- Joined
- May 28, 2022
- Posts
- 2,254
- Reaction score
- 3,829
- Points
- 63
شمالی وزیرستان کے سرحدی قصبے دیواگر کے واحد سکول میں آج خاص دن ہے۔ یہاں صبح سے وہ خبر پھیل گئی ہے جو چند روز سے خفیہ رکھی گئی تھی۔ بچوں کو بس یہ کہا گیا تھا کہ وہ صاف کپڑے پہن کر آئیں اور ’چھٹی
نہیں کرنی۔‘
ان میں سے کچھ کے والدین کو بھی آج سکول بلایا گیا۔ بچوں میں کھسرپھسر جاری ہے کہ کچھ ہونے والا ہے لیکن ان میں سے زیادہ کا دھیان کیرم بورڈ اور لڈو پر ہے اور بڑے لڑکے فٹبال میچ کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔
کچھ بچے ان اردو کارٹونز کے انتظار میں ہیں جن کا وعدہ ان کی ٹیچر نے کر رکھا ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد کی رہائشی سیما ماہین جبران کے لیے بھی یہ دن اہم ہے۔ وہ ایک دن پہلے پشاور پہنچی ہیں۔ صبح سویرے انھوں نے اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری چیک کی، کچھ کتابیں بیگ میں رکھیں اور دیگر سامان پیک کیا۔ یہ ان کے لیے ناقابلِ یقین لمحات ہیں، وہ پریشان ہیں اور بے چین بھی۔
دیواگر شمالی وزیرستان کا سرحدی قصبہ ہے جو افغان صوبے خوست کی حدود سے محض ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں دور دور پھیلے دیہات ہیں اور مقامی آبادی چند ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کی سب سے بلند عمارت ایک دو منزلہ سکول کی ہے جو دور سے دکھائی دیتی ہے۔ سامنے افغانستان کے ساتھ سرحدی باڑ ہے جہاں فوجی اہلکاروں کا پہرہ ہے۔ چاروں طرف سرسبز پہاڑ ہیں اور کہیں کہیں کرومائیٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں جو اب یہاں ایک نیا کاروبار ہے۔ یہاں بجلی ہے نہ ہی موبائل فون کام کرتے ہیں۔
سیما ماہین جبران ہمیں پشاور کینٹ کے ہیلی پیڈ پر ملیں اور ہماری منزل وہ دو منزلہ سکول ہے جہاں اس قصبے کے تین سو بچے زیرتعلیم ہیں۔ سیما آج پہلی بار ان بچوں سے ملیں گی جنھیں وہ ہر روز ریاضی اور انگریزی پڑھاتی ہیں۔
یہ سکول سنہ 2017 میں یہاں تعینات پاکستانی فوج نے اس وقت تعمیر کیا تھا جب اہل علاقہ نے ان سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں لڑکوں کا سکول نہیں، اس لیے انھیں ایک سکول بنا کر دیا جائے۔ فوج نے یہاں بچوں کی
مفت تعلیم، کتابوں اور یونیفارم کا بھی انتظام کیا۔
سکول تو بن گیا لیکن اگلے تین سال یہ سکول اس لیے فعال نہ ہوسکا کیونکہ یہاں اساتذہ دستیاب نہیں تھے۔
www.bbc.com

جب ایک ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس سے پہلی بار ملنے اسلام آباد سے وزیرستان پہنچیں - BBC News اردو
سیما ماہین جبران ہمیں پشاور کینٹ کے ہیلی پیڈ پر ملیں اور ہماری منزل وہ دو منزلہ سکول ہے جہاں اس قصبے کے تین سو بچے زیرتعلیم ہیں۔ سیما آج پہلی بار ان بچوں سے ملیں گی جنھیں وہ ہر روز ریاضی اور انگریزی پڑھاتی ہیں۔
Last edited by a moderator: