- Joined
- Dec 8, 2008
- Posts
- 20
- Reaction score
- 28
- Points
- 13
1999
میں جب پرویز مشرف نے مارشل لا لگا کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو زیر حراست لے لیا تو اس وقت بہت سے ان کے ساتھی جو ھم نوالہ اور ھم پیالہ تھے جو آجکل ہم خیالہ ہیں، طوطا چشم نکلے اور "ن" کو چھوڑ کر "م" میں شامل ھو گیے.یعنی مشرف کی گود میں بیٹھ گیے.میرے نزدیک اُنھوں نے کو ئ انہونی حرکت نہی کی کیونکہ اگر پرویز مشرف نے چوہدری شجاعت،مشاہد حسین،امیر مقام ،ہمایوں اختر اور اعجازلحق کو قید کیا ھوتا تو نواز شریف اور اسکے ساتھی وہی کچھ کرتے جو 1999 میں ان کے ساتھیوں نے کیا تھا یعنی کہ مشرف کی گود میں جاکر بیٹھ جاتے کیونکہ دونوں ہی ایک تصویر کے دو رُخ ہیں.دونوں اصولی سیاست نہی کرتےبلکہ وصولی کہ سیاست کرتے ھیں.دونوں وقت پڑنےپر گدھے کو بھی باپ بنا لیتے ھیں.جیسا کہ دونوں نےزرداری کو صدر بنایا ھوا ھے .دونوں کی ذہنییت کاروباری ھے اور مقصدِ حیات پاکستان کو صرف لو ٹنا ھے. دونوں کے مزاج میں آمریت کا رنگ نمایاں ھے.ایک کو ضیاالحق کی آشیر آباد حاصل تھی تو دوسرے کو پرویز مشرف کی سپورٹ.ایک نے مُلک میں رە کر عیاشی کی دوسرےنے جدە میں رە کر مال بنایا.
مشہور کہاوت ھے کہ چُھری،خربوزە پرگرے یا خربوزە چھری پر نقصان خربوزە کا ھی ہوتا ھے.اسی لیے مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (م یا ق) میں شامل ھو یا ق لیگ،ن لیگ میں شامل ھو نقصان مسلم لیگ کا ہی ھوگا.کیا یہ سمجھتے ھیں مسلم لیگ کا نظریاتی ووٹر ان کی یہ ملی بھگت کومحض نظر انداز کر کے ان کو دوبارە ووٹ دے گا؟ جو لوگ کل تک فصلی بٹیروں کی شکل دیکھنا پسند نہی کرتے تھے .کیا انھیں جاوید ھاشمی اور خواجہ سعد رفیق کے زخم بھول گیے.
نظریاتی ووٹر چاھے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ھو ہمیشہ اپنی پارٹی کی کارکردگی کو اس نظریہ کے مطابق پرکھتا ھے جو اس پارٹی کے ساتھ برسوں سے منسوب ھوتا ھے.وە جہاں محسوس کرتا ھےکہ چند لوگوں نے پارٹی کو یرغمال بنایا ھوا ھے اور ان کا قول وفعل پارٹی کے منشور سے متصادم ھےتو بغاوت پر اتر آتا ھے اور باغی کہلاتا ھے.یہی وجہ ھے کہ نظریاتی لوگ روایتی سیاسی جماعتوں کو چھو ڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر رھے ہیں.
اس میں کو ی شک نہی کہ چاھے آپ کتنے ہی عقلمند کیوں نہ ھوں، جاھل شخص سے بحث میں کبھی بھی نہی جیت سکتے کیونکہ جاھل کی دلیل "میں نہ مانوں" کی بنیاد پر ھوتی ھے.اور اس دلیل میں کہیں نہ کہیں شَر کا پَہلو ضرور ھوتا ھے.اسی لیے قرآن مجید نے اس سلسلہ میں ہماری رہنمای فرمای کہ جاھل سے سلام کہو اور الگ ھو جاو. مسلم لیگ (ن) کے نامور "جاھل" یہ دلیل پیش کرتے ھیں مشرف لیگ یا ق لیگ سے بھی تولوگ تحریک انصاف میں شامل ھوۓ ھیں تو اگر مسلم لیگ(ن) میں واپس آگیے ھیں تو کیا قیامت آگئ ھے.ان کی اس غیر منطقی دلیل کے جواب میں اتنا عرض ہے کہ ,جیسے سٹوڈنٹ کا پریمری سکول سے ھای سکول ،ھائ سکول سے انٹر اور انٹر سے بی اے میں جانا تو سمجھ میں آتا ھے لیکن طالب علم کا بی اے سے انٹر ،انٹر سے ھای سکول اور واپس پرائمری سکول آنا سمجھ سے باہر ھے .بالکل اسی طرح ق لیگ سے لوگوں کا پاکستان تحریک انصاف میں آنا تو سمجھ میں آتا ھے لیکن ق لیگ سے واپس ن لیگ جانا بڑا عجیب لگتاھے.اسے کہتے ھیں تھوک کر چاٹنا.
اکثر دیکھا گیا ھے کہ جو انتیحائ نکما طالب علم ھوتاصرف اسے ہی واپس پچھلی کلاس میں بھیجا جاتا ھے.پھر تو مسلم لیگ (ن) میں نکموں کی کمی نہی ھے.ہمیں لگتا ھے کہ خیال گروپ عنقریب مسلم لیگ (ن) کے لیے وبال گروپ بننے والہ ھے
m akbar
Last edited by a moderator:





