Advertisement

اعتزاز حسن شہید فنڈ کہاں گیا؟


سانحہِ پشااور کے تناظر میں شہید اعتزاز حسن کی برسی پر آج ایک بار پھر میڈیا کی باسی کڑھی میں نیم اُبال ہے۔ ٹی وی، اخبارات میں اُنکی شہادت پر خراجِ تحسین کے غلاف میں لپٹی ایک آدھ خبر بھی اُسی ہجومِ خبر کا حصہ ہے جِس میں ریحام خان صاحبہ اور عمران خان صاحب کِسی بھارتی گیت کی لے پر لہلاتے ایک دوسرے میں مدغم دکھائے جاتے ہیں۔ ہیرلڈ کی طرف سے اُنہیں "پرسن آف دی ائیر" کے خطاب کو فخریہ پیش کیا جا رہا ہے۔ موقع سے مستفید ہونے کیلئے معاشرے کے نمایاں افراد اعتزاز کی بے لوث قربانی کو سراہنے میں بھی کِسی تامل کا شکار نہیں۔ شہید کو خراج پیش کرنے کو شاندار الفاظ کے اِخراجات میں بھی کوئی کنجوسی نہیں۔

کیونکہ یہ واقعہ پُرانے پاکستان کے نئے حصّے میں ہوا تھا لِہٰذا سوال کی جسارت بھی نئی نویلی ہے۔

جب اعتزاز شہید کی شجاعت و ایثار کی کہانی منظرِ عام پر آئی تو خود کُش دھماکوں کے خوف میں جکڑی قوم کو جیسے کوئی ہیرو مِل گیا۔ فوجی جوانوں نے اعتزاز کی قبر پر سلامیاں دیں، پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ میڈیا میں متوقع نقصانات کی تصویر کشی کرکے قوم کو بتایا گیا کہ اگر اعتزاز اپنی جان پر نہ کھیلتا تو نجانے کتنے بیگناہ، معصوُم بچے موت سے کھیل جاتے۔ کتنے گھروں میں صفِ غم بچھ جاتی اور گودیں ویران ہو جاتیں۔ اسی درمیان میڈیا نے یہ بھی بتلایا کہ کیسے خیبر پختونخواہ کی بے حِس حکومت کا کوئی قابلِ ذکر نمائندہ واقعے کے کئی روز بعد تک بھی اظہارِ یکجہتی و افسوس کیلئے شہید کے گھر نہیں گیا۔ جِس پر ہمارے روایت شکن سیاسی رہنما جناب عمران خان صاحب نے کئی دِنوں بعد اِس کا "فوری نوٹس" لیتے ہوئے افسوس کیساتھ اپنی حکومت کی بے حِسی کو میڈیا پر آ کر صلواتیں سُنائیں۔ صوبائی حکومت کو فوری اعتزاز کے گھر جا کر تعزیت کرنے کی ہدایت بھی کی اور بذاتِ خود اعتزاز کے نام سے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ سُن کر مُجھ سمیت عمران کے چاہنے والوں نے حسبِ فطرت اتنا بلے بلے کیا کہ بلے خود بھی حیران ہو گئے۔ پرویز خٹک نے عمران خان کے اِس غیر متوقع لپّڑ سے پریشان ہو کر عجیب سے عالمِ خجالت میں اپنی غلطی کا میڈیا کے سامنے اعتراف اِن الفاظ میں کیا کہ اب قائد (عمران خان) کے حُکم کی تعمیل کرتے ہوئے میں اپنے وزرا کیساتھ شہید کے گھر جاؤں گا۔
آج ایک برس بعد وقت کی گرد جھاڑ کر پوچھا جانا چاہیئے کہ یہ وعدے کِس حد وفا ہوئے؟ میری معلومات ناقص اور رسائی محدود ہے لِہٰذا اگر کوئی پی ٹی آئی اور اُن کی صوبائی حکومت کا نُمائندہ جوابات دیکر ہمیں نئے پاکستان کی ایک جھلک دِکھا دے تو شاکر ہوں گا۔

اگر اِن سوالات کا جواب نفی میں ہے تو ابھی بھی کُچھ دیر نہیں ہوئی۔ خوش قسمتی سے اِس واقعے پر تو عمران خان صاحب نے کوئی یو-ٹرن بھی نہیں لیا چنانچہ اِس پر عمل کا امکان آج بھی روشن ہے۔ قدم بڑھائیے۔

پسِ منظر: واقفانِ معاملات کا کہنا ہے، اعتزاز شہید کا تعلق کیونکہ مسلکِ اہلِ تشیع سے تھا جو طالبان کا پسندیدہ نشانہ ہیں۔ خان صاحب طالبان کے دفاتر کھولنے کی مُہم میں مصروف تھے کِسی سیانے مشیر نے اُنہیں سمجھایا جب سارے مُلک میں شبرات کا سماں ہے اِن نازک حالات میں "عشق قاتل سے بھی مقتول سے یارانہ بھی" والی پالیسی ہماری ذاتی شہادت پر منتج ہو سکتی ہے۔ لِہٰذا بہتر ہے کہ قاتلوں کیساتھ جوش گرم رکھا جائے مقتول بیچارے تو شور کر سکتے ہیں نہ دھماکے۔

​
l63BQpy.jpg

​


نوٹ: اگر ہم اپنے مقامی ہیروز کو مقام اُنکے حق کیطرح دینگے تو ہمیں آئندہ تیل کیطرح کم از کم ہیروز عرب ممالک سے درآمد نہیں کرنا پڑیں گے۔ پڑھنے کا شُکریہ​
 
Last edited:
Advertisement



اگر ایڈمن کے ہاتھوں میں یہ تھریڈ مرج کرنے کی کھُجلی ہو تو از رہ مہربانی ہاتھ کِسی اور تھریڈ سے رگڑ لیں۔ شکریہ
​

:)​



​
 
Last edited:
میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ الله کے سوا کسی سے کوئی امید نا رکھی جائے . اس لئے میں کبھی مایوس نہیں ہوتا


عمران خان کی مصلحت پسندی تو پہلے بھی کئی بار دیکھی ہے ​
 
Advertisement

سانحہ پشاور کی ہولناکی دیکھنے کے بعد اعتزاز کی قربانی کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے، اور جو ویلےمحققین اس شہید کی عمر اور مسلک سے دھول اٹھا رہے تھے، طالبان کی حرامزادگیوں پر پردے ڈالنے کے چکر میں تھے قدرت نے ان کی زندگی میں ہی میزائیلوں، توپوں، گولوں، رسوائیوں اور شادیوں کو مقدر بنا دیا ہے۔

یہ جو کے پی کے میں پولیس نظام اور چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر نظام بدل دینے کے روشن تھریڈ بنانے والے ممبر ہیں، اس سوال کا جواب دیں کہ اعتزاز کے نام پر قائم کئے گئے فنڈ کا کیا حال ہے اور اب تک کیا کاروائی ہوئی؟؟
​
 
Thank you very much for raising this issue.

Aitzaz is the great hero of Pakistan. Allah us kay durjaat buland kurray. Ameen
 



اگر ایڈمن کے ہاتھوں میں یہ تھریڈ مرج کرنے کی کھُجلی ہو تو از رہ مہربانی ہاتھ کِسی اور تھریڈ سے رگڑ لیں۔ شکریہ
​

:)​



​

Aap bhi Imran Khan pur haath hulka rukhna. Jub Imran Khan koo maar parti tuu admin ko bhi khujlee hoa jati hey.
 
Aap bhi Imran Khan pur haath hulka rukhna. Jub Imran Khan koo maar parti tuu admin ko bhi khujlee hoa jati hey.

بھائی جان آپ گواہ رہنا کہ میں نے تو ڈر کے عمران خان کو ہر جگہ صاحب لکھا ہے۔
حتیکہ میں تو اتنا ڈرا ہوا ہوں کہ میں نے اُنکی شادی پر بنے درجنوں تھریڈز پر جا کر لفظ مبارکباد بھی نہیں لِکھا مبادا کِسی جانجی کو وٹّ چڑھ جائے۔​
 
Advertisement
آپ بھی ہمسائے کی مدد سے کچھ کم ظلم نہیں توڑ رہے اس ملک کی مظلوم عوام پر سنی سعودیہ کی مدد سے آپ ایران کی مدد یہاں شب برات بنائے ہوئے ہیں.اگرچہ میرا تعلق بھی انہی دو میں سے ایک سے ہے لیکن جو بات غلط ہے وہ کہنی چاہئے سو اسے مسلک سے نہ جوڑیں تو بہتر ہوتا اور تھریڈ بنانے سے پہلے ہی تحقیق کر لیتے تو شائد یہ حسین موقع نہ ملتا .
 
mera khyaal hay baad main urnay wali political dhool main dab gya issue. Leaders ka follow up hona chahey

فنڈ اعتزاز کی فیملی کے لئے تھا اور جہاں تک مجھے پتا ہے انھیں کے پی کے کی حکومت نے ٥٠ لاکھ روپے دیے تھے اسی فورم پر تھریڈ بھی بنی تھی ​
 
آپ بھی ہمسائے کی مدد سے کچھ کم ظلم نہیں توڑ رہے اس ملک کی مظلوم عوام پر سنی سعودیہ کی مدد سے آپ ایران کی مدد یہاں شب برات بنائے ہوئے ہیں.اگرچہ میرا تعلق بھی انہی دو میں سے ایک سے ہے لیکن جو بات غلط ہے وہ کہنی چاہئے سو اسے مسلک سے نہ جوڑیں تو بہتر ہوتا اور تھریڈ بنانے سے پہلے ہی تحقیق کر لیتے تو شائد یہ حسین موقع نہ ملتا .

بھائی صاحب یہ سارا کھیل ہی فرقے کا ہے ، عاطف صاحب حیدرم ، میکبتھ ، جانو وغیرہ کے ناموں سے اس فورم پر اپنے فرقے کا کھیل کھیل رہے ہیں
 
بھائی صاحب یہ سارا کھیل ہی فرقے کا ہے ، عاطف صاحب حیدرم ، میکبتھ ، جانو وغیرہ کے ناموں سے اس فورم پر اپنے فرقے کا کھیل کھیل رہے ہیں
فرقوں کے کھل کھیلنے سے نہ فرقے کا نہ ملک کا کوئی فائدہ ہوتا ہے یہ جانتے بھی ہیں اسے برا بھی سمجھتے ہیں پھر بھی یہ سب دوست یہ کیھل کھیلتے ہیں
مجھے یقین ہے ایمان کی حد تک کے طاقتور اور کمزور کے علاوہ کوئی فرقے نہیں ہیں
یہاں کوئی فرقہ مظلوم نہیں جس کا ہاتھ پڑ جاتا ہے وہ ہی کھیل دکھا جاتا ہے غریب کے ساتھ.