشہ تھا کہ شدت پسندی کی نئی لہر کہیں ان کی سرحدوں تک نہ پہنچ جائے۔

دولت اسلامیہ کی افغانستان آمد سے طالبان کی طاقت کو دھچکہ ضرور پہنچا لیکن اس سے روس چین اور ایران کو یہ حوصلہ ملا کہ ان سے مقابلے کے لیے افغان طالبان سے روابط قائم رکھنے ضروری ہیں۔

سالہا سال افغان طالبان کی مخالفت کے بعد روس کی نئی پالیسی حیران کن تبدیلی ہے لیکن دولت اسلامیہ کے آنے کے بعد دسمبر 2015 میں ایک روسی سفیر نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ سے لڑائی میں طالبان اور ہمارے مفادات ایک سمت میں ہیں۔

طالبان ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے پچھلے دو سالوں میں روسی اہلکاروں سے روس اور دوسرے ممالک میں ملاقاتیں کی ہیں۔
_93536364_dd605344-bf68-4c61-ae96-1c89ac5b6f8f.jpg

تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی افغانستان کو اس کے حال پر چھوڑا گیا ہے ملک میں امن و امان اور استحکام دیکھا گیا

لیکن روسی حکومت کی یہ پالیسی اس تناظر میں بھی دیکھی جا سکتی ہے کہ وہ ان روابط کے ذریعے افغانستان میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس اور ایران کے طالبان سے بڑھتے ہوئے تعلقات سے پاکستان کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے جس پر عالمی برادری کی جانب سے اکثر طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگتا ہے۔


اسی طرح ایک اور حیران کن پیش رفت ایران اور افغان طالبان کے مابین ہوئی ہے جہاں سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے طالبان نے شیعہ ایران سے رابطے قائم کیے ہیں تاکہ دولت اسلامیہ کا مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایران طالبان کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور 2001 میں امریکہ کے ساتھ طالبان کے خلاف تعاون بھی کر چکا ہے۔

تاہم روس کی طرح ایران بھی دولت اسلامیہ کی آمد کے بعد طالبان سے تعلقات قائم کرنے پر مصر ہے۔

طالبان کے ایک وفد نے 2015 میں ایران کا دورہ کیا جہاں دونوں فریقین نے مختلف موضوعات پر بات کی اور ساتھ ساتھ دولت اسلامیہ سے بھی نمٹنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
_93536365_f2968ac1-dec9-4e7f-90b8-c375a83ad5fc.jpg

طالبان اس نئے، بڑھتے ہوئے کردار کو اپنے جائز مقاصد کے حصول کی جنگ کی تصدیق سمجھتے ہیںمئی 2016 میں افغان طالبان کے اس وقت کے سربراہ ملا منصور اختر مبینہ طور پر ایران سے واپسی پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے۔

دوسری جانب افغان حکومت کی اپنی خارجہ پالیسی نے بھی سیاسی حساب کتاب کو بدل دیا ہے۔

[FONT=&amp]2014 [/FONT]
میں قائم ہونے والی افغان حکومت کو چین، روس اور ایران کمزور سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

ماضی میں اشرف غنی کے کچھ فیصلوں پرعلاقائی طاقتوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ حکومت میں آنے کے بعد افغان حکومت نے اپنے روایتی حلیف انڈیا کے بجائے روایتی حریف اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کو ترجیح دینے کا اعلان کیا لیکن سال بھر میں ہی یہ پالیسی ترک کر دی گئی اور افغان حکومت نے اپنا رخ واپس انڈیا کی طرف موڑ لیا۔

ساتھ ساتھ انھوں نے سعودی حکومت کے یمن مخالف بنائے جانے والے اتحاد میں شمولیت اختیار کی جس پر ایران نے ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ تمام تر واقعات اور مختلف فریقین کے آپس میں تعلقات مستقبل میں ایک بےیقینی کی کیفیت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ افغان طالبان کے اہم رہنما پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور وہیں سے مدد حاصل کرتے ہیں لیکن اب اندیشہ ہے کہ شاید ان کو مختلف ممالک ٹروجن ہارس یا پراکسی کی حیثیت سے تین وجوہات کی بنا پر استعمال کریں گے۔

افغان حکومت اور اس کی امریکی اور نیٹو اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے۔
ان ممالک کا افغانستان میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے۔
اور ان ممالک کی آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی لڑائی کے لیے۔


طالبان اس نئے، بڑھتے ہوئے کردار کو اپنے جائز مقاصد کے حصول کی جنگ کی تصدیق سمجھتے ہیں اور اس کے عوض وہ ان ممالک اور افغانستان سے امریکہ اور دوسرے اتحادی فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

طالبان ذرائع کے مطابق وہ اس صورت میں تین وعدے پورے کریں گے

دولت اسلامیہ کا افغانستان سے قلع قمع
غیر ملکی شدت پسندوں کو ان ممالک کے خلاف کام کرنے سے روکنا
ان کی اپنی جنگ افغانستان تک مرکوز رکھنا

_93536366_78b3de9a-4fe4-49c8-8685-07dea3f2b223.jpg

تو ان تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ گریٹ گیم کس سمت جائے گی۔

کئی علاقائی قوتوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ افغان مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکی امداد پر بھروسہ کرنا ناکافی ہے۔ وہ ممالک اب یہ کردار خود ادا کرنے کی جانب مائل ہیں۔

گذشتہ کئی دہائیوں میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کوئی ایک ملک افغانستان پر مکمل طور پر بااثر نہیں ہو سکتا لیکن مخلتف کرداروں کی موجودگی نے افغانستان میں افراتفری کو مزید ہوا دی ہے۔

افغان عوام کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پورے خطے کی حمایت اور اتحاد ضروری ہے۔ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے آپس کے بہتر تعلقات شاید افغانستان کے لیے بہتری کا پیغام لائیں۔

لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی افغانستان کو اکیلا اس کے حال پر چھوڑا گیا ہے ملک میں امن و امان اور استحکام دیکھا گیا۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی دخل اندازی کم کرنا ہو گی، نہ کہ زیادہ۔
http://www.bbc.com/urdu/regional-38592367
​
 
Last edited:
Advertisement
درجنوں افغان شہریوں کی ہلاکت امریکی فوجیوں کا دفاعی اقدام تھا

امریکی فوج کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں گزشتہ برس نومبر میں درجنوں افغان شہری ہلاک ہوئے تھے لیکن یہ ہلاکتیں وہاں امریکی اسپیشل فورسز کی اپنے ذاتی دفاع میں کی گئی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔

بوز نامی گاؤں میں اس کارروائی میں 33 افغان شہری مارے گئے تھے

[FONT=&amp]افغان دارالحکومت کابل سے جمعرات بارہ جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق شمالی افغان شہر قندوز میں نومبر 2016ء میں امریکی فوج کے خصوصی دستوں کی ایک مسلح کارروائی میں 33 عام شہری ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

افغانستان: ہلاکتوں کی تعداد 58، پانچ عرب سفارت کار بھی ہلاک
افغانستان ميں طالبان کے ليے محفوظ زون؟
روس کی افغانستان میں دلچسپی اچانک کیوں بڑھ گئی ہے؟

اب اس بارے میں امریکی فوج کی طرف سے چھان بین کے بعد جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھی یہ تصدیق تو کر دی گئی ہے کہ قریب دو ماہ قبل قندوز میں درجنوں افغان شہری مارے گئے تھے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان شہری ہلاکتوں کے ذمے دار امریکی فوجیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ انہوں نے یہ آپریشن اپنے دفاع میں کیا تھا۔

آج بارہ جنوری کو شائع کردہ اس تفتیشی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب امریکی اسپیشل فورسز اور ان کے اتحادی افغان خصوصی دستوں نے شمالی افغان شہر قندوز کے نواح میں بوز نامی گاؤں میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے کا جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی تھی اور ساتھ ہی فضائی حملے کے لیے امداد بھی طلب کر لی تھی۔

قندوز میں افغان فوج کے ایک ٹرک پر سوار ہو کر گشت کرتے امریکی اسپیشل فورسز کے ارکان

افغانستان میں امریکی فوج کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، اس واقعے کے بارے میں امریکی فوجی چھان بین کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے مسلح تنازعے کے قانون کے تحت اور تمام مروجہ ضابطوں اور پالیسیوں کے عین مطابق بوز میں یہ کارروائی اپنے دفاع میں کی۔
روئٹرز نے لکھا ہے کہ امریکی اور افغان اسپیشل فورسز نے درجنوں شہری ہلاکتوں کا باعث بننے والی یہ کارروائی اس وقت کی تھی جب وہ قندوز شہر کے نواح سے طالبان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

افغانستان میں امریکی فوجی دستوں کے کمانڈر جنرل جان نکلسن

تب اس کارروائی سے کچھ ہی عرصہ پہلے گزشتہ برس اکتوبر میں طالبان قندوز شہر کے اتنے نزدیک تک پہنچ گئے تھے کہ ان کی طرف سے اس شمالی افغان شہر پر قبضہ کر لینے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق اس آپریشن کے وقت امریکی دستے وہاں عام شہریوں کے گھروں کو اپنی عسکری پوزیشنوں کے طور پر استعمال کرنے والے طالبان شدت پسندوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی زد میں آ گئے تھے اور خصوصی دستوں نے فضائی حملے کے لیے مدد اس لیے بھی طلب کی تھی کہ تب تک انہیں کافی جانی نقصان بھی برداشت کرنا پڑ گیا تھا۔

یہ کہتے ہوئے کہ ان امریکی فوجیوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی، اس رپورٹ کے اجراء کی مناسبت سے افغانستان میں امریکی فوجی دستوں کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا، حالات کچھ بھی رہے ہوں، مجھے معصوم شہریوں کی ہلاکت کے اس واقعے پر دلی افسوس ہے اور افغان شہریوں کی حفاظت کے لیے آئندہ بھی ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
[/FONT]
​
 
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
 

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

افغانستان ميں ہمارا مقصد نا تو علاقوں پر قبضہ کرنا ہے اور نا ہی جديد ہتھياروں اور ٹيکنالوجی کا استعمال کر کے آباديوں کو فتح کرنا ہے۔ ہمارا سب سے اہم چيلنج ان مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کرنا ہے جو دانستہ انسانی آباديوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں۔ دہشت گرد اپنی مجرمانہ کاروائيوں کے ليے دانستہ بے گناہ شہريوں کو باقاعدہ حکمت عملی کے ذريعے نشانہ بناتے ہيں۔ اس کے مقابلے ميں ہمارے نزديک بے گناہ شہريوں کی حفاظت اور عمارات کا تحفظ سب سے اولين ترجيح ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
​