نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میرے مطابق میں تجزیہ کار حسن نثار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ صرف8 سال بعد 2030 تک ملک کے حالات ایسے ہوں گے کہ ہمیں بنگلہ دیش سے بھی مدد مانگنا پڑ سکتی ہے۔
میزبان نے وزیرخزانہ شوکت ترین کے بیان کا حوالہ دیا کہ ان کا کہنا ہے اب ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم چین سے قرضہ لے کر کام چلا لیا کریں گے۔
اس پر حسن نثار نے کہا کہ کیا فرق پڑتا ہے رہے گا تو کشکول ہی بس اس کی جگہ تبدیل ہو جائے گی، ہم منگتے ہی رہے ہیں اور دوسروں کی مدد سے کام چلانے والے ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی مجھے پاکستان کی خودکفالت کی خوشخبری سنائے مگر یہ میرے جیتے جی تو ممکن نہیں لگتا۔
وزیراعظم کی جانب سے چین کا لیول ہی کچھ اور ہے کہے جانے پر انہوں نے کہا کہ کاش کوئی غیر ملکی سربراہ مملکت پاکستان آئے اور ہمارا بھی کوئی کام دیکھ کر کہے کہ ان کا لیول ہی کچھ اور ہے۔
نوازشریف کے برطانیہ میں ہوتےہوئے فیکٹری کا دورہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کاروباری شخص ہے فیکٹری کا ہی دورہ کرے گا مجھے اس میں کوئی خبریت نظر نہیں آتی یہ تو اسی طرح ہے کہ اگر آپ کہیں کہ گھوڑا گھاس کھاتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ اگر گھوڑا گھاس نہیں کھائے گا تو کیا کھائے گا۔
حسن نثار نے کہا کہ اگر نوازشریف ٹاور آف لندن جاتے، یا کسی تاریخی مقام کا دورہ کرنے میں اپنا وقت ضائع کرتے تو یہ خبر ہو سکتی تھی مگر ایک کاروباری شخص نے فیکٹری کا دورہ کیا اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔
If dictators of Pakistan were not able to Punish corrupt criminals how a civilian with thin majority can do? We need inexperienced Finance Minister not experienced like Tareens to think out of box.
صحافی:مسٹر پرائم منسٹر آپ نے آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی بجائے قوم سے خود کشی کا وعدہ کیا تھا
نشئی نیازی:ہاں کیا تھا لیکن خود کشی کرنے کا سامان نہیں مل رہا
صحافی: آپکو کیا سامان چاہئیے؟ بتائیں، قوم اپنے بچے بیچ کر آپکو لے دے گی
نشئی نیازی:میں غیرتمند ہوں اپنا کام خود کرتا ہوں کسی سے نہیں مانگتا اسی لیے سامان لینے چائنا گیا تھا وہاں بھی نہیں ملا اب روس جاؤں گا اگر وہاں نہ ملا تو براستہ جاپان جرمنی جاؤں گا
If dictators of Pakistan were not able to Punish corrupt criminals how a civilian with thin majority can do? We need inexperienced Finance Minister not experienced like Tareens to think out of box.