- Joined
- Jan 4, 2015
- Posts
- 6,326
- Reaction score
- 4,337
- Points
- 0
اعلیٰ اقدار پر مبنی معاشرے
سماج کے تمام شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی بہتری کے لئے، مکمل طور پر ص*ت، ت*فظ اور صاف ما*ول کو فروغ دیاجائے۔معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی پر بھر پور توجہ دی جائے۔ میں نے ایک عمرانی معاہدے کی بات کی تھی اس کا مقصد ہی اعلی معاشرتی اقدار کا فروغ ہے۔
ابن الوقت سیاست دانوں سے توقع نہیں ہے کہ وہ معاشرتی شعور کو اجاگر کریں گے، کیونکہ اس طر* وہ قانون کو جوابدہ ہوجاتے ہیں، معاشرہ افراد سے بنتا ہے، سب اہم افراد کی شخصیت کی تعمیر ہے۔ شریعت اسلامیہ تعمیر شخصیت کا آسان‘ مختصر اور جامع پروگرام مہیا کرتی ہے۔ اس پروگرام کی یہ خوبی ہے کہ اس سے نہ صرف افراد کا کردار بنتا ہے بلکہ ایسا معاشرہ بھی وجود میں آتا ہے جسکے اندر افراد کیلئے اپنی شخصیت کی تعمیر آسان ہو جائے۔
پستی اخلاق ایسا روگ ہے جس سے چھٹکارا پائے بغیر ایک اچھا معاشرہ تعمیر نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم مغرب سے مرعوب ہو کر اسلامی مملکت کے جمہوری اور فلا*ی مملکت ہونے کا راگ الاپتے ہیں‘ ٹھیک ہے اسلامی مملکت جمہوری ہے‘ مگر ایسی جمہوریت نہیں‘ جس میں بااثر طبقات لوگوں کو بے وقوف بنا کر یا ڈرا دھمکا کر یا انکے ووٹ خرید کر برسر اقتدار آجائیں اور پھر اقتدار کو دولت سمیٹنے کا ذریعہ بنالیں۔ اسلامی ریاست فلا*ی ہوتی ہے مگر اس قسم کی فلا*ی نہیں کہ عوام کو ذہنی طور پر اپاہج بنا دےاور ڈول منی پر زندگی گذار دیں۔ ان سے *الات کا مقابلہ کرنے کی عزم و ہمت چھین لے۔ اصل میں اسلامی مملکت قانون الہی کی تابع و فرمان مملکت ہے۔ ایسی مملکت جسکے ہر شعبہ میں اعلیٰ اخلاق کو برتری اور بالادستی *اصل ہو، ہر ادنیٰ و اعلٰی اپنی صلا*یت کو بروکار لاکر، مملکت میں بہترسے بہتر کر ادا کرے۔
یہ دنیا اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔قیام پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ ہم پستی اخلاق کے اس بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکیں، مگر ہم تو خود اس میں بہہ گئے ہیں، الا یہ کہ معاشرے میں اعلی اسلامی اقدار کو فروغ دیتے۔ پاکستان معاشرے سے جھوٹ، ف*شائی، عریانی، رشوت اوت کرپشن وغیرہ کا خاتمہ اور تزکیہ نفس کے بغیر، معاشرے کے اگراد میں اعلی اخلاقی اوصاف پیدا نہیں ہوسکتے ہیں، لوگ ہی معاشرے کی اکائی ہوتے ہیں، اور وہی معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں، اگر وہ اعلی اقدار کے *امل ہوں۔۔۔۔
- Featured Thumbs
- http://top10hub.com/wp-content/uploads/2017/08/Pak.jpg





