Advertisement

اصل نوادرات چاہییں تو میرے پاس بہت ہیں

’اصل نوادرات چاہییں تو میرے پاس بہت ہیں‘​
ذیشان ظفربی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد​
آخری وقت اشاعت: منگل 31 دسمبر 2013 ,* 15:16 GMT 20:16 PST​

131231151054_artifacts01.jpg
حنیف کی طرح دیگر لوگوں کے پاس قدیم سکے برایے فروخت تھے​

’اصل نوادرات چاہییں تو میری پاس موجود ہیں، اس میں چھوٹے سائز کے مجسمے بھی شامل ہے اور ہزاروں سال پرانے سکے بھی۔‘

پاکستان میں نوادارت کو ملک سے باہر سمگل کرنے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں مقامی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے رواں سال فروری میں بیرون ملک سمگل کیے جانے والے 1155 میں سے 1050 نوادارات کو اصل قرار دیا ہے۔ان میں گندھار تہذیب کے ہزاروں سال قدیم نوادارت بھی شامل ہیں


۔
کلِک

گندھارا تہذیب کے نوادرات برآمد
اسلام آباد کے قریب واقع ٹیکسلا گندھارا تہذہب کا اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے اور یہاں اس تہذیب کے کھنڈرات بھی واقع ہیں۔ ان کھنڈرات کی سیر کو آنے والے سیاحوں کو اکثر اوقات ایسے افراد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انھیں نوادات فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔گندھار تہذیب کے ہزاروں سال پرانے شہر سرکپ کے کھنڈرات میں ایک شخص نے کہا: ’جناب یہ سکے دیکھیں، یہ چھوٹا مجسمہ بھی ہے، سکے کی قیمت دو
ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ہے۔‘
​
131231151059_artifacts03.jpg


بارشوں کے نتیجے میں سکے سطح زمین پر آ جاتے ہیں اور قریبی کھیتوں میں ہل چلانے کے دوران بھی مورتیاں اور سکے نکلتے ہیں
​

گائیڈ سے جب پوچھا کہ آیا یہ نوادرات اصلی ہیں تو اس کا کہنا تھا کہ وہ چند ایک لوگوں کو جانتے ہیں جن کے پاس اصل نوادرات ہوتے ہیں اور یہ لوگ بارشوں کے بعد ان کو تلاش کرتے ہیں اور بعض اوقات قریبی کھیتوں میں فصل لگانے سے پہلے ہل چلانے سے سکے اور دیگر نوادرات نکل آتے ہیں۔اسی طرح سے سکے فروحت کرنے والے ایک شخص حنیف نے بتایا کہ ان کے پاس ’قبل مسیح یونانی دور کے سکے موجود ہیں، اس کے علاوہ مہماتما بدھ کی مورتیاں اور مختلف ادوار کے سکے موجود ہیں جن میں چاندی اور سونے، اشوکا دور کے سکے بھی موجود ہیں۔‘کھنڈرات سے ملنے والے سکوں اور دیگر نوادرات کو سرکار کو دینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی محنت سے یہ سب حاصل کرتے ہیں۔‘نوادر فروخت کرنے والے ایک دوسرے شخص نے بتایا کہ ’یہ کھنڈرات صرف ایک حصہ ہیں اور قریب میں حد نگاہ تک نظر آنے والے کھیتوں کے نیچے بھی کھنڈرات مدفن ہیں اور ہم لوگ یہاں سے
نہیں بلکہ وہاں سے یہ تلاش کرتے ہیں اور اسی لیے یہ ہماری ملکیت ہوتے ہیں۔‘
​
131231151102_artifacts04.jpg


مہماتما بدھ کی مورتیاں اور مختلف ادوار کے سکے موجود ہیں جن میں چاندی اور سونے، اشوکا دور کے سکے بھی موجود ہیں: سکے فروخت کرنے والا ایک شخص
​

تاہم وہاں سکے فروخت کرنے والے افراد اپنے کاروباری کی مندی سے بھی پریشان تھے کیونکہ بقول ان کے مقامی لوگ مہنگے نوادرات کم ہی خریدتے ہیں لیکن ملک میں شدت پسندی کے واقعات سے پہلے غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں یہاں آتے تھے جن میں اکثریت جاپانی سیاحوں کی ہوتی تھی اور یہ لوگ بڑے شوق سے یہ نوادرات خرید لیتے تھے۔ان میں سے ایک شخص نے کہا ’اب غیر ملکی تو آتے نہیں، مقامی سیاح بھی بہت کم آتے ہیں اور اسی وجہ سے کبھی کبھار ہی کوئی چیز فروخت ہو پاتی ہے۔‘قدیم گندھارا تہذیب پاکستان میں دریائے سندھ کے مغرب اور دریائے کابل کے شمال میں پشاور سے لے کر سوات اور دیر جبکہ افغانستان میں بامیان تک پھیلی ہوئی تھی۔اس علاقے سے دو ہزار سال قبل مسیح کے نوادرات ملتے ہیں اور ان کی حفاظت اور غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس خطے کی ہزاروں سال پرانی تاریخ کو بچایا جا سکے۔​

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/12/131231_pak_antiquities_illegal_sale_zz.shtml
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

ملک میں کوئی آفیشل دکان نہیں جہاں ان سکھوں کی اصلیت اور ہسٹری دستیاب ہو جبکہ دوسرے ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے دکان آرگنائزیشن. آکشن سنٹر ملتے ہیں جو گارنٹی دے سکتے ہیں اس کی اصلیت کا اور ساتھ میں سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں اس سکھے یا نوادرات کے بارے میں معلومات لکھ دیتے ہیں کچھ پیسے لیکر ایسے دنیا کے بہت سے ممالک میں موجود ہیں
رہی بات ان کی فروخت کی تو اس کے لئے حکومت کی اجازت بھی درکار ہوتی ہے بارڈر پر لے کر جانے کے لئے اور ملک کے اندر بھی قانون ہونا لازمی ہے حکومت کی یہ بھی زمیداری ہے کہ اسکے بارے میں قانون بنائے اور عوام کے سامنے پیش کردے کہ کونسے نوادرات کی خرید و فروخت کی اجازت ہے- اسی طرح کونسے چیز کو حکومت کے حوالے کرنا لازمی ہے اور اس کے بدلے میں انٹرنشنل مارکیٹ کی قیمت سے کتنے پیسے اس شخص کو مل سکتے ہیں انعام کے طور پر حکومت کی طرف سے-اور ان نوادرات کی ڈاکومنٹیشن رجسٹری سرٹیفیکٹ اور تاریخ کا لکھنا اور اس بارے میں انفارمیشن جاری کرنا وغیرہ اہم ہیں-
ایسی طرح کونسی نوادرات نیٹ پر فروخت کئے جاسکتے ہیں اور کونسا طریقه کار اختیار کرنا چاہئے تاکہ اپنے عوام اور بھر کے خریدار مسائل سے بچے رہیں

اسکے ساتھ پوسٹ، ڈاگ خانے وغیرہ میں سے کتنے پیسوں میں کونسے ملک ارسال کئے جاسکتے ہیں کونسی گارنٹی انشورنس ہے کہ اڈریس پر سہی سلامت پہنچ جائیں گے پوسٹ آفس بھی حکومت کا ہے اس میں بھی تبدیلیاں اہم ہیں- کسٹم قوانین و قوائد کا واضح کرنا بھی حکومت کا کام ہے یہ سب کچھ بہت لازمی ہوتا ہے اپنے تاریخی نوادرات کو حاصل کرنے ملک کے اندر فروخت کرنے، ملک سے باہر فروخت کرنے کے لئے - ٹورسٹ کے علاوہ انٹرنیٹ بھی استعمال ہوسکتا ہے آکشن میں بھی حصہ لیا جاسکتا ہے جس سے ملک کی اکانومی بہتر ہوسکتی ہے اور عوام میں اپنی تاریخ کا علم بھی زیادہ ہوتا ہے ان کاموں میں حصہ لینے سے ان کو غیر ملکی کرنسی ملتی ہے نوکری کاروبار ملتا ہے
پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں کھدائی کی جائے اور کچھ نہ ملے خاص طور پر دریاؤں کے اوپر پرانے شہروں میں - خیبر پختوں خوا کے ہر پرانے شہر میں ایسے نوادرات موجود ہیں اور بہت سے افراد اپنے کھیتوں میں گھروں میں کودائی کے دوران بڑے بڑے خزانے ڈھونڈ لیتے ہیں- بہت سے پروفشنل بھی ہیں جو ان کی تلاش میں رہتے ہیں نوادرات سکھوں کو دریافت کرنے کے لئے بہت سے آلات استعمال ہوتے ہیں جس میں ٹریکٹر بلڈوزر سے لیکر بم مائن ڈھونڈنے والے آلات بھی استعمال ہوتے ہیں جو مختلف دھاتوں کو مختلف گہرئی میں دکھاسکتے ہیں- اس کام میں مہارت اور تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ بہت سی جگہوں میں بہت خاص قسم کے نوادرات ہوسکتے ہیں جن کو ٹریکر سے اپ خراب کرسکتے ہیں بلکہ ناقابل فروخت یا ناقابل استعمال کرسکتے ہیں جو بہت بڑا نقصان ہے- اس لئے حکومت کو خود اس میں انٹرسٹ لینا چاہئے
جب تک حکومت یہ نہیں کرتا حکومت کو ایک پیسہ منافع بھی نہیں مل سکتا اور یہ مسائل بھی رہیں گے کہ ہابی رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ٹورسٹ بھی دھوکھے کھائیں گے پاکستان کے ٹھگوں سے جو جعلی نوادرات میں مہارت رکھتے ہیں اور ملک بھی بدنام ہوگا ملک کا تاریخ بھی ستیاناس ہوگا لوگ بھی بے روزگار ہونگیں فارن کرنسی بھی نہیں ملی گی اور نوادرات ان لوگوں کے ہاتوں میں آئیں گے جو سمگلنگ کے مشھور خاندان اور غنڈے ہیں


vimacoin1.jpg


kanishka2coin.jpg


http://www.columbia.edu/itc/mealac/pritchett/00routesdata/0100_0199/huvishkacoins/huvishka5.jpg
huvishka5.jpg
 
Last edited: